آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > شناسائی > رمضان رفیق سے شناسائی

رمضان رفیق سے شناسائی

منظرنامہ کے سلسلہ شناسائی کے آج کے مہمان ہیں اردو بلاگر جناب ” رمضان رفیق “ صاحب ۔ آپ بلاگ تو کافی پہلے سے لکھتے ہیں لیکن اردو بلاگنگ کی دنیا اور دیگر بلاگرز سے شناسائی اس سال ہی ہوئی ہے۔ اسی سلسلے میں منظرنامہ کے سلسلہ شناسائی میں رمضان رفیق صاحب سے شناسائی حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ آپ ” تحریر سے تقریر تک “ کے عنوان سے بلاگ لکھتے ہیں۔

خوش آمدید‏ !
کیسے مزاج ہیں ؟
‏‭@‬الحمدللہ‮ ‬،‮ ‬سب‮ ‬اچھا‮ ‬ہے۔‮
اپنے بارے میں کچھ بتائیں ؟
@عام انسان ، عام سی قابلیت ، بس خواب دیکھنے کی بیماری ہے۔۔۔
آپ کی جائے پیدائش کہاں ہے ؟ اور موجودہ رہائش کہاں ہے ؟
‏‭@‬چیچہ‮ ‬وطنی‮ ‬،‮ ‬ضلع‮ ‬ساہیوال،‮ ‬پنجاب‮ ‬پاکستان‮ ‬اور‮ ‬اب‮ ‬کوپن‮ ‬ہیگن‮ ‬میں‮ ‬بستا‮ ‬ہوں
اپنی تعلیم، پیشہ  اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
‏‭@‬ایم‮ ‬ایس‮ ‬سی‮ ‬آنزز‮ ‬ایگریکلچر،‮ ‬ملازمت‮ ‬۔‮ ‬اورمحبت‮ ‬کرنے‮ ‬والےتین‮ ‬بھائی،‮ ‬ایک‮ ‬ماوں‮ ‬جیسی‮ ‬بہن،‮ ‬بہنوں‮ ‬جیسی‮ ‬ماں۔‮ ‬بھائیوں‮ ‬جیسے‮ ‬والد‮ ‬جو‮ ‬اب‮ ‬اس‮ ‬جہان‮ ‬میں‮ ‬نہیں‮ ‬بستے۔‮ ‬سب‮ ‬سے‮ ‬چھوٹا‮ ‬،‮ ‬لاڈلا‮ ‬وغیرہ‮
اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا ؟ آغاز کب کیا ؟
‏‭@‬بلاگ‮ ‬کا‮ ‬آغاز‮ ‬دسمبر‮ ‬دو‮ ‬ہزار‮ ‬گیارہ‮ ‬میں‮ ‬کیا،‮ ‬لکھنے‮ ‬کا‮ ‬شوق‮ ‬تھا،‮ ‬اس‮ ‬قابل‮ ‬نہیں‮ ‬تھا‮ ‬کہ‮ ‬ہاتھوں‮ ‬ہاتھ‮ ‬بکے‮ ‬اس‮ ‬لئے‮ ‬اپنا‮ ‬بلاگ‮ ‬بنا‮ ‬لیا‮
کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں ؟
‏‭@‬کوئی‮ ‬مشکل‮ ‬نہیں‮ ‬آئی،‮ ‬سوچا‮ ‬اور‮ ‬ہو‮ ‬گیا‮
بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا اردو بلاگنگ کو فروغ دینے کا مقصد پیش نظر تھا ؟
‏‭@‬بس‮  ‬یہ‮ ‬کہ‮ ‬ہم‮ ‬بھی‮ ‬پڑے‮ ‬ہیں‮ ‬راہوں‮ ‬میں
کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں ؟
‏‭@‬ابھی‮ ‬کچھ‮ ‬دن‮ ‬پہلے‮ ‬بلاگرز‮ ‬کو‮ ‬تلاش‮ ‬کیا‮ ‬ہے،‮ ‬ابھی‮ ‬متاثر‮ ‬نہیں‮ ‬ہوا‮
لفظ “ بلاگ ” سے کب شناسائی حاصل ہوئی ؟
@کوئی آٹھ دس سال ہو گئے ہوں گے
اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں ؟
‏‭@‬بس‮ ‬کوئی‮ ‬خیال‮ ‬آئے‮ ‬تو‮ ‬اتنی‮ ‬ہی‮ ‬دیر‮ ‬لگتی‮ ‬ہے‮ ‬جتنی‮ ‬دیر‮ ‬میں‮ ‬وہ‮ ‬لکھا‮ ‬جائے۔‮
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟
‏‭@‬ابھی‮ ‬فائدہ‮ ‬نہیں‮ ‬ہوا‮
آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے ؟
‏‭@‬خیال‮ ‬میں‮ ‬کچھ‮ ‬دم‮ ‬ہو‮ ‬اور‮ ‬بس‮ ‬۔۔۔۔
آپ کے خیال میں کیا اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی ؟
‏‭@‬مجھ‮ ‬سے‮ ‬بڑا‮ ‬سوال‮ ‬ہے‮
اردو کے ساتھ اپنا تعلق بیان کرنے کو کہا جائے تو کیسے کریں گے ؟
‏‭@‬بس‮ ‬ایسے‮ ‬ہی‮ ‬جیسے‮ ‬انسان‮ ‬کے‮ ‬جسم‮ ‬کے‮ ‬حصے‮ ‬اس‮ ‬کے‮ ‬ساتھ‮ ‬ہوتے‮ ‬ہیں،‮ ‬نا‮ ‬محسوس‮ ‬ہوتے‮ ‬ہیں،‮ ‬نہ‮ ‬بتاتے‮ ‬ہیں‮ ‬ہیں۔۔۔ایسے‮ ‬ہی‮ ‬کسی‮ ‬غیر‮ ‬محسوس‮ ‬حصے‮ ‬کی‮ ‬طرح‮ ‬اردو‮ ‬میرے‮ ‬ساتھ‮ ‬ہے‮ ‮
آنے والے پانچ سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
‏‭@‬یہ‮ ‬جزو‮ ‬وقتی‮ ‬شوق‮ ‬ہے،‮ ‬چلتا‮ ‬رہے‮ ‬تو‮ ‬اچھا‮ ‬ہے۔۔۔

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ لگے‮ ‬رہو‮ ‬دوستو‮ ‬۔۔۔۔۔
بلاگنگ کے علاوہ کیا مصروفیات ہیں ؟
‏‭

@‮ ‬ایگری‮ ‬ہنٹ‮ ‬ڈاٹ‮ ‬کام،‮ ‬فروٹ‮ ‬فار‮ ‬لائف،‮ ‬اور‮ ‬بے‮ ‬شمار‮ ‬۔۔۔۔۔

آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@ ‬کافی‮ ‬کام‮ ‬ہیں‮ ‬جو‮ ‬کرنا‮ ‬چاہتا‮ ‬ہوں‮ ‬اور‮ ‬کافی‮ ‬کر‮ ‬رہا‮ ‬ہو‮ ‬ں۔‮ ‬ان‮ ‬خواہشوں‮ ‬کی‮ ‬فہرست‮ ‬اس‮ ‬بلاگ‮ ‬میں‮ ‬موجود‮ ‬ہے۔‮

اب کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔‮ ‬کتاب‮ ‬؟
‏‭@‬کوئی‮ ‬بھی‮ ‬کتاب‮
2۔‮ ‬شعر‮ ‬؟
‏‭@‬شکوہ‮ ‬ظلمت‮ ‬شب‮ ‬سے‮ ‬کہیں‮ ‬بہتر‮ ‬تھا‮
اپنے حصے کی کوئی شمع ہی جلاتے جاتے
3۔‮ ‬رنگ‮ ‬؟
‏‭@‬آسمان‮ ‬کا‮     ‬رنگ‮
4۔‮ ‬موسم‮ ‬؟
‏‭@‬سب‮ ‬موسم‮ ‬جن‮ ‬میں‮ ‬سورج‮ ‬نکلا‮ ‬ہو‮
5۔‮ ‬ملک‮ ‬؟
‏‭@‬جہاں‮ ‬بسیرا‮ ‬ہو‮
6۔‮ ‬مصنف‮ ‬؟
‏‭@‬سب‮ ‬جن‮ ‬کو‮ ‬لکھنا‮ ‬آتا‮ ‬ہے‮
7۔‮ ‬گیت؟
‏‭@‬جو‮ ‬دل‮ ‬کو‮ ‬چھو‮ ‬جائے‮
8۔‮ ‬فلم‮ ‬؟

@ تھیوری‮ ‬آف‮ ‬ایوری‮ ‬تھنگ،‮ ‬کوچ‮ ‬کارٹر،‮ ‬دی‮ ‬ادر‮ ‬سائیڈ،‮ ‬مین‮ ‬آف‮ ‬آنر۔۔۔۔بے‮ ‬شمار‮

غلط /درست:

1۔‮ ‬مجھے‮ ‬بلاگنگ‮ ‬کرنا‮ ‬اچھا‮ ‬لگتا‮ ‬ہے‮ ‬۔
‏‭@‬درست‮
2۔‮ ‬مجھے‮ ‬اکثر‮ ‬اپنے‮ ‬کئے‮ ‬ہوئے‮ ‬پر‮ ‬افسوس‮ ‬ہوتا‮ ‬ہے؟
‏‭@‬غلط‮
3۔‮ ‬مجھے‮ ‬کتابیں‮ ‬پڑھنے‮ ‬کا‮ ‬بے‮ ‬حد‮ ‬شوق‮ ‬ہے‮ ‬؟
‏‭@‬اب‮ ‬نہیں‮
4۔‮ ‬مجھے‮ ‬سیر‮ ‬و‮ ‬تفریح‮ ‬کرنا‮ ‬اچھا‮ ‬لگتا‮ ‬ہے‮ ‬؟
‏‭@‬جی‮ ‬ہاں
5۔‮ ‬میں‮ ‬ایک‮ ‬اچھا‮ ‬دوست‮ ‬ہوں‮ ‬؟
‏‭@‬پتا‮ ‬نہیں‮
6۔‮ ‬مجھے‮ ‬جلد‮ ‬ہی‮ ‬غصہ‮ ‬آجاتا‮ ‬ہے‮ ‬؟
‏‭@‬شاید‮
7۔‮ ‬میں‮ ‬بہت‮ ‬شرمیلا‮ ‬ہوں‮ ‬؟
‏‭@‬کچھ‮ ‬معاملات‮ ‬میں‮
8۔‮ ‬مجھے‮ ‬زیادہ‮ ‬باتیں‮ ‬کرنا‮ ‬اچھا‮ ‬لگتا‮ ‬ہے‮ ‬؟
‏‭@‬نہیں‮

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام ؟
‏‭@‬میرا‮ ‬پیغام‮ ‬بھی‮ ‬محبت‮ ‬ہی‮ ‬ہے‮ ‬،‮ ‬جہاں‮ ‬تک‮ ‬پہنچے‮ ‬۔۔۔

اپنا قیمتی وقت نکال کر منظرنامہ کو انٹرویو دینےکے لیئے آپ کا بہت بہت شکریہ

محمد بلال خان
محمد بلال خان کمپیوٹر سائنس کے طالب علم ہیں۔پیشے کے لحاظ سے ویب ڈویلپر ہیں۔ عام موضوعات کے علاوہ ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ سے متعلق سافٹ ویئر کے بارے میں بلاگ نامہ کے عنوان سے اردو بلاگ لکھتے ہیں۔ منظرنامہ انتظامیہ کا حصہ ہیں۔
http://www.mbilalkhan.pk/blog

8 تبصرے:

  1. اگر آپ بھی “دال چاول” کے شوقین ہوتے تو مزہ ہی آجانا تھا
    لیکن چلئے خیر آپ سے مل کے اچھا لگا ، خوب نبھے گی جب مل بیٹھیں گے دیوانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیکن یہ اردو بلاگر تو بہت سارے ہیں اور سارے ہی دیوانے بھی

  2. رمضان رفیق کا بلاگ چند دن پہلے علی حسان نے دریافت کیا ۔ تھوڑے سے وقت میں تقریبا تمام پوسٹوں پر سرسری سی نظر ڈال لی اور کچھ کو چکھبھی لیا ۔ اللہ کرے ان کا قلم یونہی رواں رہے۔ خوش آمدید

  3. آپ دوستوں کی محبت اور پذیرائی کا شکریہ، شعیب صفدر گھمن صاحب مجھے بھی آپ کے خیالات جان کر خوشی ہوئی ، رابطہ رہے گا، محمد اسلم فہیم صاحب مجے کھانے میں سب کھانے اچھے لگتے ہیں، سبھی کچھ رغبت سے کھاتا ہوں، کوثر بیگ صاحبہ آپ بھی خوش رہیں، ریاض شاہد صاحب یونہی حوصلہ بڑھاتے رہیے، عثمان جگت پوری صاحب مجھ سے اب کتاب پڑھی ہی نہیں جاتی، پچھلے کچھ عرصے سے ڈاکو منٹریز، فلمیں وغیرہ شوق سے دیکھتا ہوں،۔۔۔۔کچھ اچھی کتابیں آپ بتائیں تو شاید دل کرنے لگے۔۔۔۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر