بلاگنگ کیوں؟

ہمارا بلاگ منظر نامہ ایک طرح سے بلاگ خبر نامہ کی طرح ہے جس میں بلاگرز ایک دوسرے کے ساتھ جان پہچان بھی بڑھا رہے ہیں اورساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کی دنیا میں کیا کچھ ہورہا ہے اس بارے میں بھی کچھ نیاجان رہے ہیں۔

بلاگ کیا ہے؟ میرے خیال میں تو بلاگ کسی بھی بلاگر کے لیے ہائیڈ پارک کی طرح سے ہے۔۔جہاں وہ بلاججھک اپنے دل کی بات کہہ سکتا ہے۔۔۔۔یہاں اسے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں اور نہ ہی پوسٹ حذف ہونے کا خطرہ ہے۔ بلاگر خود ہی منتظم ہوتا ہے اور خود ہی رکن :)

اردو بلاگنگ میں ماشاءاللہ اب ہر رنگ نظر آرہا ہے۔۔۔کہیں آپ کو سیاسی نوک جھوک نظر آتی ہے تو کسی جگہ محبتوں میں ڈوبی ہوئی شاعری پڑھنے کو ملتی ہے۔۔۔ کسی جگہ مزیدار قسم کے پکوانوں کو تراکیب آپ کے منہ میں پانی لاتی ہیں تو کسی جگہ کسی کی آپ بیتی آپ کی آنکھیں نم کردیتی ہے۔ الغرض بلاگنگ اب ہر موضوع ہر ہورہی ہے۔

منظر نامہ پر لکھتے ہوئے ہمارے ذہن میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ بلاگر حضرات سے پوچھا جائے کہ وہ بلاگنگ کے لیے کیا سوچ کر آئے۔۔؟ وہ بلاگنگ کیوں کررہے ہیں۔۔؟ اور بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کوئی خاص مقصد سامنے تھا۔۔؟ آپ کی تحاریر سے دوسرے لوگوں کو بھی تحریک ملے گی کہ وہ بھی بلاگ کیوں اور کس موضوع پر لکھ سکتے ہیں۔

یہی ہے اس بار ہمارا “نقطہ نظر” کا موضوع۔ تو جلدی سے ہمیں اپنی تحاریر ارسال کیجیے۔ منظرنامہ پر اپنی تحریر شائع کرنے کا طریقہ کار جاننے کے لیے یہ صفحہ دیکھیں۔ یا ہمیں اپنی تحریر ہمیں بذریعہ ای۔میل بھیجیں۔ ہمارا ای۔میل ایڈریس یہ ہے:
mail[at]manzarnamah.com

  1. بلاگنگ کیا ہے؟
    Feb 3rd, 2009 at 01:57
    #1


CommentLuv Enabled