آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اعلانات/ متفرقات > ہفتہ بلاگستان : اختتامی تقریب

ہفتہ بلاگستان : اختتامی تقریب

السلام علیکم

اس بار پوسٹ منظر نامہ پر ۔  اچھا جناب ہفتہ بلاگستان تو ہو گیا اب اس کی اختتامی تقریب رہ گئی ہے تو یہ بھی ہو جائے۔  ہفتہ بلاگستان کی تجویز بنیادی طور پر میرے ذہن میں اردو لائبریری بلاگ کے باقاعدہ اجرا و آغاز کے حوالے سے آئی تھی اور جب اسے پلان کیا تو بلاگ دنیا کے حوالے سے بہت سی دوسری تجاویز بھی ذہن میں آتی چلی گئیں تو پھر اس کا دائرہ کار بڑھا لیا ۔  آپ سب نے اس سلسلے کو نہ صرف پسند کیا بلکہ بھر پور  اور دلچسپ  انداز میں سب نے شرکت بھی کی اس سے بہت زیادہ خوشی ملی ۔  اس سلسلے میں ایک ریویو بھی پیش کرنا ہے اسی پس منظر میں ایک دو چیزیں :

آپ تمام بلاگرز جنہیں ترتیب میں آخری دنوں میں ہفتہ بلاگستان میں شریک ہونے کا موقع نہیں مل سکا یا اپنی ذاتی مصروفیات ، بجلی ، انٹرنیٹ کی دستیابی عدم دستیابی کے مسائل کے سبب سے بلاگ پر پوسٹ نہ کر سکے ہوں تو آپ آئندہ چند ایک دن میں اپنی تحریریں پوسٹ کر سکتے ہیں اپنے بلاگ پر ،  ایسی تحریروں کو بھی ریویو میں شامل کیا جا سکے گا۔

اس ٹیگ پوسٹ میں تمام بلاگ دنیا کو بیک وقت ٹیگ کر دیا گیا تھا تاکہ تمام بلاگرز ٹیگ سلسلہ میں بلا تاخیر شریک ہو سکیں ، آپ تمام بلاگرز جو ٹیگ سلسلہ میں شامل نہ ہوئے ہوں اور شامل ہونا چاہتے ہوں اپنے ٹیگ جوابات اپنے بلاگ پر پوسٹ کر سکتے دیں ۔

اور اب اختتامی تقریب کے حوالے سے کچھ بات ، اس تقریب میں کیا کچھ شامل کیا جا سکتا ہے اس بارے میں تجاویز کے لیے آپ سب کو دعوت شرکت ہے ، میں فی الحال چند اپنی جانب سے پیش کر رہی ہوں :

•    ہفتہ بلاگستان ریویو
•    ہفتہ بلاگستان میں شامل  تحاریر کی ای بک
•    ہفتہ بلاگستان کے شرکا کو ٹائٹل
•    ہفتہ بلاگستان میں شریک بلاگرز کا تعارف
•    نئے اردو بلاگز کا تعارف

آپ تمام بلاگرز جو ہفتہ بلاگستان میں شامل رہے اگر اختتامی تقریب کے حوالے سے کچھ لکھنا چاہیں یا کسی بھی منفرد انداز میں اختتامی تقریب میں شریک ہونا چاہیں تو ضرور کچھ منفرد کام کر ڈالیں ۔

ہفتہ بلاگستان میں مجھ پر کیا گذری ۔ ۔ ۔ اس حوالے سے اگر آپ کوئی سنجیدہ یا دلچسپ بات شیئر کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں جیسا کہ زکریا بھائی کو اپنے  کانوں سے محروم ہونا پڑا۔

یہ اختتامی تقریب کب منعقد کی جائے اس بارے میں بھی اگر آپ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں ۔ عید سے کتنے دن پہلے یا عید کے کتنے دن بعد ؟ (یہاں عید سے مراد وہ عید جو پاکستان میں منائی جائے گی۔)

آپ سب کا بہت شکریہ

2 تبصرے:

  1. اختتامی تقریب کے لیے تھوڑا انتظار کرلیں آدھا شوال غالبا کیونکہ محب علوی نے ایک نئی تحریک دلائی ہے تو شاید کچھ مزید بلاگر ہفتہ بلاگستان کے سلسلے کی ڈرافٹ تحریروں کو شائع کردیں. اور ای بک کا آئیڈیا تو خوب ہے..
    ہفتہ بلاگستان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے ایک ریویو پوسٹ لکھنا تو اب ایک بہت پیچیدہ تحقیق کی صورت اختیار کرگیا ہے اور شدت سے انتظار رہے گا.

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر