تعارف

تجدید: Dec 24th, 2009

میں ہوں ماوراء۔۔۔۔
اور میں ہوں عمار ابنِ ضیاء۔۔۔۔
ہماری جانب سے آپ کو “منظر نامہ” پر خوش آمدید۔
ہم ہیں یہاں آپ کے میزبان اور امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔
منظرنامہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم جانیں گے اردو بلاگرز کو
اور قریب آئیں گے ایک دوسرے کے
یہ جاننے کے لیے کہ اپنے بلاگ پر اتنی دلچسپ اور معلوماتی تحاریر لکھنے والے اپنی حقیقی زندگی میں کیسے ہیں؟
یہ کون ہیں؟ کیسے سوچتے ہیں؟ کیا کرتے ہیں؟ یہ اردو بلاگنگ کی طرف کیسے آئے؟ ان کو کیا کیا مشکلات پیش آئیں اور کن لوگوں نے ان کی راہنمائی و مدد کی۔
اس کے ساتھ ساتھ ہم ان سے پوچھیں گے ان کی پسند/ ناپسند۔۔۔ ان کی اپنی شخصیت کے بارے میں سوالات اور ڈھیر ساری باتیں۔۔۔
جان پہچان کے ان سلسلوں کے علاوہ یہاں اردو بلاگرز لکھیں گے مشترکہ موضوعات پر تحاریر
اور ہمیں موقع ملے گا یہ جاننے کا کہ اردو بلاگرز کے خیالات میں کس حد تک مطابقت ہے اور کہاں کہاں اختلاف
چلتی رہیں گی ہلکی پھلکی باتیں۔۔۔ چھیڑ چھاڑ۔۔۔ اور نوک جھونک۔۔۔

تو دیکھتے رہیئے اردو کا منفرد بلاگ۔۔۔
منظر نامہ

  1. محب علوی
    May 19th, 2008 at 01:24

    زبردست ماورا اور راہبر کیا خوب کام کیا ہے۔

    مجھے بھی شامل کر لیا کرنا مددگار کے طور پر

    ہوتا ہے نہ کہ کبھی کبھی میزبان اپنی مدد کے لیے ایک اور شخصیت کو بھی مدعو کر لیتےہیں :grin:

  2. منظر نامہ
    May 21st, 2008 at 03:32

    ضرور محب۔ لیکن آپ کہیں غائب ہیں، آپ سے اتنے مشورے لینے تھے۔ :roll:
    ماوراء

  3. امن
    Jun 25th, 2008 at 15:19

    اور ۔۔۔
    میں ہوں امن
    جو کہ میزبان عمار بھائی اور ماوراء کی دوست ہے۔ جسے بلاگرز کے لیے اتنی مزے کی سائٹ دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ :smile: مجھے ہمیشہ سے دوسروں کے بلاگ پڑھنے میں بڑا مزا آتا تھا۔۔۔کسی ایک بلاگ کے بلاگ رول سے میں اگلے اگلے اور اس سے اگلے بلاگز میں پہنچ جاتی تھی۔۔۔دل یہی چاہتا تھا کہ کوئی انڈیکس ہو یا ایسا پلیٹ فارم جہاں سب بلاگرز ایک ساتھ نظر آئیں۔۔۔اور اب جب میں طویل چھٹی سے واپس آئی تو منظر نامہ کی شکل میں میری خواہش سچ مچ میں پوری ہوچکی تھی۔ ماوراء اور عمار میری دعا ہے کہ آپ کی کوششیں ہمیشہ کامیاب ہوں۔

  4. منظر نامہ
    Jun 29th, 2008 at 00:27

    بہت شکریہ امن۔ بس اپنی طرف سے کوشش کر رہے ہیں، باقی آپ سب کی دعاؤں اور تعاون سے ہی ہم اس پراجیکٹ کو ٹھیک سے چلا سکیں گے۔ :smile:

    ماوراء

  5. منظر نامہ
    Jun 30th, 2008 at 11:53

    امن ن ن ن ن ن ن۔۔۔۔۔۔ آپی! :p شکر ہے آپ نے بھی قدم رنجہ فرمایا یہاں۔ :smile اگر آپ ساتھ ہوتیں نا تو آپ کی یہ خواہش اور بھی اچھی طرح پوری ہوتی اور اب سے زیادہ خوبصورت ہوتی۔۔۔ اب مشورے ضرور دیجئے گا کہ آپ نے جو کچھ سوچا تھا، وہ کیسا تھا اور ہمارے کام میں بہتری کی کہاں کہاں گنجائش ہے۔۔۔ ویسے بھی آپ کو انٹرویو لینے کا بڑا تجربہ ہے۔ مائی ایکسپرٹ سسٹر :dsadsad:
    ۔۔۔۔۔۔
    عمار

  6. فرحت کیانی
    Jul 3rd, 2008 at 15:58

    السلام علیکم
    بہت خوب۔ میں کتنے دنوں سے آپ لوگوں کو مبارکباد دینا چاہ رہی تھی لیکن وہی ازلی مصروفیت کہ چاہنے کے باوجود موقع نہیں ملا۔ بہرحال ماشاءاللہ بہت اچھا کام کیا ہے آپ دونوں نے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت دے اور منظرنامہ کو اردو کی ترویج کا بہترین ذریعہ ثابت فرمائے۔ آمین

    ماوراء اور عمار آپ کی لگن دیکھتے ہوئے اندازہ ہو رہا ہے کہ انشاءاللہ جلد ہی منظرنامہ نامی یہ پڑاؤ اردو بلاگرز کا گڑھ بن جائے گا۔ انشاءاللہ

  7. جاویداقبال
    Mar 7th, 2010 at 19:53

    السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    بہت خوب اچھی محفل جمائی آپ لوگوں نے۔ واقعی بہت کچھـ سیکھنےکوملایہا ںپرمجھے۔

    والسلام
    جاویداقبال

  8. سمیر
    Aug 23rd, 2010 at 01:32

    اسسلام و علیکم !
    آپکا بلاگ بہت اچھا ہے میں نے آپ سے کچھ پوچھنا تھا کے اردو کوممنٹس کی فیلڈ کیسے بناتے ہیں جیسا کے آپ کے بلاگ کے کوممنٹس کی ہیں . مجھے ای میل کر دیجئے گا.
    آپ کا بہت شکر گزار ہونگا
    اللہ حافظ

  9. سید آصف جلال
    Jul 27th, 2011 at 11:07

    بہت خوب