آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > 14 اگست، کوئز > 14 اگست کوئز: نتائج کا اعلان

14 اگست کوئز: نتائج کا اعلان

منظر نامہ پر کچھ دن پہلے چودہ اگست کے موقع پر ایک کوئز پوسٹ کیا گیا تھا اور تمام اردو بلاگرز کو ٹیگ کیا تھا۔ جن میں سے چند بلاگرز نے جوابات دئیے ہیں۔ جو کہ شگفتہ، شعیب صفدر، میرا پاکستان اور شاہدہ اکرم ہیں۔

میرا پاکستان نے 13 سوالات کے درست جوابات دئیے جبکہ شعیب، شگفتہ اور شاہدہ اکرم نے 12, 12 سوالوں کے درست جواب دئیے ہیں۔

میرا پاکستان

شعیب صفدر

شگفتہ

شاہدہ اکرم

درست جوابات درج ذیل ہیں۔ اگر نتائج میں آپ کو کسی قسم کی غلطی محسوس ہو تو آگاہ کریں۔

1- پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کب مرتب کی گئی تھی؟

1949 میں

2 –  قیامِ پاکستان کی تجویز سب سے پہلے کس نے پیش کی؟

علامہ اقبال

3 – برطانوی حکومت نے تقسیمِ ہند یعنی قیامِ پاکستان کا اعلان کب کیا؟

3 جون 1947

4 – برصغیر میں مسلمانوں کے لیے کس مدبر شخص نے سب سے پہلے “قوم” کا لفظ استعمال کیا تھا؟

سر سید احمد خان

5 –  سب سے پہلا پاکستانی پرچم کس نے تیار کیا تھا؟

اقبال احمد خان(جبکہ پرچم کا ڈیزائن امیرالدین قدوائی نے تیار کیا تھا)

6 – پاکستان کو سب سے پہلے کس اسلامی ملک نے تسلیم کیا؟

ایران

7 – پاکستان کا سب سے پہلے جاری ہونے والا اخبار کون سا تھا؟

روزنامہ امروز لاہور

8 –  پاکستان کا قومی پرچم سب سے پہلے کہاں لہرایا گیا تھا؟

کراچی

9 – پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ کب جاری ہوا؟

9 جولائی  1948

10 – پاکستان کی سرکاری زبان کون سی ہے؟

دونوں

11 – قائداعظم قیام پاکستان کے بعد کتنا عرصہ حیات رہے؟

تیرہ ماہ

12- پاکستان کا تیسرا بڑا پہاڑ کون سا ہے؟

Gasherbrum-I

13- شلوار قمیض کو پاکستان میں قومی لباس کی حیثیت کب دی گئی؟

یکم دسمبر 1981

14- “پاکستان  اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا ہے” یہ فرمان کس کا ہے؟

قائداعظم

15- پاکستان کا قومی جانور کون سا ہے؟
مارخور

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر