آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایوارڈز > ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج

ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج

السلام علیکم

ہفتہ بلاگستان ای بک کے بعد ہفتہ بلاگستان ایوارڈز نتائج ۔ اللہ تعالی کی مدد سے ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے سلسلہ کو شکل دینا ممکن ہو سکا ۔ اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ میں ووٹنگ کے نتائج دلچسپ رہے اور دو عنوانات “بچپن” اور “مزاح” پر ٹائی آ جانے کی وجہ سے ٹائی بریک مرحلہ کے لیے ووٹنگ ہوئی ۔
ہفتہ بلاگستان ایوارڈز ووٹنگ کے مراحل میں آپ سب کا تعاون حاصل رہا علاوہ ازیں ووٹنگ کے دو مراحل کی انجام دہی میں بالترتیب ماوراء اور سعود ابن سعید کی محنت پس پردہ موجود ہے ، ہفتہ بلاگستان ایوارڈز گرافکس فہیم اسلم نے ڈیزائن کیے ہیں اور ایوارڈز گرافکس کی تیاری میں سعود ابن سعید کا اہم تعاون حاصل رہا۔ ہفتہ بلاگستان ایوارڈز پہلے مرحلہ کے اور ٹائی بریک مرحلہ کے نتائج بالترتیب اس طرح رہے .

پہلا مرحلہ :
پہلے مرحلہ میں رزلٹ اسکرین شاٹ

اردو بلاگنگ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : ڈفر اعظم کے بائیس نکات ( ۴ ووٹ)

باورچی خانہ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : یوم باورچی خانہ ( ۵ ووٹ)

بچپن : (کل ووٹ : ۲۳)
ٹائی تحریر : ایک دلدوز واقعہ از جعفر ( ۳ ووٹ)
ٹائی تحریر : بچپن ہی پچپن از عمر احمد بنگش ( ۳ ووٹ)

تعلیم : (کل ووٹ : ۲۳) منتخب تحریر : تعلیمی نظام اور شگفتہ ( ۵ ووٹ)

ٹیگ : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : ٹیگو ٹیگ از جعفر ( ۵ ووٹ)

ٹیکنالوجی : (کل ووٹ : ۲۰) منتخب تحریر : سائبر احتیاط از راشد کامران ( ۱۰ ووٹ)

فوٹو گرافی : (کل ووٹ : ۲۲) منتخب تحریر : فوٹو گرافی از ماوراء ( ۵ ووٹ)

مزاح : (کل ووٹ : ۲۳)
ٹائی تحریر : کھلا خط بنام سہراب مرزا از جعفر ( ۴ ووٹ)

ٹائی تحریر : انا للہ و انا الیہ راجعون از سیدہ شگفتہ ( ۴ ووٹ)

ٹائی تحریر : اچانک بوڑھا از راشد کامران ( ۴ ووٹ)

ٹائی تحریر : لیلی کی ٹویٹ اور مجنوں کا بلاگ از راشد کامران ( ۴ ووٹ)

ٹائی بریک مرحلہ :

ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے ٹائی بریک مرحلہ کے لیے ریٹنگ کا طریقہ کار اختیار کیا گیا اس مرحلہ میں کل انتیس افراد نے ووٹ کاسٹ کیے اور نتائج درج ذیل رہے ۔

نتائج

بچپن :
منتخب تحریر : بچپن ہی پچپن از عمر احمد بنگش ( ۹۵ ستارے)

مزاح :
منتخب تحریر : انا للہ و انا الیہ راجعون از سیدہ شگفتہ ( ۹۲ ستارے)

ہفتہ بلاگستان ایوارڈز کے سلسلہ کا یہ آغاز تھا ، اس سلسلے میں آپ سب کا تعاون حاصل ہوا اس کے لیے آپ سب کا بہت شکریہ امید ہے کہ آئندہ اس سلسلہ کو بہتر بنانے میں آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا. منظرنامہ ٹیم کی جانب سے آپ تمام ایوارڈز یافتگان کو آپ کی تحاریر منتخب کیے جانے پر بہت بہت مبارک ہو۔

اپڈیٹ: تمام ایوارڈز گرافکس دوسرے سرور پر اپلوڈ کردی گئی ہیں۔ ایوارڈ یافتگان یہ گرافکس اپنے بلاگ پر ظاہر کرسکتے ہیں۔

18 تبصرے:

  1. کس کو کيا ايوارڈ مل يہ سمجھنے کے ليے دو دفعہ پڑھا مگر چونکہ سارا دماغ صبح سے ليکر دوپہر تک بکھيڑوں ميں ضائع ہو چکا ہےآنکھيں جو دھندلا سا ديکھ سکتی ہيں کچھ سمجھنے سے قاصرہيں اگر کوئی بہن بھائی اوپر والی کہانی سے اخذ شدہ نتيجہ کو دو لائنوں ميں بيان کر دے تو بندی مبارکباد پيش کر سکے جيتنے والوں کو اور باقيوں کو ہمدردياں

  2. منظر نامہ کے صفحے پر لکھے گئے تبصروں کا تين چوتھائی حصہ ہر لائن ميں سے مجھے نظر نہيں آتا يہ کمزوری ميرے کمپيوٹر کی ہے يا منظر نامہ کی

  3. آہا ایک اور ایوارڈ ملا :grins:
    میری طرف سے سب جیتنے والوں کو مبارکیں اور منظر نامہ کی ٹیم کا بہت بہت شکریہ
    اسماء: کس نے کہا ہے کہ پیاز کاٹتے ہوئے یا کٹنے کے فورا بعد بلاگ پڑھیں؟
    اور اگر ان دھندلائی آنکھوں میں مسٹر پیرس کا کوئی ہاتھ ہے تو ….آہم آہم
    نہ بھئی ہم کسی کے بات میں نہیں بولتے

  4. اچھا ہفتہ بلاگستان بھی منایا تھا ہم نے؟؟؟
    یاد نہیں آرہا :hmm:
    بہرحال پھر بھی مجھے جتوانے پر آپ سب کو مبارکباد۔۔۔ chxmx
    منظرنامہ کی پوری ٹیم کو اس بہت اچھے کام پر واقعی مبارکباد۔۔۔

  5. ابھی آپ تمام صاحبان ایوارڈز گرافکس اپنے بلاگ پر شایع نہ کریں۔ اس وقت یہ منظرنامہ پر ہی اپ۔لوڈ ہیں۔ میں کسی فری سرور پر اپ۔لوڈ کرکے پوسٹ اپڈیٹ کرتا ہوں جلد ہی ان شاء اللہ ورنہ منظرنامہ کی بینڈوتھ تو گئی کام سے۔۔۔

  6. بھئی گرافکس امبیڈ کرنے کا کوڈ تو لکھ دینا چاہئے تھا تاکہ ایوارڈ یافتہ بلاگرس اپنے بلاگ میں شامل کر سکیں. اور یہ بات اتنی پرانی ہو چکی ہے کہ اب تو ایک ایک کرکے ایوارڈ یافتگان کو ای میل کے ذریعہ مطع کرنا چاہئے ورنہ انھیں خواب تو آنے سے رہا.

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر