آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > 14 اگست، کوئز > 14 اگست کوئز

14 اگست کوئز

منظر نامہ کے قارئین کو ماوراء اور عمار کی طرف السلام علیکم۔۔!

پاکستان کی جشنِ آزادی کے موقع پر ہم نے ایک مختصر سا کوئز ترتیب دیا ہے۔ اور ہم تمام اردو بلاگرز کو اس کوئز کے لیے ٹیگ کر رہے ہیں۔ امید ہے آپ سب اس کوئز کے جوابات ضرور دیں گے۔

آپ کو منظر نامہ سے سوالات کاپی کر کے جوابات اپنے بلاگ پر دینا ہوں گے۔
سوالات کے ساتھ تین تین آپشنز دئیے ہیں، آپ کو کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔
اپنے بلاگ پر جوابات لکھتے ہوئے اس پوسٹ کا لنک ضرور دیں، تاکہ سب بلاگرز کو اس کا علم ہو سکے۔

کوئز حل کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست یعنی اتوار ہے۔
اس کے بعد منظر نامہ پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

سوالات

1– پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کب مرتب کی گئی تھی؟

1949 میں
1948 میں
1947 میں

2 – قیامِ پاکستان کی تجویز سب سے پہلے کس نے پیش کی؟

قائد اعظم محمد علی جناح
رحمت علی خان
علامہ اقبال

3 – برطانوی حکومت نے تقسیمِ ہند یعنی قیامِ پاکستان کا اعلان کب کیا؟

3 جون 1947
3 جولائی 1947
3 مئی 1947

4 – برصغیر میں مسلمانوں کے لیے کس مدبر شخص نے سب سے پہلے “قوم” کا لفظ استعمال کیا تھا؟

علامہ اقبال
سر سید احمد خان
قائد اعظم

5 – سب سے پہلا پاکستانی پرچم کس نے تیار کیا تھا؟

امیرالدین قدوائی
اقبال احمد خان
علامہ شبیر احمد عثمانی رح

6 – پاکستان کو سب سے پہلے کس اسلامی ملک نے تسلیم کیا؟

سعودی عرب
ایران
افغانستان

7 – پاکستان کا سب سے پہلے جاری ہونے والا اخبار کون سا تھا؟

نوائے وقت
انقلاب
روزنامہ امروز لاہور

8 – پاکستان کا قومی پرچم سب سے پہلے کہاں لہرایا گیا تھا؟

کراچی
لاہور
اسلام آباد

9 – پاکستان کا پہلا ڈاک ٹکٹ کب جاری ہوا؟

9 جون 1948
9 جولائی 1948
9 اگست 1948

10 – پاکستان کی سرکاری زبان کون سی ہے؟

اردو
انگریزی
دونوں

11 – قائداعظم قیام پاکستان کے بعد کتنا عرصہ حیات رہے؟

تیرہ ماہ
چودہ ماہ
بارہ ماہ

12– پاکستان کا تیسرا بڑا پہاڑ کون سا ہے؟

کے ٹو
نانگا پربت
Gasherbrum-I

13– شلوار قمیض کو پاکستان میں قومی لباس کی حیثیت کب دی گئی؟

یکم دسمبر 1981
یکم دسمبر 1982
یکم دسمبر 1983

14– “پاکستان اسلام کی تجربہ گاہ بنانے کے لیے حاصل کیا گیا ہے” یہ فرمان کس کا ہے؟

علامہ اقبال
قائداعظم
سر سید احمد خان

15– پاکستان کا قومی جانور کون سا ہے؟

بکرا
مارخور
شیر

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر