اردو تھیمز سلسلہ – 1

بلاگ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں نے تمام بلاگر ساتھیوں سے اپنے گزشتہ سانچے (تھیمز) “کمیونٹی” کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لیے منظرنامہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
میں نے چند ٹیوٹوریلز اور ساتھیوں کی مدد سے سانچوں کا ترجمہ کرنا شروع کیا تھا۔ ابتداء میں ناتجربہ کاری اور تکنیکی طور پر کمزور ہونے کے باعث سانچے اردوانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بہرحال ایسا موقع آیا کہ میں اپنے ترجمہ شدہ سانچے کو اپنے بلاگ پر لگانے کے قابل ہوگیا۔ اس پورے عرصے میں میں نے جتنے سانچوں پر طبع آزمائی کی، وہ تمام یہاں پیش کیے دیتا ہوں۔ مندرجہ ذیل سانچوں میں ایسے بھی ہیں جنہیں میں مستقبل میں اپنے بلاگ پر لگانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ان میں سے چند ایسے ہیں جوچند ماہ، ہفتے یا دن میرے بلاگ کی زینت بنے رہے اور ایسے بھی ہے جو آج تک میں نے کسی اردو بلاگ پر نہیں دیکھے۔
امید ہے یہ سانچےورڈپریس استعمال کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایک اچھا تحفہ ہوں گے۔

(سانچے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تصاویر یا ربط پر کلک کیجیے)

آرک لائٹ – ایک خوبصورت سانچہ۔ اس میں پس منظر، لوح کو تبدیل کرنے، سائیڈ بار کو مرضی کی سمت منتقل کرنے کے علاوہ کئی تبدیلیاں کرنے کی کئی سہولیات موجود ہیں۔

پائرمونٹ-وی2 – سیاہ پس منظر کے ساتھ سفید حروف میں ایک خوبصورت سانچہ

پینٹرز – عرصہ تک میرا بلاگ اس سانچے کے ساتھ جلوہ گر رہا، کیونکہ اس وقت احقر کو سانچہ ترجمہ کرنا نہیں آتا تھا اس لیے یہ بلاگر ساتھی عمار ضیاء کی طرف سے میرے لیے ایک یادگار تحفہ تھا۔ آج اس تھیم کو دوبارہ دیکھا تو اس سے جذباتی وابستگی کا احساس ہوا۔ کیونکہ اُس وقت نستعلیق فونٹس جاری نہیں ہوئے تھے اس لیے یہ تھیم نفیس ویب نسخ میں تیار کیا گیا تھا۔ اب اسے تھوڑی سی نوک پلک سنوارنے کے بعد یہاں جاری کیا جا رہا ہے۔ اردو ترجمہ بشکریہ عمار ضیاء خان

فرونز-سی “- مشہور بلاگ میگزین “اسمیشنگ میگزین” کے لیے “ڈیزائن ڈیزز” کا تیار کردہ ایک رنگارنگ اور ہلکا سانچہ

اومیگاایکس – سانچوں کے لیے میرے پسندیدہ رنگوں ‘سیاہ و سفید’ میں ایک اور خوبصورت و متحرک سانچہ

کمپوزیٹیو – “ڈیزائن ڈیزز” کا تیار کردہ ایک اور دلکش سانچہ، کچھ عرصہ میرے بلاگ کی زینت بھی بنا رہا۔

گلٹونی – میرے بلاگ پر سب سے زیادہ عرصہ رہنے والے سانچوں میں سے ایک، نئے ڈومین پر منتقلی سے قبل میرے گزشتہ بلاگ پر آخری سانچہ یہی تھا۔ کیونکہ اس بلاگ کی لوح ایک تصویر ہے اس لیے اسے اپنے بلاگ پر لگانے سے قبل images کے فولڈر میں banner نامی فائل میں اپنے بلاگ کا نام لکھ لیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی مدد کے لیے خاکسار حاضر ہے۔

ماگاتھیم – سہ کالمی میگزین کی طرح نظر آنے والا ایک ہلکا سانچہ۔ ویب سائٹ کو پڑھنے میں آسان رکھنے کے خواہشمند بلاگرز کے لیے بہترین

ماڈرن – ایک ہلکا، سادہ و جدید سانچہ۔ ہلکے رنگوں کے ساتھ

مونوکروم – سیاہ، سفید اور مختلف رنگوں کا حسین امتزاج ۔ تھیم آپشنز بھی دستیاب۔

موڈیکس ریمکس – سیاہ و سفید رنگوں میں سادہ و شفاف سانچہ

اولیپو – ایک جدید و سادہ سانچہ، دو سائیڈ بارز کے ساتھ

وائٹ پلس – سہ کالمی، سفید پس منظر کے ساتھ ایک خوبصورت سانچہ۔ رنگوں کا خوبصورت استعمال ۔ اس کی تصاویر بھی انگریزی سے اردو کی گئی ہیں۔

بلاس2 – سادہ و صاف شفاف سانچہ ۔ بلاگ کو سادہ رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے انتہائی موزوں

امید کے اردو بلاگستان کے لیے یہ ایک اچھا تحفہ ثابت ہوگا۔ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
ان سانچوں کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے مکمل احتیاط کی گئی ہے، اور انہیں ممکنہ طور پر تمام اہم براؤزرز میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ممکن ہے کہ یہ سانچے مسائل کا شکار ہوں۔ اگر کسی بھی صارف کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ یہاں تبصرے میں بیان کر سکتا ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ سانچے میں ممکنہ تبدیلیاں لا کر اسے بہتر بنایا جا سکے۔

  1. عبدالقدوس
    Oct 13th, 2009 at 17:16

    ;P

  2. طارق راحیل
    Oct 13th, 2009 at 17:20

    بہت خوب شامل بھائی
    اور بلاگ کو سالگرہ مبارک بھی :up:

  3. فرحان دانش
    Oct 13th, 2009 at 18:06

    اس میں اردو کا تھیم کونسا ہے .اور ورڈپریس ڈاٹ پی کے والوں ان تھیمز کو بھی شامل کرلوں

  4. کنفیوز کامی
    Oct 13th, 2009 at 18:39

    ٹھکیدار صاحب آپکی تو زبان ہی نکل آئی مہربانی کر کے ھوش پکڑیں اور ان تھیمز کو ڈاٹ پی کے میں ڈالیں۔ :hunh:

  5. ابن سعید
    Oct 13th, 2009 at 19:34

    خوب!

    یہ ہوئی نا بات. باقی لوگ بھی جلدی جلدی اپنا اپنا ذخیرہ جمع کریں.

  6. خرم
    Oct 13th, 2009 at 19:40

    کل محب علوی کے الفاظ میں “چوٹی کے بلاگران“ کی محفل میں اس موضوع پر خاصی سیر حاصل بحث رہی جس میں ایک عنوان احباب کو تکنیکی مدد فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم کی دستیابی کا تھا۔ انشاء اللہ اس کی روداد جلد ہی پیش کی جائے گی۔ فہد بھائی کی یہ کاوشیں تو ماشاء اللہ نعمت غیر مترقبہ ہیں۔

  7. ریحان
    Oct 13th, 2009 at 19:42

    زبردست ہیں … منظر نامہ پر ایک لنک پیج کے ساتھ اردو تھیمز کا ذخیرہ ہونا چاہیے .

    میں نے چند تھیمز کو اردو لوکلائیز کیا ہے جو ابھی میرے بلاگ پر ہیں .. جو میں چاہونگا کہ یہاں منظر نامہ میں شامل کر لی جائیں .

  8. میرے پاس بھی تین تھیمز اردوئی گئی موجود ہیں، وہ آپ تک کیسے پہنچائی جائیں۔ دو کے روابط تو میرے بلاگ پر موجود ہیں۔ تیسری ابھی تک اپ لوڈ نہیں کی۔ بہت شکریہ آپ کی اس عمدہ کوشش کے لیے۔

  9. سعادت
    Oct 14th, 2009 at 08:44

    بہت خوب!

    ایک چھوٹی سی تکنیکی تجویز دینا چاہوں گا۔ میں نے چند ہی سانچوں کو دیکھا ہے، لیکن مجھے ان میں سے کسی میں صفحے کے متن کی زبان کو متعین کرنے کا meta tag نظر نہیں آیا۔ اگر ہو سکے تو اسے بھی ان سانچوں میں شامل کر لیں۔ اس سے کسی بھی ویب پیج کے semantics بہتر ہو جاتے ہیں۔

    ایسا کرنے کے لیے آپ header.php میں <meta http-equiv="Content-Type" ...... /> کے نیچے درج ذیل سطر کا اضافہ کر سکتے ہیں:

    <meta http-equiv="Content-Language" content="ur" />

    ایسا کرنے سے سرچ انجنز اور دیگر مختلف سافٹ ویئرز بھی جان جائیں گے کہ اس ویب پیج کا متن اردو زبان میں ہے۔

  10. ابوشامل
    Oct 14th, 2009 at 09:48

    پسند کرنے والے تمام احباب کا بہت شکریہ۔
    سعادت صاحب! آپ کا مشکور ہوں کہ آپ نے درست سمت توجہ دلائی ہے۔ آپ کی یہ “چھوٹی سی تکنیکی تجویز” بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ میں جلد ان سانچوں میں یہ میٹا ٹیگ شامل کر کے انہیں پیش کروں گا۔

  11. بہت خوب جناب میری طرف سے بھی سالگریہ مبارک ہو بلاگ کو

  12. پاکستانی
    Oct 14th, 2009 at 18:35

    زبردست. بہت اچھی تھیم ہیں.
    میرے بلاگ پر ایک مسئلہ آ رہا ہے وہ یہ کہ بلاگ کی ماہانہ محفوظات ‘Blog Archive’ اوپن نہیں ہو رہی.
    کوئی بھائی مدد کر دے تو ایڈونس میں شکریہ

  13. طارق راحیل
    Oct 19th, 2009 at 14:15

    WP.Pk میں شامل کیا جائے ان کو جلد :hmm:

  14. آرک لائٹ میں نے یہاں سے ڈاون لوڈ کی تھی ۔ یہ ورژن 1.6 تھا۔ اب ورژن 2.02دستیاب ہے۔ کیا میرا یہ خدشہ درست ہے کہ اگر میں یہ نیا ورژن ڈاونلوڈ کروں گا تو اسے از سرِنو اردوانا پڑے گا؟

  15. ایم بلال
    Apr 2nd, 2010 at 13:23

    @احمد عرفان شفقت
    میرے خیال میں آپ کا خدشہ بالکل درست ہے. نئی ورژن کو دوبارہ اردوانا پڑے گا.

  16. عارف محمود
    Aug 7th, 2010 at 19:36

    بہت خوب شامل بھائ
    عارف محمود کے بلاگ سے آخری تحریر ..یتیم بچّوں کا گھر ! آغوشMy ComLuv Profile



CommentLuv Enabled