ہفتہ بلاگستان ایوارڈز : آخری مرحلہ

Jan 25th, 2010 | مرسل شگفتہ

السلام علیکم

اچھا جناب اللہ تعالی کا شکر ہے کہ انتظار ختم ہوا اور ہفتہ بلاگستان ای بک کا فائنل ڈرافٹ تیار ہو چکا ہے ۔ منظرنامہ ایوارڈز یافتگان کو ایک بار پھر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھتے ہیں اور ہفتہ بلاگستان ای بک کے اجرا کے موقع پر “ہفتہ بلاگستان ایوارڈز” کا مرحلہ بھی اپنی تکمیل کو پہنچ جائے گا۔

“ہفتہ بلاگستان ایوارڈز” کی ووٹنگ کا اہم مرحلہ طے کیا جا چکا ہے تاہم اس مرحلہ میں نتائج کے مطابق دو کٹیگریز میں ووٹنگ ٹائی پر آ کر رکی تھی اور اب وقت ہے کہ اس ٹائی کا فیصلہ کر لیا جائے ۔ اس سلسلے میں ایک ٹائی بریکر فارم تشکیل دیا گیا ہے ۔ اس فارم میں دو کٹیگریز شامل ہیں۔ پہلی کٹیگری بعنوان “یوم بچپن” میں دو بلاگرز کی تحاریر پر ٹائی ہے جبکہ دوسری کٹیگری بعنوان “یوم مزاح” میں بلاگرز کی چار تحاریر پر ٹائی ہے ۔ آپ سب کو اس سلسلے میں دعوت ہے کہ آپ اپنے ووٹ سے ان دونوں کٹیگریز میں جداگانہ طور پر تمام تحاریر میں سے کسی ایک تحریر کو منتخب ہونے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ یہ ووٹ فارم ریٹنگ طریقہ کار پر مشتمل ہے اور آپ سب کسی بھی کٹیگری میں موجود تمام تحاریر کو ریٹ کر سکتے ہیں ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آپ کو رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے تاہم ایمیل لکھنا ضروری ہے ۔ ووٹ کاسٹ کرنے کی آخری تاریخ ماہ جنوری ۲۰۱۰ کے آخر تک ہے ۔

اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اس ربط پر کلک کیجیے ۔

آپ سب کا شکریہ

اپڈیٹ :

ووٹ کے دورانیہ کو بڑھا دیا گیا ہے .

ٹیگ:
  1. ابن سعید
    Jan 25th, 2010 at 02:03

    ما شاء اللہ یہ کام بھی ہو ہی گیا.

  2. اب تحریریں پھر سے پڑھنی پڑے گئی

  3. جی میں ووٹ پا دتا۔۔۔۔شکریہ جی

  4. اسماء پيرس
    Jan 26th, 2010 at 16:34

    :up:



CommentLuv Enabled