آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اردو ٹیک، وینس، اردو، بلاگز، انگریزی بلاگز > اردو ٹیک وینس پر انگریزی بلاگ

اردو ٹیک وینس پر انگریزی بلاگ

آپ سب نے دیکھا تو ہو گا ہی کہ اردو ٹیک وینس پر اردو بلاگز کے ساتھ ساتھ انگریزی کے بلاگز کی فیڈ بھی شامل کی گئی ہے۔ یعنی اب وینس پر اردو کے ساتھ ساتھ آپ کچھ انگریزی بلاگز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس بارے میں آپ سب کی رائے ہم جاننا چاہ رہے ہیں۔ کیا آپ اس حق میں ہیں کہ وینس پر انگریزی بلاگز کو شامل کیا جائے یا نہیں؟ ایک چھوٹا سا پول ہم نے بنایا ہے، آپ ووٹ دے کر بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ تبصرہ کر کے بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

ووٹ دینے کے لیے اس لنک پر بھی جا سکتے ہیں

14 تبصرے:

  1. انگریزی کو پرموٹ کرنے والے غیر انگریز لوگ پہلے هی بہت هیں
    ایسے لوگ هر دور میں رہے هیں که جو کوے هو کر هنسوں مں شامل هونے کی کوشش میں عجیب حرکتیں کرتے هیں ـ
    ایڈمن کے رویے سے لگتا ہے که ان کو اتنی انگریزی اتی هے که اردو کے بلاگ وینس پر شامل کر کے اردو پر احسان کر رهے هیں ـ
    اس بوڑھی کی طرح جو سمجھتی تھی که اگر اس کا مرغا بانگ نہیں دے گا تو صبح هی نہیں هو گی ـ
    ٹٹیولی نام ایک پرندھ هوتا هے رات کو ٹانگیں اسمان کی طرف کر کے سوتا هے که اگر اسمان گر گیا تو میں اپنی ٹانگوں پر سنبھال کر دنیا کو بچالوں گا ـ
    اپنے پرویز مشرف کو بھی یقین تھا که اگر وه ناں رها تو ان بے چارے پاکستانیوں کا کیا بنے گا
    تو هم جی ٹبیولی سے کہتے هیں که اپنی ٹانگیں بے شک اسمان کی طرف ناں اٹھائے
    جو اسمان گرتا هے گر هی لیے دے
    بوڑھی بے شک اپنا مرغا ذبح کر کے کھا لے هم اپنی صبح کر لیں گے
    هم تو جی اپنی اصل کو هی پرموٹ کريں گے
    ناں که اپنے غیر پاکستانی هونے کا غیر ملکی پاسپورٹ دیکھا دیکھا کر لوگوں کو بتائیں اور وه اندر سے هنس رہے هوں که دیکھو یه کاں بھی هنس هونے کا دعوھ کر رها هے
    میرے خیال میں
    انگریزی کی تعلیم وقت کی ضروت ہے
    اور نان انگریز هو کر
    اور انگریزی کو پرموٹ کرنا ذہنی بیماری

  2. میرے خیال میں انگریزی بلاگز کو اردو ٹیک وینس میں شامل کرنا ایک اچھا فیصلہ ہے۔ اس طرح اردو بلاگرز کا نیٹورک ہی وسیع ہوگا اور انہیں اپنے بلاگز کو بہتر بنانے کے لیے بھی نئے آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔ میرے خیال میں اس قدم سے اردو کوکوئی خطرہ لاحق نہیں ہوجاتا، اور نہ اس سے انگریزی کی کوئی خدمت ہو رہی ہے۔

  3. میرے خیال میں سبھی کو یه مغالطه لگ رها هے که وینس ،پلانٹ ، یا اردو کے رنگ ، بلاگروں کے لیے هے ـ
    میرے خیال میں یه قارئین کے لیے هیں ـ
    جی هاں قاری کےلیے جو یہاں پڑھنے کے لیے آتا ہےـ
    ایک بلاگ لکھنے والا بھی جب یہاں تک پہنچتاهے تو اس کی حثیت بھی ایک قاری کی هوتی هے ـ
    ایک قاری وه بھی هوسکتا ہے جوکه بلاگر نہیں بلکه لکھنے سے هی واقف نهیں بھی هو سکتا ہے ـ

    ایک ادمی کہیں سے اردو میں صرفینگ کرتے هوئے اردو کے سب رنگ پر پہنچتا ہے اور دیکھتا ہے
    که
    انگریزی اور اردو ميں ملی جلی باتیں لکھی هیں تو اس کا پہلا تاثر تو یه هوگا که یه کیسی اخبار هے
    یاد رہے که اردو کے قارئین میں سے نوے پرسنٹ یه بھی نہیں جانتے که بلاگ هوتا کیا هے
    اور اپ سب یه تو جاتے هی هوں گو که انٹرنیٹ کا قاری جلدی میں هوتا ہے
    هو سکتا ہے که اس کا تاثر یه هو که کسی ممی ڈیڈی گروپ ٹائیپ بندے نے باپ کی دولت سو کمپیوٹر لے کر اپنی انگریزی جھاڑی هو گی اور اردو میں بھی هو سکتا ہو که اپنی هی تعریفیں هوں
    تو جی قاری بن کر سوچیں که
    که اپ وینس کو اردو کے قارئین کےلیے بنانا چھتے هیں یا انگریزی کے ؟؟
    تو انگریزی میں پہلے هی کافی هیں جی اپ کون سا نیا تیر مار رهے هیں ؟؟
    تو جی اپنے بدتمیز صاحب ، بہت هو چکیں بد تمیزیاں
    یا پھر بد تمیزیاں آپ اپنے بلاک تک رکھیں
    جب اپ نے وینس بنا دیا تو جی یه هوگیا عوامی
    تو جی جب بندھ عوام کی یعنی لوگوں کی ضرورت بن جائے تو جی اس کا اپنا آپ ، اپنا نہیں رهتا ـ
    لوگوں کا هوتا ہے
    لوگ اس کو عزت دیتے هیں اور اس کولوگوں کے جذبات کا خیال رکھنا پڑتا ہے
    ایک ایکٹر گلوکار یا لیڈر کی کسی بات پر لوگ کیوں لے دے کرتے هیں ـ
    اردو میں بلاگ لکھنے والوں کا بھی وریه سا بن گیا هےکه پوسٹ دوسرے بلاگروں کے لیے لکھ رهے هوتے هیں دوسرے بلاگروں کے تبصروں کا انتظار هوتا هے
    لیکن کیا ایک تحریر قاری کے لیے نهیں هوتی ؟؟
    ائیں قاری کے لیے لکھیں
    قاری کی سوچ کوگرفت میں لینے کی کوشش کریں
    اردو میں بلاگروں کی پیدائیش پر زور دینے کی بجائے قاری کو توجه دلائیں که
    اردو میں صرف اخبار هی نهیں هوتے
    جی تو اگر اپ کی نظر میں انگریزی کے قاری کی اہمیت زیادھ ہے تو جی میں کیا کرسکتا هوں
    آپ ابنی سی کوشش کرتے رهیں هو سکتا ہے که انگریزی کے قاری کی نظر میں بھی آپ کی اهمیت بن هی جائے ـ

  4. اردو ٹیک پر انگریزی بلاگز شامل کرنے سے سراسر اردو کا ہی فائدہ ہے
    ایک تو پاکستانی ایگریگیٹر بہت ہی کم ہیں، اس بہت ہی کم کا مطلب ہے کہ بہت ہی زیادہ کم
    اور جو ہیں ان میں سے بلاگرز پی کے کے علاوہ کوئی بھی اردو بلاگز کو ایڈ نہیں کرتا۔
    انگریزی بلاگز کے ایڈ کرنے سے یہ فائدہ ہو گا کہ ایک تو پاکستان کا وسیع بلاگ ایگریگیٹر وجود میں آئے گا
    اور دوسرے باقی پاکستانیوں کو بھی تو پتا چلے گا کہ اردو بلاگز بھی موجود ہیں
    یہ کبھی نہیں ہو گا کہ جس نے اردو پڑھنی ہے وہ اردو بلاگ کو چھوڑ کر انگریزی پڑھنا شروع کر دے گا
    اردو والے نے اردو پڑھنی ہی ہے، اور اگر کوئی انگریزی والا بھی مائل ہو جائے تو کیا بات ہے
    اور ای وجہ سے میں تو انگریزی بلاگز کو شامل کرنے کے حق میں ہوں،
    ہاں وقتا فوقتا بلاگز کی کانٹ چھانٹ کی جاتی رہے تو شائد زیادہ بہتر رہے گا

  5. خاور آپ بات کو غلط لے رہے ہیں اور جب آپ کو بات کی سمجھ ہی نہیں لگی تو مزید بحث لاحاصل ہے۔ میرے خیال سے آپ کے نقطہ نطر سے اردو کے رنگ اور اردو سیارہ درست ہیں اور قاری صاحب ان پر پہنچ کر زیادہ فوائد حاصل کر سکیں گیں۔

  6. […] پچھلی تحریر میں آپ سے وینس پر انگریزی بلاگز کی فیڈ شامل کرنے پر رائے مانگی گئی تھی۔ جہاں بہت سے لوگوں نے اس امر کو پسند کیا وہاں چند ایک نے اس کی مخالفت بھی کی۔ بہرحال نتائج کچھ اس طرح سے رہے: کل 27 ووٹ ڈالے گئے۔ جن میں سے 19 نے وینس پر انگریزی بلاگز کے شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ 7 نے اس کی مخالفت کی اور 1 ووٹ “معلوم نہیں” دیا گیا۔ موضوع : اعلانات/ متفرقات […]

Leave a Reply to ڈفر ختم کریں

اوپر