منظرنامہ ایوارڈز 2008ء کا اجراء

منظرنامہ ایوارڈز 2008ء کا اعلان تو ہوچکا ہے۔ اب ہم منتخب بلاگرز کے لیے باقاعدہ ایوارڈز جاری کررہے ہیں جنہیں بلاگرز اپنے بلاگ کی سائیڈ بار یا کسی دوسری نمایاں جگہ لگا سکتے ہیں۔ ہر ایوارڈ دو مختلف سائز میں موجود ہے جسے بلاگر اپنی سہولت کے مطابق دیا گیا کوڈ کاپی کرکے اپنے بلاگ پر لگاسکتا ہے۔

پہلا ایوارڈ جاتا ہے، سال 2008ء کا بہترین بلاگ۔ راشد کامران
ManzarNamah2008 - Best Blog

بہترین  بلاگ۔ 2008ء

ManzarNamah2008 - Best Blog

بہترین  بلاگ۔ 2008ء

دوسرا ایوارڈ ہے سال 2008ء کے فعال ترین بلاگ کا جو دیا جارہا ہے میرا پاکستان کو۔
ManzarNamah2008 - Active Blog

فعال ترین  بلاگ۔ 2008ء

ManzarNamah2008 - Active Blog

فعال ترین  بلاگ۔ 2008ء

تیسرا ایوارڈ ہے، سال 2008ء کے بہترین نئے بلاگ کا جسے حاصل کیا ہے ابوشامل نے۔
ManzarNamah2008 - New Blog

بہترین نیا بلاگ۔ 2008ء

ManzarNamah2008 - New Blog

بہترین نیا بلاگ۔ 2008ء

یوں منظرنامہ ایوارڈز 2008ء کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ ہم تمام ایوارڈ یافتگان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ خاور بلال کا بے حد شکریہ جنہوں نے نہایت ہی خوبصورت ایوارڈز گرافکس ہمیں بنا کر دی ہیں اس کے علاوہ منظرنامہ کے تمام قارئین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ان کے تعاون کے سبب یہ پہلا پہلا تجربہ خوش گوار رہا اور خوش اسلوبی سے نمٹ گیا۔ ہمیں امید ہے کہ منظرنامہ ایوارڈز کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور اس سے نہ صرف اردو بلاگنگ کو فروغ ملے گا بلکہ ہمیں اچھے اچھے بلاگز بھی پڑھنے کو ملیں گے۔

والسلام

  1. ڈفر
    Jan 9th, 2009 at 00:44

    میری طرف سے بھی سارے ایوارڈ جیتنے والے حضرات کو مبارکباد :-)
    پیپنی والا سمائیلی کیوں نہیں ہے ان مین؟

  2. زین الدین
    Jan 9th, 2009 at 01:09

    بہت بہت مبارک ہو ۔
    ایوارڈ بہت خوبصورت ہے ۔
    :P

  3. راشد کامران
    Jan 9th, 2009 at 01:33

    منظر نامہ کا شکریہ۔ تمام احباب کا بھی شکریہ جنہوں نے اس پورے سلسلے میں خوش اصلوبی سے تعاون کیا اور ایوارڈز گرافکس کے لیے خاور بلال کا شکریہ ۔۔ گرافکس شاندار ہیں

  4. مکی
    Jan 9th, 2009 at 07:49

    ما شاء اللہ

  5. عبدالقدوس
    Jan 9th, 2009 at 08:38

    ایک مرتبہ پھر سے مبارک

  6. ایوارڈز کی تکمیل پر مبارکبار۔ امید ہے یہ سلسلہ کبھی منقطع نہیں‌ ہو گا۔

  7. ابوشامل
    Jan 12th, 2009 at 09:52

    اس منصوبے کو بخوبی انجام تک پہنچانے پر منظرنامہ کی ٹیم کا بہت شکریہ۔
    حالانکہ ایوارڈ گرافکس کی تیاری کی ذمہ داری میرے نازک کاندھوں پر تھی لیکن مجبور آڑے آ گئی۔ ہنگامی صورتحال میں برادر خاور بلال نے جس خوبی سے مختصر ترین نوٹس پر گرافکس تیار کیے اس پر ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الفاظ نہیں۔ اللہ انہیں جزائے خیر دے۔ تمام ساتھیوں کا ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ۔

  8. طارق راحیل
    Oct 10th, 2009 at 10:13

    سب کو بہت مبارک ہو
    آج میں نے بھی ورڈ پریس پر نیا بلاگ حا صل کر لیا ہے
    مجھے بھی مبارک ہو :)



CommentLuv Enabled