خوش آمدید

السلام علیکم اردو بلاگران

آج ہم ایک ایسے بلاگ کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، جہاں ہم سب کو اردو بلاگران کو جاننے کا موقع ملے گا۔ ویسے تو آپ بلاگرز کو ان کے بلاگز پر پڑھتے ہی ہوں گے، لیکن ہم “منظرنامہ” کی صورت میں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کریں گے، جہاں آپ کو ایک ساتھ سب بلاگرز کے بارے میں پڑھنے اور جاننے کا موقع ملے گا۔ پر، یہ سب کیسے ہو گا۔۔۔؟

ہمیں یعنی ماوراء اور عمار (راہبر) کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ سو، ہم آپ کے لیے اردو بلاگرز کا انٹرویو لے کر آئیں گے، اور آپ کو اس پر تبصرے، تعریف اور تنقید کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اردو بلاگران کو مشترکہ موضوع دیا جائے گا، جس پر وہ اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے۔ اور اس طرح ہمیں ان کے بارے میں مزید جاننے کا موقع ملے گا۔

امید ہے کہ آپ سب ہمارے ساتھ تعاون کریں گے اور اپنی مفید آراء دیتے رہیں گے۔

ٹیگ:
  1. شاہدہ اکرم
    Apr 26th, 2008 at 01:33

    ماوراء اور عمار
    السلام ُ عليکُم
    زبردست آئيڈيا ہے اور کم از کم مُجھے تو اس چيز نے بہت مُتاثر کيا ہے نئ نويلی چيزيں اور نۓ نۓ تجرُبے ويسے بھی مُجھے بہت اچھے لگتے ہيں اور يہ پيشکش تو ہے ہی بہت شاندار،تو پھر کب سے شُرُوع کر رہے ہيں آپ لوگ يہ سلسلہ انتظار ابھی سے شُرُوع ہو گيا ہے
    خير انديش
    شاہدہ اکرم

  2. منظرنامہ
    Apr 27th, 2008 at 07:31

    وعلیکم السلام شاہدہ،

    بہت شکریہ ۔

    ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد شروع کریں۔ امید ہے کہ آپ کو زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ :smile:
    ماوراء

  3. شاہدہ اکرم
    Apr 28th, 2008 at 22:34

    عمار اور ماوراء
    السلامُ عليکُم
    کيسے ہو آپ لوگ؟صرف ايک بات پُوچھنا تھی ابھی اُردُو بلاگرز کی فہرست ديکھ رہی تھی تو اپنا نام اس فہرست ميں نہيں ملا کيا وجہ ہو سکتی ہے کيا بتاؤ گے آپ لوگ، بس ايسے ہی پُوچھا بات کوئ خاص نہيں
    اپنا خيال رکھيں آپ لوگ
    خيرانديش
    شاہدہ اکرم

  4. منظرنامہ
    Apr 29th, 2008 at 00:41

    وعلیکم السلام۔
    شاہدہ، ابھی یہ لسٹ نا مکمل ہے۔ ہمیں جوں جوں وقت مل رہا ہے اس میں نام شامل کر رہے ہیں۔ابھی کئی اور نام بھی رہتے ہیں۔ انشاءاللہ جلد ہی مکمل کریں گے۔ ویسے ابھی آپ کا نام شامل کر دیا ہے۔
    ماوراء

  5. نوائے ادب
    May 7th, 2008 at 18:18

    بہت اچھا سلسلہ ہے تو پھر کب سے شروع کر رہے ہیں‌ میں‌بھی اس میں‌حصہ لوں گا شکریہ

  6. اچھا سلسلہ ہے۔ میری کوشش ہوگی اس میں ضرور شمولیت اختیار کروں۔

  7. منظر نامہ
    May 8th, 2008 at 11:01

    نوائے ادب اور شاکر بھائی! بہت شکریہ۔ امید ہے کہ آپ کا تعاون اور مشورے ہمارے ساتھ رہیں گے۔
    عمار

  8. اجمل
    May 9th, 2008 at 08:42

    میں تو بے ادب اور کم عِلم آدمی ہوں ۔ شائد پورا دماغ لگاؤں تو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کر لوں ۔ اسلئے جلدی کیجئے ۔
    ویسے آپس کی بات ہے ۔ اتنا بڑا خزانہ اکٹھا کر کے آپ لوگ کریں گے کیا ؟

  9. منظر نامہ
    May 9th, 2008 at 10:51

    اجمل انکل! اتنی منکسر المزاجی۔۔۔۔ :shock:
    ہم نوجوانوں کو ہر موڑ پر آپ جسیے تجربہ کار لوگوں کے مفید مشوروں کی ضرورت رہتی ہے۔
    عمار

  10. منظر نامہ
    May 10th, 2008 at 20:35

    ویسے آپس کی بات ہے ۔ اتنا بڑا خزانہ اکٹھا کر کے آپ لوگ کریں گے کیا ؟

    اجمل انکل، اردو بلاگرز کو متحرک کرنے کا ایک طریقہ، ان کی دلچسپی بڑھانے کا ایک طریقہ، اردو بلاگنگ کو پھیلانے کا ایک طریقہ۔۔۔۔ ابھی تو اردو بلاگنگ کی ایک مختصر سی کمیونٹی ہے،اس طرح آنے والے بلاگرز کے علم میں ہو گا کہ پہلے کون سے بلاگرز تھے، جنہوں نے انٹرنیٹ پر اردو کو شروع کیا۔ اردو بلاگنگ کی تاریخ ان کو یہاں پڑھنے کو ملے گی۔ :smile:

    ماورا

  11. بوچھی
    May 10th, 2008 at 22:56

    :smile:

  12. حجاب
    May 10th, 2008 at 23:50

    اچھا سلسلہ سٹارٹ کیا ہے :smile:

  13. م۔م۔مغل
    May 12th, 2008 at 13:51

    بہت خوب ۔۔ جناب
    میں تو آپ احباب کی ادب اور اردو دوستی پر ایمان لے آیا ہوں۔۔
    بہت خوب سلسلہ ہے ۔۔ اسے جاری رکھئے۔۔
    اور میں اگر کسی کام آسکوں تو ۔۔ مجھے بہت خوشی ہوگی۔
    نیاز مند
    م۔م۔مغل

  14. منظر نامہ
    May 13th, 2008 at 00:12

    باجو، حجاب شکریہ۔ :smile:

    مغل صاحب، آپ کے اتنے اچھے تبصرے کے بعد مجھے تو ایسا لگ رہا ہے کہ ہماری محنت ابھی سے رنگ لے آئی۔ بہت شکریہ ۔ :smile:

    اور آپ کے بلاگ کا لنک میری طرف کھلا نہیں ہے۔ میں اسے بلاگرز کی لسٹ میں شامل کرنا چاہ رہی تھی۔

    ماوراء

  15. محمد وارث
    May 13th, 2008 at 08:36

    السلام علیکم ماوراء و عمار

    گو ابھی میرا آج تیسرا دن ہے بلاگنگ میں (اور بلاگز پڑھنے میں بھی) لیکن یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ بلاگنگ کمیونٹی کافی قابلِ قدر کام کر رہی ہے۔

    آپ دونوں کی یہ کاوش قابلِ تحسین و ستائش ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ آئیڈیا خوب برگ و بار لائے گا۔

    والسلام

  16. ڈفر
    May 13th, 2008 at 15:13

    کیا میرے خوبصورت خیالات بھی جاننے کا موقع حاصل کیاجائے گا؟
    ;)

  17. اچھی سوچ ہے اور اس کام کو اب جاری رکھنا۔
    ہم نے چند روز قبل اردو بلاگ ایوارڈ کے اجرا کا خیال پیش کیا تھا جس پر اکثریت نے مثبت رائے دی تھی۔ ہمارے خیال میں‌اس ایوارڈ کا اجرا بھی اسی بلاگ سے شروع کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ اگر آپ اس کا م کی حامی بھر لیں تو ٹھیک وگرنہ ہم تو ہیں‌ہی۔

  18. منظر نامہ
    May 13th, 2008 at 23:52

    وارث، وعلیکم السلام۔
    سب سے پہلے تو آپ کو اردو بلاگنگ میں خوش آمدید۔ میں نے بھی کل ہی آپ کا بلاگ دیکھا اور اردو بلاگرز کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔
    اور انشاءاللہ اگر آپ سب کا ساتھ رہا تو یہ سلسلہ کامیاب رہے گا۔

    ڈفر، کیوں نہیں۔۔اگر آپ ڈفرستان میں لکھتے رہے تو۔۔ :smile:

    میرا پاکستان، آپ کے ایوارڈ کے آئیڈیے کو پڑھا تھا۔ اچھا خیال ہے۔ اور یقیناً ہم اس کام کو بھی مل کر شروع کر سکتے ہیں۔ آپ بتائیں کہ یہ سب کیسے کرنا ہو گا، پھر ہم سب سوچ بچار کے بعد فائنل کر لیں گے۔اگر آپ رابطہ کرنا چاہیں تو اسی بلاگ پر رابطہ کے صفحے پر موجود ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

    ماوراء

  19. پاکستانی
    May 14th, 2008 at 02:14

    زبردست، اچھی ابتدا ہے۔ کہی گئی باتوں پہ عمل ہو جائے تو یہ بلاگ تاریخ ساز بلاگ کہلائے گا۔

  20. محمد وارث
    May 14th, 2008 at 08:41

    بہت شکریہ آپ کا ماوراء، میں آپ کا ممنون ہوں‌ کہ آپ نے میرا بلاگ بھی اس فہرست میں شامل کر لیا ہے، نوازش۔

  21. ساجداقبال
    May 14th, 2008 at 10:51

    ذاتی طور مجھے اس کاوش سے بہت خوشی ہوئی۔ عمار اور ماوراء آپ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میری دعا ہے کہ آپ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ اٰمین

  22. منظر نامہ
    May 14th, 2008 at 12:27

    شکریہ پاکستانی۔ آپ لوگوں کا تعاون ساتھ رہا تو ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوجائے گی۔
    وارث بھائی! بلاگ لکھتے رہئے گا۔
    ساجد صاحب! :smile: آمین۔۔۔ شکریہ
    ۔۔۔۔
    عمار

  23. معراج خٹک
    May 14th, 2008 at 16:58

    مبارکباد۔

    اللہ تعالی آپ کو اپنے مقاصد میں کامیابی دے۔ آمین۔

  24. ikram
    May 15th, 2008 at 07:20

    اسلام علیکم عمار اور ماوراہ
    بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے آپ نے مبارک ہو ۔
    ایک بات ہے لوگ اردو بلاگنگ سے اس لیے بھی دور رہتے ہیں کے لوگ کو اردو کمپیوٹر پر لکھنی نہیں آتی نہ ہما رے تعلمی اداروں میں سکھائی جاتی ہے ۔
    جس کی وجہ سے اردو میں نہ ویب سائٹ ہے نہ ذیادہ بلاگنگ ۔
    اور جو بلاگ بنانے میں مجھ مشکل ہو ئی اس کے بعد ہی میں نے “اردو بلاگنگ اور ہمارے تجربہ ” نام سے تین قسط لکھی اور ہر فورم پر اس کو تحریر کیا تک کے کچھ تو لوگ اس طرف آئے ۔لیکن مسلہ وہ ہی ہے کمیپوٹر پر اردو لکھنے کا اس کے بارے میں کیا کیا جاے ؟؟؟؟؟

  25. ابوشامل
    May 15th, 2008 at 10:41

    آج کل تو لگ رہا ہے اردو بلاگنگ پر بہار آئی ہوئی ہے ایک طرف ایوارڈ کی خبریں گردش کر رہی ہیں تو دوسری جانب انٹرویوز کا طبل بج رہا ہے۔ بہت اچھی کوششیں ہیں یہ، اس سے اردو بلاگنگ کو بہت فائدہ ہوگا۔ لیکن صرف ایک بات عرض کرنا چاہوں گا کہ جو کام بھی کریں مستقل کریں، اسے درمیان میں کبھی نہ چھوڑیں۔ عمار اور ماوراء کو میری طرف سے بہت بہت مبارکاں!

  26. phototech81
    May 15th, 2008 at 13:13

    جناب می ننئے بلاگ کے ساتھ پھر حاضر ہو گیا ہوں :mrgreen: میرے پہلے بلاگ کے ساتھ کچھ مسئلہ ہو گیا ہے اب میرا بلاگ ہے http://www.phototech81.urdutech.net اب مجھے اسی نام سے یاد رکھا جائے شکریہ

  27. منظر نامہ
    May 16th, 2008 at 01:06

    معراج خٹک، شکریہ اور آمین۔

    اکرام، وعلیکم السلام اور بہت شکریہ۔
    آپ کی بات بالکل درست ہے کہ اتنے عرصے میں بہت کم لوگ اردو کے دائرے میں نظر آئے ہیں اور ان کی تعداد میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو رہا۔ آپ کی بات کو ہم جلد ہی زیرِ بحث لائیں گے، اور اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ آپ منظر نامہ پر نظر رکھیے گا۔

    ابو شامل، پچھلے کچھ دنوں میں ہمارے اردو بلاگرز کافی سست رہے ہیں۔اس لیے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ اردو بلاگنگ میں بہار آئی ہوئی ہے۔ :smile:
    باقی انشاءاللہ۔۔۔کام مستقل مزاجی سے ہی کریں گے۔ جہاں آپ جیسے دوستوں کی حوصلہ افزائی ہو، وہ کام تو ویسے بھی چھوڑنے کو دل نہیں کرتا۔

    خرم، لنک دینے کا شکریہ۔ میں ٹھیک کرتی ہوں اس کو۔
    -
    ماوراء