آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ای بک > ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب : چند اہم نکات : اپڈیٹ

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب : چند اہم نکات : اپڈیٹ

السلام علیکم

اچھا جناب ایک اپڈیٹ پوسٹ اختتامی تقریب کے حوالے سے چند مزید اہم نکات کے ساتھ ۔

ہفتہ بلاگستان ایوارڈ :

ہفتہ بلاگستان میں آپ تمام بلاگرز کی بھرپور شرکت کے اعتراف کے طور پر ایک خصوصی ایوارڈ مختص کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اردو دنیا کو دعوت ہے کہ آپ ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر کو ووٹ کر سکیں اور منتخب تحریر یا تحاریر کے تخلیق نگار کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے ۔

اس سلسلے میں آپ سب یہاں اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتے ہیں کہ آیا ہر ایک یوم سے متعلق تحاریر کے لیے الگ الگ ایوارڈ مختص کیا جائے یعنی سات مختلف عنوانات کو جدا ایوارڈ دیا جائے یا ہفتہ بلاگستان میں شریک تمام بلاگرز کی تمام تحاریر میں سے صرف ایک تحریر منتخب کی جائے ؟

ہفتہ بلاگستان ای بک سر ورق :

ہفتہ بلاگستان کی ای بک تشکیل کا کافی کام ہو چکا ہے اس کے لیے ایک اچھا سا سرورق بھی چاہیے ۔ ہماری انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت سے نام تخلیق نگاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اگر آپ ہفتہ بلاگستان کی ای بک کے لیے سرورق تخلیق کرنا چاہیں تو آپ کو اس کے لیے دعوت ہے ۔ سرورق ڈیزائن کرنے کے لیے اٹھائیس اکتوبر ، ۲۰۰۹ تک کا وقت ہے ۔

سرورق کے لیے رابطہ :
shagufta[at]manzarnamah.com

ہفتہ بلاگستان ای بک میں اگر ڈرافٹ شامل کروانا چاہیں :

اگر کوئی بلاگر ہفتہ بلاگستان میں اپنا کوئی ڈرافٹ شامل کرنا چاہیں جو ہفتہ بلاگستان میں اپنے بلاگ پر پوسٹ کرنے سے رہ گیا ہو تو اپنا ڈرافٹ ای بک میں شامل کروا سکتے ہیں آپ اپنا ڈرافٹ درج ذیل ایمیل پر بھیج سکتے ہیں یا اپنے بلاگ پر شایع کر سکتے ہیں ۔

shagufta[at]manzarnamah.com

اختتامی تقریب کے موقع پر :

خصوصی تحریر

اگر آپ اختتامی تقریب کے موقع پر کوئی خصوصی تحریر سنجیدہ یا مزاحیہ پیش کرنا تو آپ کو اس سلسلے مین دعوت ہے بلاگ پر پیش کرنے کے لیے۔

اہم اعلان

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک یا زائد اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ اگر آپ اردو انٹرنیٹ دنیا کے حوالے سے یا بالخصوص بلاگ دنیا کے حوالے سے ذاتی طور پر یا ٹیم ورک کی صورت میں کوئی پروگرام یا کوشش و کاوش پلان کرنا چاہیں ، شیئر کرنا چاہیں تو یہ ایک اہم موقع ہو گا بلاگ دنیا سے رابطہ کا ۔

آپ تمام بلاگرز سے درخواست ہے کہ آپ رابطہ کے لیے اپنے ایمیل آئی ڈیز فراہم کر دیں تاکہ مختلف امور کے سلسلے میں آپ کو بر وقت آگاہ کیا جا سکے۔

سلسلہ حمد و نعت :

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک سلسلہ بعنوان “حمد و نعت” بھی شامل ہے ۔ اس سلسلے میں آپ تمام بلاگرز کو دعوت ہے کہ آپ اپنے بلاگ پر ایک یا زائد حمد خدا اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر سکتے ہیں ۔ حمدیہ و نعتیہ کلام آپ کی ذاتی تخلیق بھی ہوسکتی ہے یا منتخب و پسندیدہ کلام کے طور پر بھی پیش کر سکتے ہیں ، کلام کو تحریری صورت میں پیش کرنا ضروری ہو گا تاہم اگر چاہیں تو تحریر کے ساتھ متعلقہ کلام کی آڈیو یا وڈیو بھی پیش کی جا سکتی ہے ۔

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب کی ای بک :

تجویز ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک بھی اسی موقع پر بلا فصل تشکیل دی جا سکے اس سلسلے میں آپ تمام ماہرین جو ای بک تشکیل میں دلچسپی رکھتے ہوں آپ سب کو اس بات کی بھی دعوت ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک تشکیل دیں ۔

گذشتہ پوسٹ سے چند امور کے سلسلے میں یاد دہانی :

• ای بک میں تصاویر شامل کرنے کے لیے گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز سے درخواست کی گئی ہے اس سلسلے میں ایک بار پھر یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

• گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز کے تعارف کے لیے بھی ذکر ہوا ہے اس سلسلے میں بھی یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

• ریویو کے سلسلے میں مزید نام سامنے نہیں آئے سو ایک یاد دہانی اس سلسلے میں بھی ۔

• اگر آپ نے نیا بلاگ بنایا ہو اور اپنا بلاگ متعارف کروانا چاہیں تو اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے بلاگ کو متعارف کروا سکتے ہیں ۔

• خرم شہزاد خرم نے بلاگرز کو انٹرویو کے لیے دعوت دی ہے اس سلسلے میں آپ کا ریسپانس حوصلہ افزائی کا کام کرے گا ۔ آپ چاہیں تو تمام سوالات کی بجائے چند سوالات منتخب کر سکتے ہیں ۔

آپ سب کا بہت شکریہ

رابطہ :

mail[at]manzarnamah.com

shagufta[at]manzarnamah.com

7 تبصرے:

  1. اس تقریب کیلے ابھی تک جتنے بھی پروجیکٹ شروع کیے گئے ہیں اپنے پاس تو اتنی مہارت نہیں کہ ان میں شمولیت اختیار کر سکیں. خرم صاحب کے بلاگ پر انٹرویو والا کام انجام دے دیا ہے. بس دعائیں ہی دے سکتے ہیں.

  2. رہی انعام کی تجویز تو اچھا تو یہ ہے کہ ہر موضوع سے ایک اچھی تحریر منتخب کی جائے مگر اس طرح ایوارڈ کچھ زیادہ ہی ہو جائیں گے. یہ ہو سکتا ہے ہر موضوع سے فائنل کیلیے ایک تحریر منتخب کی جائے اور پھر بعد میں ان میں سے سب سے اچھی تحریر کو ایوارڈ دیا جائے.

  3. میں نے تو انٹرویوز والا سلسلہ شروع کیا تھا اس کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گی۔ ابھی کچھ بلاگرز نے انتظار کرنے کو کہا ہوا ہے۔ سب سے پہلے میرا پاکستان نے ہی شرکت کی اور اس کے بعد سعود بھائی نے باقی سب کا بھی انتظار ہے اگر میری طرف سے بلاگرز انٹرویو کو اس تقریب میں شامل کیا جائے تو خوشی ہو گی لیکن اس سے پہلے انٹرویوز دینے کے لیے تو سب آ جائیں

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر