آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > بلاگنگ > ورڈپریس پلگ‌ان

ورڈپریس پلگ‌ان

اگرچہ میں کئ سالوں سے ورڈپریس استعمال کر رہا تھا مگر حال ہی میں اپنا بلاگ بھی ورڈپریس پر منتقل کیا ہے. اس کے نتیجے میں مختلف فیچرز کے لئے پلگ‌ان تلاش کرنے پڑے۔ اس تحقیق کے نتائج یہاں پیش کر رہا ہوں۔

میں دو مختلف بلاگز پر یہ پلگ‌ان استعمال کر رہا ہوں:

اگر آپ ورڈپریس استعمال کر رہے ہیں تو اس کے کونسے پلگ‌ان آپ کے استعمال میں ہیں؟

7 تبصرے:

  1. میں پلگ ان کم استعمال کرتا ہوں تاکہ میری شئیرڈ ہوسٹنگ کی ریسورسز کم خرچ ہوں۔ اس سے صفحات بھی جلدی لوڈ ہوتے ہیں۔ اور بلاگس کے انتظام میں بھی آسانی ہوتی ہے۔

    ایڈورٹائزنگ منیجر ایڈسینس اشتہارات کے انتظام کے لئے
    گوگل ایکس ایم ایل سائٹ میپس گوگل، یاہو، بنگ سائٹ میپس
    سیمیلر پوسٹس متعلقہ تحاریر دکھانے کے لئے
    وی پی سپر کیشے کم پلگ ان استعمال کرنے کے باوجود مجھے کیشے استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور وی پی سپر کیشے اس کے لئے بہترین ہے۔

  2. میرے زیر استعمال ورڈپریس پلگ انز:

    ایڈوانسڈ رینڈم پوسٹس: متفرق تحاریر دکھانے کے لیے
    بیٹر وکی لنک: لنک کو براہ راست وکیپیڈیا سے منسلک کرنے کے لیے۔ اسے اردو وکیپیڈیا سے بھی لنک کیا جا سکتا ہے۔
    کوئیک سرچ: فوری تلاش کے لیے
    شیئر دِس: سوشل بک مارکنگ کے لیے بہترین پلگ ان
    ورڈپریس ڈیٹابیس بیک اپ: ڈیٹابیس کا بیک اپ بنانے کے لیے۔ بیک اپ بذریعہ ای-میل حاصل کرنے کی بھی سہولت
    ورڈپریس تھریڈ کمنٹ:تھریڈڈ تبصرہ جات کے لیے ایک اچھا پلگ ان۔
    ڈبلیوپی پوسٹ ویوز: تحاریر کے ویوز/مشاہدات دیکھنے کے لیے

    اور

    ڈبلیو پی اردو ایڈیٹر: اردو میں تبصرے کے لیے نبیل نقوی کا تیار کردہ پلگ ان۔ ہر اردو بلاگ کی اہم ضرورت

  3. وقاص: عنوان کے نیچے نام چیک کریں.

    نعمان اور راشد: پلگ انز کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کے اعمال بھی دیکھنے پڑتے ہیں. ایسے پلگ ان جو ڈائنامک تبدیلیاں کریں قارئین کو صفحہ دکھاتے ہوئے وہ اچھے نہیں رہتے. کیشنگ اس سلسلے میں کافی اہم ہے اور بہتر ہے کہ پلگ ان بھی کیشنگ استعمال کرے.

    بلاگ سست ہونے کی ایک وجہ متعلقہ پوسٹس والے کچھ پلگ ان بھی ہیں. میں اس کام کے لئے جو پلگ ان استعمال کر رہا ہوں وہ پوسٹ سیو کرتے ہوئے متعلقہ پوسٹس ٹیگز کے ذریعہ معلوم کر لیتا ہے اور انہیں ڈیٹابیس میں سیو کر لیتا ہے. جو پلگ ان یہ کام قاری کو صفحہ سرو کرتے ہوئے کرتے ہیں اور ٹیگز کے علاوہ متن کو بھی چیک کرتے ہیں وہ بلاگ کو بہت سست رفتار کر دیتے ہیں.

    ویسے مجھے اپنا بلاگ سست محسوس ہو رہا ہے کہ میں موویبل ٹائپ سے آیا ہوں جہاں سٹیٹک صفحات تھے. اس لئے میری کوشش ہے کہ اسے بہتر کروں.

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر