آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > متفرقات > منظر نامہ کا نئے سرے سے آغاز

منظر نامہ کا نئے سرے سے آغاز

السلام علیکم،

آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ پہلے منظر نامہ اردو ٹیک پر تھا، اردو ٹیک کے غائب ہونے کے بعد منظر نامہ بھی غائب ہوگیا۔ افسوس کہ بلاگ کی ڈیٹا بیس کا بیک اپ بھی محفوظ نہیں تھا تاہم الحمد للہ ہمارے پاس پوسٹ کیا ہوا زیادہ تر کام موجود ہی ہے۔ لہٰذا اب ہم نے پرانی تمام پوسٹس کو بلاگ پر نئے سرے سے پوسٹ کرنے کا سوچا ہے تاکہ ریکارڈ رہ سکے۔ اس ضمن میں ہم سب سے پہلے سلسلہ “اقتباسات” والی تمام تحاریر کو پبلش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت ہر ماہ اردو بلاگز پر شائع ہونے والی پوسٹس میں سے کچھ منتخب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد اردو بلاگرز سے کیے جانے والے انٹرویوز کو پوسٹ کیا جائے گا۔ کچھ عرصے تک شاید منظر نامہ پر ہم کچھ نیا آپ کے سامنے نہ لا سکیں اور آپ کو وہی سب کچھ پڑھنے کو ملے جو آپ پہلے پڑھ چکے ہوں۔ لیکن خیر، ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اسے آپ تاریخ کا سفر سمجھ کر برداشت کریں۔ امید ہے کہ آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔ 2008 کے ایوارڈز بلاگرز کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

8 تبصرے:

  1. ورڈ پریس کا ہی ایک پلگ ان ڈیٹا بیس کو ہر ہفتے محفوظ کر کے آپ کو ای میل بھی کر سکتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ بھی کر سکتا ہے۔ اگر آپ یہ پلگ ان انسٹال کر لیں تو مستقبل کی مزید کوفت سے بچ سکیں گے۔

  2. راشد، ہمیں اگست تک کا ڈیٹا واپس مل سکا ہے، آپ کی ایک تحریر “بلاگنگ کیوں؟” اس میں موجود نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس وہ محفوظ ہے؟

    محب، شکریہ۔

    میرا پاکستان اور سعادت، بہت شکریہ۔ پہلے تو ہم یہ پلگ ان اپلوڈ نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن اب ہم نے بیک اپ پلگ ان اپلوڈ کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر