آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایوارڈ، منظر نامہ، بہترین اردو بلاگ،فعال بلاگ، 2009 > منظر نامہ ایوارڈ 2009: نامزدگیاں مکمل

منظر نامہ ایوارڈ 2009: نامزدگیاں مکمل

پچھلی تحریر میں آپ سب کو منظر نامہ ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں دینے کو کہا گیا تھا. منظر نامہ کو نو لوگوں کی طرف سے چھبیس بلاگرز کی نامزدگیاں موصول ہوئیں. جن کی ترتیب کچھ اس طرح سے بنتی ہے:

بہترین بلاگ:

ڈفر – 4
راشد کامران – 3
ابو شامل – 3
محمد وارث – 2
نعمان یعقوب – 2
میرا پاکستان – 2
افتخار اجمل – 1
یاسر عمران – 1
خاور کھوکھر – 1
عنیقہ ناز – 1
جعفر – 1

2009 بہترین نیا بلاگ:

جعفر – 4
خرم بشیر بھٹی – 3
عنیقہ ناز – 3
عمر احمد بنگش – 2
منیر عباسی – 2
وہاب اعجاز خان – 1
تلخابہ – 1
سارہ پاکستان – 1
ڈفر – 1
کامران اصغر کامی – 1
م م مغل -1

فعال ترین بلاگ:

افتخار اجمل – 5
میرا پاکستان – 3
عنیقہ ناز – 2
خاور کھوکھر – 1

اس فہرست کے مطابق ہر ایوارڈ کی پہلی تین،تین نامزدگیوں کو فائنل ووٹنگ میں شامل کیا جائے گا. اور ان تین میں سے کسی ایک کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرنا ہو گا. فائنل ووٹنگ کا آغاز تقریباً دسمبر کے آغاز سےکیا جائے گا.

جن جن خواتین و حضرات نے منظر نامہ کو نامزدگیاں بھیجیں، ان سب کے بے حد شکریہ۔

نوٹ: ہفتہ بلاگستان ایوارڈ ایک الگ ایوارڈ ہے. جس کے لیے آپ کو شگفتہ اپڈیٹ کرتی رہیں گی.

29 تبصرے:

  1. کنفیوز کامی، جیسا کہ میں نے تحریر میں بھی لکھا ہے کہ منظر نامہ ۲۰۰۹ ایوارڈز” اور “ہفتہ بلاگستان ایوارڈ” الگ الگ ہیں. 6 نومبر کو ہفتہ بلاگستان کی نامزدگیاں دینے کی آخری تاریخ ہے. جبکہ منظر نامہ ایوارڈز کا اجراٖء روایت کے مطابق نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا.

    ڈفر، آپ کو معلوم ہی نہیں؟ دس دن دئیے گئے تھے نامزدگیاں دینے کے لیے. لیکن افسوس زیادہ لوگوں نے نہیں بھیجیں. ہاں، چند ذمہ دار بلاگرز نے ضروربھیجی ہیں. جن کا بہت شکریہ.

  2. مجھے بھی پتا نہیں چلا یہ سب کچھ کب ہوا ۔ میں کہاں سوئی ہوئی تھی ۔ میں نے نامزدگی میں حصہ کیوں نہیں لیا ۔ مجھے ووٹ کرنے کا بڑا شوق ہے ۔۔۔ لیکن جو دس دن دیے گئے تھے اسی میں میں غیر حاضر تھی ۔ چلو کوئی نہیں میری طرف سے ایڈونس میں مبارک باد قبول کرو

  3. بہت خوب۔ اس مرتبہ تو سب کچھ نظام الاوقات کے مطابق چل رہا ہے، منظر نامہ کی ٹیم کو اس پھرتی پر مبارک باد۔
    اب حتمی مقابلے میں مزا آئے گا۔ امید ہے کہ ڈفر اور راشد بھائی کے درمیان بہترین بلاگ کے لیے زبردست مقابلہ ہوگا۔
    ووٹنگ کا آغاز کب کروایا جا رہا ہے؟

  4. یہ بہترین بلاگ کے لئے جس نے بھی مجھے نامزد کیا ہے…
    اللہ تیرے بچے چین… تینوں تتی وا نہ لگے… بھاگ لگے رہن
    😀
    اور بہترین نئے بلاگ کے لئے چار لوگوں نے میرا نام لکھ دیا…
    بس جی نمازیں پڑھنی شروع کردیں… قیامت آنے والی ہے
    :grins:

  5. تلخابہ :
    نامزد کرنے کا شکریہ !
    یہ ایک اچھا سلسلہ ہے ، لیکن اس میں ووٹنگ کا طریقہ کا ر کیا ہے؟ کون ووٹ دینے کا اہل ہے؟ کیا ایک فرد ہر کیٹگری کے لیے الگ ووٹ ڈال سکتا ہے؟

    میرے خیال سے ہمیں ووٹنگ کی مزید تفصیلات کے لئے منظرنامہ ٹیم سے اعلانات کا انتظار کرنا چاہئے. اور ابھی رائے شماری میں خاصہ وقت ہے. تب تک ہفتہ بلاگستان کے حوالے سے بھی کچھ تحریکیں در پردہ و بر پردہ چل رہی ہیں.

  6. نامزدگیوں میں تو حصہ نہ لے سکا لیکن ووٹنگ میں ضرور حصہ لینے کی کوشش کروں گا (بشرط زندنگی)
    میں نے اپنا نام اس لیے شامل نہیں کروایا کہ یہ ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوگی، جو مستقل اور اچھا لکھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کوئی مجھے بھی مروت میں ووٹ دے جاتا :nahi:

  7. ::کامی:: کیش یا چیک… 😉
    ::عمر احمد بنگش:: کہاں گرا تھا آپ کا حصہ … ابھی 15 کو فون کرتا ہوں ایک دوست ہے میرا ادھر… انشاءاللہ عدالتی کاروائی کے بعد جلد از جلد آپ کا حصہ پہنچ جائے گا… 😀

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر