آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایوارڈز > ایوارڈز مشاورت

ایوارڈز مشاورت

السلام علیکم

گزشتہ دنوں میرا پاکستان کی جانب سے بہترین بلاگ کا ایوارڈ جاری کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس پر کچھ گفتگو ان کے بلاگ اور پھر اردو محفل پر بھی ہوئی لیکن عملی طور پر کام آگے بڑھ نہیں سکا۔ ہم نے طے کیا کہ اس سلسلہ کو منظرنامہ پر شروع کیا جائے لیکن دیگر مصروفیات آڑے آتی رہیں۔ اور اب اس سلسلے کو ہم آگے بڑھانا چاہ رہے ہیں۔

ہم نے چند زمروں کے تحت کچھ ایوارڈ کا تعین کیا ہے۔ اور نامزدگیوں کے لیے ہمیں آپ سب کی مدد درکار ہو گی۔ یا اگر آپ سمجھتے ہیں کہ مزید ایوارڈز ہونے چاہیں یا پھر اس لسٹ میں سے ایوارڈز کم ہونے چاہیں تو آپ اپنی رائے سے ہمیں آگاہ کیجیے۔ یہ فہرست کسی طور پر بھی حتمی نہیں ہے۔

1-  ایوارڈز فہرست

1۔ بہترین پرانا بلاگر

2۔ فعال ترین بلاگر

3۔ نیا فعال ترین بلاگر

4۔ بہترین نیا بلاگر

5۔ معلوماتی بلاگر

6۔ خوبصورت ترین بلاگ

7۔ خصوصی کارکردگی ایوارڈ (اردو بلاگنگ کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے کے لیے)

2۔ نامزدگیاں

نامزدگیوں کے لیے زکریا کی دی گئی تجویز کے مطابق سب کی رائے سے بلاگرز کو نامزد کیا جائے گا۔ جب ہمیں نامزدگیوں کے نام مل جائیں گے تو ایک پینل تشکیل دیا جائے گا، پینل ان لوگوں پر مشتمل ہو گا، جو اردو بلاگرز نہیں ہیں یا اس ایوارڈ سے مستثنٰی ہوں گے۔ یہ پینل ان نامزدگیوں میں سے پانچ سے تین بلاگرز کو نامزد کریں گے۔

اوپر دئیے گئے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے آپ نام اس پوسٹ کے تبصروں یا ہماری ای میل پر بھیج سکتے ہیں۔ اگر ہمیں زیادہ نام وصول نہ ہوئے تو پہلے مرحلے کی نامزدگیوں کو ہم خود منتخب کریں گے۔ لیکن بہتر یہی ہے کہ آپ سب اس کام میں تعاون کریں تاکہ یہ کام بہتر طریقے سے انجام پا سکے۔


3۔ ووٹنگ

آخری مرحلہ ووٹنگ کا ہو گا۔ جس کے لیے ہم نامزدگیوں کے بعد ایک سروے فارم تیار کریں گے۔ اور آپ سب کو ووٹنگ کے لیے مقررہ وقت دیا جائے گا۔

4۔ ایوارڈز گرافکس

ہم یہ بھی چاہ رہے ہیں کہ ایوارڈز گرافکس تیار کی جائیں اور جیتنے والے بلاگرز کے بلاگز پر یہ میڈلز موجود ہوں۔ جس کے لیے ہمیں گرافک ڈیزائنر کا تعاون چاہیے ہو گا۔ اگر آپ میں سے کوئی گرافکس تیار کرنے میں ہماری مدد کرنا چاہے تو ہمارے ای میل ایڈریس پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم مشکور ہوں گے۔


5۔ آپ کو کیا کرنا ہے؟

1۔ ایوارڈز لسٹ (کی درستگی) کے لیے آپ کو تجاویز دینی ہیں۔

2۔ ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا چناؤ کرنا ہے۔

امید ہے آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔

2 تبصرے:

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر