ہفتہء بلاگستان کا آغاز

ہفتہ بلاگستان منانے کی تجویز شگفتہ نے اپنے بلاگ پر پیش کی. جسے کافی سراہا گیا اور اس طرح آج یعنی پندرہ اگست سے شگفتہ نے “ہفتہء بلاگستان” منانے کے لیے تمام اردو بلاگرز کو شرکت کی دعوت دی ہے. ہفتہ بلاگستان منانے کا دورانیہ سات دن سے بڑھا دیا گیا ہے اور اب 15 اگست سے 31 اگست تک منایا جائے گا. تاکہ اگر کوئی بلاگر مصروف ہے تو اسے باقی بلاگرز کو فالو کرنے کا وقت مل سکے. یہ ہفتہ مختلف موضوعات یا عنوانات پر لکھ کر منایا جائے گا. شگفتہ کے بلاگ سے یہ اقتباس پیش کر رہی ہوں. جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ان دنوں کو کیسے منانا ہے. اگر کسی کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ بھی جلدی سے دے دیں، تاکہ اس تجویز کے بارے میں بھی ان دنوں میں سوچا جائے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیگ دن کے لیے اگر کوئی بلاگر سوالات تیار کرنا چاہے، وہ بھی بتا دے۔

ایک ہفتہ میں :

پہلا دن : یوم بچپن ۔ ۔ ۔ (ہم سب اپنے اپنے بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شیئر کریں اپنے اپنے بلاگ پر)

دوسرا دن : یوم ٹیگ / فی البدیہہ ٹیگ ۔۔۔ یعنی کوئی ایک آسان سا ٹیگ سلسلہ ہوں اور تمام بلاگرز ٹیگ جواب لکھیں اپنے اپنے بلاگ پر

تیسرا دن : یوم تعلیم ۔ ۔ ۔ یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔

چوتھا دن : یوم آج ۔ ۔ ۔ اس دن کیا کیا جائے ؟ کیا موضوع ہو ؟ یا پھر اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟

پانچواں دن : یوم باورچی خانہ ۔ ۔ ۔ سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی

چھٹا دن : یوم مزاح ۔ ۔ ۔ بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر لکھیں بلاگ پر

ساتواں دن : یوم فوٹو گرافی

  1. راشد کامران
    Aug 15th, 2009 at 04:21

    لو جی ہم تو ساتوں‌ دن ہی مزاح لکھنے کا پروگرام بنائے بیٹھے تھے؛

  2. علی شاہ
    Aug 15th, 2009 at 05:00

    ساتواں دن یوم جنگ ہونا چاہیے کیونکہ چھ دن اکھٹے گزارنے کے بعد لڑایی نہ ہو یہ ممکن نہیں.

  3. DuFFeR – ڈفر
    Aug 15th, 2009 at 10:00

    راشد صاحب آپ کے بلاگ پر ساتوں دن مزاح مل جائے تو مزہ آ جائے
    قسم سے قسم سے :grins: :grins: :grins:

  4. محمد احمد
    Aug 15th, 2009 at 15:45

    اچھا سلسلہ ہے اگر فرصت رہی تو کچھ نہ کچھ شرکت کی کوشش کریں گے۔

    تیسرے دن یعنی یومِ تعلیم والے دن اگر واقعی سنجیدہ موضوع رکھنا چاہیں تو پاکستان میں یکساں نظامِ تعلیم کے حوالے سے لکھا جائے تو بہتر رہے گا۔ ویسے سنجیدہ اور غیر سنجیدہ دونوں طرح کی تحریریں بھی ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں۔
    [rq=348193,0,blog][/rq]ہمدرد ۔ ایک درد مند دل کا فسانہ

  5. مین چونکہ دو جماعت پاس اور کم فہم بھی ہوں ۔ اسلئے مجھے ذرا سمجھا دیجئے کہ 15 اگست کو آپ کی یہ تحریر شائع ہوئی ہے اور 15 اگست کو بچپن کا کوئی دلچسپ واقع میں نے اپنے بلاگ پر لکھنا ہے جبکہ اس وقت شام ہونے کو ہے اور مجھے اپنے بچپن مین جانے کیلئے آدھی صدی سے زیادہ سفر کرنا ہے
    :( [rq=348720,0,blog][/rq]ہم ایک ہیں

  6. تانیہ رحمان
    Aug 15th, 2009 at 18:30

    mein urdu nhi likhe sakti board ko thek kero plz
    [rq=348749,0,blog][/rq]میرے قائد تجھے سلام ،

  7. اچھا سلسلہ ہے اور امید ہے خوب جمے گی۔ ہم چونکہ سیاست پر زیادہ لکھتے ہیں اسلیے موجودہ درہم برہم حالات کی وجہ سے روزانہ کوئی نہ کوئی موضوع پہلے ہی انتظار کر رہا ہوتا ہے۔ پھر بھی کوشش کریں گے کہ سب کا ساتھ دیں۔

  8. ساجداقبال
    Aug 15th, 2009 at 18:40

    مجھ جیسے سست بندے نے بھی کچھ لکھ لیا ہے۔
    [rq=348793,0,blog][/rq]او عذرا جاناں: ایک خوبصورت افغان لوک گیت