آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > اعلانات/ متفرقات > ہفتہ بلاگستان ای بک : اجراء

ہفتہ بلاگستان ای بک : اجراء

بسم اللہ الرحمن الرحیم

“خواب دیکھنا اچھا لگتا ہے اور اس سے بھی زیادہ اچھا لگتا ہے جب اس خواب کو تعبیر کرنے کی کوشش کی جائے اور وہ تعبیر حاصل ہو جائے ، ہفتہ بلاگستان بھی ایک ایسا ہی خواب تھا جس کی تعبیر اس وقت اس ای بک کی صورت ہمارے سامنے ہے ۔ مجھے یہ ای بک پیش کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ، خاص طور پر اس وجہ سے کہ ہفتہ بلاگستان کے کامیاب انعقاد میں تمام اہم بلاگرز کے حصہ لیا اور بہت سے نام اس کامیابی میں شامل رہے ۔ ہفتہ بلاگستان کی تجویز پیش کرنے کے بعد ہفتہ بلاگستان کے انعقاد کےحوالے سے آرا و گفتگو سے لے کر اس ای بک کی تیاری اور پیش کرنے کے مرحلہ تک بہت سے ناموں کی رہنمائی اور مدد شامل رہی ، میں آپ سب کا فردا فردا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔ “

==============================
.

السلام علیکم

اچھا جناب بالآخر اپنی ذمہ داری سے سرخرو ہونے کا لمحہ آن پہنچا ہے اور آج ہفتہ بلاگستان کی ای بک کا اجرا ہو رہا ہے ۔ درج بالا اقتباس اس “دیباچہ” سے لیا گیا ہے جو ای بک میں شامل ہے ۔ ای بک میں ان تمام تحاریر کو شامل کیا گیا ہے جو “ہفتہ بلاگستان” میں پیش کی گئیں ۔ ان تمام تحاریر کو اب آپ یکجا مطالعہ کر سکیں گے ۔ علاوہ ازیں ای بک میں کچھ نیا بھی پڑھنے کو ملے گا :

مقدمہ از زیک
دیباچہ از سیدہ شگفتہ
ایک تاثراتی تحریر “جملہ معترضہ” از نایاب
ای بک سرورق : ریحان علی
ای بک تشکیل : نایاب
ہفتہ بلاگستان ای بک خطاطی : عمار ابن ضیا کے والد محترم
واٹر مارک : حمزہ ، نایاب
گراف (ہفتہ بلاگستان میں بلاگرز کی شرکت) : نایاب
جدول (ہفتہ بلاگستان میں بلاگرز کی شرکت) : نایاب

ہفتہ بلاگستان ای بک کی تیاری میں کئی ماہ کی مسلسل محنت ، رات رات بھر جاگنا ، کئی کئی گھنٹوں پر محیط طویل ڈسکشنز ، متعدد ڈرافٹس اور فائنل ڈرافٹ کا انتظار پسِ پردہ شامل ہیں ۔ اس تمام سلسلہ میں علمی و اخلاقی لحاظ سے بھی بہت کچھ سیکھنے کو موقع ملا ۔ ای بک تشکیل میں بہت سے ناموں کو متعدد و مختلف مواقع پر زحمت دینے کی ضرورت پیش آئی ۔ آپ سب کا مثبت ریسپانس تمام عرصہ میں ہمت و حوصلہ قائم رکھنے کا سبب بنا ۔ ہفتہ بلاگستان انعقاد اور ای بک تشکیل محض ایک ایونٹ ہی نہیں بلکہ ایک آغاز ہے ، اس آغاز کا پس منظر مختصر طور پر ای بک میں بھی ذکر کیا گیا ہے تاہم نکات کا احاطہ نہیں کیا گیا تاکہ آغاز کے بعد یہ سفر آگے کی جانب طے کیا جا سکے ۔ ہفتہ بلاگستان ای بک اجرا کے بعد ۔ ہفتہ بلاگستان ایوارڈز اجرا کا مرحلہ ہونا ہے اس حوالے سے جن محترم ناموں کی مدد اور رہنمائی حاصل رہی ان کا ذکر ایوارڈ اجرا کے موقع پر ۔ ایوارڈز اجرا کے بعد ایک سرپرائز مرحلہ بھی ہے اس مرحلہ کی تفصیل بعد میں ذکر کرنا ہے سرپرائز مرحلہ میں بھی کچھ محترم ناموں کی مدد اور رہنمائی حاصل رہے گی وہ نام کون سے ہوں گے ان کا ذکر بھی ابھی سرپرائز رہنے دیتے ہیں اور اس سے پہلے ایک نظر”ہفتہ بلاگستان ای بک” دیکھتے ہیں ۔

ای بک کی تشکیل کی ذمہ داری بنیادی طور پر جن دو ناموں نے اٹھائی دونوں ہی اس میدان سے متعلق نہیں ہیں لہذا ای بک میں اغلاط خارج از امکان نہیں ہیں ۔ ای بک کے حوالے سے آپ سب اپنی آرا و نظر پیش کر سکتے ہیں ، خوش آمدید ۔

اللہ تعالی کا احسان ہے کہ اس ذمہ داری کو انجام دینا ممکن ہو سکا .
آپ سب کا شکریہ

ای بک اس ربط پر ملاحظہ کیجیے ۔
فائل سائز : KB 5882

34 تبصرے:

  1. ما شاء اللہ!

    بہت بہت مبارک ہو. شگفتہ بٹیا، نایاب بھائی سمیت دوسرے سبھی احباب جنھوں نے اس کام کو انجام تک پہونچانے میں اپنا کردار ادا کیا وہ سبھی مبارکباد اور داد و تحسیس کے مستحق ہیں.

  2. قریب 6 میگا بائٹس والی فائل ؟ اففف
    کیا یہ ممکن نہیں کہ آپ لوگ بغیر گرافکس اور صرف ٹکسٹ مواد پر مشتمل pdf فائل کا بھی علیحدہ سے اجراء کریں جس کا حجم آدھے میگا بائٹس سے کم ہو تاکہ جو لوگ صرف مضمون پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اور جن کے ہاں زیادہ حجم والی فائل ڈاؤن لوڈ نہ کی جا سکے ، ان کو بھی اس ضخیم کتاب کو پڑھنے کا موقع مل سکے اور وہ بھی اس کا ریکارڈ اپنے پاس محفوظ رکھ سکیں۔
    امید ہے کہ اس مشورہ کو قابل عمل گردانا جائے گا ، شکریہ۔

  3. ماشاءاللہ بہت خوب!

    ہفتہ بلاگستان کے انعقاد سے لے کر ای بک تک منظر نامہ اور منظر نامہ کے دوستوں کی سعی لائقِ صد ستائش ہے. یہ ایک اہم اور یادگار دستاویز ہے جس کے لئے منظرنامہ مبارکباد کا مستحق ہے. فی الحال اپنے پاس محفوظ کر لی ہے انشاءاللہ وقت ملنے پر پڑھوں گا.

  4. فی الحال پڑھا نہیں ہے. لیکن آپ سب کو اتنی زیادہ محنت پہ شاباش. یہ دیکھ کر اور خوشی ہوتی ہے کہ بدلے میں کچھ بھی نہ پانے کے باوجود آپ لوگ اردو بلاگنگ کو پر کشش بنانے کے لئیے اتنی محنت کرتے ہیں. لیکن یقین ہے کہ جب بھی اردو بلاگنگ کی تاریخ لکھی گئ. آپ سب کا تذکرہ ضرور ہوگا. بلاگر کی حیثیت سے میں آپ سب کا بے حد شکریہ ادا کرتی ہوں.

  5. وہ قارئین جو ہفتہ بلاگستان کے شرکاء کی تحریریں ایک جگہ پڑھنا چاہتے ہیں وہ ماورائی فیڈر کی جانب رجوع کر سکتے ہیں. جہاں “ہفتہ بلاگستان 2009” کو نمایاں مقام پر رکھا گیا ہے. تبصرہ سمیت پڑھنے کے لئے فہرست پر ڈبل کلک یا رائٹ کلک کریں.

    ماورائی فیڈر صرف فائرفاکس میں مکمل طور پر درست کام کرتا ہوا پایا گیا ہے.

    ربط: http://feed.urdulog.com/

  6. بلوُ بلا :
    سرورق پر سب بلاگرز کا نام ہے جنہوں نے اس میں حصہ لیا پر ڈفر صاحب کا نہیں ہے. اس کی کوئی خاص وجہ؟؟؟؟

    کیا کہا :hayn: میرا نام نہیں ہے؟
    خیر ہے، کتاب پبلش تو ہوئی
    ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھوں گا ، ابھی تو بڑی مصروفیت ہے
    بہر حال میری طرف سے منظرنامہ کی پوری ٹیم کو ایک اور سنگ میل عبور کرنے پر بہت بہت مبارکباد 🙂

  7. بہت عمدہ کوشش ہے
    کیا ہی اچھا ہو کہ ہر صفحے پر لگایا گیا بیک گراؤنڈ صفحے کے ہیڈر یا فوٹر میں شامل کر دیا جائے
    میرا ریڈر تو اسکو رینڈر کرنے میں کافی زور لگا رہا ہے
    شائد یہ مسئلہ صرف میرے پاس ہی ہو،
    مزید یہ کہ … باقی سب بہت اچھا ہے 🙂

  8. تمام منظرماہ ٹیم، محفل کے احباب اور خاص کر شگفتہ بی بی کو بہت بہت مبارکباد :wel: بہت ہی اچھی کاوش ہے جی…..
    اور ہاں تمام بلاگروں کو بھی مبارکباد کہ انھوں نے ہفتہ بلاگستان میں حصہ لے کر اسے یادگار بنا دیا. 🙂
    اچھا یہ کافی وزنی کتاب نہیں ہے؟ :dxx:

  9. کتاب کے اجراء پر تمام ٹیم کو مبارک باد اور شکریہ. ان تمام بلاگر ساتھیوں کو بھی مبارک باد جن کی تحاریر شامل کتاب ہوئیں. اور جنہوں نے کتاب کے لئے ‘کچھ نیا’ لکھا ان کا بھی شکریہ. گو کہ کتاب ابھی پڑھی نہیں، لیکن تعارف اور سائز سے اندازہ ہوتا ہے کہ کافی دلچسپ اور ضخیم ہوگی 😛 (سست ڈاؤن لوڈنگ اسپیڈ بھی کوفت کا باعث بن رہی ہے :hunh: )

  10. اچھی کاوش ہے۔ پر بیک گراؤنڈ میں واٹر مارک نے سارا مزاح خراب کر دیا۔ نیز ڈیفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق یا فیض نستعلیق رکھتے تو زیادہ بہتر تھا۔ پروڈکشن ہاؤسز میں یہی استعمال ہوتے ہیں۔ 😀

  11. منظرنامہ کی ٹیم کو بہت مبارک باد ہو گو کہ اجراء میں جس سست رفتاری کا مظاہرہ کیا ہے اس نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ لیکن کیونکہ یہ کام روایتی ٹیم سے ہٹ کر نئے لوگوں نے کیا ہے اس لیے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ میں اپنی مصروفیات کے باعث اس کے لیے وقت نہ نکال سکا جس کے لیے شرمندہ ہوں، ورنہ مجھے امید ہے کہ جن چند لوگوں کو ای بک اچھی نہیں لگ رہی انہیں ضرور بہتر لگتی۔
    آخر میں سیدہ شگفتہ اور نایاب دونوں اور ان تمام غائبانہ افراد کو بہت بہت مبارکباد جنہوں نے اس سلسلے کو کتابی صورت میں ڈھالنے کے لیے اتنی زیادہ محنت کی۔

  12. یہ کتاب اردو بلاگنگ میں ایک خوشگوار پیش رفت ہے، سبھی بلاگرز اور کتاب تیار کرنے والی جماعت مبارک باد کی مستحق ہے۔ تاہم ایک چھوٹی سی تجویز ہے ، کچھ صاحبان کے پاس سست رفتار انٹرنیٹ کنکشن ہیں اور کچھ کے پاس تیز رفتار، اس لیے اگر ہو سکے تو جیسے حیدرآبادی صاحب کو کم حجم والی کتاب چاہیے کچھ صاحبان بشمول میرے کتاب کے عمدہ کوالٹی والے ورژن میں بھی دلچسی رکھتے ہوں گے، اگر ممکن ہو تو ، کم کوالٹی اور اچھی کوالٹی پی ڈی ایف کا ربط بھی مہیا کر دیجیے۔

  13. ہمارے پاس اس ای بک میں شامل بیشتر مواد ایکس ایم ایل فارمیٹ میں موجود ہے جسے ہم نے ماورائی فیڈر کے لئے تیار کیا ہے اور اس فائل کا حجم ایک میگا بائٹ سے کچھ اوپر ہے. اگر کسی کو خواہش ہو تو ہم سے طلب کر سکتے ہیں. یا ماورائی فیڈر میں اسے پڑھ سکتے ہیں جہاں رفتار بہتر کرنے اور خوبصورت پریزینٹیشن کے لئے کئی مناسب اقدام اٹھائے گئے ہیں.

  14. میری طرف سے بھی سب کو بہت بہت مبارک ہو خوش کا موقعہ ہے لیکن میں یہاں بتا دوں کہ جتنے بھی سئنئیر بلاگر ہیں میں ان سے سے ناراض ہوں ایک دو کو چھوڑ کر مجھے پتہ ہے میری ناراضگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن پھر بھی میں ناراض ہوں اور یہ ناراضگی اس وقت سے ہے جب سے میں نے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا تھا تو آپ سب نے میرا ساتھے نہیں دیا ورنہ اس وقت بلاگرز کے خیالات کے ساتھ بھی ایک ای بک پیش کی ہوتی برحال آواز تو اس کی سنی جاتی ہے جس کی کوئی پوزیشن ہوتی ہے اس وقت تو غصہ میں ہوں تو بہتر یہی ہے کہ خاموش ہو جاؤں 😳

  15. کیا مسئلہ ہے جب تک میں کوئی نیا تبصرہ نا کروں مجھے اپنے پُرانے تبصرے نظر نہیں آتے ہر دفعہ ایسا ہی ہوتا ہے اب میرے یہاں تین تبصرے موجود ہیں لیکن ایک بھی نظر نہیں آ رہا اور جب میں یہ تبصرہ کروں گا تو باقی بھی نظر آ جائیں گے

  16. […] ہفتہ بلاگستان ای بک کے بعد ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج ۔ اللہ تعالی کی مدد سے ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے سلسلہ کو شکل دینا ممکن ہو سکا ۔ اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کے نتائج دلچسپ رہے اور دو عنوانات “بچپن” اور “مزاح” پر ٹائی آ جانے کی وجہ سے ٹائی بریک مرحلہ کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔ ہفتہ بلاگستان ایوارڈز ووٹنگ کے مراحل میں آپ سب کا تعاون حاصل رہا علاوہ ازیں ووٹنگ کے دو مراحل کی انجام دہی میں بالترتیب ماوراء اور سعود ابن سعید کی محنت پس پردہ موجود ہے ، ہفتہ بلاگستان ایوارڈز گرافکس فہیم اسلم نے ڈیزائن کیے ہیں اور ایوارڈز گرافکس کی تیاری میں سعود ابن سعید کا اہم تعاون حاصل رہا۔ ہفتہ بلاگستان ایوارڈز پہلے مرحلہ کے اور ٹائی بریک مرحلہ کے نتائج بالترتیب اس طرح رہے . […]

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر