منظرنامہ ایوارڈ 2008: نتائج

منظرنامہ ایوارڈ 2008: نتائج

منظر نامہ نے 2 جنوري، 2009 بوقت 7:00 am شائع کیا۔

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کو ایوارڈز کے چناؤ سے لے کر نامزدگیوں اور پھر ووٹنگ تک کے مراحل سے گزارا گیا۔ تین ایوارڈز کا فیصلہ آپ سب کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ نامزدگیوں کے لیے ہمیں کچھ خاص ردِ عمل نہیں ملا جس کی وجہ سے ہم نے ہر ایوارڈ کے لیے خود سے نام منتخب کیے اور حتمی نامزدگیوں کے لیے ہم نے اپنے تین سینئرز کا ایک پینل تشکیل دیا۔ پینل میں نبیل نقوی، زکریا اجمل اور جہانزیب اشرف شامل تھے۔ نامزدگیاں مکمل ہو جانے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کل 53 لوگوں نے ووٹ دئیے جبکہ ایک ایوارڈ کے لیے 47 ووٹ ڈالے گئے اور ایک کے لیے 52 ووٹ۔

آپ لوگوں کے تبصروں سے اندازہ ہوا کہ ووٹنگ کرواتے ہوئے بلاگ کا لنک ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ ووٹنگ فارم میں ایسا ممکن نہیں تھا۔اس وجہ سے ہم روابط نہ دے سکے۔ البتہ یہ خیال دیر سے آیا کہ پوسٹ میں روابط دئیے جا سکتے تھے۔

بہرحال، آج ہم نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایوارڈز گرافکس تیار ہونے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، امید ہے جلد ہی ایوارڈز بن جائیں گے۔ اور پھر ہم  متعلقہ بلاگرز کو جاری کر دیں گے۔

نتائج کچھ اس طرح سے ہیں:

* بہترین بلاگ

- راشد کامران :32 ووٹ

- ساجد اقبال: 11 ووٹ

- عارف انجم: 4 ووٹ

* فعال ترین بلاگ

- افتخار اجمل: 10 ووٹ

- بدتمیز : 11 ووٹ

- میرا پاکستان : 32  ووٹ

* بہترین نیا بلاگ

- ابو شامل : 39 ووٹ

- خرم شہزاد: 4 ووٹ

- شاہدہ اکرم: 9 ووٹ

۔۔۔۔

یوں 2008  کا بہترین بلاگ راشد کامران کا قرار پایا۔

2008 کا فعال ترین بلاگ میرا پاکستان کا منتخب ہوا۔

اور

2008 کے نئے بہترین بلاگ کا اعزاز ابو شامل(فہد) حصے میں آیا۔

سو، ہماری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ بلاگرز کو جلد ہی ایوارڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔

نتائج دیکھنے کے لیے لاگ ان ہونا ضروری تھا، اس لیے آپ سب کے ایک سکرین شاٹ پیش کیا جا رہا ہے۔

موضوع : ایوارڈز


Trackbacks & Pingbacks

تبصرے

مجھے پانچ چھ سے زیادہ کی اُمید نہ تھی ۔ سبب واضح ہے کہ جو کچھ میں لکھتا ہوں وہ آج کے جدید دور میں پسند نہیں کیا جاتا ۔ لیکن اللہ کی مہربانی سے میں اپنے مقصد میں کامیاب ہو رہا ہوں کیونکہ میری تحاریر پسند کرنے والوں کی تعداد دوگنا ہو گئی ہے ۔

قدیر احمد جنوري 3, 2009

ایک منفرد اردو بلاگنگ سروس
http://qa.tuzk.net/2009/01/a-different-urdu-blogging-service

میرا پاکستان جنوري 3, 2009

امید ہے ان ایوارڈذ سے اردو بلاگنگ کا معیار بڑھے گا اور سال 2009 میں راشد صاحب کو دوسرے بلاگرز ٹف ٹائم دیں گے۔ پچھلے سال توقع سے کم ووٹ پڑے اور امید کی جانی چاہیے کہ اس سال ووٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گی۔ ویسے ہم سب کو ملکر کوئی ایسا پلان بنانا چاہیے جس سے اردو بلاگنگ کی تشہیر ہو سکے۔ یعنی اردو اخباروں میں اشتہارات وغیرہ۔ کیا خیال ہے؟

ڈفر جنوري 3, 2009

سارے جیتنے والوں کو میری طرف سے بہت بہت مبارکیں
اب میں تھوڑی سی لیسیاں کروں گا کیونکہ جیتنے والوں کی تو کرنی پڑتی ہیں نا
تو میں یہ کہنا چاہ رہا تھا کہ ”میں نے جس جس کو ووٹ دیا تھا وہی کامیاب ہو گیا“ :D
اور اس ووٹنگ میں کوئی رونڈی تو نہیں پیٹی گئی نا؟ :dxx:

عارف انجم جنوري 3, 2009

مجھے پہلے اپنے بلاگ کی نامزدگی پر حیرت ہوئی تھی اور اب چار ووٹ ملنے پر۔ بہرحال ان میں میرا ووٹ شامل نہیں ہے۔ :wink:

عبدالقدوس جنوري 3, 2009

تمام احباب کو مبارک ہو جی :no:

شعیب صفدر جنوري 3, 2009

جیتنے والوں کو مبارک!!!
ہماری طرف سے دعوت!! اپنے پیسوں پر عیاشی کر لیں!!

اس کامیاب مقابلے کے انعقاد پر منظر نامہ کو بھی مبارک ہو!

عبدالقدوس جنوري 4, 2009

فہد بھائی میرے اکاونٹ میں 3 ڈالر گھوم رہیں ہیں 1 ڈاٹ انفو ڈومین آجائے گی ابوشامل ڈاٹ انفو لینا ہے تو بس اشارہ کردو مال مفت ہے

راشد کامران جنوري 4, 2009

منظر نامہ کو واپسی مبارک ہو اور خود انحصاری بھی۔ ہماری طرف سے پوری اردو بلاگنگ کمیونٹی کو ایک کامیاب ایونٹ پر مبارکباد ابو شامل اور افضل صاحب کو بھی مبارکباد اور باقی تمام اردو بلاگرز کو بھی کیونکہ ایوارڈ دراصل پوری کمیونٹی کا حق ہے جس نے ایک جمہوری عمل کی شاندار پریکٹس کی۔ 2009 کے ایوارڈز انشاء اللہ بہت ہی شاندار ہونگے کیونکہ 2008 میں اردو بلاگنگ نے بڑی تیزی سے آگے کی طرف سفر کیا ہے۔

مکی جنوري 4, 2009

ما شاء اللہ کل تک ہم صرف باتیں کر رہے تھے اور آج نتائج بھی ہمارے سامنے ہیں.. ایک سنگِ میل ہے.. اللہ تمام بلاگروں کے حوصلے بلند کرے اور اتحاد ویگانگت برقرار رکھے.. ہماری طاقت ہمارے اتحاد میں ہی پنہاں ہے کہ:

موج ہے دریا میں اور بیرنِ دریا کچھ نہیں..

فرحت کیانی جنوري 4, 2009

السلام علیکم
میری طرف سے بھی ایوارڈ جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک :)

ساجداقبال جنوري 4, 2009

میری طرف سے بھی جیتنے والوں کو مبارکباد۔
لگے ہاتھوں کوئی یہ بھی بتا دے کہ کس کھاتے میں، میرا بلاگ بہترین بلاگز کی فہرست میں ڈالا گیا۔ مجھے ووٹ ڈالنے والوں‌کا شکریہ، ان شاء اللہ سال 2009 میں آپکی امیدوں‌ پر پورا اتروں گااور بہترین بلاگر بن کے آپکی گلیاں پکی کرواؤں گا۔ chxmx

زین زیڈ‌ ایف جنوري 4, 2009

آخر نتائج آگئے۔
میری طرف سے جیتنے والے تمام بلاگرز کو مبارکباد۔

شکاری جنوري 4, 2009

ہماری طرف سے بھی تمام جیتنے والے بلاگرز کو مبارک ہو اور ماشاءاللہ منطرنامہ اپنے ہوسٹ پر آگیا اس کی بہت خوشی ہوئی۔
اس کے لیے منظرنامہ کی ٹیم کو حصوصی مبارک ہو۔

محمد وارث جنوري 5, 2009

میری طرف سے بھی تمام جیتنے والوں کو بہت مبارک ہو، اور منظر نامہ بھی تحسین کا مستحق ہے اس خوبصورت سلسلے کیلیے!

ابوشامل جنوري 5, 2009

لو جی “گننے والے نظام حکومت” نے ہمیں بھی چن لیا :hayn:
لیکن بہت زیادہ خوشی بھی ہضم نہيں ہوتی۔ یہاں ایک جانب ہماری فتح کے اعلانات ہو رہے ہیں اور دوسری جانب ہمارے بلاگ نے ہمیں ایڈمن پینل سے دیس نکالا دے دیا ہے اور کسی صورت ہمیں داخل نہیں ہونے دے رہا :(
راشد کامران صاحب اور افضل صاحب کو اعلٰی اعزازات حاصل کرنے پر ہماری جانب سے بہت بہت مبارکباد
2009ء ایوارڈز میں بھرپور مقابلے کی توقع ہے کیونکہ بہت سارے بہترین اور فعال بلاگرز سامنے آئے ہیں۔

ابوشامل جنوري 5, 2009

عبدالقدوس! آپ کی پیشکش پر میری نظر اب پڑی ہے، اگر اس سلسلے میں مجھ سے براہ راست بات کر لیں تو بہتر رہے گا۔ ویسے میرا خیال ہے آفر بری نہیں ہے :wink:

عبدالقدوس جنوري 5, 2009

فہد بھائی آپ کے پاس میرا جی ٹالک کا پتہ تو موجود ہی ہے اور میرا خیال ہے یاہو کا بھی موجود ہے تو پھر مجھے وہاں پر پکڑ لیں chxmx

سعود احسن جنوري 5, 2009

میری طرف سے بھی تینوں جیتنے والوں کو مبارکباد،
منظرنامہ بھی اس حوالہ سے مبارک باد کا مستحق ہے،
لیکن ایک چیز باعث تشویش ہے کہ کل دالے گئے ووٹ صرف 53 تھے ، میرا نہیں خیال کہ اردو بلاگ پڑھنے والوں کی اتنی کمی ہے، صرف درخواست ہی کرسکتے ہیں کہ جناب اگر اردو بلاگس کا فروغ چاہتے ہیں تو اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کے لیے وقت نکالنا ہوگا ، آپ بھی میری طرح پوسٹ نہیں لکھ سکتے نہ سہی، لیکن ایک ووٹ تو ڈال سکتے ہیں۔

منظرنامہ جنوري 5, 2009

افتخار اجمل صاحب!
آپ کا بلاگ فعالیت کی بنیاد پر نامزد تھا اور اسی بنیاد پر اسے ووٹ ملے۔

قدیر احمد!
نیک خواہشات تمہارے لیے۔

میرا پاکستان!
مشورہ تو اچھا ہے۔ کیوں نہ اس بارے میں بھی تجاویز کی ابتداء آپ کی جانب ہی سے ہو۔ :-)

ڈفر!
منظرنامہ ایوارڈز 2009ء جیتنے کے لیے تیار ہو نا؟ :P

عارف انجم!
کیوں جی؟ کیا آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ واقعی بہت اچھا لکھتے ہیں اور آپ کو پڑھنے والے بھی خاصی تعداد میں ہیں، بشمول میرے۔ :wink:

شعیب صفدر!
شکریہ۔

راشد کامران!
بہت شکریہ دوست، حوصلہ افزائی کے لیے۔ بلاشبہ یہ صرف منظرنامہ کا نہیں بلکہ تمام اردو بلاگرز کا کارنامہ ہے اور ہم بھی امید ہے کہ اگلے سال اس سے کہیں زیادہ اچھے طریقے سے یہ کام ہوسکے گا۔

سعود احسن!
پہلی دفعہ 53 بھی کافی ہیں۔ ان شاء اللہ وقت کے ساتھ ساتھ تعداد بڑھتی جائے گی۔

باقی تمام احباب کا بھی شکریہ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابنِ ضیاء

شعیب خالق بلوچ جنوري 5, 2009

تمام ایوارڈ جیتے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

ڈفر جنوري 9, 2009

تیاری کیا؟
بس سمجھو جیت ہی گیا :P
اب میں گھر کوئی مزید ایوارڈ لایا نا تو مجھے گھر سے مار پٹنی ہے :D

ًمحمد عمران جنوري 11, 2009

تمام ایوارڈ جیتنے والے دوستوں کو بہت بہت مبارک ہو۔

ایم بلال جنوري 15, 2009

میری طرف سے تمام ایوارڈ جیتنے والوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
منظر نامہ کو بھی مبارک باد جنہوں نے اتنا اچھا سلسلہ شروع کیا۔۔۔ اس سلسلہ سے اردو بلاگرز کو ضرور ایک تحریک ملے گی۔۔۔

اسماء جنوري 15, 2009

واہ، جیتنے والوں کو مبارکباد :)

نگہت شاہین جنوري 28, 2009

راشد تمہیں بہت بہت مبارک ہو ۔اسی طرح لکھتے رہو اور کامیابیاں حاصل کرتے رہو ۔ہمیں تو ایوارڈ کی ووٹنگ کا پتہ ہی نہیں چلا ۔اب کی بار ہم مستقل پڑھنے والے بھی ووٹ ڈالیں گے ۔

اپنا تبصرہ یہاں کیجیے



CommentLuv Enabled
Please visit WP-Admin > Settings > Snap Shots and enter the key.How to find your key