آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اردو، تھیم،آئی فون > منظر نامہ نیا تھیم : آپ کی آراء

منظر نامہ نیا تھیم : آپ کی آراء

جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہوں گے کہ منظر نامہ کے تھیم کو بدل دیا گیا ہے. پچھلے تھیم سے قارئین کو کافی شکایات تھیں جو امید ہے اب دور ہو جائیں گی. کچھ دوستوں نے منظر نامہ کے لیے تھیم بھیجے تھے لیکن وہ بھی چند مسائل کا شکار رہے، جس کے بعد ہم نے “بلاک 2” کو منظر نامہ کے لیے پسند کیا جو ایک سادہ اور امیج فری تھیم ہے.جس سے منظر نامہ کافی رفتار سے کھلے گا. تھیم میں اردو ترجمے سے متعلق چند خامیاں ابھی باقی ہیں، جنہیں انشاءاللہ جلد ٹھیک کر دیا جائے گا.
آپ تمام احباب سے درخواست ہے کہ منظر نامہ کے نئے تھیم کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں، جہاں آپ کو کوئی خامی دکھائی دیتی ہے اس کا بھی اپنے تبصروں میں ذکر کریں. اور یہ بھی بتائیے کہ کیا تمام براؤزرز پر منظر نامہ درست کھلتا ہے یا نہیں؟ مزید… آئی فون استعمال کرنے والے حضرات سے بھی درخواست ہے کہ سفاری میں منظر نامہ کے نتائج سے آگاہ کریں.

15 تبصرے:

  1. ما شاء اللہ واقعی اب رفتار خاصی تیز ہے. میں نے کیشے کلیئر کرکے آزما لیا. ایک مشورہ ہے کہ سائڈ بار میں ٹیکسٹ کا سائز کچھ چھوٹا کیا جا سکتا ہے کیوں کہ نستعلیق فانت نہ ہونے کی صورت میں ان میں سے اکثر دو سے تین سطروں میں ٹوٹ جاتے ہیں. اور ویسے بھی باڈی متن اور سائڈ بار کے متن میں توازن کا تقاضہ بھی یہی کہتا ہے کہ اسے چھوٹا کر دیا جائے.

  2. سفاری میں تھیم اب بہتر ہے لیكن آئی فون میں بائیں ہاتھ كی طرف سے ایك حرف غائب ہورہا ہے۔ اردو ایڈیٹر بھی سفاری میں كام نہیں كررہا۔ ونڈوز، لینكس اور میك اوس كے تمام براؤزرز میں كم از كم اب تمام پوسٹ پڑھی جاسكتی ہے۔ پہلے سے بہت بہتر ہے۔

  3. گڈ ورک :wel: یہ تھیم اچھی ہے اور رفتار بہت بہتر ہو گئی ہے اب . سائیڈ بار میں فونٹ سائز چھوٹا کرنے کی بات میری جانب سے بھی . ایک سوال فونٹ ہر پوسٹ میں بولڈ ہی رہے گا ؟

    ماوراء ، یہ آئیکون :wel: صبح نہیں ملا تھا 🙂

  4. شگفتہ :
    گڈ ورک :wel: یہ تھیم اچھی ہے اور رفتار بہت بہتر ہو گئی ہے اب . سائیڈ بار میں فونٹ سائز چھوٹا کرنے کی بات میری جانب سے بھی . ایک سوال فونٹ ہر پوسٹ میں بولڈ ہی رہے گا ؟
    ماوراء ، یہ آئیکون :wel: صبح نہیں ملا تھا 🙂

    کون سا فانٹ بولڈ ہے؟ مجھے تو نہیں دکھا؟

  5. میرے خیال میں ڈیفالٹ فونٹ علوی نستعلیق ہے.
    لیکن میں نے چونکہ صرف جمیل نوری نستعلیق انسٹال کیا ہوا ہے.
    اس لیے مجھے تحریری بجائے نستعلیقی دکھائی دینے کے تاہوما میں دکھائی دے رہی ہے.

    علوی کے ساتھ ساتھ جمیل نوری نستعلیق کو بھی فونٹ فیملی میں شامل کردیا جائے.
    تو بہتر رہے گا.

  6. بہت سادہ سا اور بے رونق تھیم ہے، تاہم پہلے کے مقابلے میں قدرے اچھا ہے کیوں کہ گوگل کروم پر بھی درست نظر آرہا ہے۔ فونٹ کے سائز بھی ٹھیک ہی ہیں۔ تاہم اردو کی بورڈ گوگل کروم پر ٹھیک کام نہیں کر رہا۔ اور تھیم بدل دینے کا بہت بہت شکریہ۔

  7. Asalam o alikum to all urdu blogers
    sab se pehlay bari mazrat k meary pas urdu kebord nhi aur hi urdu typing ka koe tajraba hai.
    lekin ap blog ko visit karnay k bad mojay beinteha khoshi hoe k koe to hai jo apni zaban par kam kar raha hai.
    me ap ko aur ap ki pori team ko aur ap k tamam users ko salam paysh karta hoon .
    well dan n keep it up.
    ap log urdu ki taraki me jo kirdar ada kar rahay hain wo kabil e tehsin he.
    q k jo kom apni zaban ko bholi wo kom taraki na kar saki.
    aur jis kom ne apni zaban aur apni sakafat par kaem rahi sirf wo komay hi taraki kar paen.
    misal k toor par china , japan germane uk roos israil hi taraki kar paen .
    en tamam taraki yafta momalik me sirf aik bat hi moshtrik he k en ka nisabi aur gernisabi sarkari aur gayr sarki tamam nizam en ki apni zaban me hi hai.
    dunya me koe molk aysa nhi jis ne apni gayr madri zaban me kabilay kadar tarki ki ho.
    hum b agalay 100 sal taraki nhi kar sakain gay jab tak k him urdu ko apnay molk me mokamal nafiz na kar dain.
    aik bar phir ap sab ko salam paysh karta hoon es omed k sat k ap aur zeyada mehnat aur lagan se apne blog aur urdu ki taraki me apna kirdar ada karain gay

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر