منظر نامہ 2008
منظر نامہ کے قارئین کو السلام علیکم،
2008 اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ سال اردو بلاگنگ کے لیے کیسا رہا یا اردو بلاگنگ میں کیا کچھ ہوا، اس پوسٹ میں ہم اردو بلاگنگ اور منظر نامہ پر ایک مختصر نظر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ منظر نامہ کا آغاز بھی اپریل 2008 میں کیا گیا۔ میرے اور عمار کے ذہن میں شاید پہلے سے ایسا خیال تو تھا ہی۔۔۔لیکن پھر بھی منظر نامہ کا وجود اچانک اور اتفاقی تھا۔ آغاز میں ہم نے اردو بلاگرز سے شناسائی اور اس کے ساتھ مختلف عنوانات پر بلاگرز کو لکھنے کے لیے منظر نامہ جیسا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیاکرنے کا سوچا تھا ۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم منظر نامہ پر ایوارڈز اور “ایک بلاگر ، ایک کتاب” جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔
منظر نامہ پر آپ ہم آپ کے لیے کیا پیش کرتے ہیں۔۔۔
1۔ اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ شناسائی)
2۔ منتخب عنوانات پر آپ کے خیالات (نقطہ نظر)
3۔ ہر ماہ کے بلاگ(اقتباسات)
اس کے علاوہ ۔۔۔
4۔ اردو بلاگ ایوارڈز
5۔ مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب
سلسلہ شناسائی میں اب تک ہمارے جو مہمان بنے ، ان کو تہہ دل سے بہت شکریہ۔ اب تک اکیس بلاگرز کا انٹرویو لیا جا چکا ہے:
رضوان سے شناسائی
سلسلہ نقطہ نظر میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ لیکن ہمارے چند ساتھیوں نے اسے آگے ضرور بڑھایا ہے۔ جن کے ہم شکر گزار ہیں۔
- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے سلسلے میں ہم زکریا ، جہانزیب اور نبیل کے شکر گزار ہیں۔
- اسی طرح منظر نامہ پر مختلف امور میں ہماری مدد کرنے پر ڈفر اور امن ایمان کا بے حد شکریہ۔
- مکی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ہم نے منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم کا آغاز کیا۔ اب تک پانچ کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں:
مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
جبکہ کچھ کتابوں پر بلاگرز کام کر رہے ہیں۔
اس سال بہت سے نئے اردو بلاگز بھی منظر پر آئے۔ نیچے دی گئی لسٹ میں اگر کسی کا نام شامل نہیں ہے تو ہمیں آگاہ کریں۔
2008 کے بلاگرز کی فہرست:
اگر دیکھا جائے تو 2008 اردو بلاگنگ کے لیے اچھا رہا، جہاں اتنے نئے بلاگرز کا اضافہ ہوا، وہاں اردو ماسٹر جیسا بلاگ بھی سامنے آیا، جہاں عمار اور ساجد اردو بلاگرز کے تکنیکی مسائل کا حل پیش کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نئے بلاگرز کو اردو ماسٹر پر بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو مل سکتا ہے۔ البتہ 2008 کے آخر میں اردو ٹیک کا غائب ہونا مایوس کن رہا، بلاگرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اسی وجہ سے کچھ بلاگرز نے بلاگ سپاٹ یا فری ہوسٹس کا رخ کیا۔
سال کے آخر میں کراچی میں بلاگرز کی نشست بھی ہوئی۔ جہاں عمار، فہیم اور شعیب نے اردو بلاگنگ کی نمائندگی کی۔ اردو بلاگنگ کو اس نشست میں کافی پذیرائی ملی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ کراچی بلاگرز کی نشست کے بارے میں آپ تفصیل سے عمار کے بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں۔
اچھا جائزہ ہے..
ایک بلاگر ایک کتاب مہہم کے حوالے سے ایک بات یہ کہ عبد القدوس ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں.. اسے بھی زیرِ تکمیل پراجیکٹس میں شامل کرلیا جائے..
آہا میرا نام بھی آیا ہے
نئے بلاگروں میں بلو بلا اور ہماری سیکرٹ فائل بھی ہیں
او ہیلو اس میں میرا نام کہاں ہے؟؟؟
حضرت جی دیکھ لیں آپ کے ہوتے ہوئے ہم سے زیادتی کی جا رہی ہے
بھائی کچھ بلاگرز کا نام نہیں جیسے عبدالقدوس کہہ رہے ہیں!!!
اُن کی کتاب کا بھی تذکرہ نہیں جو انہوں نے مہم کے سلسلے میں حصہ ڈالا!
یہ ذیادتی ہے!
لو جی میرے ووٹر آگئے
اگلی دفعہ میں ہی جیتوں گا کوئی گل ای نیں
یار ساڈے یار دا نا وی پا لوو جے غلطی نا او لکھن لگ ای پیا اے تے
عبدلقدوس بھاءی کا نام سامل کیا جاے۔۔۔۔۔۔
ارے یہاں تو عبدالقدوس کا نام ہی نہیں ہے؟
وہ کیوں؟
فکر نہ کریں عبد القدوس آپ کا نام نہ صرف نئے بلاگروں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا بلکہ ایک بلاگر ایک کتاب مہہم میں آپ کی زیرِ تکمیل کتاب ‘میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا’ (اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کردیں) بھی شامل کی جائے گی.. بس ذرا پراجیکٹ کا صفحہ بن جائے..
اصل میں ہم اردو ٹیک والا بلاگ واپس آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس میں اردو بلاگز کی لسٹ پہلے سے موجود ہے، اسی میں کچھ تدوین کے بعد ہم یہاں بھی پوسٹ کر دیں گے۔ جن حضرات کے نام یہاں نہیں دئیے گئے وہ تمام اپنے نام اور بلاگ کا ربط دے دیں۔ اردو بلاگز کی لسٹ الگ صفحے پر ترتیب دی جائے گی۔ یہ پوسٹ محض ایک جائزہ تھا۔
ابوفارس، بس کچھ انتظار کریں، ہمیں پرانے بلاگ کا ڈیٹا مل جائے تو کتابوں کی فہرست بھی بناتی ہوں۔
ماوراء
آپ کو عوامی رائے کا خیال رکھنا چاہیے
دیکھ لیںپھر میرے کتنے ہمدرد آگئے
جلدی جلدی الیکشن کرواو
اچھا چلو دیر سے کرواو اور عوام اکھٹی کرتا ہوں
@حضرت جناب قبلہ محمد علی مکی المعروف ابوفارس مدظلہ علٰیہ “شکریہ”
@ماوراء
اچھا چلیں ٹھیک ہے
بلاگ تو میں نے بھی بنایا موضوع بھی اتنا برا نہیں نام تو میرا بھی شامل نہیں عبدالقدوس جی؟
بہت خوشی ہوئی ، منظر نامہ کو بحال دیکھ کر۔
اب جلدی سے دوبارہ تمام سلسلے شروع کردیجئے جائیں۔
اور ہاں مارواء بہن !
میرا نام بھی نئے بلاگرز میں شامل کردیں، مشکور رہوںگا۔
عبدالقدوس یہ سب پیسے دو کر تع نہیں بلوائے نا ہمدرد؟
ابھی اتنے بُرے حالات نہیں آئے
واقعی درست کہا عزیز امین بھائی
لیکن اب تو ہمارا نام شامل کرلیا گیا ہے اور آپ کا بھی
میرا نام کہاں گیا ہے۔
اس کو بھی یاد فرمالیں۔
2008ء اردو بلاگنگ کے حوالے سے ایک سنگ میل ہے۔ اور اس سال اردو بلاگنگ نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ منظرنامہ کا شکریہ کہ پورے سال کا ایک جائزہ پیش کیا۔ اب ہماری نظریں 2009ء میں مزید پیشقدمی پر مرکوز ہونی چاہئیں۔
اردو ٹیک کا (عارضی طور پر) بند ہونا بلاشبہ 2008ء میں بلاگنگ کے لیے بڑا سانحہ تھا۔ لیکن امید ہے کہ 2009ء میں یہ بحال ہو جائے گا۔
شعیب صفدر!
کیا ہوگیا میرے بھائی؟ ابھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منظرنامہ مکمل منتقل نہیں ہوا ہے، ہمارے پاس پچھلا مواد نہیں ہے، آہستہ آہستہ اپ۔ڈیٹ کیا جارہا ہے۔ ہمیں اور بھی کئی کام ہیں۔۔۔ اب کوئی چیز رہ جائے یا اپ۔ڈیٹ ہونے میں وقت لگ جائے تو اسے کم از کم زیادتی کہہ کر ظلم تو نہ کریں۔
زیادتی؟؟؟؟
عبد القدوس!
تحریر میں نشاندہی کی گئی تھی کہ جن بلاگرز کا نام شامل نہیں، وہ نشاندہی کردیں۔ ایک بار بتادینا کافی تھا۔ یہ اتنی فوج اکٹھی کرنے کا مطلب؟ بے فکر رہیں، ابھی احتجاجی مظاہروں کا وقت نہیں آیا ہے۔
یہ کچھ بچپنا نہیں ہوگیا۔۔۔؟
عزیز امین!
آپ کے بلاگ کا ربط شامل کردیا ہے۔ خوش؟
زین زیڈ ایف!
پیارے بھائی، تمہارا لنک، مطلب تمہارے بلاگ کا ربط بھی شامل ہوجائے گا۔۔۔ فکر کی بات نہیں ہے۔
ڈفر!
مجھے بھی کچھ کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔
شکاری!
آپ کے بلاگ کا ربط شامل ہوگیا ہے۔
ابوشامل!
ایسا ستم نہ کریں جناب والا۔
ایوارڈز گرافکس کہاں ہیں بھئی؟؟؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمار ابنِ ضیاء
میرا نام شامل کرنے کا شکریہ
آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ آپ اردو بلاگرز کی کافی نمایاں کام کررہے ہیں۔