ہفتہ بلاگستان ایوارڈ نامزدگیاں :نتائج

Nov 7th, 2009 | مرسل شگفتہ

السلام علیکم

یہ لیں جی یہ تو سخت مقابلہ ہو گیا ہے :-) ٹائی پر آگئی ہیں کچھ تحریریں ، سوچا کہ اس دلچسپ صورتحال میں آپ سب کو بھی شریک کر لیا جائے . . .

ہفتہ بلاگستان سے متعلق ایک خصوصی ایوارڈ کی نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ پچھلے دنوں ہوئی. جس کے نتائج حاضر ہیں. یاد رہے کہ یہ صرف نامزدگیاں ہوئی ہیں اور اس کے بعد فائنل ووٹنگ ہو گی. فائنل ووٹنگ کچھ اس طرح سے ہو نا تھی کہ ہفتہ بلاگستان کے ہر یوم کی جس تحریر کو سب سے زیادہ ووٹ ملتے وہ ایک تحریر فائنل ووٹنگ میں جاتی.

نتائج میں دو مختلف عنوانات ” یوم بچپن” اور “یوم مزاح” کی ایک سے زائد تحریروں پر ایک جیسی تعداد میں ووٹ آئے ہیں لہذا اب دو میں سے کسی ایک آپشن کو فائنل کرنا ہے ، ایک تو یہ کہ تمام تحریروں کو اسی طرح فائنل ووٹنگ میں شامل کر دیا جائے یا پھر دوسرا آپشن یہ ہے کہ ایک مرحلہ فائنل ووٹنگ سے قبل مزید ہو تاکہ ٹائی کا فیصلہ کیا جا سکے.ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ہمیں مزید ایک معتبر ووٹ کی ضرورت ہو گی. آپ سب کو اس سلسلے میں اظہار خیال کی دعوت ہے .

شکریہ
رزلٹ دیکھنے کے لیے سکرین شاٹ ملاحظہ کریں:

hafta blogistan

  1. ابن سعید
    Nov 7th, 2009 at 10:18

    سوچ رہا ہوں کہ وہ ٹائی بریکر معتبر ووٹر میں بن جاؤں پر مصیبت یہ ہے کہ پڑھنا پڑے گا. :D

    خیر کوئی اور سہی. ویسے میں ہوا تو رشوت بھی جائز ہوگی. :D

  2. فرحان دانش
    Nov 7th, 2009 at 12:47

    ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کر لیں .

  3. جعفر
    Nov 7th, 2009 at 14:42

    یقین کریں.. مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی …
    بہرحال آپ چھوڑیں سب ووٹنگ وغیرہ اور سارے ایوارڈ مجھے ہی دے دیں…
    حق بحقدار رسید…
    :grins:

  4. کنفیوز کامی
    Nov 7th, 2009 at 17:11

    اوے چپ کر کے ایوارڈ میرے حوالے کر دو ورنہ بھیجوں جیکٹ والا :chup: ۔۔۔۔

  5. عبدالقدوس
    Nov 8th, 2009 at 00:34

    یعنی جیت گئے چلو مبارک ہو

  6. arifkarim
    Nov 8th, 2009 at 03:02

    چلیں اللہ اللہ کرکے نامزدگی تو ہو گئی! :-)

  7. تانیہ رحمان
    Nov 9th, 2009 at 02:14

    میری طرف سے جس کو دل چاہے ووٹ دے دیں کیونکہ کسی ایک کو ووٹ دینا اچھا نہیں لگتا

  8. میرا خیال ہے ووٹنگ کو چھوڑیں اور انعام مجھے دیں کیونکہ مجھے کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ووٹ نہیں ملا :haha:

    جن جن کو ووٹ ملے ہیں ان سب کو شمال کر دیں

  9. اگر اوورآل دیکھا جائے تو جعفر صاحب کی تحاریر کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اس لیے آنکھیں بند کر کے انعام ان کو دے دیا جائے۔

  10. ڈفر – DuFFeR
    Nov 10th, 2009 at 03:31

    اوئے کیا کھپ پائی رکھدے او تسی سارے؟
    پہلی پوسٹ پہ ہی کہہ دیا تھا کہ ایوارڈ مجھے ملنے چاہئیں پر تسی رپھّڑ ای پائی رکھدے او
    چلو سارے ایوارڈ میرے حوالے کرو
    جو مجھے پسند نا آیا وہ میں حقدار کو بانٹ دوں گا
    پکا وعدہ ہے میرا
    (صدر پاکستان کی تصدیق سے جاری ہوا)

  11. محب علوی
    Nov 10th, 2009 at 12:53

    میرا بھی ذاتی خیال ہے کہ جعفر بازی لے گیا ہے

  12. شگفتہ
    Nov 10th, 2009 at 15:25

    السلام علیکم

    آپ سب کی آراء کے لیے شکریہ تاہم درج بالا دو آپشنز میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا تھا فائنل مرحلہ کے لیے اور اس حوالے سے ابھی تک کے تبصرہ جات میں آراء سامنے نہیں آسکیں .

  13. بلوُ
    Nov 12th, 2009 at 14:55

    چونکہ میری تحریر کسی کو پسند نہیں آئی اس لئے ووٹ کسی کو بھی دے دیں :hunh:

  14. بلوُ
    Nov 12th, 2009 at 14:56

    ویسے جعفر واقعی بازی لے گیا ہے

  15. محمد احمد
    Nov 13th, 2009 at 11:02

    ہم نے بھی جب اکڑ بکڑ کیا تو “حق بحقدار رسید…” والے صاحب کا ہی نام آیا :D

  16. بلو
    Dec 10th, 2009 at 21:37

    :ops: