نیا منظر۔ خوش آمدید

السلام علیکم اور خوش آمدید۔۔۔ :)

منظرنامہ کے بچھڑے ہوئے قارئین کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، خوش ہوں گے۔ آپ سب کو نیا ہجری سال (1430ھ) اور عیسوی سال (2009ء) بہت بہت مبارک ہو۔ دونوں سال اگرچہ نئے ہیں لیکن ہم دونوں میزبان وہی پرانے، :P ماوراء اور عمار۔

اردو ٹیک کے بیٹھ جانے کے بعد منظرنامہ بھی غائب رہا۔ ہم نے عرصہ پہلے الگ ہوسٹنگ اور ڈومین لینے کا سوچا تھا لیکن ارادہ کچھ ڈانواں ڈول ہی تھا۔ اب جو اردو ٹیک بیٹھا تو ہم اُٹھ کھڑے ہوئے۔ :wink: سوچا، بہت منصوبے بنالیے۔ واقعی کچھ کرڈالیں۔۔۔ لہٰذا فیصلہ کیا کہ نئے سال پر واقعی ایک نیا منظرنامہ پیش ہو۔

اب اگر ہم دونوں ایک دوسرے کی محنت کو بیان کریں اور تعریف کریں تو کافی عجیب سا لگے گا۔ پہلا کہے گا کہ دوسرے کا تعاون نہ ہوتا تو اس منزل پر نہ ہوتے، دوسرا پہلے کے بارے میں کہے گا کہ اگر اس کی محنت نہ ہوتی تو یہ منظر نہ ہوتا۔۔۔ سو، بس آپ لوگ سمجھ جائیں کہ ہم دونوں ہی واقعی کافی محنت کررہے ہیں۔ یقین کرلیں ہمارے کہے پر۔ :D

ہمیں امید ہے کہ ہم پہلے سے بڑھ کر اچھے انداز میں منظرنامہ چلاسکیں گے۔ ہمیں آپ کی دعاؤں اور تعاون چاہیے ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی آراء و تجاویز سے ہمیں منظر نامہ کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔

(پچھلی تحاریر اردو ٹیک کے واپس آنے پر یہاں منتقل کردی جائیں گی۔ ان شاء اللہ)

ٹیگ:
  1. فرحت کیانی
    Dec 31st, 2008 at 19:43

    السلام علیکم
    ماوراء اور عمار آپ دونوں کو منظر نامہ کا نیا گھر بہت مبارک ہو۔ اور مجھے مبارک ہو کہ بظاہر تو میں ہی یہاں منظر نامہ کی پہلی قاری اور مبصر نظر رہی ہوں۔ :D
    یقیناً آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔ تعریف کرنے کے لئے ہم لوگ ہیں ناں :)
    اور ہاں نیا سال مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے (آمین)

  2. عبدالقدوس
    Dec 31st, 2008 at 21:43

    بسم اللہ کرو جناب واقعی اس کی کمی محسوس ہو رہی تھی

  3. ساجداقبال
    Dec 31st, 2008 at 22:50

    اوہو یہ پلگ ان سے اردو پیڈ لگانے سے تو کافی مسائل ہو گئے ہیں۔ مینولی لگانا بہتر رہیگا۔

  4. قدیر احمد
    Jan 1st, 2009 at 00:54

    مبارک ہو

  5. معراج خٹک
    Jan 1st, 2009 at 01:04

    اسلام علیکم۔

    دیرآید درست آید۔ بہت بہت مبارک۔ امید ہے کہ اب منظرنامہ پوری آب وتاب سے چلے گا انشااللہ۔

    اللہ تعالی آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے۔ آمین۔

  6. ماورا آپ کے منظر نامے پر پہلی بار آئی ہوں ۔۔۔جب سے آپ نے تعارف کروایا تھا اس کا اردو بلاگ کے دھاگے پر میں روز اسے دیکھنے کی کوشش کر تی تھی۔۔۔۔اور آج دیکھ لیا۔۔۔واقعی آپ دونوں ہی بہت محنتی اور ذہین ہو۔۔۔۔

  7. الف نظامی
    Jan 1st, 2009 at 15:17

    مبروک!

  8. منظر نامے کا نیا منظر بہت خوش آئیند ہے۔ آپ دونوں مبارکباد کے مستحق ہیں!۔۔۔۔۔۔۔میری نیک تمنائیں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں!

  9. منظرنامہ
    Jan 1st, 2009 at 18:05

    فرحت کیانی!
    وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ۔ واقعی آپ منظرنامہ پر تبصرہ کرنے میں باقی سب سے سبقت لے گئیں۔ :) مبارک ہو آپ کو بھی۔

    عبد القدوس!
    خوش آمدید۔

    ساجد اقبال!
    میں نے بہت حد تک درست کرلیا ہے اسے۔ ایسے ہی درست ہوجائے گا ان شاء اللہ۔

    قدیر احمد!
    دعاؤں میں یاد رکھو۔

    معراج خٹک!
    وعلیکم السلام۔ بہت شکریہ۔

    سارہ پاکستان!
    منظرنامہ پر بہت بہت خوش آمدید۔ تعریف کا شکریہ۔ امید ہے اب آپ آتی رہیں گی اور اپنے بلاگ پر بھی باقاعدگی سے لکھیں گی۔ :)

    الف نظامی!
    شکریہ۔

    شعیب سعید شوبی!
    بہت شکریہ بھائی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار ابنِ ضیاء

  10. ڈفر
    Jan 1st, 2009 at 20:19

    مبارک ہو بھئی میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو
    یہ کام اچھا ہو گیا کہ منظر نامہ بھی خود کفیل ہو گیا
    تو دسمبی کی پوسٹس کا ریویو کب آ رہا ہے ؟ :haha:

  11. ڈفر
    Jan 1st, 2009 at 20:20

    دسمبی نہیں دسمبر
    سمجھ تو آ گئی ہو گی
    لیکن لفظ پکڑنے والے بی تو بہت ہیں
    یہ چھوٹی موٹی غلطیاں تو آپ کمنٹس ماڈریٹ کرتے ہوئے ہی ٹھیک کر دیا کریں ;)

  12. ڈفر
    Jan 1st, 2009 at 20:21

    معذرت بار بار کمنٹ کرنے پر
    لیکن اگر فانٹ سائز بھی کچھ بڑا ہو جاتا تو زیادہ اچھا رہتا

  13. منظرنامے کے دنوں میزبانوں سے گزارش ہے کہ اپنا کام جلد سے جلد شروع کریں ۔ ہماری دعائیں آپ دنوں کے ساتھ ہیں۔ اور نیا سال آپ دنوں کو بہت مبارک ہو

  14. أبو فارس
    Jan 2nd, 2009 at 05:58

    منظرنامہ کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی تھی.. میں بھی الگ ہوسٹنگ کے خطوط پر سوچ رہا تھا.. مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اپنی ذمہ داری خود ہی محسوس کر لی.. منظرنامہ کے بند ہونے سے ایک خلا سا پیدا ہوگیا تھا.. اور بہت سارے کام رک سے گئے تھے خصوصاً ایک بلاگر ایک کتاب مہم..

  15. ابوشامل
    Jan 2nd, 2009 at 10:08

    آج کے دن کا آغاز تو بہت خوشگوار رہا ہے کہ صبح کمپیوٹر پر آتے ہی منظرنامہ کی بحالی کی خوشخبری ملی ہے۔ ماوراء اور عمار آپ دونوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

    مکی بھائی! آپ نے میری نقل پر اپنا نام ابوفارس کب رکھ لیا؟ :D :D :D

  16. محمد وارث
    Jan 2nd, 2009 at 10:24

    بہت بہت مبارک ہو منظر نامہ کو اپنی ڈومین کیلیے، میں دعا گو ہوں منظر نامہ کی ترقی کیلیے اور منظر نامہ کی اردو اور اردو بلاگنگ سے محبت کا عقیدت مند ہوں۔
    خوشی بہت ہوئی ہے منظر نامہ کی واپسی دیکھ کر، لیکن ایک افسوس بھی ہے وہ یہ کہ ایک موہوم سی امید باقی تھی ابھی کہ بدتمیز کو ہم جیسے اور ہمارے بلاگز کی تو کوئی پرواہ نہیں لیکن شاید وہ منظر نامہ کی ہی کچھ شرم کریں اور اردو ٹیک کو واپس لے آئیں جیسا کہ وہ بار بار کہہ چکے ہیں لیکن اب جبکہ منظر نامہ بھی علیحدہ ہو گیا ہے تو بدتمیز تو قطعاً کسی کی پرواہ نہیں کرے گا۔
    منظر نامہ پائندہ باد
    انا للہ و انا الیہ راجعون، ہمارے بلاگز

  17. ڈفر
    Jan 2nd, 2009 at 12:17

    وارث صاحب اگر آپ چاہیں تو میں آپکو ایک فری ہوسٹ پر اچھا بلاگ سیٹ اپ کر کے دے سکتا ہوں۔ جیسے ہی اردو ٹیک کی واپسی ہو آپ اپنا پرانا لکھا گیا مواد وہاں سے اپنے نئے بلاگ پر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں

  18. ایم بلال
    Jan 3rd, 2009 at 02:07

    بہت خوب۔۔۔ یہ تو آپ نے اچھا کیا جو منظرنامہ کو اپنی خود کی ہوسٹنگ اور ڈومین پر شفٹ کر دیا۔ ویسے تھیم کئی جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس کی ترتیب کچھ ٹھیک ہونے والی ہے۔ ویسے عمار بھائی جلد ہی کر لیں گے۔۔۔

  19. منظرنامہ
    Jan 3rd, 2009 at 16:49

    ڈفر!
    بہت شکریہ۔ فونٹ سائز بھی بڑا ہوجائے گا اور دسمبر کی پوسٹس کا ریویو بھی آجائے گا، جب آپ نظر عنایت فرمائیں گے۔ :P

    شعیب خالق بلوچ!
    ضرور میرے بھائی۔ اور آپ کہاں غائب ہوجاتے ہیں؟ خیریت سے ہیں نا؟

    ابو فارس!
    دیکھ لیں۔۔۔ آپ نے سوچا اور ہم نے کرڈالا۔۔۔ یقین جانیں، لوگوں کا ردِ عمل دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔

    ابوشامل!
    آپ کو بھی مبارک :-)

    محمد وارث!
    میرے پیارے بھائی، میرے ہم دم! اتنی مایوسی۔۔۔ بالکل اچھی نہیں۔ بدتمیز نام کے بدتمیز ہیں، کام کے نہیں۔ مجھے ان سے پوری امید ہے کہ جلد ہی سارے بلاگز واپس آئیں گے۔ سچ کہوں، مجھ سے جب اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ کے بلاگرز اپنے بلاگ کا پوچھتے ہیں تو مجھے نہ صرف اپنی بے بسی بلکہ شرمندگی کا احساس بھی ہوتا ہے لیکن بہرحال، امید اچھی ہے۔

    ڈفر!
    فری ہوسٹ کی بھی کس کو گارنٹی ہے؟ :hmm:

    ایم بلال!
    شکریہ دوست۔ تھیم میں کہاں گڑبڑ ہے، ذرا نشاندہی کردو تو آسانی رہے گی۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار ابنِ ضیاء

  20. محب علوی
    Jan 3rd, 2009 at 22:22

    بہت خوب عمار اور ماورا

    منظرنامہ کو یوں علیحدہ سے دیکھ کر واقعی بہت خوشی ہو رہی ہے۔

    دعا ہے کہ یہ کارواں یوں ہی چلتا رہے سدا۔

  21. ڈفر
    Jan 4th, 2009 at 18:47

    گارنٹی تو کائی نہیں لیکن اتنی بے یقینی نہیں ہو گی

  22. شکاری
    Jan 4th, 2009 at 23:46

    منظرنامہ کا مجھے پاکستان کے بلاگ سے چلا اس جلدی سے اردو ٹیک کے سیارےپر رجسٹر کروادیں۔ بہت بہت مبارک ہوئی۔
    اسے دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے۔

  23. محمد وارث
    Jan 5th, 2009 at 09:37

    شکریہ ڈفر بھإئی آپ کی آفر کیلیے، میں انشا اللہ اس سلسلے میں آپ سے رابط کرونگا۔
    منظر نامہ (عمار) شکریہ تسلی کیلیے، دیکھییے میں نے ‘طفل تسلی’ نہیں لکھا :razz: