آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > شناسائی > امن ایمان سے شناسائی

امن ایمان سے شناسائی

آج سلسلہ “شناسائی” میں ہماری مہمان ایک ایسی بلاگر ہیں جنہوں نے اپنے بارے میں جتنا کم کہا ہے، دوسروں کو جاننے میں اتنی ہی دلچسپی دکھائی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ نے اردو محفل پر بہت سے لوگوں سے انٹرویوز بھی لیے ہیں۔ لیکن اپنا انٹرویو دینے سے ہمیشہ کتراتی آئی ہیں، آخر کار آج ہم نے انھیں راضی کر ہی لیا۔ آپ ایک معروف اردو بلاگر بھی ہیں، اور آپ کو بلاگنگ کرتے ہوئے ایک سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا ہے۔  آپ کی چند ماہ پہلے ہی شادی ہوئی لیکن اس کے باوجود آپ نے بلاگنگ کو ترک نہیں کیا۔ نہایت ہی حساس طبیعت کی مالک ہیں اور اس کے ساتھ شاعری بھی کرتی ہیں۔ تو آئیں آج ”امن ایمان” سے ملتے ہیں۔

خوش آمدید امن۔

بہتتتتت شکریہ ماوراء، عمار ۔ ماوراء جتنے ادب سے آپ نے مجھے آپ آپ لکھا ہے یقین کریں شادی ہوجانے کے بعد بھی گھر میں سے کوئی مجھے ایسا خطاب اور عزت دینے پر راضی نہیں۔۔۔: ) 

امن، سب سے پہلے ہم آپ سے اردو اور بلاگنگ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ 

جی ضرور۔۔

1۔  یہ بتائیں کہ آپ نے اردو بلاگنگ کب شروع کی؟
@
27 اپریل 2007 میں بلاگ پر پہلی ٹیسٹ پوسٹ لکھی۔۔۔میری شروع کی پوسٹس بڑی مزے کی ہیں۔۔۔ہوتا یوں تھا کہ میں اردو ہوم پر رات کو بلاگ بناتی تو صبح غائب۔۔اگر دن میں بناتی تو رات کو گم ہوا ہوتا۔۔تو شروع کی پوسٹ اس حوالے سے یادگار ہیں۔ 

2۔ آپ کو بلاگنگ کا خیال کیسے آیا ؟
@
 بلاگنگ سے پہلے میں بہت سارے انگلش، اردو (رومن) فورمز کی ممبر تھی۔۔۔ایک فورم پر ایڈمن کی کسی بات پر غصہ آگیا تو تب سوچا کہ کوئی ایسا پلیٹ فارم ہونا چاہیے جو کہ بالکل ذاتی قسم کا ہو : ) اور پھر جب بلاگ کا پتہ چلا تو میں یہاں کی ہو کر رہ گئی۔
 

3۔ بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا کچھ اور؟
@
 ہممم کچھ اور نہیں سب کچھ۔۔۔دل کی وہ سب باتیں جو کسی سے کہہ نہیں سکتی تھی وہ بلاگ پر لکھا کرتی تھی۔
 

4۔ آپ کے خیال میں ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو اپنا اصل مقام حاصل کر پائے گی؟

@  سچ پوچھیں توانگلش ہم سب پر بہت بری طرح حاوی ہے۔۔ایسے میں اردو کو خاص مقام ملنا کافی مشکل ہے۔۔ہاں پوری دنیا نہ سہی سولہ کروڑ پاکستانی عوام میں سے چھ کروڑ پڑھے لکھے پاکستانی ہی اردو بول لکھ لیں تو ضرور بہتری آئے گی۔ : )
 

5۔ آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے؟
@
 کسی حد تک۔۔میں نے خود اپنی ایک اردو فورم بنائی : ) اس سے اندازہ لگا لیں۔۔خیر مذاق برطرف انگلش سے اردو ٹرانسلیشن اگر تھوڑا آسان ہوجائے۔۔۔جیسے ابھی مجھے کی۔بورڈ کی اردو نہیں آرہی تھی۔۔۔فورم سے دیکھا تو کلیدی تختہ لکھا تھا۔۔۔اس طرح کی مشکلات نہ ہوں تو زیادہ اچھا ہے۔ باقی جس طرح اردو لٹریچر برقایا جارہا ہے۔۔یہ کام بھی اچھا ہے ۔
 
6 ۔ آپ نے بہت سے لوگوں کے اردو محفل پر انٹرویو لیے ہیں، آج اپنا انٹرویو دیتے ہوئے کیسا لگ رہا ہے؟
@
 ہمممم بڑا اچھا لگ رہا ہے۔۔۔خود کو کافی معتبر معتبر سا مطلب ہے کام کی بندی محسوس کر رہی ہوں۔ : )

7۔ جیسا کہ آپ کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، کہیں شادی کے بعد بلاگنگ کو چھوڑنے کا ارادہ تو نہیں ہے یا اس کو جاری رکھیں گی؟
@
شادی کے بعد ترجیحات کافی بدل جاتی ہیں۔۔۔سب سے بڑی بات کہ مجھے باتیں شئیر کرنے کے لیے ایک عدد میاؤں مل گئے ہیں تو بلاگنگ میں دلچسپی پہلے سی نہیں رہی۔۔۔لیکن انشاءاللہ کوشش رہے گی کہ کسی نہ کسی طرح ہالہ اور میرا تعلق قائم رہے۔

8۔ مستقبل میں کیا ارادے ہیں؟
@
میرا مستقبل ہمیشہ غیر یقینی رہا ہے اس لیے اب ارادے باندھنا، خواہش کرنا چھوڑ دیا ہے۔

9۔ پرانے اور نئے بلاگرز میں کون پسند ہے؟ کسے شوق سے پڑھتی ہیں؟
@
 سچ پوچھیں تو سب۔۔۔بلاگ چونکہ ایک طرح سے ہائیڈ پارک کی طرح ہوتا ہے۔۔ جہاں سبھی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔۔ہر کسی کے اندر جھانکا جاسکتا ہے۔۔۔اس لیے مجھے سبھی بلاگ اچھے لگتے ہیں۔۔خاص طور پر وہ جہاں سیاسیت کم ہو،تحریر میں بے ساختگی ہو۔

10۔ اردو بلاگرز یا جو اردو کی ترجیح کے لیے کوشاں ہیں، ان کو آپ کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟
@
 ان کے لیے” بیسٹ آف لک” ۔۔لگے رہیں۔۔انشاءاللہ وہ دن بھی آئے گا جب چینیوں سے زیادہ اردو بولنے لکھنے والے ہوں گے۔ : )
 

امن، یہ تو تھے کچھ رسمی سوالات جن سے قارئین کو آپ کی بلاگنگ اور دوسرے پروجیکٹس کے حوالے سے آگاہی ہوئی، ان سوالات کے جواب پڑھ کر یقیناً ہمارے قارئین کو آپ کی ذات کے بارے میں بھی کچھ جاننے کا تجسس ہوا  ہو گا،تو آئیں کچھ منفرد سوالات کرتے ہیں۔ 

سب سے مشکل کام : )

پہچان:

1۔ آپ کا نام؟

ارضان

2۔ آپ کی جائے پیدائش؟

لاہور

3۔ آپ کا حالیہ قیام ؟

ملتان

4۔ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتی ہوں؟

اب اپنے لیے کیا سوچنا۔۔اب ایسی کوئی خواہش نہیں رہی۔

5۔ اپنے پس منظر اور اپنی تعلیم کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں گی؟

فیوڈل فیملی سے تعلق ہے۔۔۔گرائجویشن کے بعد پوسٹ گرائیجویٹ ڈپلومہ ان کمپیوٹر سائنس کیا اس کے بعد ایم سی ایس میں ایڈمیشن لیا لیکن کچھ خاندانی وجوہات کے باعث اسے ادھورا چھوڑنا پڑا۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

کمپیوٹنگ ڈکشنری 🙂 نہیں بلکہ ہر طرح کی لغت

2۔ گانا ؟

کوئی بھی نہیں

3۔ رنگ ؟

سفید

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش)؟

آلو سے بنی ہر ڈش، اور ساگ کے ساتھ مکھن سے بنے سرخ سرخ پراٹھے۔۔:)

5۔ موسم

تیز چمکیلی دھوپ ( خواہ جون جولائی ہو)

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

@ درست

2۔ میں بہت شرمیلی ہوں؟

@ تھی, اب نہیں ہوں

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

غلط ، ہاں کبھی جب دوستوں کی محبت کے جواب میں ویسی چاہت نہیں کرسکتی

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

درست

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

7۔ میں ایک اچھی دوست ہوں؟

غلط

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

غلط

آپ کے خیال میں:

1۔ سوال کرنا آسان ہے یا جواب دینا؟

دونوں

2۔ بہترین رشتہ کون سا ہے؟

میاں بیوی کا

3۔ آپ کی اپنی کوئی ایسی عادت جو آپ کو خود بھی پسند ہو؟

بہت پروا کرنے والی (کیرنگ) 

دلچسپی:

1۔ شاعری سے؟

کچھ زیادہ نہیں

2۔ کوئی کھیل؟

نہیں

3۔ کوئی خاص مشغلہ؟

سوچنا

برا:

1۔ زندگی کا کوئی لمحہ؟

جب فرد واحد کا فیصلہ مجھ پر صادر کیا گیا

2۔ دوسروں کی کوئی ایسی بات جو آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہو؟

اگر کوئی میری پرواہ نہ کرے

3۔ دن کا وقت؟

سورج نکلنے سے پہلے 
 

کیا آپ :

1۔ ۔ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں؟ اگر ہاں، تو کیا؟

سارے سیاستدانوں کو اٹھا کر سمندر میں پھینکنا چاہتی ہوں۔۔میرے خیال میں پاکستان کی اس سے اچھی خدمت اور نہیں کوئی ہو سکتی

2۔ جدیدیت کی قائل ہیں؟

ایک حد تک

3۔ آزادئ نسواں کے حق میں ہیں؟

بالکل بھی نہیں۔ مردوں کی برابری کا نعرہ لگانے والی عورتیں سخت بری لگتی ہے۔

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

عزت

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

کوئی بھی نہیں

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

ارینج شادی جس کے ساتھ دعاوں کی صورت میں بہت سا جہیز ملتا ہے۔

4۔ مینارِ پاکستان یا ایفل ٹاور؟

کوئی بھی نہیں

6۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

پاکستان پاکستان اور بس پاکستان
 

اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتی ہوں تو آپ کہہ سکتی ہیں۔
@
نہیں ماورا ، میرے خیال میں یہ ایک مکمل سوالنامہ ہے۔۔۔زیادہ سوالات بھی بور پڑھنے والے کو بور کر دیتے ہیں (اب جا کر عقل آئی ہے)
  

امن ایمان،اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

ماوراء آپ اور عمار کا بہتتتت شکریہ۔۔جنہوں نے مجھے یاد رکھا ۔اور مجھے کچھ لمحے ایسے ملے جن میں میں نے صرف اپنے بارے میں سوچا۔ 

18 تبصرے:

  1. اگر سیاستدانوں کو سمندر میں‌پھینکا تو یہ پھر واپس آ جائیں گے ۔ میرا خیال ہے کہ انہیں کسی راکٹ پر بٹھا کر پلوٹو کی جانب روانہ کر دیا جائے :ddraeamin

    آزادیِ نسواں کا مطلب مردوں کی برابری ہے؟ یہ عجیب بات سنی میں‌نے ۔ آزادیِ نسواں کا مطلب ہے کہ عورتوں کو بھی وہی انسانی و اخلاقی حقوق دیے جائیں جو مردوں کو حاصل ہیں ۔

    آپ اپنے میاں کو میاؤں کیوں کہتی ہیں؟ :hahah

  2. قدیر۔۔۔ اپنے میاں کو میاؤں اس لیے کہتی ہوں کہ آزادی نسواں کا تاثر دے سکوں یعنی مجھے بولنے کی پوری آزادی ہے۔۔ :smile اصل بات یہ ہے کہ وہ مجھے بلی کہتے ہیں۔۔۔اور بدلے میں مجھے میاؤں کہنے کی عادت ہوگئی ہے۔۔۔اب لکھتے بولتے پتہ نہیں چلتا :smile

    نہیں نا۔۔عورتوں کے الگ حقوق ہیں اور مردوں کے الگ۔۔۔اب عورت لڑنے بیٹھ جائے کہ میاں جی آپ نوکری کررہے ہیں مجھے بھی شغل فرمانے دیں۔۔۔گھر جائے بھاڑ میں تو کیا یہ حقوق کی برابری اچھی ہوگی۔۔۔لیکن میں گھروں میں قید کرنے کے حق میں بھی نہیں۔۔۔بس اعتدال اور میانہ روی ہونی چاہیے۔

    اور جی۔۔۔۔راکٹ کا انتظام آپ کریں سیاستدان میں پکڑ پکڑ کر لاتی ہوں۔۔۔۔مشورہ واقعی آپ کا بہتت اچھا ہے۔ :d

    ماوراء۔۔۔ انٹرویو کسی کو اچھا لگے نہ لگے مجھے دیکھ کر اچھا لگا۔۔۔ ہے نا عجیب بات :str اوہ ہاں ایک سوال کا جواب غلط لکھ گئی۔۔۔سوال کرنا اور جواب دینا دونوں ہی مشکل ترین کام ہیں۔۔۔میں نے دونوں کو آسان کہہ دیا۔ : )

    اچھا بلاگ فرینڈز اب اجازت۔۔۔سسرال کو روانگی ہے۔۔زندگی رہی تو انشاءاللہ چند ہفتوں بعد ملاقات ہوگی۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔۔۔ دعا کی اشد ضرورت ہے O پوزیٹیو خون کی طرح۔ :smile

  3. شاباش کی مستحق ہیں ماوراء صاحبہ کہ جو سب کے انٹرویو نچوڑتی رہیں خود اُن کا انترویو نچوڑ لیا ۔عمار ضیاء صاحب آپ دل چھوٹا نہ کیجئے مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی تعریف کرتا تو خود تعریفی ہو جاتی
    ارضان رضا صاحبہ نے ۔پہلے تو یہی تھیں اب معلوم نہیں ارضان ۔ ۔ ۔ کچھ اور ہو گئی ہوں ۔ایک بہت پرانی بات یاد کرا دی ۔ ایک محفل میں لڑکے بیٹھے اپنی اپنی شیخی بگھار رہے تھے کہ اچانک ایک لڑکے نے مجلس میں موجود ایک بڑی عمر کے شخص سے پوچھا “آپ اپنا تجربہ بیان کیجئے”۔ وہ بزرگ بولے “میری منگنی شادی سے ایک سال پہلے ہو گئی تھی میں چوری چوری لڑکی سے ملتا اور اسے بہت باتیں سُناتا ۔ میں بولتا جاتا اور وہ مُسکرا مُسکرا کر سنتی جاتی ۔یہ ہمارا معمول رہا ۔ جب شادی ہوئی تو وہ بولتی رہتی میں سُنتا رہتا وہ بولتی رہتی میں سُنتا رہتا ۔ پھر ہم بال بچے دار ہو گئے”۔ یہ کہہ بزرگ چُپ کر گئے ۔ لڑکوں نے اصرار کیا کہ آگے بتائیے کیا ہوا ۔بزرگ بولے ” ہم دونوں بولتے تھے اور محلے والے سُنتے تھے”۔

  4. ایک اور بلاگر کے بارے میں‌جان کر اچھا لگا۔ اچھا ہوتا اگر ارضان فیوڈل فیملی کی اندر جھانکنے کا موقع دیتیں۔ ہمیں‌بہت تجسس رہتا ہے کہ فیوڈل لوگ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور اپنے ملازمین کے بارے میں‌کیا سوچتے ہیں۔ ان کی عورتوں‌کی زندگی کیسی ہوتی ہے اور وہ معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق کے بارے میں‌کیا سوچ رکھتی ہیں۔ ارضان چونکہ پڑھی لکھی ہیں‌اسلیے ان کا تجربہ اپنے اندر ایک گہرائی رکھتا ہو گا۔

  5. السلام علیکم، بہت اچھا لگا امن ایمان کے متعلق پڑھ کر، مجھے علم ہے کہ اردو محفل پر ماوراء کا بہت پرانا آئیڈیا تھا امن کے انٹرویو کیلیئے، جو یہاں پایہ تکمیل تک پہنچا۔

    مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوئی یہ جان کر کہ امن نے چند مہینوں‌ میں یہ راز پا لیا کہ بہترین رشتہ ‘میاں بیوی’ کا ہوتا ہے، یہ انٹرویو چند سالوں بعد پھر ہونا چاہیئے :smile

  6. امن، مجھے خود بھی اتنی خوشی ہو رہی ہے ، تمھارا انٹرویو پڑھ کر۔۔ لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ بہت چھوٹا ہے۔ :dsadas:


    اجمل چچا، عمار اور میں مل کر ہی انٹرویوز لے رہے ہیں۔ صرف مجھے تو شاباش نہ دیں نا۔ :smile
    اور یہ جو لطیفہ آپ نے سنایا ہے؟ کیا ہر کسی کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے؟

    افضل صاحب، امید ہے امن واپس آ کر آپ کے سوالات کا جواب دے گی۔

    وارث، وعلیکم السلام۔ شکریہ
    پورے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب میرے لیے بہت دلچسپ ہے، اور وہ یہی ہے کہ کہ بہترین رشتہ کون سا ہے؟ اب تک دو ہی رشتے سامنے آئے ہیں۔ اور میں سوچ رہی ہوں کہ کیا واقعی میاں بیوی کا رشتہ “ماں” جیسی عظیم ہستی سے زیادہ اچھا ہوتا ہے۔ :confused

  7. اللہ اللہ کیا کہنے ہیں‌آپ کے

    مجھے آپ کا سارا انٹر ویوں اچھا لگا لیکن اس سوال کا جواب بہت اچھا لگا

    6۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

    پاکستان پاکستان اور بس پاکستان

    بہت خوشی ہوئی پاکستان اور بس پاکستان

  8. السلامُ عليکُم
    امن ايمان بہت پيارا نام رکھا آپ نے بلاگ کا ليکن ارضان نام بجاۓ خُود ايک حسين نام لگا مُنفرد سا سب سے پہلے تو اس کا مطلب بتاؤ جو يقينی بہت پيارا ہوگا
    عمار اور ماوراء اب تو ميری طرف سے تعريفيں خُود ہی آپ کے نام معنون ہو گئ ہيں ماشاءاللہ ايک کے بعد ايک انٹرويو کہيں ميری نظر نا لگ جاۓ آپ لوگوں کو نا جانے کتنا ثواب کما رہے ہو مزہ آ رہا ہے سب کے بارے ميں جان کر ارضان کی باتيں پڑھ کر تو ايسا لگا آئينہ ديکھ رہي ہوں بہت بے ساختگي لۓ ہُوۓ تھا آپ کا انٹر ويو ليکن ناجانے کيُوں تشنگي سي لگي ابھي اور بہت کُچھ بھي پُوچھا جا سکتا تھا ايک بار پھر ايک زبردست انٹرويو کے لۓ بہت بہت شُکريہ
    مع السلام
    شاہدہ اکرم

  9. السلام علیکم
    میں واپس آگئی ہوں اور اتنے سارے تبصرے دیکھ کر بہت اچھا لگا :smile ۔۔۔پہلے ان سب کا جواب لکھ دوں۔۔باقی باتیں بعد میں۔

    تزک نگار نے لکھا:
    آپ کے شوہر آپ کو بلی کہتے ہیں ، اور آپ میاؤں میاؤں کہتی ہیں ، بات تو وہیں رہی ، یعنی بلی بھی آپ ، میاؤں بھی آپ کریں ۔ اس کا کچھ اور حل سوچیے

    امن: یہ بھی تو دیکھیں نا کہ اُن کے منہ میں زبان کس کی ہے۔۔۔میں بلی تو میاؤں میاؤں وہ کر تے ہیں اسی لیے تو میاؤں کہتی ہوں۔۔۔ 😆 میں نام لے کر مخاطب نہیں کرسکتی ( پتہ نہیں کیوں 😳 ) تو بس اس لیے۔۔ :str دعائیں میرے نام کرنے کا بہت شکریہ ۔
    ـــــــــــــــ

    اجمل نے لکھا:
    شاباش کی مستحق ہیں ماوراء صاحبہ کہ جو سب کے انٹرویو نچوڑتی رہیں خود اُن کا انترویو نچوڑ لیا ۔عمار ضیاء صاحب آپ دل چھوٹا نہ کیجئے مسئلہ یہ ہے کہ آپ کی تعریف کرتا تو خود تعریفی ہو جاتی ارضان رضا صاحبہ نے ۔پہلے تو یہی تھیں اب معلوم نہیں ارضان ۔ ۔ ۔ کچھ اور ہو گئی ہوں ۔

    امن: اجمل چاء آپ نے مجھے یاد رکھا مجھے یہ جان کر بہت اچھا لگا۔ ماوراء میری بڑی اچھی سی سہیلی ہیں۔۔۔ان کو میں انکار نہیں کرسکتی تھی۔ چاء اب میں ارضان علی رضا سے ارضان۔۔حسین ہوگئی ہوں۔ : ) اور انٹرویو سے آپ نے اپنا انٹرویو یاد دلا دیا۔۔۔۔ 🙁 اجمل چاء واقعی شادی کے کچھ سالوں بعد ایسا ہوتا ہے جیسا آپ نے لکھا۔۔؟؟؟؟ :sho
    ــــــــــــــــــــــــــ

    میرا پاکستان نے لکھا:
    ایک اور بلاگر کے بارے میں‌جان کر اچھا لگا۔ اچھا ہوتا اگر ارضان فیوڈل فیملی کی اندر جھانکنے کا موقع دیتیں۔ ہمیں‌بہت تجسس رہتا ہے کہ فیوڈل لوگ اپنے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور اپنے ملازمین کے بارے میں‌کیا سوچتے ہیں۔ ان کی عورتوں‌کی زندگی کیسی ہوتی ہے اور وہ معاشرے میں اونچ نیچ کی تفریق کے بارے میں‌کیا سوچ رکھتی ہیں۔ ارضان چونکہ پڑھی لکھی ہیں‌اسلیے ان کا تجربہ اپنے اندر ایک گہرائی رکھتا ہو گا۔

    امن: افضل صاحب بہت شکریہ۔۔۔ جہاں تک بات ہے فیوڈل فیملیز کی تو آپ کو ان کے بارے میں جان کر اچھا نہیں لگے گا۔۔۔۔سچ پوچھیں تو یہ سب سے زیادہ احساس کمتری کی ماری ہوئی کلاس ہے۔۔۔خاندانی پرائڈ پر جانے دینے والے بے حس لوگ ۔۔ اس موضوع کو نہ ہی چھیڑیں تو اچھا ہے۔۔۔ بہت پہلے میں نے ایک نظم لکھی تھی۔۔۔اس کو پڑھ کر شاید آپ کو فیوڈل فیملی کی سوچ کا کچھ اندازہ ہوسکے۔۔

    لڑکی

    جانے کیوں اسےسب بے زباں سمجھتے ہیں
    لڑکی کو کیوں نہیں زندہ جاں سمجھتے ہیں

    وہ تو چپ چاپ روز جیتی روز مرتی ہیں
    لوگ دفن ہونے کو موت کا نشاں سمجھتے ہیں

    ظالم لوگ رواجوں کی بیڑی سے پابندِسلاسل ہیں
    اور بےچارے خود کوموت کا پروانہ رواں سمجھتے ہیں

    تقدیر کے فیصلے تو اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں
    غرورکے پتلے خود کو مالکِ جسم و جاں سمجھتے ہیں

    یہ حسب نسب کے بھوکے سیاہ بخت نصیب جن کے
    خون رنگیں شملوں پر لکھا نام اپنا تاباں سمجھتے ہیں

    جب آگہی کا درد رگوں میں نشتر بن کے اترنےلگے
    اے پیاری زندگی تجھےپھر ہم ایک امتحاں سمجھتے ہیں

  10. محمد وارث نے لکھا:
    السلام علیکم، بہت اچھا لگا امن ایمان کے متعلق پڑھ کر، مجھے علم ہے کہ اردو محفل پر ماوراء کا بہت پرانا آئیڈیا تھا امن کے انٹرویو کیلیئے، جو یہاں پایہ تکمیل تک پہنچا۔مجھے سب سے زیادہ خوشی ہوئی یہ جان کر کہ امن نے چند مہینوں‌ میں یہ راز پا لیا کہ بہترین رشتہ ‘میاں بیوی’ کا ہوتا ہے، یہ انٹرویو چند سالوں بعد پھر ہونا چاہیئے

    امن: وعلیکم السلام اور شکریہ وارث صاحب۔۔۔ جی ماؤ کافی دیر سے کہہ رہی تھیں لیکن سچی بات فورمز پر اپنے بارے میں بتاتے ہوئے ڈر لگتا تھا۔۔۔وہاں بلاگ کی نسبت سرچنگ آسان ہے۔۔۔بلاگز تو ویسے بھی ابھی بہت عام نہیں ہیں۔۔۔اس لیے چند لوگوں تک جان پہچان رہے گی یہ سوچ کر اپنے بارے میں لکھا ہے۔
    میاں بیوی کا رشتہ ہر لحاظ سے مکمل رشتہ ہے۔۔آپ کو ایک دوست بھی مل جاتا ہے۔۔۔ماں کی طرح خیال رکھنے والی ایک ہستی بھی۔۔۔بابا کی طرح ذمہ داریاں اٹھانے والا ایک عدد بندہ بھی۔۔۔بھائیوں کی طرح ناز نخرے اٹھوانے والا بھی۔۔۔دیکھ لیں ایک عدد میاؤں کتنی ساری خوبیاں رکھتے ہیں۔ :sd:

    ـــــــــــــــــــــــــــــــــ

    منظر نامہ نے لکھا:
    امن، مجھے خود بھی اتنی خوشی ہو رہی ہے ، تمھارا انٹرویو پڑھ کر۔۔ لیکن مجھے لگ رہا ہے کہ بہت چھوٹا ہے۔

    امن: ماؤ مجھے بھی سب پڑھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔۔۔ انٹرویو کے چھوٹا ہونے کا کیا کیا جائے۔۔۔۔کم ہر ہم دونوں کا گزارا نہیں ہوتا :dsadsad: ویسے ماؤ آپ جتنے چاہے مرضی سوالات پوچھ لیں۔۔۔کسی ایک شخصیت کو مکمل جاننا بہت مشکل ہوتا ہے۔۔۔اس لیے اسے چھوٹا ہی رہنے دیتے ہیں۔ : )
    اور ماؤ آپ نے میاں بیوی کے رشتے کاماں کے رشتے سےموازنہ کیا ہے۔۔۔تو ڈئیر بے شک ماں رشتہ عظیم ترین رشتہ ہے لیکن آپ کی جیسی شیئرنگ ہسبینڈ سے ہوتی ہے وہ ماں سے نہیں ہوسکتی نا۔۔۔دونوں رشتے بہت الگ لیکن بہت خوبصورت ہیں۔
    ــــــــــــــــــــــــ

    اسماء نے لکھا:
    اردو بولنے والوں کو چینیوں سے زیادہ کرنے میں ہمارا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ آتنے ہی ٹھیک ہیں ۔۔۔مزے کا انٹرویو تھا ۔۔۔ تو پھر فیوڈل سسٹم پہ آرہی ہے کوئی پوسٹ؟؟

    امن: شکریہ اسماء اور بات تو آپ نے واقعی بہت ٹھیک کی ہے۔۔۔جتنے چینی اتنے پاکستانی۔۔نو وے :d اسماء کیا لکھوں فیوڈل الزم پہ۔۔۔۔ اس موضوع پر میں ہمیشہ بہت تلخ ہوجاتی ہوں ۔۔۔۔:( اگر کبھی جذبات قابو میں رہے تو انشاءاللہ کچھ لکھوں گی۔

  11. نوائے ادب نے لکھا:
    اللہ اللہ کیا کہنے ہیں‌آپ کے
    مجھے آپ کا سارا انٹر ویوں اچھا لگا لیکن اس سوال کا جواب بہت اچھا لگا

    امن: شکریہ نوائے ادب ۔۔۔ پاکستان کے حالات جیسے بھی ہوں۔۔۔یہاں جتنی بھی مشکلات ہوں مجھے پھر بھی اس سے محبت ہے۔۔۔پاکستان کے سواہ میں کسی اور ملک میں رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔: )

    ــــــــــــــــــــ-

    shahidaakram نے لکھا:
    السلامُ عليکُم
    امن ايمان بہت پيارا نام رکھا آپ نے بلاگ کا ليکن ارضان نام بجاۓ خُود ايک حسين نام لگا مُنفرد سا سب سے پہلے تو اس کا مطلب بتاؤ جو يقينی بہت پيارا ہوگا
    ارضان کی باتيں پڑھ کر تو ايسا لگا آئينہ ديکھ رہي ہوں بہت بے ساختگي لۓ ہُوۓ تھا آپ کا انٹر ويو ليکن ناجانے کيُوں تشنگي سي لگي ابھي اور بہت کُچھ بھي پُوچھا جا سکتا تھا ايک بار پھر ايک زبردست انٹرويو کے لۓ بہت بہت شُکريہ

    امن: وعلیکم السلام۔۔۔شکریہ شاہدہ جی۔۔۔۔آپ کی اتنی ساری تعریفیں ہمیشہ بلش کردیتی ہیں :str عمار اور ماوراء واقعی اچھی سی شاباش کے مستحق ہیں۔۔۔منظر نامہ کی وجہ سے اردو بلاگرز ایک دوسرے کے قریب ہوگئے ہیں۔۔۔مجھے خود ان کی کوششیں بہت اچھی لگی ہیں۔ ارضان بس رئیل نام کی وجہ سے بلاگ کا نام نہیں رکھا۔۔۔۔ارضان کا مطلب ہے مطمعن کرنے والی ۔۔۔ویسے مجھے ارضان کم ہی کہا جاتا ہے۔۔زیادہ ارضاء کہتے ہیں۔ ہیں جی۔۔اتنے ڈھیر سارے سوال تھے آپ کو ابھی بھی کم لگے۔۔: )

    ـــــــــــــــــــ

    ساجداقبال نے لکھا:
    امن اس تحریر پر واپسی ہو تو بتائیے گا۔
    ایک انٹرویو کمنٹس میں بھی ہو جائیگا۔

    امن: ساجد اتنا سارا تو میں نے خود ہی لکھ دیا۔۔۔ 🙂

  12. امن! سوچو ذرا، اور کچھ رہ تو نہیں گیا لکھنے کو؟ :p ایک ہی دفعہ میں ساری کسر نکال دی۔۔۔ ویری گڈ۔۔۔
    کیا حال چال ہیں؟ اور القلم پر یاد کیا جارہا ہے، ایک بار ہی سہی، حاضری تو لگاؤ وہاں۔ :hmm
    عمار

  13. نہیں عمار۔۔۔یہ سب میں نے دو دن میں لکھا۔۔۔ :ainko نوٹ پیڈ پر کاپی کیا ہوا تھا۔۔۔پھر بھی کچھ گلطیاں رہ گئیں۔۔۔جیسے فیوڈل ازم کو فیوڈل الزم لکھا :no

    القلم پر ابھی جاتی ہوں۔۔۔۔ش سے شکریہ یاد دہانی کے لیے۔۔ :sharmeli

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر