آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایوارڈز > ایوارڈز نامزدگیاں

ایوارڈز نامزدگیاں

السلام علیکم،

کچھ دن پہلے ہم نے ایوارڈز مشاورت کی پوسٹ کی تھی، جس میں آپ سب کی آراء کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے تین ایوارڈز کو منتخب کیا ہے۔ جو سال میں ایک بار بلاگرز کو دئیے جائیں گے اور یقیناً وقت کے ساتھ ساتھ ان ایوارڈز میں اضافہ ہوتا جائے گا۔

اگلے سال اردو بلاگرز کے لیے ایوارڈز:

1۔ بہترین بلاگ
2۔ فعال ترین بلاگ
3۔ نیا بلاگ

ایوارڈز کے انتخاب کے بعد قدرے مشکل مرحلہ ان ایوارڈز کی نامزدگیاں ہیں۔ جیسا کہ پچھلی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ نامزدگیوں کو دو مراحل سے گزارا جائے گا۔ پہلے آپ سب ان ایوارڈز کے لیے بلاگرز کو نامزد کریں گے اور اس کے بعد ایک ایسا پینل تشکیل دیا جائے گا جو ان ایوارڈز سے مستثنٰی ہوں گے، اس پینل کی تعداد دو سے تین افراد پر مشتمل ہو گی۔ اور آخری نامزدگیوں کا انتخاب اس پینل کے ذریعے کیا جائے گا۔
اس کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ امید ہے ان ایوارڈز پر سب متفق ہوں گے، اگر آپ سب متفق ہوئے تو ابو شامل نے گرافکس بنانے کی ذمہ داری لی ہے۔ جن کے ہم شکر گزار ہیں۔ پھر اس سال کے اختتام یا نئے سال کے آغاز تک ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

ان تین ایوارڈز کے لیے جن جن کو آپ حقدار سمجھتے ہیں، ان کے نام دینا شروع کر دیں۔ اگر آپ نام سب کے سامنے نہیں دینا چاہتے تو آپ ہمیں ای میل بھی کر سکتے ہیں۔

2 تبصرے:

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر