ہفتہ بلاگستان ایوارڈ نامزدگیاں :نتائج
السلام علیکم
یہ لیں جی یہ تو سخت مقابلہ ہو گیا ہے
ٹائی پر آگئی ہیں کچھ تحریریں ، سوچا کہ اس دلچسپ صورتحال میں آپ سب کو بھی شریک کر لیا جائے . . .
ہفتہ بلاگستان سے متعلق ایک خصوصی ایوارڈ کی نامزدگیوں کے لیے ووٹنگ پچھلے دنوں ہوئی. جس کے نتائج حاضر ہیں. یاد رہے کہ یہ صرف نامزدگیاں ہوئی ہیں اور اس کے بعد فائنل ووٹنگ ہو گی. فائنل ووٹنگ کچھ اس طرح سے ہو نا تھی کہ ہفتہ بلاگستان کے ہر یوم کی جس تحریر کو سب سے زیادہ ووٹ ملتے وہ ایک تحریر فائنل ووٹنگ میں جاتی.
نتائج میں دو مختلف عنوانات ” یوم بچپن” اور “یوم مزاح” کی ایک سے زائد تحریروں پر ایک جیسی تعداد میں ووٹ آئے ہیں لہذا اب دو میں سے کسی ایک آپشن کو فائنل کرنا ہے ، ایک تو یہ کہ تمام تحریروں کو اسی طرح فائنل ووٹنگ میں شامل کر دیا جائے یا پھر دوسرا آپشن یہ ہے کہ ایک مرحلہ فائنل ووٹنگ سے قبل مزید ہو تاکہ ٹائی کا فیصلہ کیا جا سکے.ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ہمیں مزید ایک معتبر ووٹ کی ضرورت ہو گی. آپ سب کو اس سلسلے میں اظہار خیال کی دعوت ہے .
شکریہ
رزلٹ دیکھنے کے لیے سکرین شاٹ ملاحظہ کریں:
سوچ رہا ہوں کہ وہ ٹائی بریکر معتبر ووٹر میں بن جاؤں پر مصیبت یہ ہے کہ پڑھنا پڑے گا.
خیر کوئی اور سہی. ویسے میں ہوا تو رشوت بھی جائز ہوگی.
ٹائی کا فیصلہ کرنے کے لیے ٹاس کر لیں .
یقین کریں.. مجھے تو سمجھ ہی نہیں آئی …
بہرحال آپ چھوڑیں سب ووٹنگ وغیرہ اور سارے ایوارڈ مجھے ہی دے دیں…
حق بحقدار رسید…
اوے چپ کر کے ایوارڈ میرے حوالے کر دو ورنہ بھیجوں جیکٹ والا
۔۔۔۔
یعنی جیت گئے چلو مبارک ہو
چلیں اللہ اللہ کرکے نامزدگی تو ہو گئی!
میری طرف سے جس کو دل چاہے ووٹ دے دیں کیونکہ کسی ایک کو ووٹ دینا اچھا نہیں لگتا
میرا خیال ہے ووٹنگ کو چھوڑیں اور انعام مجھے دیں کیونکہ مجھے کسی بھی تحریر میں کوئی بھی ووٹ نہیں ملا
جن جن کو ووٹ ملے ہیں ان سب کو شمال کر دیں
اگر اوورآل دیکھا جائے تو جعفر صاحب کی تحاریر کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اس لیے آنکھیں بند کر کے انعام ان کو دے دیا جائے۔
اوئے کیا کھپ پائی رکھدے او تسی سارے؟
پہلی پوسٹ پہ ہی کہہ دیا تھا کہ ایوارڈ مجھے ملنے چاہئیں پر تسی رپھّڑ ای پائی رکھدے او
چلو سارے ایوارڈ میرے حوالے کرو
جو مجھے پسند نا آیا وہ میں حقدار کو بانٹ دوں گا
پکا وعدہ ہے میرا
(صدر پاکستان کی تصدیق سے جاری ہوا)
میرا بھی ذاتی خیال ہے کہ جعفر بازی لے گیا ہے
السلام علیکم
آپ سب کی آراء کے لیے شکریہ تاہم درج بالا دو آپشنز میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا تھا فائنل مرحلہ کے لیے اور اس حوالے سے ابھی تک کے تبصرہ جات میں آراء سامنے نہیں آسکیں .
چونکہ میری تحریر کسی کو پسند نہیں آئی اس لئے ووٹ کسی کو بھی دے دیں
ویسے جعفر واقعی بازی لے گیا ہے
ہم نے بھی جب اکڑ بکڑ کیا تو “حق بحقدار رسید…” والے صاحب کا ہی نام آیا