منظر نامہ کا نئے سرے سے آغاز

السلام علیکم،

آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ پہلے منظر نامہ اردو ٹیک پر تھا، اردو ٹیک کے غائب ہونے کے بعد منظر نامہ بھی غائب ہوگیا۔ افسوس کہ بلاگ کی ڈیٹا بیس کا بیک اپ بھی محفوظ نہیں تھا تاہم الحمد للہ ہمارے پاس پوسٹ کیا ہوا زیادہ تر کام موجود ہی ہے۔ لہٰذا اب ہم نے پرانی تمام پوسٹس کو بلاگ پر نئے سرے سے پوسٹ کرنے کا سوچا ہے تاکہ ریکارڈ رہ سکے۔ اس ضمن میں ہم سب سے پہلے سلسلہ “اقتباسات” والی تمام تحاریر کو پبلش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت ہر ماہ اردو بلاگز پر شائع ہونے والی پوسٹس میں سے کچھ منتخب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد اردو بلاگرز سے کیے جانے والے انٹرویوز کو پوسٹ کیا جائے گا۔ کچھ عرصے تک شاید منظر نامہ پر ہم کچھ نیا آپ کے سامنے نہ لا سکیں اور آپ کو وہی سب کچھ پڑھنے کو ملے جو آپ پہلے پڑھ چکے ہوں۔ لیکن خیر، ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اسے آپ تاریخ کا سفر سمجھ کر برداشت کریں۔ امید ہے کہ آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔ 2008 کے ایوارڈز بلاگرز کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

  1. ڈفر
    Jan 9th, 2009 at 00:44

    لگے رہو منا بھائی :D

  2. راشد کامران
    Jan 9th, 2009 at 01:47

    ایک درخواست یہ ہے کہ نکتہ نظر کے عنوانات کے تحت جو تحریریں لکھی گئیں‌ تھیں ان کو بھی اپنی ٹوڈو لسٹ میں‌شامل رکھیے گا۔

  3. ورڈ پریس کا ہی ایک پلگ ان ڈیٹا بیس کو ہر ہفتے محفوظ کر کے آپ کو ای میل بھی کر سکتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر پر محفوظ بھی کر سکتا ہے۔ اگر آپ یہ پلگ ان انسٹال کر لیں تو مستقبل کی مزید کوفت سے بچ سکیں گے۔

  4. محب علوی
    Jan 9th, 2009 at 06:22

    مبارک ہو نئی شروعات کی۔

    میرا پاکستان آپ پلگ ان کا نام بھی تو بتا دیں۔

  5. عبدالقدوس
    Jan 9th, 2009 at 08:36

    میرے خیال سے جن پلگ ان کا ذکر کیا گیا ہے وہ اب کام نہیں کرتا

  6. سعادت
    Jan 9th, 2009 at 15:51

    میرا پاکستان جس پلگ ان کا ذکر کر رہے ہیں، اُس کا نام WP-DB-Backup ہے، اور یہ مکمل طور پر فعال ہے۔ میں خود اپنے بلاگ کے بیک اپ کے لیے اسے استعمال کرتا ہوں۔

  7. ماوراء
    Jan 18th, 2009 at 21:45

    راشد، ہمیں اگست تک کا ڈیٹا واپس مل سکا ہے، آپ کی ایک تحریر “بلاگنگ کیوں؟” اس میں موجود نہیں ہے۔ کیا آپ کے پاس وہ محفوظ ہے؟

    محب، شکریہ۔

    میرا پاکستان اور سعادت، بہت شکریہ۔ پہلے تو ہم یہ پلگ ان اپلوڈ نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن اب ہم نے بیک اپ پلگ ان اپلوڈ کر لیا ہے۔

  8. ڈفر
    Jan 25th, 2009 at 13:39

    میرے پاس ہے ”بلاگنگ کیوں“



CommentLuv Enabled