بلاگنگ کیا ہے؟

السلام علیکم،

ہم سلسلہ نقطہ نظر کے ساتھ حاضر ہیں۔ کچھ ماہ پہلے ہم نے بلاگرز کو ایک عنوان دیا تھا کہ “بلاگنگ کیوں؟” یعنی آپ ، میں اور ہم بلاگنگ کیوں کرتے ہیں۔ آج کا موضوع اس  سے کچھ ملتا جلتا ہے۔ ہم بات کریں گے کہ “اصل میں بلاگنگ ہے کیا؟“ اکثر کچھ سنئیر بلاگرز کی طرف سے یہ تنقید سننے کو ملتی رہتی ہے کہ “اردو بلاگرز کو بلاگنگ کا کچھ علم نہیں اور اردو بلاگرز اکثر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اور کچھ نیا اردو بلاگز پر پڑھنے کو نہیں ملتا۔ مزید اردو بلاگز پر ایک دوسرے کی تنقید کی روایت بھی چل نکلی ہے۔“ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اکثر پڑھنے کو ملتا ہے کہ “ہمیں انگریزی بلاگرز سے سیکھنا چاہیے۔ پاکستانی انگریزی بلاگرز کا معیار پاکستانی اردو بلاگرز سے بہتر ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔“

ہم نے ایسی ہی تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار سلسلہ”نقطہ نظر” کے تحت منظرنامہ کے قارئین کے لیے یہ موضوع منتخب کیا ہے،  کہ “بلاگنگ کیا ہے؟”آپ سب بلاگرز سے ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس موضوع پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرے۔ تاکہ ہر کسی پر ایک دوسرے کے خیالات عیاں ہو سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ جو بلاگنگ میں نئے ہیں یا بلاگنگ سے نابلد ہیں، اگر وہ معلوم کرنا چاہیں کہ بلاگنگ کیا ہے؟ تو آپ سب کی تحاریر سے ان کو اندازہ ہو سکے کہ دراصل بلاگنگ ہے کیا؟

1۔ بلاگنگ کیا ہے اور آپ کی نظر میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ (یہاں بلاگنگ سے مراد صرف اردو بلاگنگ نہیں بلکہ آپ نے صرف لفظ “بلاگنگ“ کی وضاحت کرنی ہے۔
2۔ کیا واقعی بلاگنگ کے کچھ اصول ہیں یا پھر بلاگ ایک ذاتی بیاض کی سی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ایک بلاگر کچھ بھی لکھ سکتا ہے؟
3۔ بہترین بلاگ کا معیار کیا ہے یا کس طرح ایک بلاگر اپنے آپ کو بلاگنگ کی دنیا میں نمایاں کر سکتا ہے؟

یہ بھی یاد رکھا جائے کہ ہر کسی میں بہترین انداز میں لکھنے کی قابلیت نہیں ہوتی۔ ہر کوئی اپنے انداز میں لکھتا ہے۔ تو یہ تنقید کس لیے؟ آپ سنیئر بلاگر ہیں یا جونیئر، یا  آپ بلاگ لکھتے ہیں یا نہیں لکھتے۔۔۔۔آپ بلاگنگ کو کیا سمجھتے ہیں؟ اور کیا آپ کی نظر میں واقعی اردو بلاگرز میں کوئی کمی یا خامی ہے؟  اگر واقعی آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی انگریزی بلاگنگ اور اردو بلاگنگ میں نمایاں فرق ہے؟ تو کیوں؟  یا اس کے علاوہ آپ کچھ اس موضوع میں شامل کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس کے لیے آپ اپنے خیالات کا اظہار منظر نامہ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگز پر بھی تحاریر لکھ سکتے ہیں۔جن کے روابط ہم منظر نامہ پر اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ اگر آپ منظر نامہ پر لکھنا چاہتے ہیں تو اس صفحے پر اس کا طریقہ کار جانئے اور ہمیں میل کیجیے۔ مزید تفصیلات ہم آپ کو میل میں بھیج دیں گے۔

اپڈیٹ: آپ اس موضوع پر 20 فروری تک لکھ سکتے ہیں۔

بلاگرز کی تحاریر:

1۔ “بلاگنگ کیا ہے” برائے “میرا پاکستان

  1. محب علوی
    Feb 3rd, 2009 at 07:34

    میں نے اردو بلاگنگ پر ایک تحریر لکھی تھی عرصہ پہلے ، کیا میں وہ تحریر بلاگ پر شائع کرکے بلاگنگ کی تعریف کر لوں۔ :D

    ویسے اس دفعہ موضوع اور سوالات بہت اچھے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ تنقید جائز نہیں کہ اردو بلاگرز کو معلوم نہیں کہ کیا لکھنا ہے اور کیا نہیں کیونکہ یہ تو بلاگر کا استحقاق ہے جسے وہ جیسے چاہے استعمال کریں۔ اگر کسی کو بلاگر کی تحاریر یا موضوعات نہیں پسند تو وہ اپنی پسند سے بلاگر کو آگاہ کر سکتا نہ کہ اس کی پسند کو تنقید کو نشانہ ۔

  2. ڈفر
    Feb 3rd, 2009 at 11:02

    میں بھی لکھنا چاہتا ہوں لیکن الفاظ ساتھ نہیں دیتے ;P آپ کی شرائط پڑھ کر :D

  3. عبدالقدوس
    Feb 3rd, 2009 at 16:12

    بلاگنگ کے لئے کوئی قوانین نئی ہونے چاہیے :ops:

  4. راشد کامران
    Feb 4th, 2009 at 05:07

    کیا پرانے اکاؤنٹس ختم ہوچکے ہیں اور منظر نامہ پر دوبارہ سے اکاؤنٹ بنانا پڑے گا؟‌

  5. منظرنامہ
    Feb 4th, 2009 at 23:18

    ڈفر!
    ڈرنے کی کیا ضرورت ہے بھلا؟ :)

    راشد کامران!
    نہیں۔ آپ کے اکاؤنٹ کی تفصیلات آپ کو ای۔میل کردی ہیں۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عمار

  6. راشد کامران
    Feb 5th, 2009 at 22:50

    شکریہ عمار۔ نامعلوم وجوہات کی بنا پر مجھے ابھی تک اکاؤنٹ کی تفصیلات نہیں ملیں۔ میں نے ایڈمن پینل سے کوشش کی ہے لیکن کوئی ای میل نہیں‌آئی۔ شاید جی میل کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے یا کوئی اور۔ جب بھی وقت ملے براہ کرم اس مسئلے کو دیکھیے گا۔

  7. یہاں میں موضوع سے الگ کچھ لکھ رہا ہوں۔ بات دراصل یہ ہے کہ مہم ایک بلاگر ، ایک کتاب میں، میں نے بھی خود کو شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ شاید میری اس کوشش پر آپ لوگوں کی نظر نہیں پڑی۔ اس لیے مہیم ایک بلاگر، ایک کتاب کے لسٹ میں، میں شامل نہیں ہوں، میری کوشش کو آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں۔

    http://baloch.urdutech.com/?page_id=158

    شکریہ

  8. ماوراء
    Feb 7th, 2009 at 05:33

    شعیب، اطلاع دینے کا بہت شکریہ۔ میں نے صفحے پر اپڈیٹ کر دیا ہے۔

  9. سلمان بٹ
    Feb 9th, 2009 at 20:15

    کل سے لیکے آج تک بہت سارے اردو بلاگ پڑ ڈالے۔ اور نتیجہ یہ نکالا کہ:

    “عجیب بات ہے اتنی دیر ہوگی اردو-ماہرین کو بلاگنگ کرتے ہوے مگر ابہی تک ورڈ-پریس کا اردو version شائع نہیں ہوا؟”

    اردو بلاگنگ کو لیکے اتنے جھگڑے کرنے کہ بجائے اگر اردو جاننے والے چند پی اچ پی کے پروگریمر مل جائیں تو چند ہی دنوں میں اردو بلاگنگ کی دنیا ہی بدل جائے۔

    میرا رسوخ کچھ ایسے پروگریمرز تک ہے جنہوں نے ارابیک – عربی – ورڈ-پریس کو دنیاں میں اوپن-سورس پروگریمنگ کا شاہکار بنایا۔

    اور اتنا اچھا کام تہا کہ ورڈ-پریس والوں نے انہیں اپنے سورسز میں رکہا ہے۔

    یہ ہیں لینکس:
    ورڈ-پریس عربی کا اوفیشل ویب پیج: http://ar.wordpress.org/
    اور اسی پیج میں ان عرب پروگریمرز کی ویبسائٹ کا لینک بہی ہے:
    http://www.ar-wp.com/

    آپ لوگوں میں اگر کوئی چاہے تو اس کام کا آغاز ہو سکتا ہے۔ اور میں خد بہی حاضر ہوں۔ مگر میں آج کل اپنے ماسٹرز کی تہیسز dissertation لکھ رہاہوں اور فی الوقت فل ٹائم فراغت ممکن نہیں۔ ٹہیک 3 مہینوں کہ بعد میں بھی ٹیم میں فل ٹائم شامل ہوجاؤں گا۔

    کیا کہتے ہیں آپ لوگ؟

  10. سلمان بٹ
    Feb 9th, 2009 at 20:25

    معلومات كي تصحيح كے ليے لكهتا هوں كہ مجہے أردو ورد-پريس ملا ہے مگر وه بہت پرانا ورژن ہے ۔

    يهاں پر ديكہيں:
    http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=117

    ورژن 2.3.2 جبكہ جديد ورژن 2.7 ہے۔

  11. ماوراء
    Feb 10th, 2009 at 02:30

    سلمان صاحب، خوش آمدید۔ بات دراصل یہ ہے کہ اردو پریس پر کام ہوا ہے، جیسا کہ آپ نے ربط بھی دیا۔ اور ورڈ پریس کے نئے ورژن پر بھی کام جاری ہے، جس پر نبیل کام کر رہے ہیں۔ آپ یہ ربط ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

  12. عبدالقدوس
    Feb 10th, 2009 at 09:37

    بھائی یہ ویلے بندوں کا کام ہے :ops:

    ویلے سے مراد یہ کہ کام کو ڈیڈیکشن دینا ہوگی اردو میں پتا نہیں کیا کہتے ہیں :dxx: ویسے میرے خیال سے اگر 2،3 افراد مل جائیں تو یہ 2 دن میں اردو میں ہوسکتاہے

  13. عبدالقدوس
    Feb 10th, 2009 at 09:38

    عمار یاریہ فٹر سے
    Please visit WP-Admin > Settings > Snap Shots and enter the key.How to find your key تو ختم کردو