اردو بلاگز، بلاگ ایگریگیٹر

اردو بلاگستان کی ترویج میں بلاگ ایگریگیٹرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ انگریزی اور دوسری زبانوں کے لیے ٹیکنوراٹی اور اور بلاگ کیٹلاگ جیسے بڑے ایگریگیٹر دستیاب ہیں وہاں اردو بلاگستان کی ترویج کے لیے بلاگ ایگریگیٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ماورائی فیڈر اور اردو سیارہ جیسے بلاگ ایگریگیٹر بھی موجود ہیں۔ لیکن پھر بھی چند ایک نئے بلاگ ایگریگیٹر کی ضرورت اس لئے محسوس ہو رہی تھی کہ پہلے سے موجود بلاگ ایگریگیٹر کی اپنی ایک خاص پالیسی ہے۔ کوئی بلاگر کوئی پالیسی پسند کرتا ہے تو کوئی کچھ اور اس لئے اگر اس میدان میں مزید بلاگ ایگریگیٹر شامل ہو جائیں تو جس کو جس بلاگ ایگریگیٹر کی پالیسی پسند ہو وہ اپنی پسند کا بلاگ ایگریگیٹر استعمال کرے اور اردو بلاگستان کی رونق برقرار رہے۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو بلاگز ایگریگیٹر کی تشکیل کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔

اردو بلاگز ایک بلاگ ایگریگیٹر یا جمیع بلاگ ہے ۔جس کا مقصد اردو بلاگستان کی تازہ ترین تحاریر کوایک صفحہ پر اکٹھا کرنا، اردو بلاگستان کے صارفین میں اضافہ کرنا اور اردو بلاگنگ کو فروغ دینا ہے۔ بیشتر انٹرنیٹ صارفین ہر بلاگ پر جانے کی بجائے فقط بلاگ ایگریگیٹر پر آتے ہیں اگر انہیں کوئی تحریر پسند آئے تو مکمل تحریر پڑھنے کے لیے وہ اس بلاگ پر چلے جاتے ہیں، یوں اردو بلاگران کو روزانہ کی بنیاد پر کئی وزٹر بذریعہ ایگریگیٹر حاصل ہوتے ہیں۔ ایگریگیٹر کے مرکزی صفحہ پر چونکہ آپ کی تحریر کا ربط بھی ہوتا ہے یوں آپ کے بلاگ کی سرچ انجن رینکنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔اردو بلاگز کی ایک خصوصیت جو اسے دوسرے بلاگ ایگریگیٹر زسے ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس میں اردو بلاگنگ کمیونٹی کی نہ صرف تازہ تحاریر بلکہ ماضی کی تحاریر بھی آرکائیو کی صورت میں موجود رہتی ہیں۔
گراویٹر سپورٹ کیا ہے۔
گراویٹر کو اردو میں گریویٹر بھی پڑھ سکتے ہیں، اسکا مطلب ہے گلوبلی ریکگنائزڈ ایویٹر Globally recognized avatar۔ اگر کسی بلاگ میں گریویٹر کی سہولت ہو تو جب آپ اس بلاگ پر تبصرہ کرتے ہیں تو آپ کا گریویٹر بھی آپ کے نام کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ اردو بلاگز میں گریویٹر کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ جیسے ہی آپ کے بلاگ سے کوئی تحریر اردو بلاگز پر ظاہر ہوگی تو ساتھ میں آپ کا گریویٹر بھی ظاہر ہو گا۔ چونکہ اردو پڑھنے والے تمام بلاگرز کو ان کے ناموں سے نہیں جانتے۔کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کرتے وقت تمام بلاگران کے گریویٹر ظاہر ہوتے ہیں یوں ہر بلاگر کی ایک الگ پہچان قائم ہو جاتی ہے اسی پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوے اردو بلاگز پر تمام فیڈز کو گراویٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ پڑھنے والوں کو فوری طور پر کسی بھی بلاگر کو پہچاننے میں مسئلہ نہیں ہو گا۔
موبائل کے لیے مخصوص سانچہ
آج کل موبائل ڈیوائسز کا دور ہے ، اچھی سے اچھی موبائل ڈیوائسز اور سمارٹ فونز مارکیٹ میں آرہے ہیں جن میں ویب کی زیادہ سے زیادہ سپورٹ شامل ہے، اردو اور عربی زبان میں بلاگ اور اخبارات پڑھے جا سکتے ہیں، اور تو اور فیس بک، یو ٹیوب ٹویٹر وغیرہ کی ایپلیکیشنز بھی دستیاب ہیں جن سے برائوزر کھولے بغیر آپ اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔چونکہ موبائل پر یہ سب کرنے کے لیے تھری جی یا وائرلیس سے ڈیٹا درامد کروانا پڑتا ہے جو بعض صورتوں میں کافی مہنگا ہوتا ہے اور موبائل کی ننھی سی مشین کو مد نظر رکھتے ہوے ویب پیجز کا سائز چھوٹا ہونا ضروری ہے۔ موبائل تھیم ہمارا یہ مقصد باآسانی پورا کرتی ہے۔ اردو بلاگز پر موبائل تھیم بھی انسٹا ہے۔ تاہم موبائل تھیم میں مکمل تحاریر کی بجائے صرف تحاریرکے عنوان ظاہر ہوتے ہں اور نیچے مصنف کا نام، تحریر کے شائع ہونے کی تاریخ اور وقت۔ یہ تھیم نوکیا فورمز کی تیار کردہ ہے اوربیشتر نوکیا سیٹس پر باآسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ دیگر سیٹ جیسے آئی فون اور وینڈوز موبائل پر بھی یہی تھیم ظاہر ہو گی۔
شماریات
• اس وقت اردو بلاگز پر لگ بھگ اٹھانوے اردو بلاگ موجود ہیں۔
• ہر بلاگ کو ڈیڑھ گھنٹہ بعد پیش رفت کے لیے جانچا جاتا ہے، آیا نئی تحریر موجود ہے کہ نہیں۔
• اس وقت اردو بلاگز پر اٹھارہ سو1800 سے زائد اردو تحاریر ہیں جو متعلقہ اردو بلاگران کی ملکیت ہیں۔
• یہ شماریات مستقبل کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔
اردو بلاگز ایگریگیٹر کےلیے تکنیکی کام بلاگر یاسر عمران نے کیا اور سپانسرشپ پاک نیٹ کی انتظامیہ نے فراہم کی۔ اردو بلاگز پر شمولیت کا صفحہ یہ رہا۔
امید کرتے ہیں کہ اردو بلاگز دن بدن ترقی کرے گا اور اردو بلاگزکی انتظامیہ تکنیکی اور دیگر معاملات میں اردو بلاگز کی بہتر دیکھ بھال کر سکےگی۔

  1. السلام عليکم
    بھتيجی يا بھتيجا [جو بھی ہے]
    آپ نے ميری مزيد مشہوری کا بندوبست کيا ہے جس کيلئے شکر گذار ہوں
    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر ..بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل و غارت جاریMy ComLuv Profile

  2. عین لام میم
    Jul 16th, 2010 at 18:55

    بہت خوب جناب۔ اچھا تجزیہ پیش کیا آپ نے اردو بلاگز کا۔ ویسے فی الحال تو میں ماورائی فیڈر استعمال کرتا ہوں، اور میں اس سے بہت مطمئن بھی ہوں۔ لیکن نئے نئے ایگریگیٹرز کی ضرورت تو رہتی ہی ہے۔

  3. منظرنامہ، بہت شکریہ اس نئے پراجیکٹ کو ہائی لائٹ کرنے کے، والسلام۔

  4. عامر شہزاد
    Jul 16th, 2010 at 20:51

    اردو بلاگز بہت اچھی سائٹ ہے :wel: عامر شہزاد کے بلاگ سے آخری تحریر ..کیا اسلام پر پابندی لگا دینا چاہئے؟My ComLuv Profile

  5. فرحان دانش
    Jul 16th, 2010 at 21:20

    اس کارنامے پر یاسر عمران مرزا مبارک باد کے مستحق ہیں۔ :wel: فرحان دانش کے بلاگ سے آخری تحریر ..ظلم وبربریت کی انتہاMy ComLuv Profile

  6. ڈفر – DuFFeR
    Jul 16th, 2010 at 21:30

    پاکستانی بلاگ ایگریگیٹر اتنے کم ہیں کہ ان کو نہ ہونا ہی کہا جانا چاہیے
    یہ پراجیکٹ ایک بہت اچھا پراجیکٹ ہے :wel:
    مجھے اس کی پالیسی کے بارے میں کچھ نہیں پتا لیکن ذاتی پسند، عناد سے متاثر ہونے والی ، وقتا فوقتا تبدیل ہونے والی اور ضرورت پر لاگو نہ ہونے والی پالیسی نہیں ہونی چاہیے۔
    ڈفر – DuFFeR کے بلاگ سے آخری تحریر ..ہن راضی اوMy ComLuv Profile

  7. عثمان
    Jul 17th, 2010 at 01:50

    اردو بلاگز ایگریگیٹر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی کوئی پالیسی نہیں ہے. اور یہ رسالے کی بجائے اپنا اصل مقصد ہی پورا کر رہا ہے.
    یاسر عمران مرزا کو مبارک باد!

  8. جو کوئی بھی ميرا يہ پيغام ديکھے اسے بھتيجی ماورہ صاحبہ تک پہنچا دے ۔ اگر ماورہ صاحبہ خود پڑھيں تو خوش نصيبی ہے

    بھتيجی ماورہ ۔ اللہ آپ کی شادی آپ کيلئے اور آپ کے تمام عزيز و اقارب کيلئے مبارک کرے اور آپ کو سدا صحتمند خوش اور خوشحال رکھے
    افتخار اجمل بھوپال کے بلاگ سے آخری تحریر ..بھارتی فوج کے ہاتھوں قتل و غارت جاریMy ComLuv Profile

  9. جعفر
    Jul 17th, 2010 at 09:43

    یاسر نے بہت اچھا کام کیا ہے ۔۔۔
    اور میں سوچ رہا تھا کافی دن سے کہ اسے مبارکباد + شاباش دوں
    آپ نے موقعہ فراہم کردیا۔۔
    تو آپ کا بھی شکریہ۔۔۔
    جعفر کے بلاگ سے آخری تحریر ..چکّرMy ComLuv Profile

  10. حکیم خالد
    Jul 17th, 2010 at 10:52

    یاسر عمران مرزا کا یہ اقدام لائق تحسین ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اللہ کرے زور “کی بورڈ” اور زیادہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :) حکیم خالد کے بلاگ سے آخری تحریر ..ڈاکٹر شاہد مسعود۔۔۔۔۔اے آر وائے، جیو اور عوامی ترجمانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔My ComLuv Profile

  11. جاویداقبال
    Jul 17th, 2010 at 12:14

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    یاسربھائی، کواللہ تعالی دن دگنی رات چوگنی ترقی دےاوراس کےساتھـ ساتھـ اردوزبان بھی ترقی کی منازل طے کرے۔ آمین ثم آمین

    والسلام
    جاویداقبال
    جاویداقبال کے بلاگ سے آخری تحریر ..Asus UL30A con Fedora 13- Ubuntu 104 y Backtrack 4My ComLuv Profile

  12. ابن سعید
    Jul 17th, 2010 at 22:14

    ایک وضاحت ضروری سمجھتا ہوں کہ ماورائی فیڈر دوسرے بلاگ ایگریگیٹرز سے کئی معاملات میں یکسر مختلف ہے۔ یہ نہ تو کسی مخصوص دورانیہ کے بعد مندرج سائٹوں کو کرال کرتا ہے اور نہ ہی ان کا آرکائیو محفوظ کرتا ہے۔ بلکہ یہ آن دیمانڈ متعلقہ سائٹس سے مواد اخذ کر کے دکھاتا ہے۔ اسی لئے کوئی بھی مضمون اصلی سائٹ پر شائع ہونے کے فوراً بعد ماورائی فیڈر میں بھی نظر آنے لگتی ہے اور بعد میں کسی بھی قسم کی تدوین بھی فوری طور پر ماورائی فیڈر میں ظاہر ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ کسی بھی مضمون کو تبصروں سمیت مکمل پڑھنے کے لئے اس سائٹ پر جانا ضروری نہیں بلکہ یہ کام ماورائی فیڈر میں رہتے ہوئے بھی کیا جا سکتا ہے۔ ماورائی فیڈر کو میں بلاگ ایگریگیٹر کے بجائے فیڈ ایگریگیٹ ریڈر کہنا زیادہ مناسب سمجھتا ہوں جہاں بلاگ ایگریگیٹرز کے فیڈ بھی دستیاب ہیں۔ اردو بلاگز، اردو کے رنگ اور اردو سیارہ جیسی خدمات کا مقصد اور ورک فلو ماورائی فیڈر سے یکسر مختلف ہے اور یہ سبھی اپنا کام بخوبی کر رہی ہیں۔ یاسر صاحب چونکہ ان دنوں خاصے فعال ہیں اس لئے اردو بلاگز روز بروز نمایاں ہو رہا ہے۔ ہماری نیک تمنائیں اردو کمیونٹی میں اپنے ہونے کا احساس دلانے والے سبھی مخلص کرداروں کے ساتھ ہیں۔

  13. یاسر عمران کی یہ کاوش انتہا ئی قابل ستائش ہے۔ :wel: احمد عرفان شفقت کے بلاگ سے آخری تحریر ..عجب آزادمردتھاMy ComLuv Profile

  14. السلام علیکم
    افتخار صاحب : امید ہے ماورا تک آپکا پیغام پہنچ گیا ہو گا۔

    عین لام میم اور عامر شہزاد برادران
    آپکا بہت شکریہ۔

    ڈفر بھائی
    پراجیکٹ کو سراھنے کا بہت شکریہ
    پالیسی کے متعلق یہی کہہ سکتا ہوں کہ کوالٹی بلاگز اور تحاریر کو اردو بلاگز میں شمولیت سے کوئی نہیں روک سکے گا اور ذاتیات کا عمل دخل کم ہو گا۔ اس کے علاوہ ایک عدد پول بھی تشکیل دیا گیا ہے جو اردو بلاگز میں نمایاں جگہ پر ہے۔ جب بھی ایگریگیٹر سے متعلقہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرنا ہوا ، تمام صارفین سے رائے لی جائے گی۔ نیز پاک نیٹ انتظامیہ بھی ایگریگیٹر کے متعلق کوئی بڑا فیصلہ لینے کا اختیار رکھتی ہے۔ ایک رائے یہ بھی تھی کہ اردو بلاگز ڈاٹ کام کو ورڈ پریس ڈاٹ پی کے کی ذیلی ڈومین wordpress.pk/blogstan پر منتقل کر دیا جائے۔ لیکن فی الحال اس پر بحث جاری ہے۔

    عثمان بھائی
    مبارک باد دینے کا شکریہ۔ یہ کہنا کہ ایگریگیٹر کی کوئی پالیسی نہیں، ۱۰۰ فیصد درست نہیں۔ غیر اخلاقی اور کاپی پیسٹ تحاریر کو ایگریگیٹر کا حصہ نہیں بنایا جائے گا ۔

    جعفر بھائی
    پسند کرنے کا شکریہ۔ آپکی مبارکباد پہنچ گئی۔

    حکیم خالد بھائی
    بہت بہت شکریہ، یہ سب آپ جیسے ساتھیوں کی بدولت ہی ہوا ہے۔

    جاوید اقبال بھائی
    آپکی دعا بہت اچھی ہے۔ اللہ کرے یہ دعا ہمارے ملک پاکستان اور مسلم امہ کے لیے قبول ہو جائے۔

    ابن سعید بھائی
    ماورائی فیڈ کے طریقہ کار سے میں واقف ہوں لیکن اچھا کیا آپ نے مزید وضاحت کر دی ، امید ہے سبھی صاحبان کو سمجھ آ گئی ہو گی۔ میں نے آپ سے دو تین بار درخواست کی جس کو آپ نے فوری قبولیت بخشی اس کے لیے میں آپکا بہت شکر گزار ہوں۔
    یاسر عمران مرزا کے بلاگ سے آخری تحریر ..India’s Dangerous GamesMy ComLuv Profile

  15. TariqRaheel
    Aug 2nd, 2010 at 16:15

    کاش کہ میرا یہ بلاگ بھی اردو میں ہوتا
    TariqRaheel کے بلاگ سے آخری تحریر ..Simulating Self-Illumination Materials with V-RayMy ComLuv Profile

  16. بہت خوب جناب۔ اچھا تجزیہ پیش کیا آپ نے اردو بلاگز کا۔ شکریہ



CommentLuv Enabled