آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اعلانات/ متفرقات > انٹرویوز اپڈیٹ

انٹرویوز اپڈیٹ

منظر نامہ پر اب تک ہم نے پرانے اردو بلاگرز کے انٹرویو لیے ہیں۔ انہی انٹرویوز کے دوران جو ہمیں فیڈ بیک ملی ، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ میں ہی سے بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ نئے بلاگرز کے انٹرویوز بھی شروع کیے جائیں۔ آپ سب کی تجاویز کو ہم نے سامنے رکھتے ہوئے نئے متحرک بلاگرز سے بھی انٹرویو شروع کرنے کا سوچا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ میں ایک اور بات ان سب بلاگرز کو بتاتی چلوں، جو انٹرویو کا مطلب ٹھیک سے سمجھ نہیں پا رہے۔ کہ انٹرویو کیا ہے؟ یہ تو آپ سب کو معلوم ہی ہے کہ انٹرویو میں کچھ سوالات ہوتے ہیں، جن کے جوابات آپ کو دینا ہوتے ہیں۔ اب ایک دوسرا سوال کچھ اس طرح سے ہے کہ “انٹرویو کون اور کیوں دیتا ہے؟“ اگر آپ سے کوئی انٹرویو دیتا ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ آپ کا صدرِ پاکستان یا کوئی وزیر ہونا ضروری ہے۔“ آپ بلاگنگ کرتے رہے ہیں یا بلاگنگ کر رہے ہیں۔ یعنی آپ کا ایک “بلاگر“ ہونا ضروری ہے۔ ہمارے سوالات بھی بلاگنگ سے متعلق ہی ہیں۔ اس کے ساتھ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کسی سوال کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے تو بلاجھجھک اس سوال کو چھوڑ کر اگلے سوال کی طرف بڑھ جائیں۔
یہ سب کہنے کا مقصد یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ سے زبردستی انٹرویو لیے جائیں، کچھ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان کے خیالات یا باتیں “انٹرویو“ کے ذریعے دوسروں تک نہ پہنچیں تو ہم ان سوچ کا احترام کرتے ہوئے اگلے بلاگر کی طرف بڑھ جائیں گے۔ اس بات کا مقصد صرف اتنا تھا کہ “چند ایک بلاگرز نے کہا ہے کہ وہ کسی بڑے عہدے پر فائز نہیں اس لیے انٹرویو نہیں دیں گے۔“ اس لیے باقی بلاگرز کے لیے یہ وضاحت کرنا چاہی تھی کہ منظر نامہ کے انٹرویو میں یہی تو خاص بات ہے، کہ یہاں انٹرویو دینے کے لیے آپ کر ہرگز کسی بڑے عہدے پر فائز ہونے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ آپ کا صرف ایک بلاگر ہونا بہت ضروری ہے۔:D

اب تک جن بلاگرز نے انٹرویو دیا، ان کے ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

اب تک لیے گئے انٹرویوز۔

1 ۔ زکریا اجمل
2 ۔ قدیر احمد
3 ۔ عمیر سلام
خاور کھوکھر
جہانزیب اشرف
پاکستانی
افتخار اجمل
میرا پاکستان
اسماء 

10 ۔ امن ایمان 

ہمارا سلسلہ “نقطہ نظر“ کو  کامیابی سے چلانے والے بلاگرز کا بہت شکریہ۔

اب تک منظر نامہ کے لکھاری۔

 1۔ راشد کامران
1

2

ابو شامل
محمد وارث
ایم بلال

جن سب نے اپنے تبصرے و تجاویز دیں، ان سب کا بھی بے حد شکریہ۔ اب تک منظر نامہ پر 181 تبصرے ہوئے ہیں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی آراء و شکایات سے ہمیں آگاہ کرتے رہیں۔

17 تبصرے:

  1. انٹرویو کا مطلب تو ایک دوسرے سے آشنائی ہے اگر کچھ لوگ اسے اپنے ذاتی معاملات میں‌مداخلت سمجھتے ہیں‌تو آپ کی بات درست ہے کہ وہ جن سوالوں‌کا جواب نہیں‌دینا چاہتے نہ دیں‌مگر انٹرویو سے انکار نہ کریں۔
    ہم تو سوچ رہے تھے کہ یہ سلسلہ سوالات بدل بدل کر اگر جاری رکھا جائے تو ہم ایک دوسرے کو مزید جان پائیں‌گے۔

  2. باجو، نام کیا بتانا اب۔

    شعیب، دو ۔ تین ہیں۔

    اسماء، ہم پرانے بلاگرز کا بھی انٹرویو لے رہے ہیں، کچھ سے رابطہ ممکن نہیں ہو پایا، اور کچھ نے انٹرویو دینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ :smile

    افضل صاحب، شکریہ۔ اور سوالات کو بدلنے کی کوشش بھی ہم کرتے ہیں۔

    بدتمیز، معذرت کے ساتھ۔ لیکن امریکی جھنڈے کو بلاگ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔:P
    اور پھر آپ کب انٹرویو دے رہے ہیں؟ :smile

    ماوراء

  3. اگر آپ کو امریکی صدر سے مسئلہ ہو یا پالیسی سے تو امریکی جھنڈے کا بیچ میں‌ کیا قصور؟ ان ہزاروں امریکیوں کا کیا جو آپ کو سمجھنا چاہتے ہیں اور بش اور میڈیا میں‌جو آپ کے بارے میں کہا جاتا ہے اس پر کان نہیں دھرتے۔ کیا آپ ان کو مایوس نہیں کر رہے ایسے اقدامات سے؟

  4. بدتمیز، چونکہ آپ نے جھنڈے(بات) کا رخ موڑ دیا۔ اس لیے میں نے جھنڈا واپس رکھ دیا ہے۔ :smile
    اگر آپ کو میرا ایسا کرنا برا لگا تو معذرت۔ لیکن آپ بھی شاید تنگ کرنے کے لیے ہی دوبارہ لگا کر گئے تھے۔ :angel

    فیاض ملک۔ آپ کا انٹرویو بھی ہو گا۔ آپ بلاگ پر لکھیں تو سہی۔

    خرم، شکریہ


    ماوراء

  5. منظر نامہ ٹیم (ماوراء،عمار) زبردست :ww بہت عمدہ منصوبہ بندی کے ساتھ کام شروع کیا ہے۔۔۔مجھے ہمیشہ منظم لوگ بہت اچھے لگے ہیں۔۔میں واپس آگئی ہوں۔۔۔انشاءاللہ سب کے انٹرویوز پڑھوں گی۔۔۔اور پھر ان پر تبصرہ ۔۔۔۔ :smile

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر