آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > شناسائی > خاور کھوکر سے شناسائی

خاور کھوکر سے شناسائی

السلام علیکم۔
منظرنامہ پر یہ سلسلہ ہے “شناسائی” کا اور ہم ہیں آپ کے میزبان۔ ماوراء اور عمار۔
آج ہمیں جن کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا، وہ ایک نہایت ہی خوش مزاج اور صاف گو شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ نے اردو بلاگنگ کا آغاز 2004 کے آخر میں کیا اور اب تک اردو بلاگنگ کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ اردو وکی پیڈیا پر بھی کافی متحرک رہے۔
تو آئیں وقت ضائع کیے بنا خاور کھوکھر سے ملتے ہیں۔

خوش آمدید خاور
سب سے پہلے ہم آپ سے اردو اور اردو بلاگنگ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

1۔ یہ بتائیں کہ آپ نے اردو بلاگنگ کب شروع کی؟
دو ہزار چار میں۔ باقاعدہ بلاگ سپاٹ پر اکاؤنٹ تو نومبر میں بنایا مگر کچھ پوسٹیں اس سے کچھ ماہ پہلے لکھی تھیں ـ

2۔ آپ کو اردو بلاگنگ کا خیال کیسے آیا اور اس وقت اردو بلاگنگ میں کن مسائل کا سامنا رہا؟
انٹر نیٹ پر بلاگ کا نام پڑھا تھا تو خواہش ہوئی کہ بلاگ بنایا جائے ـ
مگر کیسے اور کہاں تو اس بات کا علم ہوتے ہوتے کتنے ہی ماہ گذر گئے ـ
اپنے اندر کی آگ اگلنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے ہوئے بلاگر بن گئے مگر جب لکھنا شروع کیا تو ایک ذمہ داری کا احساس ہوا کہ کچھ تہذیب میں ہی رہ کر لکھنا چاہیے۔

3۔ بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا؟
جب لکھنا شروع کیا تھا تو اس بات کی تو امید ہی نہیں تھی کہ انے والے چار سال میں کوئی میری تحاریر کو سرچ انجن پر ڈھونڈ بھی پائے گا ، یا اردو کو پڑھنے والا بھی کوئی ہوگا ـ
بس اندر سے لکھنے کی تحریک پیدا ہوتی ہے تو لکھنے لگتے ہیں
اب کسی کو سمجھ لگے یا نہیں کسی کو ناگوار گذرے تو تھوڑی سی معذرت ـ

4۔ جیسا کہ آپ وکی پیڈیا پر بھی کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں، کچھ اس بارے میں بتائیں کہ کیسے شروع کیا اور کیا اب تک وہاں کام کر رہے ہیں؟
وکی پیڈیا پر میں نے بلاگ بنانے سے بھی پہلے لکھنا شروع کردیا تھا ، ایک تو اس لیے بھی کی اردو کے وکی پیڈیا کو شروع کرنے والے صاحب کو کہ اعلی حضرت کہلواتے تھے ان کا رویہ بہت اچھا تھا
اور باقی اس بات کی بھی خواہش تھی کہ کچھ نام بن جائے کہ ہم بھی کچھ مثبت کام میں حصے دار ہیں ـ
اور اس وقت مجھے خوشی ہوتی ہے کہ وکی پر کافی اہل علم مل کر کام کر رہے ہیں اور مجھ جیسا کم تعلیم یافتہ بندے کا نام بھی ان لوگوں کے ساتھ اتا ہے ـ
وکی پر اس وقت میں سب سے پرانا ہوں مگر باقی سب لوگ جو کام کر رہے ہیں وہ لوگ عظیم ہیں کہ اپنے وقت سے وقت نکال کر مفت میں اردو کی خدمت کر رہے ہیں

5۔ آپ کے خیال میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو اپنا مقام کب اور کیسے حاصل کرسکے گی؟
جب اردو پڑھنے والوں کی قوت خرید پڑھ جائے گی ـ کہ اردو میں بنے ملٹی نیشنل کمپنیوں کے بنے سوفٹ وئر خرید سکیں گے تو یہ کمپنیاں اور بھی بنائیں گی اور اردو کی ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ترقی ہو گی ـ
اردوجاننے والے ٹیکنیشن پیدا کرنے سے اردو ترقی نہیں کر سکے گا کہ یہ ٹیکنیشین اپنی تکنیک کے ساتھ کسی اور ملک کی کسی اور زبان کے لیے پیسے لے کر کام کرنے لگيں گے ـ

6۔ اگر آپ سے کہا جائے کہ اردو کے فروغ کے لیے آپ نے جو کردار ادا کیا ہے، اسے مختصر بیان کریں تو اس بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
ایمان داری کی بات تو یہ ہے کہ میں نے اردو کے لیے کچھ بھی کام نہیں کیا ہے
اردو کے لیے کام کرنے والے لوگ ایک تو وہ ہیں جو وکی پیڈیا پر کام کر رہے ہیں اور دوسرے ہیں
اردو محفل والے ـ
میں ان کے نام نہیں لکھوں گا کہ جن کے نام رھ جائیں گے ان کو برا نہ محسوس ہو.

7۔ آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے؟
ہاں ۔! کہ روم ایک دن میں نہیں بن گیا تھا
اردو ٹیک میں بدتمیز اور رانا اچھا کر رہے ہیں اور آپ سب لوگ بھی کہ ایسے کام کرنے سے شائد عام ادمی کی دلچسپی کا کوئی پہلو نکلے اور زیادھ لوگ انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے لگیں ـ
کہ زیادھ قاری ہی لکھاری کو لکھنے پر اکساتے ہیں ـ

8 ۔ مستقبل میں کیا منصوبے ہیں؟
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں مگر ذرا کم نکلے
پاکستان میں بھیڑوں کا فارم بنانا چاہتا ہوں ـ
مچھلی کے پونگ کی فارمنگ میں جاپان سے تکنیک پاکستان لے کر جانا چاہتا ہوں ـ
بغیر بجلی کے چلنے والی موٹر کی ایک تھیوی ہے میرے ذہن میں اس پر تحقیق کرنا چاہتا ہوں
گوجرانوالہ کو ایک لائیبریری دینا چاہتا ہوں ـ
ایک لمبی لسٹ ہے
اور مجبوریوں کا ڈھیر ـ

9۔ اردو بلاگرز یا جو اردو کی ترجیح کے لیے کوشاں ہیں، ان کو آپ کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟
ابن بطوطہ کے زمانے میں سیاحت کرنے والے اور بھی بہت تھے مگر اس نے لکھ کر دیا اس لیے اس کا نام باقی ہے
آپ بھی لکھتے رہیں کہ کسی دولت مند کا نام رہے یا نہ مگر آپ کا نام رہےگا ـ
اسی کو امرت کہتے ہیں
جو آدمی کو امر کردیتا ہے

10۔ پرانے اور نئے بلاگرز میں کون پسند ہے؟ کسے شوق سے پڑھتے ہیں؟
ایک متنازعہ سوال ہے اس کا جواب دینے سے کچھ لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو گی ـ
خاور، یہ تو تھے کچھ رسمی سوالات جن سے قارئین کو آپ کی بلاگنگ اور دوسرے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہی ہوئی، ان سوالات کے جواب پڑھ کر یقیناً ہمارے قارئین کو آپ کی ذات کے بارے میں بھی کچھ جاننے کا تجسس ہوا ہو گا،
تو آئیں کچھ منفرد سوالات کرتے ہیں۔ امید ہے آپ بھی انجوائے کریں گے۔

پہچان:
1۔ آپ کا نام؟
غلام مصطفے
2۔ آپ کی جائے پیدائش؟
تلونڈی موسے خاں گوجرانولہ
3۔ آپ حالیہ قیام کہاں ہے؟
سائتاما کین کازو سٹی جاپان
4۔ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟
ابھی تو جی اپنے آپ کو سٹینڈ کرنے ہی کی کوشش میں لگے ہیں ـ
مگر کچھ ایسا کرنے کو جی چاہتا ہے کہ مرنے کے بعد بھی لوگ اچھے لفظوں میں نام لیں ـ
5۔ اپنے پس منظر اور اپنی تعلیم کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں گے؟
میں میٹرک پاس نہیں کر سکا تھا
اور اٹو ایکٹریشن کے کام کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکل مرمت کام سیکھا ہے
باقی اور بھی کئی تکنیک جانتا ہوں ـ

پسندیدہ:
1۔ کتاب ؟
قرآن ـ
2۔ گانا ؟
پنجابی لوک گانے
3۔ رنگ ؟
سرخ
4۔ کھانا )کوئی خاص ڈش( ؟
سب ہی۔ بس حرام نہیں ہونے چاہیے
5۔ موسم
گرمیاں ۔

غلط/درست:
1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟
نہیں ـ
2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟
نہیں ـ
3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟
نہیں ـ
4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟
ہاں ۔!
5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟
ہاں۔!
6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟
ہاں۔!
7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟
ہاں ۔!
8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟
نہیں ـ

آپ کے خیال میں:
1۔ سوال کرنا آسان ہے یا جواب دینا؟
سوال کرنا ۔!
2۔ بہترین رشتہ کون سا ہے؟
بھائی کا ، اگر بھائی دوست بھی ہوتو ـ
3۔ آپ کی اپنی کوئی ایسی عادت جو آپ کو خود بھی پسند ہو؟
دوسروں کے کام آنا ـ

دلچسپی:
1۔ شاعری سے؟
ہاں ۔!
2۔ کوئی کھیل؟
میں کراٹے میں بلیک بیلٹ ہوں ـ
3۔ کوئی خاص مشغلہ؟
پڑھنا ـ

برا:
1۔ زندگی کا کوئی لمحہ؟
کئی ہیں ـ
2۔ دوسروں کی کوئی ایسی بات جو آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہو؟
خود کو عقل کل سمجھنے والے ، جھوٹے اور مغرور لوگوں کی باتیں ـ
3۔ دن کا وقت؟
کوئی نہیں ۔!

کیا آپ :
1۔ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں؟ اگر ہاں، تو کیا؟
ہاں، مگر پتہ نہیں ۔!
2۔ جدیدیت کے قائل ہیں؟
ہاں ۔!
3۔ آزادئ نسواں کے حق میں ہیں؟
نہیں ۔!
کوئی ایک منتخب کریں :
1۔ دولت، شہرت یا عزت؟
عزت ـ
2۔ بالی وڈ، لالی وڈ یا ہالی وڈ؟
ہالی وڈ ـ
3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟
دونوں کی ہیں ۔
4۔ مینارِ پاکستان یا ایفل ٹاور؟
ایفل ٹاور ۔!
6۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟
جاپان ـ

خاور،اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

11 تبصرے:

  1. خاور صاحب کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ محترم اردو وکیپیڈیا کے بانیوں میں سے ایک ہیں، اس لیے اردو کے لیے ان کی خدمات سے انکار ممکن نہیں۔ منظر نامہ کو ان کا انٹرویو لینے پر میری طرف سے خراج تحسین۔

  2. بہت اچھا لگا خاور صاحب آپ کے متعلق پڑھ کر اور یہ جان کر کہ آپ وکی پیڈیا کیلیئے بھی کام کر رہے ہیں۔

    اللہ تعالٰی آپ کو ہمت، طاقت عطا فرمائیں اور اپنے نیک ارادوں میں‌ کامیابی بھی۔

    آخر میں ایک سخن گسترانہ بات، امید ہے برا نہیں مانیں گے کہ معاملہ غالب کے شعر کا ہے 😆 صحیح شعر کچھ یوں ہے

    ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
    بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

    والسلام

  3. آپ کا اصل نام غلام مصطفٰے ہے تو آپ خاور کھوکھر کیوں لکھتے ہیں؟
    اردو وکی پیڈیا پر خلائی مخلوق کی زبان کیوں استعمال کی جاتی ہے؟ اس زبان کو دوسرے تو کجا ، اردو والے بھی پڑھنے سے قاصر ہیں ۔

  4. محمد وارث صاحب: شعر کی تصحع کے لیے شکریه !ـ لیکن میں تو یه شعر بہادر شاھ ظفر کا سمجھتا رها هوں ـ
    ابو شامل صاحب : شکریه !ـ
    قدیر صاحب: نام کی بات یه ہے که پاکستان میں بهی میرے گھر والوں کے علاوه بهت کم لوگ جانتے هیں که میرا اضلی نام کیا هے ـ
    میرے علاقے کے لوگ مجھے خاور کے نام سے جانتے هیں
    کیوں؟
    کیا آپ کو معلوم ہے که یه ایک نسوانی نام هے
    باقی رهی ازادی نسوان کی بات تو جناب
    میں نے ازادی سے پھر کر هی دیکھا ہے که ازاد عورت کی آزادی هی اس کے لیے سب سے بڑا نقصان ہے ـ
    خربوزھ چھری پر گرے یا چھری خربوزے پر نقصان خربوزے کا هی هوگا !ـ
    ہے که نہیں؟؟
    اس سے زیادھ لکھا تو فحاشی کے زمرے میں چلا جائے گا ـ
    شکاری صاحب : بڑا دلچسپ نام هے ـ
    غلام فرید نے لکھا تھا
    روهی کی جٹیوں کے متعلق
    که راتوں کو دلوں کا شکار کرتی هیں اور دن کو مٹیاں بلوھتی هیں
    کراٹے کی ورزشیں میں نے شروع کی تھیں سن انانوے میں یہاں جاپان میں هی اور بیک بیلٹ تک کا سفر تھا چھ سال کا ـ
    اب جاپان منتقل هوا هوں تو پھر جانا شروع کیا ہے ـ
    جاپان میں کراٹے لڑائی نہیں سکھاتے بلکه کراٹے کا فن سکھاتے هیں
    که اگر کبھی لڑائی کرنی پڑ جائے تو جسم غیر شعوری طور پر بهی ایسی مومنٹ کرتا ہے که دشمن کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ـ
    جب سے میں نے بلیک بیلٹ لی ہے اگر لڑائی هو بهی بڑی جلدی ختم هو جاتی ہے
    لیکن ایک دفعه کوریا میں سیول کی ایک سڑک هے انزا دون اس پر ایک کورین سے لرائی هوئی تھی اور وه بهی تیکونڈو میں بلیک بیلٹ تھا
    تقریباً پندرھ منٹ میں هم دونوں هی دیکھ رہے تهے کوئی چھڑواے اور پولیس والوں نے آکر چھڑوایا تها
    بعد میں وه کورین بڑی عزت کیا کرتا تھا اور هم اچھے دوست بن گئے تھے ـ

  5. وکی پیڈیا پر جناتی اردو لکھنے کے متعلق میں نے ایک پوسٹ لکھی تھی یه پڑھ لیں

    http://khawarking.blogspot.com/2006/07/blog-post.html

    باقی اکر کوئی وکی پیڈیا کی اردو اسان کرنا چاهتا ہے تو اس کے لیے اس کو وکیپیڈیا پر کام بهی کرنا چاهیے
    بلکه کریں
    که جو صاحب یه جناتی اردو لکھتے هیں ان کی سائنسی مضامین لکھنے کی خدمات اتنی هیں که مجھے خود بهی اعتراض هوتے هوئے بهی اعتراض کرنا انتہائی معیوب لگتا ہے ـ
    اردو لکھنے والے سب لوگوں کو میں دعوت دیتا هوں که ائیں سب لوگ وکی پیڈیا پر مضامین لکھیں که اس طرح مشکل اردو اور اسان اردو کے مضامین میں ایک توازن بن جائے گا ـ

  6. خاور بھائی کراٹے کا لڑائی کا علاوہ ایک اور بھی فائدہ ہے کہ بندہ صحت مند اور ایکٹو رہتا ہے۔
    میں دو تین سال سے سیکھنے کی کوشش میں ہوں لیکن ٹائمنگ سیٹ نہیں ہورہی ، ٹآئم ایسا ہے کہ کام اس کی اجازت نہیں دیتا اور فارغ ٹائم میں کوئی سکھاتا نہیں۔

  7. السلام علیکم جناب خاور بھائی آپ کے بارے میں اتنا کچھ جان کر بہت خوشی ہوئی خاص طور پر ”میں کراٹے میں بلیک بیلٹ ہوں ـ“ یہ سن کر تو اور بھی اچھا لگا بہت خوب

  8. […] نومبر 2004ء میں پاکستانی نژاد ”عالمی“ خاور کھوکھر نے فرانس سے ”خاور کی بیاض“ کے نام سے اور ”شروعات“ کے عنوان سے اپنی پہلی پوسٹ سے آغاز کیا۔ اب عالمی کیوں لکھا ہے؟ اس کا ان کے لکھے ہوئے تعارف سے پتہ چلتا ہے۔ شروع میں اردو وکی پیڈیا پر بڑے متحرک رہے۔ پہلے پہل اس بندے نے بلاگ پر کچھ یوں لکھا ہوا تھا ”حرف آغاز:- بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم۔ میں کوئى پیشہ ور رائیٹر نہیں ہوں اس لئے ہو سکتا ہے کہ آپ کو میرا لکھا ہوا سطحى سا لگے۔ اردو کے بلاگز میں ایک اور اضافہ۔“ اس کے علاوہ تعارف میں نام: خاور، مقام: پیرس، فرانس اور مزید یہ لکھا ہوا تھا ”میں اپنے حلقہ احباب میں خاور کے نام سے جانا جاتا ہوں۔ سیاحت میرا شوق ہے اور تقریباً آدھی دنیا پھری ہوئی ہے ان دنوں فرانس میں رہ رہا ہوں۔ اردو، پنجابی، جاپانی اور انگریزی اہل زبان کی طرح بول سکتا ہوں۔“ (عکس) ویسے کسی زمانے میں انہوں نے اپنے بلاگ پر یہ بھی لکھ رکھا تھا کہ ”ميرا اصلى نام خاور نہيں ہے۔“ یہ وہی خاور کھوکھر ہیں جو آٹھ سالوں سے مسلسل اردو بلاگ لکھ رہے ہیں اور آج بھی ہمارے درمیان موجود ہیں۔ شروع کے بلاگروں میں اگر کسی نے حقیقی معنوں میں پابندی سے اردو بلاگنگ کی ہے تو ان میں سب سے پہلا نام خاور کھوکھر کا ہی آتا ہے۔ ادھر یہ فرانس سے چڑھتے سورج کی سرزمین پہنچے تو اُدھر ”خاور کی بیاض“ کا نام بھی بدل گیا۔ اردو بلاگنگ کے معاملے میں خاور کچھ زیادہ تکنیکی بندے تو نہیں لیکن دامے، درمے اور سخنے ہر وقت اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ اردو بلاگ ایگریگیٹر ”اردو کے سب رنگ“انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ جاپان سے ایک آن لائن اردو اخبار ”سایتاماکین“ کے نام سے شائع کرتے ہیں۔ منظرنامہ پر خاور کا انٹرویو۔ […]

اوپر