آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ہفتہ بلاگستان > ہفتہ بلاگستان : اختتامی تقریب : چند نکات

ہفتہ بلاگستان : اختتامی تقریب : چند نکات

السلام علیکم

اچھا جناب ، ماہ شوال کا نصف دورانیہ گذر چکا ہے اور اب ہفتہ بلاگستان کا آخری مرحلہ یعنی اختتامی تقریب ۔ اس سلسلے میں پس پردہ کچھ تیاریاں کی جا چکی ہیں اور مزید جاری ہیں  اختتامی تقریب کی تاریخ تیس  اکتوبر، ۲۰۰۹ ہو گی ۔  اختتامی تقریب کا  پروگرام پوسٹ کیا جائے گا تاہم  پروگرام  پوسٹ کرنے سے قبل کچھ چیزوں کو حتمی شکل دینا ہے ۔

ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر پر مشتمل ای بک:

گذشتہ پوسٹ میں ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر پر مشتمل ای بک کی تجویز پیش کی تھی ای بک کی تشکیل کے سلسلے میں آپ سب اگر کوئی تجویز تیکنیکی حوالے سے یا کسی بھی دیگر زاویہ سے  رائے دینا چاہیں تو خوش آمدید ! اسی ذیل میں چند سوالات :

ای بک کا عنوان ؟

ای بک فارمیٹ اگر تجویز کرنا چاہیں ؟

تمام تحاریر کو ایک ہی فائل کی شکل جمع کیا جائے یا ایک سے زائد فائلز میں ؟

(یہ سوال فائل سائز کے پس منظر میں ہے۔)

ای بک کی تشکیل کی ذمہ داری اردو محفل فورم اور اردو لائبریری ٹیم کے ایک محترم رکن  نے قبول کی ہے ۔ اگر دیگر افراد  یا آپ بلاگرز بھی ای بک کی تشکیل میں دلچسپی رکھتے ہوں تو خوش آمدید ، ایسی صورت میں ماورا کی تجویز ہے کہ ای بک میکنگ کا مقابلہ رکھا جانا چاہیے ۔

ای بک میں تصاویر شامل کرنا :

دوسری اہم بات یہ کہ آپ تمام بلاگرز جنہوں نے ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر میں یومِ فوٹو گرافی کے حوالے سے تصاویر پیش کی ہیں ان تصاویر کو بھی ای بک میں شامل کرنے کا خیال ہے تاہم اس خیال پر عمل درآمد سے پہلے آپ سب کی اجازت درکار ہے،  کیا آپ کی جانب سے پیش کی گئی

تمام تصاویر ای بک میں شامل کی جاسکتی ہیں ؟

تمام نہیں بلکہ چند تصاویر شامل کی جا سکتی ہیں ؟ کون سی چند تصاویر ؟

تمام نہیں بلکہ صرف کوئی ایک نمائندہ  تصویر شامل کی جا سکتی ہے ، کونسی ایک ؟

کوئی تصویر شامل نہ کی جائے ؟

آپ سب سے درخواست ہے کہ اس بارے میں اپنی رائے سے آگاہ کر دیں ۔ آپ اپنی جانب سے تصاویر شامل کرنے  کی تصدیق یا تردید یہاں اسی بلاگ پوسٹ کے تبصرہ کی شکل میں کر سکتے ہیں یا منظرنامہ کے ایمیل پر مطلع کر سکتے ہیں:

mail[at]manzarnamah.com

علاوہ ازیں  آپ درج ذیل دو افراد کو بھی  آگاہ کر سکتے ہیں :

ماوراء
mail[at]manzarnamah.com
سیدہ شگفتہ
shagufta[at]manzarnamah.com

ہفتہ بلاگستان میں شریک بلاگزر کا تعارف :

ہفتہ بلاگستان ای بک میں شامل  آپ کی تحاریر کے ساتھ آپ کا  ایک مختصر تعارف  بھی شامل کیا جائے گا اس سلسلے میں آپ تمام بلاگرز کو  اپنے بلاگ کے حوالے سے اپنا ایک مختصر تعارف تحریر کرنے کے لیے دعوت ہے ۔  آپ اپنا تعارف

shagufta[at]manzarnamah.com

پر بھیج سکتے ہیں یا اس سلسلے میں سیدہ شگفتہ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

نئے اردو بلاگز کا تعارف :

اگر آپ نے اپنا نیا بلاگ تشکیل دیا ہے اور اپنا بلاگ متعارف کرنا چاہیں تو ہفتہ بلاگستان کی اختتامی تقریب کے موقع پر آپ اپنے بلاگ کا تعارف پیش کر سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں آپ اپنے بلاگ کا ربط اور اگر چاہیں تو مختصر تعارف لکھ منظر نامہ کو ایمیل کر دیں تاکہ اسے پروگرام میں شامل کیا جا سکے ۔ علاوہ ازیں آپ اس سلسلے میں ماورا سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔

ہفتہ بلاگستان ریویو :

اختتامی تقریب کا ایک اہم ترین جزو ہفتہ بلاگستان ریویو ہے ۔ اس سلسلے میں پہلے یہ تجویز تھی کہ کوئی ایک بلاگر تمام تحاریر پر ریویو پیش کریں تاہم  ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر کی تعداد اور متنوع عنوانات کے پیش نظر آپ تمام بلاگرز کو ریویو کے لیے دعوت ہے ۔ اس کا طریق کار اس طرح سے  ہے کہ درج ذیل مختلف کٹیگریز پر مختلف بلاگرز ریویو لکھیں :

ہفتہ بلاگستان : یوم بچپن

ہفتہ بلاگستان : یوم تعلیم

ہفتہ بلاگستان : یوم بلاگنگ

ہفتہ بلاگستان : یوم باورچی خانہ

ہفتہ بلاگستان : یوم مزاح

ہفتہ بلاگستان یوم ٹیگ

ہفتہ بلاگستان : یوم فوٹو گرافی

ہفتہ بلاگستان : یوم ٹیکنا لوجی

اگر آپ کسی ایک یا زائد کٹیگریز پر ریویو پیش کرنا چاہیں تو اپنا نام پیش کر دیں ۔

بلاگرز کو ٹائٹل :

اگر آپ بلاگ دنیا میں مختلف بلاگزر کو ٹائٹل دینا چاہیں تو اس کے لیے آپ کو دعوت ہے ۔

بلاگرز عید ملن :

کیا  کراچی اور چوٹی کے بلاگرز  اپنی اپنی عید ملن کا احوال شیئر کرنا چاہیں گے اس موقع پر یا منٹس آف دا میٹنگ ؟

اگر آپ اختتامی تقریب کے موقع پر کوئی خصوصی تحریر مزاح یا سنجیدہ انداز میں پیش کرنا چاہیں تو خوش آمدید ۔ اگر اختتامی تقریب کے انعقاد کے حوالے سے کوئی سوال یا تجویز  آپ کے ذہن میں ہو تو یہاں تحریر کر دیں ۔

اگر آپ اختتامی تقریب کے انعقاد و  انتظامی امور کے حوالے سے کوئی ایک یا زائد ذمہ داری انجام دے سکیں تو خوش آمدید ۔

شکریہ

اپڈیٹ: ماورا سے رابطہ کرنے کے لیے آپ منظر نامہ کے ای میل ایڈریس پر ہی میل بھیج سکتے ہیں۔ جبکہ شگفتہ سے رابطہ کرنے کا ای میل ایڈریس یہ ہے: shagufta[at]manzarnamah.com
اس کے علاوہ جو بلاگرز اپنا تعارف بھیجیں وہ شگفتہ کے ای میل ایڈریس پر بھیجیں۔

10 تبصرے:

  1. میں سوچ رہا تھا کے تمام لاگرز کا ایک ساتھ انٹرویو لیا جائے۔ یعنی سوال تیار کر لیئے جائیں اور اپنے بلاگ پر پوسٹ کر کے تمام بلاگرز دے درخواست کروں کہ وہ اس انٹرویو میں حصہ لیں۔ تو کیا اس کو اختتامی تقریب میں شامل کیا جا سکتا ہے اگر کامیاب ہو جائے تو اس کی بھی ایک ای بک بنا لیجائے یا پی ڈی ایف فائیل

  2. شگفتہ بٹیا کے فائل سائز کے جواب میں یہ کہوں گا کہ اگر تصویریں بہت زیادہ نہ ہوئیں تو ایک فائل میں رکھنا کوئی مسئلہ نہ ہوگا. پی ڈی ایف ٹھیک سے بنایا جائے تو کافی آپٹیمائز ہوتا ہے. اور پیڈی ایف بناناے والے صاحب یا/اور صاحبہ سے درخواست ہے کہ اس میں بک مارکس ضرور بنائیں اور ممکن ہو تو فہرست کا صفحہ بھی.

  3. ای بک کا عنوان “ہفتہ بلاگستان 15 تا 31 اگست 2009” ہو سکتا ہے. پی ڈی ایف فارمیٹ ٹھیک ہے. فائل ایک ٹھیک رہے گی، ہاں اگر سائز زیادہ ہو جائے تو زیادہ بن سکتی ہیں.
    اگر ای بک میں تصویریں شامل کرنی ہیں تو میری طرف سے اجازت ہے.

    ریویو لکھنے میں میں مدد کر سکتی ہوں. یوم بچپن اور یوم فوٹو گرافی پر لکھنے کی کوشش کروں گی.

  4. السلام علیکم

    آپ سب کی آراء کے لیے بہت شکریہ .

    خرم شہزاد خرم بھائی ، آپ ضرور کریں اور سوالات جلد پوسٹ کر دیں بلاگ پر تاکہ زیادہ سے زیادہ بلاگرز جواب دے سکیں .

    تصاویر کے لیے شکریہ ماوراء ، میں بلاگنگ پر ریویو لکھ رہی ہوں اس لحاظ سے ریویو کے تین موضوع منتخب ہو چکے ہیں .

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر