ورڈپریس پلگان
اگرچہ میں کئ سالوں سے ورڈپریس استعمال کر رہا تھا مگر حال ہی میں اپنا بلاگ بھی ورڈپریس پر منتقل کیا ہے. اس کے نتیجے میں مختلف فیچرز کے لئے پلگان تلاش کرنے پڑے۔ اس تحقیق کے نتائج یہاں پیش کر رہا ہوں۔
میں دو مختلف بلاگز پر یہ پلگان استعمال کر رہا ہوں:
- سوشل پرائیویسی: بلاگ کے مخلتف حصوں کو پرائیویٹ رکھنے کے لئے۔
- سلمباکس2: تصاویر بڑے سائز میں صفحے کے سامنے ہی دکھانے کو۔
- اباؤٹ می: میرے مختلف لنکس سائڈبار میں۔
- ایمزون فیڈ: کسی بھی پوسٹ سے متعلقہ ایمزون کے روابط۔
- اےویاین ایمزون: میری ایمزون وشلسٹ کے لئے۔
- کولاپسنگ آرکائیوز: کہ مہینوں کی آرکائیو کم جگہ لیں۔
- کنٹیکٹ فارم 7: رابطہ فارم
- ایزی ایڈسنس: گوگل ایڈسنس کے لئے۔
- ایفیشنٹ ریلیٹڈ پوسٹس: کسی بھی پوسٹ سے متعلقہ دوسری پوسٹس کے لنک۔
- گوگل اینلیکیٹر: گوگل analytics اکاؤنٹ کے لئے۔
- گوگل ایکسایمایل سائٹمیپس: گوگل اور یاہو سرچ کے لئے سائٹ میپ
- لائفسٹریم: میرے سوشل سائٹس سے فیڈز
- نیکسجین گیلری: تصاویر کے لئے۔
- ناؤ ریڈنگ ریلوڈڈ: کتابوں کے ریویو کے لئے۔
- پیج لنکس ٹو: صفحات کو نئے لنک دینے کے لئے
- ریکمنڈڈ ریڈنگ: گوگل ریڈر کے شیئرڈ آئٹم دکھانے کو۔
- رچ ٹیکسٹ بائیوگرافی: اپنا پروفائل میں تعارف ایچٹیایمایل کے ساتھ۔
- آرپیایکس: تاکہ تبصرہنگار فیسبک، اوپنآئڈی یا ایسے دوسرے سسٹمز سے لاگان کر سکیں۔
- سرچ اینڈ ریپلیس: ڈیٹابیس میں کوئ بھی ڈیٹا سرچ اور ریپلیس کرنے کو۔
- سوشیبل: سوشل بکمارکنگ سائٹس پر بلاگ سے مواد شیئر کرنے کی سہولت قارئین کے لئے۔
- تھریڈ ٹویٹر: میری ٹویٹر فیڈ اور جوابات بلاگ پر۔
- ایکسایمایل گوگل میپس: گوگل کے نقشے بلاگ پر۔ اوپر گیلری پلگان کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر بھی نقشے پر دکھائ جا سکتی ہیں۔
- ڈبلیوپی-سنٹیکس جو گیشی انجن کے استعمال سے پوسٹس میں شامل کوڈ کو ہائلائٹ کرتا ہے۔
- میرا لکھا ہوا پلگان ناؤ واچنگ جس کا مقصد فلموں کا ریویو ہے۔
اگر آپ ورڈپریس استعمال کر رہے ہیں تو اس کے کونسے پلگان آپ کے استعمال میں ہیں؟
یہ تحریر کس کی لکھی ہوئی ہے؟
میں پلگ ان کم استعمال کرتا ہوں تاکہ میری شئیرڈ ہوسٹنگ کی ریسورسز کم خرچ ہوں۔ اس سے صفحات بھی جلدی لوڈ ہوتے ہیں۔ اور بلاگس کے انتظام میں بھی آسانی ہوتی ہے۔
ایڈورٹائزنگ منیجر ایڈسینس اشتہارات کے انتظام کے لئے
گوگل ایکس ایم ایل سائٹ میپس گوگل، یاہو، بنگ سائٹ میپس
سیمیلر پوسٹس متعلقہ تحاریر دکھانے کے لئے
وی پی سپر کیشے کم پلگ ان استعمال کرنے کے باوجود مجھے کیشے استعمال کرنے کی ضرورت پڑتی ہے اور وی پی سپر کیشے اس کے لئے بہترین ہے۔
دلچسپ! “سرچ اینڈ ریپلیس” میرے لیے کافی مفید ثابت ہو گا۔
میرے بلاگ پر استعمال ہونے والے پلگ انز کی تفصیل یہاں موجود ہے۔
میرے زیر استعمال ورڈپریس پلگ انز:
ایڈوانسڈ رینڈم پوسٹس: متفرق تحاریر دکھانے کے لیے
بیٹر وکی لنک: لنک کو براہ راست وکیپیڈیا سے منسلک کرنے کے لیے۔ اسے اردو وکیپیڈیا سے بھی لنک کیا جا سکتا ہے۔
کوئیک سرچ: فوری تلاش کے لیے
شیئر دِس: سوشل بک مارکنگ کے لیے بہترین پلگ ان
ورڈپریس ڈیٹابیس بیک اپ: ڈیٹابیس کا بیک اپ بنانے کے لیے۔ بیک اپ بذریعہ ای-میل حاصل کرنے کی بھی سہولت
ورڈپریس تھریڈ کمنٹ:تھریڈڈ تبصرہ جات کے لیے ایک اچھا پلگ ان۔
ڈبلیوپی پوسٹ ویوز: تحاریر کے ویوز/مشاہدات دیکھنے کے لیے
اور
ڈبلیو پی اردو ایڈیٹر: اردو میں تبصرے کے لیے نبیل نقوی کا تیار کردہ پلگ ان۔ ہر اردو بلاگ کی اہم ضرورت
اتنے سارے پلگ انز استعمال کرنے کے بعد بھی آپ کی سائٹ نسبتا تیز لوڈ ہوتی ہے کم از کم میرے پاس. کیا کوئی خاص طریقہ ہے جس سے پلگ انز کے اس سائیڈ افیکٹ پر قابو پایا گیا ہے؟
وقاص: عنوان کے نیچے نام چیک کریں.
نعمان اور راشد: پلگ انز کی تعداد کے ساتھ ساتھ ان کے اعمال بھی دیکھنے پڑتے ہیں. ایسے پلگ ان جو ڈائنامک تبدیلیاں کریں قارئین کو صفحہ دکھاتے ہوئے وہ اچھے نہیں رہتے. کیشنگ اس سلسلے میں کافی اہم ہے اور بہتر ہے کہ پلگ ان بھی کیشنگ استعمال کرے.
بلاگ سست ہونے کی ایک وجہ متعلقہ پوسٹس والے کچھ پلگ ان بھی ہیں. میں اس کام کے لئے جو پلگ ان استعمال کر رہا ہوں وہ پوسٹ سیو کرتے ہوئے متعلقہ پوسٹس ٹیگز کے ذریعہ معلوم کر لیتا ہے اور انہیں ڈیٹابیس میں سیو کر لیتا ہے. جو پلگ ان یہ کام قاری کو صفحہ سرو کرتے ہوئے کرتے ہیں اور ٹیگز کے علاوہ متن کو بھی چیک کرتے ہیں وہ بلاگ کو بہت سست رفتار کر دیتے ہیں.
ویسے مجھے اپنا بلاگ سست محسوس ہو رہا ہے کہ میں موویبل ٹائپ سے آیا ہوں جہاں سٹیٹک صفحات تھے. اس لئے میری کوشش ہے کہ اسے بہتر کروں.
زیک:
آپکےزیر استعمال متعلقہ پوسٹس کے پلگ ان کو آزماکردیکھوں گا۔ میرا ایک بلاگ تقریبا تمام ریسورسزکھا رہاہے۔