آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اعلانات/ متفرقات > ہفتہ بلاگستان کیسے منایا جائے گا

ہفتہ بلاگستان کیسے منایا جائے گا

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہفتہ بلاگستان کو منظم انداز میں منانے کے لیے اس کا دورانیہ سات دن سے بڑھا کے سترہ دن کر دیا گیا ہے. دن بڑھانے کا مقصد یہی تھا کہ اگر کوئی مصروف ہے یا کسی اور مسئلے کی وجہ سے ایک دن کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکا تو وہ اگلے دن اس موضوع پر لکھ سکتا ہے. اب تقریبا ہر موضوع کے لیے آپ کے پاس دو دن ہوں گے.

پہلے دن کا آغاز 15 اگست سے ہوا.

1- یوم بچپن (15 تا 16 اگست)

15 اور 16 اگست کو اردو بلاگرز “یومِ بچپن” منائیں گے. یہ مکمل طور آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ اس دن کو کیسے مناتے ہیں. آپ اپنے بچپن کی تصاویر پوسٹ کر کے یا اپنے بچپن کا کوئی یادگار واقعہ ہم سب کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں.

دوسرا دن یوم ٹیگ تھا، لیکن میرا خیال ہے اسے تقریباً آخر میں رکھتے ہیں، جب تک کوئی اس کے سوال بنا لے گا. اس لیے اب دوسرا دن “یومِ تعلیم” مناتے ہیں.

2- یومِ تعلیم (17 تا 18 اگست)

یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔ موضوع میں آپ “اپنے ملک کے تعلیمی نظام” پر بھی لکھ سکتے ہیں یا پھر “تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی تجاویز” پر بھی لکھا جا سکتا ہے.

3. اردو بلاگنگ (19 تا 20 اگست)

تیسرے دن ہم اردو بلاگنگ کے حوالے سے دن رکھ سکتے ہیں. اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟ اردو بلاگنگ سے متعلق آپ کچھ بھی لکھنا چاہیں تو اپنے بلاگ پر لکھ سکتے ہیں.

4- یومِ باورچی خانہ (21 تا 22 اگست)

سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی یا اس کے علاوہ کچن سے متعلق کوئی بھی واقعہ.

5. یومِ مزاح (23 تا 24 اگست)

اس دن بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر اپنے بلاگ پر لکھیں گے.

6. یومِ ٹیگ (25 تا 26 اگست)

بلاگرز سے شناسائی سے متعلق ایک مختصر سا سوال نامہ ہو اور بلاگرز ایک دوسرے کو اس دن ٹیگ کریں. (اگر کوئی ٹیگ سوال نامہ بنائے تو وہی اس دن اپنے بلاگ سے اس کا آغاز کر دے.)

7. یومِ فوٹو گرافی (27 تا 28 اگست).

اس دن فوٹوگرافی کا کوئی تھیم بھی بلاگرز کو دیا جا سکتا ہے. یا پھر آپ کے ذہن میں جو بھی تھیم آئے، اس سے متعلقہ تصاویر اپنے بلاگ پر پوسٹ کر دیں

8- یومِ ٹیکنالوجی (29 تا 31 اگست)

29 تا 31 اگست کو ہم یومِ ٹیکنالوجی بھی منایا جا سکتا ہے. یعنی ماہر لوگ نئے آنے والے بلاگرز کے لیے تکنیکی مدد کے لیے مواد اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں. تھیمز اردوا کر پیش کرنا، یا ایک بلاگ کو کیسے سیٹ اپ کیا جاتا ہے…جیسے موضوعات آپ اپنے بلاگ پر لکھ سکتے ہیں. یا اگر آپ پہلے سے کوئی ایسا ٹیوٹوریل لکھ چکے ہیں تو انھیں ایک نئی پوسٹ میں ایک بار پھر سے اپڈیٹ کر دیں، تاکہ نئے آنے والوں کو علم ہو سکے.

اس کے علاوہ ہفتہ بلاگستان کے آغاز پر فیس بک پر منظر نامہ کا صفحہ بنایا گیا ہے. آپ سب کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ آپ ہفتہ بلاگستان سے متعلق اپڈیٹس کے بارے میں باخبر رہ سکیں. فیس بک پر منظر نامہ کے صفحے پر شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں.

19 تبصرے:

  1. بہت خوب جی، بس جب یہ تجویز پک رہی تھی، میں پڑھ تو رہا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر گفتگو میں شامل نہ ہو سکا، پھر منظر نامہ کی سائٹ بھی کروم اور فائر فاکس پر مسئلہ کر رہی ہے۔ اس کا براہ کرم کچھ بندوبست کیجیے۔ خیر جتنی پوسٹیں اردو بلاگروں کی ایک ہفتے میں نہیں تھیں آیا کرتیں، وہ آج ایک دن میں مل گئی پڑھنے۔۔۔۔ 🙂

  2. میرے تو بچپن کے اتنے قصے ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کون کون سا لکھوں ۔ اور کس کو رہنے دوں ویسے کیا زمانہ تھا ، بے فکری کا ۔ نا کوئی غم نا کوئی پرشیانی سوائے اسکول جانے کے اور وہ بھی ہوم ورک نا کیا ہو تب ڈر ہوتا تھا۔ بہت اچھا سلسلہ ہے ۔ یہاں میں ایک بات کہنا چاہوں گی جس کا واقعہ سب سے اچھا ہو اس کے لیے ووٹینگ کی جائے اور آخر میں اس کے نام واٹرکولر انعام دیا جائے ۔ واٹر کولر میں دے دوں گی

  3. اچھا تو یہ قصہ ہے. میں تو بلاگستان سے کافی عرصے سے باہر ہوں. آج ایک پنگ بیک آیا راشد کامران سے تو وہاں گیا اور زکریا سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچا ہوں. کچھ دن تو گزر ہی گئے ہیں. باقی دیکھتا ہوں کہ کہاں تک نبھا سکتا ہوں. فوٹوگرافی والا دن آسان ہے. کئی ایک تصاویر بس اپلوڈ ہونے کو تیار پڑی ہیں. 🙂
    کولر میرے پاس بھی ہے. اپنے استعمال کیلئے لیا تھا لیکن نوبت نہیں آئی. ابھی تک دفتر میں خالی پڑا ہے اور کبھی کبھار میرے پیر رکھنے کو استعمال ہوتا ہے یعنی فُٹ سٹول کے طور پر. یہ نہیں کہ پیر ٹھنڈا رکھنے کو اسلئے اندر سے صاف ہے. 😛 کہیں تو بھجوا دونگا.

  4. جو اس میں میرے لئے اہم دن ہے وہ اردو بلاگنگ کا ہے۔ کیونکہ مجھے اس میں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے اور بہت کچھ میں نہیں جانتی ۔ اچھی بات تو یہ ہے کہ منجھے ہوئے بلاگرز خود ہی اپنے بلاگ پر ایک کیٹگری اردو بلاگنگ کی رکھ دیں جہاں پر نئے بلاگرز اپنی مشکلات کا حل ڈھونڈ سکیں۔ ویسے محفل فورم سے کافی امیدیں ہیں ہمیں۔

  5. ٹیگ کیسے کیا جاتا ہے . اس کیلے کیا ھتمل.HTML .وغیرہ لکھنا پڑتا ہے ؟ میرا ارادہ ہے کہ ایک ٹیگ شروع کیا جائے جس میں سب بلاگر اپنے خود کے 5 اقوال زریں اور ان کا سیاق و سباق یا وجہ نزولہ لکھیں . میں تو کا انشاءاللہ یہی مراسلہ کروں گا، مگر باقیوں کو ٹیگ کیسے کروں .. ؟

  6. نازیہ: خوش آمدید. بہت سے بلاگرز کے بلاگز پر آپ کو اردو بلاگنگ کے بارے میں سیکھنے کو مل جائے گا. جہانزیب ، بدتمیز کے بلاگز کو دیکھیں..راشد کامران کی ایک حالیہ تحریر جس میں انھوں نے تمام بہترین روابط اکھٹے کیے ہیں.
    اس کے علاوہ منظر نامہ پر بھی تکنیکی مدد کے نام سے ایک صفحہ موجود ہے.

    غفران: آپ ضرور شروع کریں. اور ٹیگ کسی اور طریقے سے نہیں، بلکہ اپنی پوسٹ کے آخر میں تین یا چار بلاگرز (جن سے آپ چاہتے ہیں کہ وہ اس ٹیگ کے بارے میں لکھیں) کا نام لکھ دیں. لیکن ساتھ میں ان بلاگرز کا لنک بھی دے دیں. باقی، بلاگرز خود دیکھ لیں گے کہ کس نے کس کو ٹیگ کیا ہے.
    —-
    ماوراء

  7. […] ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیک کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے کچھ جوابات جن میں دلچسپی کا عنصر ڈھونڈنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے اور ادارہ ہر قسم کے نتائج سے بری الذمہ ہے۔ […]

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر