آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > تازہ تحاریر > سلسلہ اس ہفتے کی بہترین تحریر

سلسلہ اس ہفتے کی بہترین تحریر

السلام علیکم

منظر نامہ کو فعال کرنے کے جوکام آغاز ہو چکے ہیں، اس کا پہلا حصہ سلسلہ شناسائی کی پھر سے آمد ہے، محترم مصطفیٰ ملک اور ڈاکٹر اسلم فہیم صاحب مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اس کام کو کرنے کی ہامی بھری اور آغاز کر دیا۔ کچھ دوست شاید آسمان سے غیبی مدد کے امیدوار ہیں کہ وہ آئے تو وہ پھر کام آغاز کریں گے۔

محترم بلال صاحب سے گفتگو کے بعد ہم نے ہفتے کی بہترین تحریر کو منتخب کرنے اور اس کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلال صاحب اس کی تکنیکی سائیڈ پر مدد کریں گے ، آیا کہ لوگوں کو ووٹ کا حق دیا جائے یا سٹار ریٹنگ کا سلسلہ بنایا جائے۔ سال کا بہترین بلاگ ، مہینے کا بہترین بلاگ طرز کا سلسلہ بھی پھر سے آغاز کیا جا سکتا ہے۔ موضوعاتی مقابلہ جات کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے، لیکن ابھی ہفتے کی بہترین تحریر سے سلسلہ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

اپنی تحریر منظرنامہ تک پہنچانے کے لیئے یہاں کلک کرکے فارم بھر کر ارسال کردیں۔

شکریہ

7 تبصرے:

  1. اس ساری مشق کا ایک مقصد تو یہ ہو سکتا ہے کہ تحریر جاندار ہو سکے لیکن دوسرا مقصد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اردو کو فروغ مل سکے۔ سلسلہ اچھا ہے۔۔۔ امید ہے نتائج بھی حوصلہ افزا ہوں گے ۔۔۔ بلال صاحب سمیت ان تمام احباب کا شکریہ جو اس سلسلے کے تسلسل کے لئے کوشاں ہیں۔

  2. کم عقل اور کم تعلیم آدمی ہوں ۔ بات کچھ اس طر ح سمجھ آئی ہے کہ ہر آدمی اپنی تحریر جسے وہ ہفتہ کی بہترین سمجھا ہو مقابلے میں پیش کرے گا ۔ ایسی صورت میں میرے جیسے تو اس مقابلے میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے کیونکہ مجھے تو اپنی ہر تحریر یونہی سی لگتی ہے

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر