اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ بلاگرز متوجہ ہوں
اگر آج آپ اپنے بلاگ پر لاگ ان ہوں اور آپ بلاگ پر اردو لکھ نہ سکیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے بلاگ پر پرانا اردو ایڈیٹر پلگ ان ہٹا کر نیا اردو ایڈیٹر پلگ ان اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ جیسے آپ کو ایکٹیویٹ کرنا ہو گا اور کچھ تبدیلیوں کے بعد آپ دوبارہ سے اپنے بلاگ پر اردو لکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
اردو ٹیک ڈاٹ نیٹ پر جن جن کے بلاگز ہیں، آپ خواتین و حضرات بلاگ پر لاگ ان ہونے کے بعد درج ذیل طریقے پر عمل کریں۔
Plugins >> WP Urdu Editor >> Activate
پلگ ان ایکٹیویٹ کرنے کے بعد:
Settings >> Urdu Editor Plugin Options >> Urdu Editor Plugin Setup
آپشنز پر جانے کے بعد چیک مارک لگانے اور مطلوبہ تبدیلیوں کے بعد اپڈیٹ کر دیں۔
اگر آپ کو کسی قسم کی مشکل ہو تو سکرین شاٹس سے مدد لیجیے۔ اگر پھر بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس سے آگاہ کریں۔
بڑے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کریں۔

ورڈ پریس کے اردو ایڈیٹر پلگ ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہاں دیکھیں۔


اطلاع اور خبردار کرنے کا شکریہ محترم