آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > Uncategorized > منظر نامہ کی جانب سے رمضان مبارک

منظر نامہ کی جانب سے رمضان مبارک

 ماہِ صیام اپنی تمام تر برکتوں اور نعمتوں کے ساتھ آپہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر سے ہم سب کو موقع دیا ہے کہ ہم اپنے آپ کو سدھار لیں۔ باری تعالیٰ بخوبی جانتا ہے کہ اس کے بندے گناہ کرتے ہیں پھر معافی مانگ لیتے ہیں، ویسے تو اس نے کبھی ہمیں نہیں کہا کہ تمہارے گناہ بڑھ گئے ہیں اب سے تمہارا رزق بند، تمہاری دعائیں قبول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی رعایت تم سے برتی جائے گی۔ ہم گناہ کرتے ہیں، پھر کرتے ہیں اور پھر کرتے ہیں۔ دس گناہوں کی بدلے ایک بار معافی مانگتے ہیں تو وہ معاف کر دیتا ہے۔ پھر بھی ہمارا خالق ہمارا مالک ایسا ہے کہ اہنے بندوں سے ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرتا ہے اور یہ ماہ بھی اس کے پیار کی ایسی ہی ایک نعمت ہے۔
ایک ایسا مہینہ جس میں نعمتیں اس کثرت سے نازل کی جاتی ہیں کہ اگر انسان سمیٹنے میں آئے تو وہ جھولی نہ ملے جو ان نعمتوں سے بھر جائے، یہ سو خلا سا آپکو آسمانوں اور زمینوں کے درمیان دکھتا ہے یہ تمام خلا ان نعمتوں سے بھر جاتا ہے اس ماہِ مبارک میں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک بار پھر سے موقع دیتا ہے کہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ لو یہ مہینہ تمہارے ہی لئے ہے۔برکتیں اس قدر کہ انسان خود دنگ رہ جاتا ہے کہ عام دنوں میں ایسے حالات کیوں پیش نہیں آتے جیسے ماہِ رمضان میں پیش آتے ہیں۔ آپ کو صحری کے وقت اٹھ کر کھانے کا بھی ثواب، سارا دن ربِ ذوالجلال کے لئے کھانہ پینا بند رکھا اس کا بھی ثواب، شام کو افطار میں کھانہ کھایا اس پر بھی ثواب اور پھر آخری عشرے کی طاق راتوں میں وہ بلند مرتبہ رات جسے اللہ نے قرآن میں لیلۃ القدر کے نام سے پکارا ہے کتنی اچھی نعمت ہے کتنا ثواب ہے اور کتنی برکتیں ہیں کہ الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔
مختصراً  منظرنامہ کی انتظامیہ اور تمام اردو بلاگران کی جانب سے اہلِ وطن، اور تمام عالمِ اسلام کو رمضان کی برکتوں، نعمتوں کی دلی مبارک باد۔ اپنی عبادتوں میں اپنے لئے، پاکستان کے لئے اور عالمِ اسلام کے لئے دعا کہجیئے گا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور عالمِ اسلام کے دشمنوں کو ہدایت دے اور پاکستان اور تمام عالمِ اسلام کو ایک بار پھر سے ایسے مسلمانوں سے رُو شناس کر وا دے جو مختلف ادوار میں ملتِ بیضا کے قافلہ سالار رہے ہیں اور جنہوں نے اسلام کو بہاروں سے رُو شناس کروایا۔آمین۔

5 تبصرے:

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر