آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایوارڈز > ووٹنگ: اردو بلاگرز ایوارڈ 2008

ووٹنگ: اردو بلاگرز ایوارڈ 2008

منظر نامہ کے قارئین کو ہماری طرف سے السلام علیکم!

کچھ عرصہ پہلے میرا پاکستان نے “بہترین بلاگ ایوارڈ” کا خیال پیش کیا۔ جس پر ہم نے عمل کرتے ہوئے پچھلے کچھ عرصے میں آپ سب کے مشورے سے تین ایوراڈز پر متفق ہوئے۔ جن میں “بہترین اردو بلاگ”، “فعال ترین بلاگ” اور “نیا بہترین بلاگ” ایوارڈز شامل ہیں۔ نامزدگیوں کے لیے اردو بلاگرز نے سستی کا مظاہرہ کیا۔ اور آخر کار ہمیں خود ہی بلاگرز کو منتخب کرنا پڑا۔ لیکن فائنل نامزدگیوں کے لیے ایک پینل تشکیل دیا گیا۔ جس میں زکریا، نبیل اور جہانزیب شامل تھے۔
چونکہ ایوارڈز کا اجراء پہلی بار کیا جا رہا ہے، اس لیے کچھ منظم انداز میں یہ کام نہ ہو سکا۔ لیکن اس بار ہم نے سیکھا اور اگلی بار ان شاءاللہ بہتر انداز میں اس کام کو نمٹایا جائے گا۔

اب ہر ایوارڈ کے لیے تین تین ناموں کو منتخب کیا گیا ہے۔ آپ سب کو ہر ایوارڈ کے لیے ایک بلاگر کو ووٹ دینا ہو گا۔ ووٹنگ ختم ہونے کی آخری تاریخ 30 نومبر 2008 ہے۔ دسمبر کے آغاز میں ان شاءاللہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اور جنوری 2009 کے آغاز میں ایوارڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔

ووٹنگ میں شرکت کے لیے آپ کو دئیے گئے لنک پر جانا ہو گا۔ اگر کسی قسم کا مسئلہ ہو تو ہمیں آگاہ کریں۔

ووٹ ڈالنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

2 تبصرے:

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر