آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اعلانات/ متفرقات > کراچی کے اردو بلاگرز کی عید ملن 2009ء

کراچی کے اردو بلاگرز کی عید ملن 2009ء

اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کے لیے کراچی کے اردو بلاگرز کے اعزاز میں عید ملن کا اہتمام کیا گیا ہے. اگر آپ بھی اردو بلاگر ہیں اور کراچی میں رہائش پذیر ہیں تو آپ کا دعوتی کارڈ حاضر ہے.

Karachi Urdu Bloggers - Eid Milan

سہولت کے لیے نیچے کراچی کا نقشہ بھی شامل کیا گیا ہے جہاں عید ملن کے مقام کو نشان زد کیا گیا ہے۔ آپ زوم کر کے اس مقام کو دیکھ سکتے ہیں۔
رابطے کے لیے موبائل نمبر پر دعوت نامے پر لکھ دیے گئے ہیں۔ ان نمبروں پر رابطہ کر کے با آسانی مقام تک پہنچا جا سکتا ہے۔ اپنی آمد کے بارے میں جلد از جلد اطلاع دیجیے تاکہ انتظامات بہتر طور پر کیے جاسکیں.
مقام تقریب: اردو بلاگرز عید ملن 2009ء کراچی بڑا نقشہ دیکھنے کے لیے بائیں جانب + پر کلک کیجیے۔

10 تبصرے:

  1. بلاگنگ تو ہم نے کیا کرنی ہے لیکن دوستوں سے ملاقات کی سبیل بہرحال ہوتی نظر آرہی ہے ۔ ضرور کوشش کریں گے پر اسے وعدہ نہ سمجھا جائے۔

    ویسے ہم نے بھائی مغل سے بات کی ہے اس سلسلے میں اگر وہ آئے تو شاید ہم بھی آ جائیں۔

  2. اردو بلاگرز کو سراہنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے اچھا اقدا ہے۔

    ڈفر کی تجویز واقعی بہت اچھی اور قابل غور ہے۔ لیکن افسوس کے وقت نہیں۔ پھر آندہ سال کوشش کریں گے کہ اہل علم کے درمیان بیٹھنے کے اہل ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر