منظرنامہ » شناسائی

خرم ابنِ شبیر سے شناسائی
منظر نامہ کے قارئین کو خوش آمدید۔

سلسلہ شناسائی میں آج ہم ایک ایسے اردو بلاگر کے ساتھ حاضر ہیں جنہیں آپ شاعر بلاگر بھی کہہ سکتے ہیں۔ آپ کو شاعری سے بہت لگاؤ ہے اور خود بھی شاعری کرتے ہیں۔ شاعری سے لگاؤ کا اندازہ آپ کو ان کے بلاگ سے خوب ہو جائے گا اور خاص طور مُسدّسِ حالی جیسے کام سے تو یقینا واضح ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کے بلاگ سےصاف اندازہ ہوتا ہے کہ آپ کو اردو نثر سے بھی خاص لگاؤ ہے اور اساتذہ کا احترام آپ کے دل و دماغ میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔ یوں تو آپ ایک دو بار اپنا نام تبدیل کر چکے ہیں  جیسے خرم شہزاد خرم سے اب خرم ابن شبیر بن چکے ہیں۔لیکن بلاگ کا عنوان تبدیل کرنے میں شاید کچھ زیادہ ہی جلدی دیکھاتے ہیں۔ کئی تبدیلیوں کے بعد آج کل ”دیا جلائے رکھنا ہے“ کا عنوان اپنائے ہوئے ہیں۔ آپ نئےبلاگر ہیں نہ بہت پرانے۔ تقریبا تین چار سال سے بلاگنگ کر رہے ہیں۔ اردو بلاگنگ ویب سائیٹ کے اتار چڑھاؤ کی وجہ سے آپ کے پرانے بلاگز سے شروع کی تحاریر کا اندازہ نہیں ہو سکا۔ آج کل آپ نے اپنی ذاتی ڈومین پر بلاگ بنا رکھا ہے۔ ”دیا جلائے رکھنا ہے“ کے پرچم تلے آج کل آپ کے ہی بلاگ پر شاہدہ اکرام اور محمد رضوان بھی آپ کے ساتھ مل کر لکھ رہے ہیں۔

یہ تو تھا خرم ابن شبیر کا ایک مختصر تعارف اب مزید جاننے کے لئے ان سے سوالات و جوابات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں۔

منظر نامہ کے سلسلہ شناسائی میں خوش آمدید خرم ابن شبیر۔

السلام علیکم عزت افزائی کا بہت شکریہ

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

-	آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@ راولپنڈی  کے  علاقہ  ڈھوک حسو  میں ایک محلہ کشمیرہیاں  عالم آباد   میری جائے پیدائش ہے اور اس وقت روزگار کے سلسلے میں ابوظہبی میں ہوں

-	کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ تعلیم کے بارے میں تو آپ کو اندازہ ہوہی گیا ہو گا  سکول پاس کیا ہوا ہے اور کالج کا منہ دیکھا ہے بس تعلیم اتنی ہی ہے۔ یوں تو خاندانی پس منظر کے بارے میں تو بہت کچھ جانتا ہوں لیکن یہاں صرف دادا جی سے ہی شروع کرتا ہوں دادا جی فوج میں ملازمت کرتے تھے انتہائی شریف اور نیک سیرت انسان تھے علاقے کی مسجد میں امامت کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے اللہ تعالیٰ  دادی جی کو جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے  آمین۔ والد صاحب  راولپنڈی تعلیمی بورڈ میں   انکوائری برانچ آفیسر ہیں ان کا کام کیا ہے وہ آپ یہاں جا کر دیکھ سکتے ہیں سب سے اوپر والد صاحب کا ہی نام ہے۔ خاندانی اعتبار سے ہم راجپوت ہیں لیکن میرے علاوہ سب اپنے نام کے ساتھ راجہ لگاتے ہیں مجھے اچھا نہیں لگتا

-	آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@      زندگی کا مقصد تو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آیا  بس جو کام سامنے آتا ہے وہ کرنا شروع کر دیتے ہیں بچپن سے ایک ہی خواہش تھی وہ یہ کہ میں اس قابل ہو جاؤں کے سب کی مدد کروں  اور ابھی تک اس قابل نہیں ہوا شاید زندگی کا مقصد بھی یہی ہے  جس کی تکمیل میں لگا رہتا ہوں ۔کبھی سمجھتا ہوں کے مقصد پورا ہو رہا ہے اور کبھی لگتا ہے میں اپنے مقصد سے بہت دور ہوں

-	آپ کو لکھنے کا شوق کب سے ہے؟

@    شوق ہممم  اصل میں مختلف ادوار میں مختلف شوق رہے مجھے مصوری کا شوق بھی رہا  جو ایک ہی دفعہ والدہ محترمہ کی مہربانی سے ختم ہو گیا  پُرانے کاغذ کے نام سے ایک تحریر میں ذکر بھی کیا تھا  اور لکھنے کا شوق تو شاید بچپن سے ہی تھا سکول میں سکول کا ہوم ورک ، چاندنی چوک میں دوکان کا حساب کتاب، نسٹ یونیورسٹی میں فوٹو کاپیز کا ریکارڈ اور اب کمپیوٹر کی دوکان میں روز کی سیل کا ریکارڈ   ۔ شاید 2000 سے باقاعدہ لکھنا شروع کیا

-	شاعری کرنے کی شروعات کسی خاص بات کے نتیجہ میں تھی یا بس ویسے ہی دل کیا اور شروع کر دی؟

@  کچھ خاص بات تو نہیں تھی سکول دور میں  بیت بازی میں اکثر میں جیت جاتا تھا مجھے بہت سے شعر یاد ہوتے تھے جب میں آٹھوی کلاس میں تھا تب میں نے ایک نعت لکھی تھی  نعت تو سب نے پڑھ کر تعریف کی تھی  لیکن اس کے بعد میں نے ایک شعر لکھا تھا جس پر میری بہت کلاس ہوئی تھی اور ہر پڑھنے والے نے مذاق اڑایا تھا  پھر میں نے شاعری سے توبہ کر لی شعر کچھ یوں تھا

نا تم روتے نا ہم روتے نا ہمارا بلبل روتا

ہم سب مل جل کر رہتے تو ہمارا یار نا کھوتا

دوستوں نے لفظ “کھوتے” پر بہت مذاق بنایا کہ کھوتا تم ہوگے ہمیں کیوں کہتے ہو ۔ 2002 میں فارغ تھا  اور بس اسی دور میں شاعری کی شروعات کی جو کے بے وزن تھی اور باوزن شاعری میرے خیال سے 2005 سے شروع کی جس میں میرے اساتذہ کا بہت ہاتھ ہے جن میں سب سے پہلے  پرفیسر عثمان خاور صاحب، ذوالفقار علی زلفی صاحب، محمد وارث صاحب اور اعجاز عبید صاحب سب سے اہم ہیں۔

-	سنا ہے کہ دل ٹوٹے تو انسان شاعری کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے یا پھر افواہ ہی سمجھیں؟

@ ہا ہاہا   کہا تو یہی جاتا ہے کہ ناکام عاشق ہی شاعری کرتا ہے۔ لیکن یہ بات کسی حد تک غلط ہے اور کسی حد تک درست  دل ٹوٹنے سے مراد کسی بھی کام میں دل ٹوٹ سکتا ہے لازمی نہیں  محبت میں ناکامی سے ہی دل ٹوٹتا ہے۔  شاعر تو حساس ہوتے ہیں اس لیے ان کے دل جلدی ٹوٹ جاتے ہیں   تو کسی حد تک کہا جا سکتا ہے کہ دل ٹوٹنے کی وجہ سے شاعری کی طرف متوجہ ہوجاتا ہے انسان لیکن اس کے اندر قدرتی صلاحیت ہونا ضروری ہے۔

-	ایک بات جس کا جواب ہمیں ٹھیک نہیں مل سکا وہ آپ ہی بتا دیں کہ آپ نے بلاگنگ کا آغاز کب کیا؟

@ اس بارے میں تو میں بھی کچھ کنفرم  نہیں بتا سکتا  کیونکہ پہلے میں نے wordpress.pk  پر بلاگ بنایا جو کہ کسی خرابی کی وجہ سے وفات پا گیا پھر میں نے اردو ٹیک پر بلاگ بنایا  وہ بھی  اسی طرح کے حادثے کا شکار ہو گیا پھر اس کے بعد ایک دفعہ دوبارہ بلاگ بنایا وڈپریس میں   اور آخر کار بلال بھائی کی مدد سے اپنی ڈومین پر منتقل ہو گیا  شاید چار سال پہلے بنایا تھا بلاگ  تاریخ یاد نہیں

-	بلاگ بناتے ہوئے آپ نے کیا سوچا تھا کہ آپ کو بلاگنگ کیوں کرنی چاہیے یا بلاگ کے آغاز کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

@  بلاگ بنانے کا  شروع میں تو اپنی ادبی تنظیم نوائے ادب کے بارے میں لکھنا تھا  لیکن نوائے ادب ایک مہینے کے بعد ہی کوئی پروگرام منعقد کرتی تھی جس کی وجہ سے میں نے آگے پیچھے کی مارنی شروع کر دیں  اصل مقصد تنظم کو سامنے لانا تھا جو کہ ٹھیک سے پورا نہیں ہو سکا لیکن اب تو اللہ کے فصل سے بہت سے مقصد لے کر چل رہا ہوں

-	بلاگنگ کے آغاز میں کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ آغاز میں  تو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ایک تو مجھے نیٹ کے بارے میں کچھ زیادہ جانکاری نہیں تھی  اور دوسرا بلاگ کی الف ب سے بھی  واقف  نہیں تھا بس یہی سمجھ لیں کے ایک بچے کو سکول جانے میں جتنی مشکلات ہوتی ہیں  اتنی بلاگنگ کے آغاز میں ہوئی تھیں

-	آپ بلاگ کو کس حد تک اہمیت دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟

@ پہلے  تو میں کچھ خاص اہمیت نہیں دیتا تھا  لیکن بعد میں اچانک تھوڑی تھوڑی اہمیت دینی شروع کر  دی اور پچھلے ایک سال سے تو بہت ہی اہمت دے رہا  ہوں  اب تو شاہدہ آپی اور رضی  (محمد رضوان )میں ساتھ دیتے ہیں

-	یہ بتائیے کہ اپنے بلاگ پر ”دیا جلائے رکھنا ہے“ کا عنوان آپ نے کیوں منتخب کیا؟ کیا یہ کوئی خاص پروجیکٹ ہے؟

@ یہ سوال کم از کم میرے لیے رضوان کے لیے اور “دیا جلائے رکھنا ہے ” کے لیے بہت اہم ہے۔ اصل میں یہ سب رضی کی وجہ سے ہے رضی ایک مخلص دوست  اور دوسروں کے لیے دل میں درد رکھنے والا بچہ ہے (بچہ اس لیے کہتا ہوں کہ وہ مجھ سے چھوٹا ہے اور پیار سے بچہ کہتا ہوں) وہ اکثر مجھے اپنی خواہشات  بتاتا رہتا تھا پھر ہم دونوں نے مل کر سوچا اگر ہم دونوں کچھ کر سکتے ہیں تو پھر کچھ کر لیا جائے “دیا جلائے رکھنا ہے” یہ ایک تنظیم سی بنائی ہے جس میں مرکزی کردار تو میں اور رضی ہی ادا کرتے ہیں لیکن کچھ کردار پسِ پردہ ہیں جو ہمیں تحریک دیتے ہیں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور ہماری مدد کرتے ہیں تاکہ ہم باقیوں کی مدد کر سکیں “دیا جلائے رکھنا ہے” یہ ایک نا ختم ہونے والا پروجیکٹ ہے اور انشاءاللہ اس پر ہم محبت اور محنت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے جب تک اللہ نے ہمت دی اور ویسے بھی میرے والد صاحب کہتے ہیں ایسے کام ہم نہیں  کر سکتے ایسے کام اللہ تعالیٰ خود چلاتا ہے ہم تو بس اس کے اشاروں پر چلتے ہیں۔ ابھی تو ہم نے “دیا جلائے رکھنا ہے” کے پروجیکٹ میں ایک سلسلہ  “ایک بچہ ایک بستہ” کا سلسلہ شروع کیا ہے جو ہماری سوچ سے بھی بہت زیادہ کامیاب ہو رہا ہے بہت سے احباب اور دوست مدد کر رہے ہیں اور  ہم آگے بچوں کو بستے  پہنچا رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ جن جن بچوں کو ہم نے بستے  دیے ہیں ان ن کی تعلیم کی ذمہ داری ہم اٹھا لیں جو کہ ایک مشکل کام ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔ اس کام میں محمد رضوان بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے آپ سب سے درخواست ہے آپ ہمارے لیے دعا کریں کے ہم کامیاب ہو جائیں جلد ہی انشاءاللہ اس مقصد کے لیے الگ سے بلاگ بنا لیں گے اور پھر سارا کام اسی پر کیا کریں گے

-	اکثر بلاگر اپنا خود کا بلاگ بناتے ہیں لیکن آپ کے بلاگ پر آپ دو تین لوگ مل کر لکھتے ہیں اس کی کوئی خاص وجہ؟

@  شاہدہ  آپی جی  کے بلاگ کے ساتھ کیا ہوا یہ تو آپ سب کو پتہ ہے وہ اپنا بلاگ بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہیں اور امید ہے انشاءاللہ ایک ہفتے تک ان کا بلاگ تیار ہو جائے گا  اس دوران وہ فارغ تھیں تو میں نے ان کو دعوت دے دی اپنے بلاگ پر جو انھوں نے خوشی سے قبول کر لیں جو کہ میرے لیے ایک فخر کی بات ہے  اور جہاں تک رضی کی بات ہے تو میرا اور رضی کا مقصد ہی ایک تھا تو پھر ہم نے الگ بلاگ بنانے کا سوچا ہی نہیں اس لیے رضی کو بھی اسی بلاگ پر لکھنے پر مجبور کیا  بڑی جان چھوڑانے کی کوشش کی اس نے لیکن میں نے کان سے پکڑ کر ذبردستی لکھنے پر مجبور کر دیا   ۔ بس یہی وجہ ہے

-	آپ بلاگرز کی تعداد زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، یا پھر معیاری بلاگرز پر؟

@  معیار کی طرف تو سب توجہ دیتے ہیں لیکن میں بلاگرز کی تعداد کی طرف توجہ دیتا ہوں اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ کوئی بھی معیاری چیز معیاری ہی پیدا نہیں ہوتی نا کوئی پیدائشی شاعر یا ادیب ہوتا ہے نا کوئی ڈاکٹر یا سائنسدان  جب تعداد  زیادہ ہوگی تو معیار بھی آ ہی جائے گا جب ایک دوسرے سے بہتر لکھنے کی یا بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی تو خود بخود معیار سامنے آ جائے گا  اب تو اللہ کے کرم سے ہمارے پاس بہت معیاری لکھنے والے ہیں اگر میں صرف معیاری لکھنے والوں کا نام لوں تو  بہت وقت لگ جائے  ۔ معیار تب بنتا ہے جب کچھ کیا جاتا ہے  اس لیے پہلے تعداد اور پھر معیار  (یہ  میری ذاتی رائے ہیں اختلاف تو ہو سکتا ہے )

-	آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے؟

@   پہلے تو یہ سوچنا چاہے کہ اصل میں معیار ہے کیا  اب میں شاعری پسند کرتا ہوں تو میری نظر میں سب سے معیاری بلاگ  محمد وارث صاحب کا ہی ہے۔ اب اس کا مطلب یہ تو نہیں ہوگا کہ  باقی معیاری نہیں اس لیے پہلے معیار سمجھنا چاہے۔ میرا تو خیال ہے جس فن میں آپ ماہر ہیں جو آپ بہت اچھی طرح کر سکتے ہیں جس پر آپ کو مکمل  دسترس حاصل ہے  اسی کام میں اسی فن کے مطابق اگر اپنے بلاگ کو تیار کریں گے تو میرے خیال میں وہ معیاری بلاگ ہو گا  میری طرح ہر چیز میں ٹانگ لٹکانے سے معیار قائم نہیں رہتا

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ نئے بلاگرز کو کس طرف توجہ دینی چاہے۔ بلاگ کی ترتیب پر یا پھر اچھی تحریروں پر؟

@  میرے  خیال میں نئے بلاگرز کو بس بلاگ لکھنے کی طرف توجہ دینی چاہے وقت کے ساتھ ساتھ ترتیب اور تحریر میں نکھار  آ ہی جائے گا ۔  نئے بلاگر بسم للہ تو کریں

-	نئے اردو بلاگرز کے حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کیا کیا جائے، جس سے ان کی دلچسپی بڑے اور وہ بلاگ کی طرف توجہ دیں؟

@ میں نے جب بلاگ لکھنا شروع کیا تو مجھے یہ شکایت رہتی تھی کہ سینئیر بلاگر میرا بلاگ نہیں پڑھتے اور نا ہی تبصرہ کرتے ہیں ۔ اس دوران ایک بلاگر نے مجھے کہا تھا “خرم صاحب تحریر اچھی ہوگی تو تبصرہ خود بخود ہو جائے گا اس لیے آپ  یہ شکایت نا کریں کے کوئی آپ کا بلاگ نہیں پڑھتا پڑھتے سب ہیں ” اس کے بعد میں نے شکایت نہیں کی تھی لیکن میں چاہتا ہوں نئے لکھنے والوں کو  ان کی غلطیوں سے اور خوبیوں سے آگاہ کیا جائے تاکہ ان  کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ  بلاگ کی طرف توجہ دیں اس سلسہ میں میں اردو سیارہ سے بھی درخواست کروں گا کہ انھوں نے جو دو ماہ کی قید رکھی ہوئی ہے رجسٹریشن کے لیے  اس کو بھی ختم کر دیں جب نئے لکھنے والوں کا بلاگ اردو سیارہ پر ظاہر نہیں ہوتا تو نئے بلاگ کی طرف  نظر بھی بہت کم پڑتی ہے اگر جسٹریشن کا وقت ختم کر دیا جائے اور جب مرضی اپنا بلاگ رجسٹر کروا لیا جائے تو میرے خیال سے  اچھے اچھے بلاگر سامنے آ سکتے ہیں

-	آپ اردو بلاگرز کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں۔ اور کیسے؟

@  اردو  بلاگرز میں جس طرح معیاری لکھنے والوں کا اضافہ ہو رہا ہے اس سے تو اردو بلاگرز کا مستقبل روشن  ہی نظر آ رہا ہے اور انشاءاللہ روشن ہی ہو گا

-	کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@  جی ہاں مجھے بلاگنگ سے بہت فائدہ ہوا ہے میں نے بلاگنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے  اس سے مجھے پہلے تو نہیں لیکن اب “دیا جلائے رکھنا ہے” مہم کو بہت فائدہ ہوا ہے اور ہو رہا ہے  بلاگنگ کی ذریعہ  ہم اپنی بات آپ سب تک پہنچا سکتے ہیں

-	اگر آپ کو اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے ؟

@  اردو  ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ

سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@  میں تو یونی کوڈ کو سلام کرتا ہوں جس نے اس اردو کی لاج رکھ لی ورنہ بڑے بڑے خود کو شاعر کہنے والوں نے بھی یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اردو کا رسم الخط تبدیل کر کے رومن رکھ دیا جائے۔ وہ جو مقام اردو کا تھا یا جو ہونا چاہے تھا یا جس کی وہ مستحق ہے  وہ تو نا مل سکا  لیکن انشاءاللہ امید پر دنیا قائم ہے  مل جائےگا

-	آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ جس طرح اردو بلاگرز کی تعداد اور معیار سامنے آ رہا ہے انشاءاللہ اردو بلاگنگ جلد اپنا ایک ایسا مقام بنا لے گی جس کا ذکر ہر جگہ ہوا کرے گا  دس سال تو بہت دور ہیں انشاءاللہ جلد ہی ایسا ہو گا

-	بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟ یا آجکل کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں؟

@  بلاگ کے علاوہ  روزگار سے جان چھوٹے تو کچھ سوچیں۔ پراجیکٹس تو بہت سے چل رہے ہیں لیکن سب سے اہم “دیا جلائے رکھنا ہی ہے جس میں رضی بہت محنت کر رہا ہے  اس کے علاوہ   ایک دو چھوٹے چھوٹے کام ہے جن کا ذکرنا بھی کیا جائے تو چلے گا

-	کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ پیغام تو نہیں البتہ دعا دوں گا کہ اللہ تعالیٰ ان ہاتھوں کو  ان دلوں کو ان ارادوں کو کامیاب کرے جو اردو کی خدمت کے لیے ایک ذرہ برابر بھی کوشش کر رہے ہیں آمین

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

کوئی ایک نہیں

2۔ شعر ؟

کوئی ایک شعر منتخب کرنا بہت مشکل ہے   لیکن اعتبار ساجد صاحب کا ایک شعر  جس کی مجھے جلد ہی سمجھ آ گی تھی اور اس پر ہی عمل کرتا ہوں

ہم اتنے شور میں سب سے مخاطب بھی نہیں ساجد

جو سن سکتے ہیں بس ان کو سنائی دے رہے ہیں ہم

3۔ رنگ ؟

کالا اور سفید

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

یوں  تو کریلوں (کریلے کڑوے ہوتے ہیں) کے علاوہ  سب کچھ کھا لیتا ہوں لیکن سرخ لوبیا اور سفید چاول بہت پسند ہیں

5۔ موسم

دل کا موسم

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

جی ہاں

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

جی ہاں

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

جی ہاں

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

جی ہاں

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

جی نہیں

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

جی ہاں

خرم ابن شبیر اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیےانٹرویو دینے کا بہت بہت شکریہ۔

جعفر سے شناسائی
فروری 2009 میں  ایک بلاگر نے اردو بلاگنگ میں قدم رکھا اور آتے ساتھ ہی اپنی شگفتہ تحاریر کی وجہ اردو بلاگنگ کی دنیا پر چھا گئے۔  آپ نے جب اردو بلاگنگ میں قد م رکھا تو پہلی ہی تحریر میں کچھ ایسے لکھا تھا کہ ”تو میرے پیارے بلاگو دوستو ۔۔۔ میں‌نے بھی اس حمام میں کپڑے اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاگ کے نام سے فکر مند نہ ہوں یہاں‌کوئی سنجیدہ بات نہیں‌ہوگی۔۔۔ کیونکہ اس پر پہلے ہی سب لگے ہوئے ہیں    ”

جعفر اپنے بلاگ پر تو اپنا  یا جانے کس کا حال دل بیان کرتے ہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دل جلوں کے لئے مرہم کا انتظام بھی انہوں نے اپنے بلاگ پرکر رکھا ہے تو آئیے ان سے پوچھتے ہیں کہ اس میں کیا راز چھپا ہے۔

خوش آمدید جعفر۔

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

-	آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@	فیصل  آباد میں پیدا ہوا۔ اب متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بسلسلہ شکم مقیم ہوں۔

-	کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@	کیوں پوچھ کر شرمندہ کرتے ہیں۔ میری کس بات سے آپ کو شک ہوا کہ میں پڑھا لکھا ہوں؟  ویسے چند جماعتیں پاس ہوں جو دس سے کچھ زیادہ ہیں۔ والد کا کاروبار تھا، زور “تھا” پر ہے۔ چار بہنیں اور میرے سمیت دو بھائی ہیں۔

-	آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@	زندگی کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی، جس دن سمجھ آئی بس اس کے اگلے ہی دن آپ کو مقصد بھی ای میل کردوں گا، اور خواہشات کی کیا پوچھتے ہیں کہ چچا کہہ گئے تھے ڈیڑھ صدی قبل ہی کہ ہزاروں خواہشیں اور دم نکلے وغیرہ۔۔۔

-	 یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ 	وہ تو جی ہفتہ بلاگستان میں بھی ایک جگہ لکھا تھا کہ ڈفرستان سے پتہ چلا تھا بلاگنگ کا اسی سال کے شروع میں۔

-	کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@	ڈفر نے کہا تھا میرے کسی تبصرے کے جواب میں کہ بھائی تو بھی بلاگ بنالے، سپر ہٹ ہوگا۔ میں ٹھہرا شہرت کا بھوکا ، تو بس میں نے اسی لالچ میں بلاگ بنا لیا۔ کیوں کا جواب بھی اسی میں آگیا ہوگا!!!

-	بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@	کوئی مشکل نہیں ہوئی جی۔۔۔ اللہ عبدالقدوس کو دس بیٹے عطا کرے۔ انہوں نے میرے جیسے جاہلوں کے لئے پکی پکائی کھیر بنا کے رکھ دی ہے، ورڈ پریس ڈاٹ پی کے کی صورت میں۔

-	آپ  بلاگ کو کس حد تک اہمیت دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟

@	اہمیت اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ میں تقریبا نوے سے زائد پوسٹیں کرچکاہوں اور ہر تبصرے کا جواب بھی دیتا ہوں۔ شخصیت اور عکاسی والے سوال ذرا مشکل ہیں۔ اس کا جواب تو میرا کوئی جاننے والا ہی دے سکتا ہے!

-	یہ بتائیے کہ” حال دل” اور پھر  ”دل جلوں کے لئے مرہم کا انتظام بھی۔۔” یہ ڈھکے چھپے الفاظ میں کن کو دل جلے  کہا گیا ہے۔ اور بلاگ کا نام ”حال دل” ہی کیوں؟

@	ہممم۔۔۔ یہ بات۔۔۔ دیکھیں جی بندہ جو ہوتا ہے ناں یہ پریشر ککر کی طرح ہوتا ہے، کوئی راستہ نہ ہو پریشر کے نکلنے کا تو پھٹ جاتا ہے۔ بندہ بہت کچھ دیکھتا ، سنتا اور سہتا ہے اور اگر ان سب کے نکاس کا بندوبست نہ ہواور بندے کے دل کا حال ، دل کے اندر ہی رہ جائے تو اس کی اوپر والی منزل میں خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اگر پروسیسرہی خراب ہوجائے تو کمپیوٹر چلتا نہیں۔ باقی مرہم والی بات کا مطلب یہ ہے کہ جی ہنسی علاج غم ہوتی ہے!

-	آپ بلاگ پر زیادہ تر کن موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

@	یہ بات آپ کی بہت مذاقیہ ہے!!  موضوعات پر تو جی دانشور لوگ لکھتےہیں مثلا افراط زر اور بہبود آبادی کا باہمی تعلق یامیرا کی شادی کا اوزون کی تہہ پر کیا اثر پڑے گا؟ وغیرہ وغیرہ تو میں اتنا پڑھا لکھا تو ہوں نہیں کہ ایسے “خالص” موضوعات پر لکھ سکوں، بس جو واہی تباہی  ذہن میں آتی ہے، بک دیتا ہوں!

-	آپ بلاگرز کی تعداد زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، یا پھر معیاری بلاگرز پر؟

@	میری ذاتی رائے میں تو ہر نئے بندے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ اگر وہ سنجیدہ ہو تو خود ہی معیاری ہوجائے گاورنہ وقت کی چھلنی سے  گزر کر ختم ہوجائے گا۔ اور ویسے معیار کا فیصلہ کرے گا کون؟

-	آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے؟

@	جس پر پڑھنے والا اپنا وقت خرچ کرے اور تحریر پڑھ کراس پر فیڈ بیک دے۔

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ نئے بلاگرز کو کس طرف توجہ دینی چاہے۔ بلاگ کی ترتیب پر یا پھر اچھی تحریروں پر؟

@	ترتیب کی تو کوئی مشکل ہے ہی نہیں اب۔ لکھنے پر توجہ دینی چاہئے۔ ویسے بھی جی گاڑی جتنی مرضی خوبصورت  ہو، اگر چلتی نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں!

-	نئے اردو بلاگرز کے حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کیا کیا جائے، جس سے ان کی دلچسپی بڑے اور وہ بلاگ کی طرف توجہ دیں؟

@	سب کو جمیرا بیچ پر ایک ایک فلیٹ اور مرسیڈیز کا نیا ماڈل دے دینا چاہئے! یا پھر ان کی تحاریر پر تبصرے  کردیں  تو بھی کام چل جائے گا۔

-	آپ اردو بلاگرز کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں۔ اور کیسے؟

@	میں تو جی بڑا روشن مستقبل دیکھتا ہوں بلاگنگ کا۔ مجھے تو یہ آج ٹی وی والے لے جائیں گے۔ ڈفر جیو پر “آج ڈفر کے ساتھ “کیا کرے گا۔ راشد کامران امریکہ سے دی نیوز کے لئے کالم لکھا کریں گے۔ عمر بنگش “گولائی” کے نام سے پی ٹی وی پر ہفتہ وار ٹاک شو کیا کرے گا۔ بدتمیز آگ ٹی وی کے میوزک شو کا اینکر بن جائے گا۔  ابو شامل نیشنل جیوگرافک کے ہسٹری چینل میں چلے جائیں گے۔ خرم بھٹی “ٹائم” میں فرید زکریا کی جگہ سنبھال لیں گے۔  اور عنیقہ ناز ایک ایسا ناول لکھیں گی جس میں وہ بلاگنگ کے مابعد الطبیعاتی تصور اور زمان و مکان کے تعلق کی وضاحت کریں گی۔  کتنا سہانا اور اچھا مستقبل ہے بلاگنگ کا!

-	کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ 	ہاں جی، بہت فائدہ ہوا ۔۔۔ میرے ارد گرد کے لوگوں کو! اب میں ان کا دماغ کم کھاتا ہوں۔

-	اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے ؟

@ 	میرا  اردو سے تعلق عاشق اور معشوق والا ہے!

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@	پہلے آپ بتائیں کہ اردو کس مقام کی مستحق ہے یا تھی؟

-	آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ 	خود کو تو میں اندر دیکھتاہوں اور اردو بلاگنگ کو باہر!

-	بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟ یا آجکل کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں؟

@ 	بلاگ کے علاوہ تو غم روزگار کی مصروفیات ہیں ، جن میں کبھی کبھار غم جاناں کا بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

-	کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@	وہ سب لوگ جو کسی بھی طرح اردو کی خدمت کررہے ہیں، میں ان کا دلی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کیونکہ پیغام دینے کی تو میری اوقات ہے ہی نہیں۔ مجھے تو گھر والے کسی کو پیغام دینے کے لئے نہیں کہتے کہ پتہ نہیں وہاں جا کر کیا کہہ دے۔۔۔

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

بہت ساری

2۔ شعر ؟

وہ کرنہیں رہا تھا مری بات کا یقیں

پھر یوں ہوا کہ مر کے دکھا نا پڑا مجھے

3۔ رنگ ؟

نیلا

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

پکاپکایا

5۔ موسم

اندر کا

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

درست

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

غلط

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

غلط

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درست

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@	ناں جی۔۔ آپ نے تو وہ بھی پوچھ لیا ہے ، جو نہیں پوچھنا چاہئے تھا!!!

جعفر،  اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیےانٹرویو  دینے کا بہت بہت شکریہ۔

عمر احمد بنگش سے شناسائی
سلسلہ شناسائی میں ہمارے آج کے مہمان  بھی ہمیشہ کی طرح ایک اردو بلاگر ہیں۔ آپ نے اردو بلاگنگ کا آغاز 2008 میں  کیا۔  بلاگ کا نام ہے  ” صِلہ عُمر “ ۔  2008 سے باقاعدہ بلاگنگ کر رہے ہیں اور ان کے بلاگ پر مختلف موضوعات پر پڑھنے کو ملتا رہتا ہے۔ اپنے مخصوص انداز اور بہترین تحاریر کی وجہ سے  آپ کا شمار نئے بلاگرز میں نہیں کیا جا سکتا۔ تو آئیے عمر احمد بنگش ان کے بارے میں مزید جاننے کی  کوشش کرتے ہیں

خوش آمدید عمر۔

شکریہ مارواء اور منظرنامہ ۔

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

جی ضرور!۔

-	آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@  میرا آبائی قصبہ بالاکوٹ ہے، جبکہ ابھی میں مانسہر ہ میں رہائش پذیر ہوں۔

-	کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ دسویں، بارہویں اور پھر پانچ سالہ ” ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن” ڈگری کاحامل ہوں، چٹا ان پڑھ!!!۔

میرے والد ڈاکٹر تھے، ۱۹۹۶ میں وفات پائی، جبکہ ہم پانچ بھائی اور ایک ہی بہن ہے ہماری۔ بی بی جی بارے کچھ نہ کہوں گا، صرف یہ سمجھ لیجیے کہ محبت ہی محبت ہے۔

عام سا شخص ہوں، پہچان کے لیے بنگش قوم سے تعلق رکھتاہوں، اور یہاں ہمیں پہچاننے کے لیے سواتی بھی کہا جاتا ہے، کیوں کہ ہمارے آباؤاجداد کوہاٹ سے سوات اور پھر بالاکوٹ جا بسے۔

-	 یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@  حال ہی میں منائے گئے “ہفتہ بلاگستان” میں بھی کچھ اس بارے بات ہوئی تھی۔ بلاگنگ سے آشنائی یونیورسٹی کے زمانے سے ہے۔ غالباً ۲۰۰۴ میں پہلی بار بلاگ نام سے آشنائی ہوئی تھی، اپنے شعبے میں تب سے  صرف نصابی بلاگ یا اپنے شعبے سے متعلق ہی بلاگز کا مطالعہ کیا کرتا تھا، جو کافی سودمند بھی تھا اور ہے۔ سیکھنے کے لیے میرے خیال میں استاد، کتاب، تجربہ اور جب سے اس کی اہمیت سے واقف ہوں،  بلاگ بھی، یہ وہ زرائع ہیں جن کا کوئی متبادل مجھے نہ مل سکے۔

جہاں تک اردو بلاگنگ کی بات ہے، تو وہ ۲۰۰۸ میں اس وقت شروع کی جب میں یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو چکا تھا، وقت بھی دستیاب تھا ، تب ہی مجھے خیال  آیا کہ کیوں ناں اپنے خیالات کا اظہار اردو میں کیا جائے، بلاگ کی اہمیت سے واقف تو تھا ہی، ساتھ میں یہ بھی سوچا کہ یہ بلاگ خالصتاً میری شخصیت کا آئینہ دار ہونا چاہیے۔

۔	کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@  جیسا کہ میں نے عرض کیا، یہ سوچ وقت کے ساتھ ساتھ چلتی رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ میں صرف اپنے شعبے تک محدود تھا، لیکن جب موقع ملا تو اردو میں بھی بلاگنگ شروع کر دی۔ کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی سہولت موجود تھی اور ساتھ میں اردو ٹائپنگ کا تجربہ ان پیج اور کاتب جیسے سافٹ وئیرز نے سکھا رکھا تھا تو جب سب کچھ موجود تھا تو سوچا کیوں نہ فائدہ اٹھایا جائے، اور اگر ایسا نہ کرتا تو شاید یہ زیادتی ہوتی۔

اب ایک بات جو میرے خیال میں بڑی اہم ہے بلاگنگ بارے، وہ یہ کہ وسائل (کمپیوٹر، انٹرنیٹ)، وقت اور تجربہ تین بنیادی عوامل ہیں، ان میں سے اگر ایک بھی کم ہے تو یہ ممکن نہیں ہو گا۔ جہاں تک “کیوں؟” کی بات ہے تو یہ ایسے ہی ہے کہ کوئی پوچھے ، “کوئی پیاسا پانی کیوں پیے گا؟”

-	بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@  یہ بڑی دلچسپ کہانی ہے۔  انگریزی میں بلاگ بنانا بھدی آواز میں گنگنانے سے بھی آسان  ہے۔ آپ کو کچھ بھی نہیں کرنا ہوتا،  صرف اپنا راگ الاپنا ہوتا ہے۔

جہاں تک بات اردو بلاگنگ کی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ آپ کو صفر سے شروع کرنا ہوتا ہے۔  ان پیج میں فونیٹک کی بورڈ کافی پہلے سے استعمال کرتا آیا ہوں، لیکن بلاگ بنانے میں کافی مشکلات اس لیے بھی درپیش تھیں کہ ایک تو میں نے بلاگ سپاٹ پر ہی اردو بلاگ بنایا اور پھر دوسرا یہ اردو سیارہ اور محفل سے آشنائی کافی بعد میں ہوئی،  دوستوں کا شکر گذار ہوں کہ انھوں نے رہنمائی کی۔  بلاگ کو اردو سانچے میں ڈھالنا کافی مشکل مرحلہ تھا، لیکن دلچسپ ہونے کی وجہ سے موجود ہوں۔ ابھی بھی کمی ضرور ہو گی لیکن خوشی یہ ہے کہ سب اپنے ہاتھ سے سرانجام دیا۔

-	آپ  بلاگ کو کس حد تک اہمیت دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟

@ چونکہ یہ بلاگ اپنے ہاتھ سے سنوارا ہے تو اس کی اہمیت بڑھ کر ہے۔ اس سے بھی زیادہ میں  اس بات کا قائل ہوں کہ اگر آپ کو دو چار پڑھنے والے دستیاب ہیں تو یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ اپنے بلاگ کو اہمیت دیں۔  اب جعفر کی ہی مثال لے لیں، میں اگر ازلی سستی کی وجہ سے کچھ نہ لکھوں تو بندہ خدا لٹھ اٹھائے پہنچ جاتا ہے اور مجھے مجبور کرتا ہے کہ میں اگلے دن ہی کچھ نہ کچھ لکھ ڈالوں۔ یہ اس کی محبت ہے، اگر آپ اس کو سمجھ سکتے ہیں تو بلاشبہ یہ بھی سمجھ جائیں گے کہ کس حد تک اہمیت دینی چاہیے۔

بے شک ایک بلاگ اس کے لکھاری کی شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ وہ جو محسوس کرتا ہے ، لکھتا ہے۔

-	بلاگ کا نام ”صلہ عمر” ہی کیوں رکھا ؟

@ جب میں نے اردو بلاگنگ شروع کرنے کی سوچی تو ذہن میں یہی تھا کہ اپنے تجربات کو قلمبند کرنا ہے، یہ وہ حالات اور واقعات ہیں جن کا میں اپنی زندگی میں سامنا کر رہا ہوں۔ یہ بلاگ ان ہی مشاہدات پر مبنی ایک بیاض ہے، سو جو پہلا ہی “ٹائٹل” ذہن میں آیا، وہ صلہ عمر تھا، یعنی وہ تجربہ جو ہم نے اب تک بیتائی عمر سے پایا ہے۔

-	آپ بلاگ پر زیادہ تر کن موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

@ یہ کبھی بھی میں طے کر پایا ہوں اور شاید نہ کر پاؤں گا۔  سوچ کر لکھنا ایسے ہی ہے کہ آپ کمرہ امتحان میں بیٹھے ہیں۔ تو میں کبھی بھی سوچتا نہیں ہوں اردو بلاگ کی پوسٹ لکھتے، جو منہ میں آیا کہہ دیا۔ ہاں یہ ضرور ہے لکھنے کے بعد پڑتال ضرور کرتا ہوں تاکہ اگر مواد میں کچھ ایسا موجود ہے جو کسی کی دل آزاری کا سبب بن سکتا ہے، اسے حذف کر دیتا ہوں۔ کاش آپ میری پوسٹ کے ڈرافٹ پڑھ پاتے!!!۔

-	آپ بلاگرز کی تعداد زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، یا پھر معیاری بلاگرز پر؟

@ جب بلدیاتی نظام متعارف ہوا تو میرے ایک چچا (خدا ان کی مغفرت کرے) نے تبصرہ کیا کہ “مجھے سمجھ نہیں آتا کہ یہ جو لشکر جمع ہو گا، کونسلروں اور ناظموں کا، ان کو کہاں کھپایا جائے گا” لیکن ہوا یوں کہ جب ہمارے گاؤں میں پہلی گلی کی مرمت شروع ہوئی تو وہ سارا لشکر ٹھیکیدار کے سر اوپر کھڑا نگرانی کر رہا تھا۔

تو بات یہ ہے کہ میرا خیال میں اگر بلاگر زیادہ ہوں گے تو معیار بنتا جائے گا کہ آپ کو سیکھنے اور اپنی اصلاح کرنے کے کئی مواقع میسر آئیں گے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ جہاں تعداد میں اضافہ ہو رہا ہو، یہ بھی لازم ہے کہ ہر ایک بلاگر اپنا کردار ادا کرے، ورنہ یہ ہجوم سے زیادہ کچھ نہ ہوگا۔

-	آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے؟

@  دو چیزیں بڑی اہم ہیں، ایک تو وہ مواد جو آپ اپنے پڑھنے والوں کو پیش کر رہے ہیں،  تحریر کا معیار اور انداز بیاں سب سے بنیادی جز ہے ایک بلاگ کا معیار بنانے میں۔ دوسری جانب پیش کرنے کا انداز کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بلاگ کا تھیم، قاری کے لیے سہولیات جیسے فانٹ، فانٹ سائز، تبصرہ کرنے میں آسانی وغیرہ ایسے اجزاء ہیں جو مل کر ایک بلاگ کو “معیاری” کا درجہ دلاتے ہیں۔

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ نئے بلاگرز کو کس طرف توجہ دینی چاہے۔ بلاگ کی ترتیب پر یا پھر اچھی تحریروں پر؟

@  اب کی اگر بات کروں تو نئے بلاگروں کے لیے کافی آسانیاں موجود ہیں۔ پچھلے ایک سال میں ہمارے سامنے اردو بلاگنگ نے کئی اہم سنگ میل طے کیے، جن میں تھیمز، پلیٹ فارمز ، فانٹس اور ہمہ وقت دستیاب رہنمائی شامل ہے۔

اچھی تحریریں ہی دراصل نئے بلاگروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، بلاگ کی ترتیب واسطے اللہ خوش رکھے اچھے اچھے لوگ ہر وقت موجود ہیں۔ ہاں، نئے بلاگر جب “پرانے” ہو جائیں تو میرے خیال میں ان پر قرض باقی رہتا ہے کہ وہ اردو بلاگنگ کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔

-	نئے اردو بلاگرز کے حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کیا کیا جائے، جس سے ان کی دلچسپی بڑے اور وہ بلاگ کی طرف توجہ دیں؟

@ اس بابت سب سے اہم کردار ان لوگوں کا ہے جو اس گنگا میں نہارہے ہیں۔ نئے بلاگز کا باقاعدگی کے ساتھ مطالعہ، نوک پلک سنوارنے میں مدد اور دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے نت نئے تجربات بہت ضروری ہیں۔ ہفتہ بلاگستان کی مثال ہمارے سامنے ہے، نئی روح پھونک دی تھی اس نے اردو بلاگنگ میں۔

-	آپ اردو بلاگرز کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں۔ اور کیسے؟

@  اب یہ کچھ علم نجوم  میں مہارت والی بات ہو گی کہ میں پیشن گوئی کروں کہ مستقبل کا حال کیسا ہو گا۔

اتنا ضرور جانتا ہوں کہ محنت بنیادی شے ہے پھل  پانے کے لیے، ابھی تک تو اردو بلاگر صبر کا پھل کھا رہے ہیں، لیکن مجھے یقین ہے کہ اس محنت اور صبر کا پھل ضرور میٹھا ہو گا۔

-	کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@  اگر کوئی پانچ یا دس منٹ لگا کر میری یہ باتیں پڑھ رہا ہے، تو میرے خیال میں مجھے اس دنیا کی سب سے قیمتی شے، یعنی لوگوں کا وقت مل رہا ہے۔ اب اس فائدے کے آگے کچھ اور کیا معنی رکھتا ہے؟

وہ بلاگنگ جو میں اپنے شعبے میں کرتا ہوں شاید کسی اور وجہ سے اہم ہے، لیکن اردو بلاگنگ میں اگر کوئی میری تحاریر، جو صرف میرے  خیالات ہیں ان کو نہ صرف پڑھ رہا ہے، بلکہ ساتھ حوصلہ افزائی کر رہا ہے تو یہ بڑی بات ہے۔

-	اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے ؟

@  میں نے ہندکو اور پشتو اس لیے سیکھی کہ یہ میرے گھر اور علاقے کی زبان تھی، لیکن اردو مجھے پورے پاکستان سے روشناس کرواتی ہے۔ ہنزہ سے لے کر گوادر تک اگر کوئی زبان میرا سہارا بنی ہے تو وہ اردو ہے۔

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ ہمارے ہاں کچھ عرصہ سے یہ بات محسوس کی جارہی ہے کہ ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے۔ یہ بات کافی حد تک درست بھی ہے، لیکن ہم ایک پہلو  یہ بھی تو ہے ہر دور کی اپنی خصوصیت ہے، ماضی میں کچھ اور ترجیحات وحالات تھے، اب کچھ اور ہے۔

-	آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@  میں تو ادھر ہی ہوں اگر مر نہ گیا تو، اردو بلاگنگ انشاءاللہ دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور کرے گی۔

-	بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟ یا آجکل کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں؟

@  یہ کچھ پھانسنے والے سوال ہے، نجی اور پروفیشنل زندگی میں اتنا مصروف ہو گیا کہ کچھ پراجیکٹس بشمول منظرنامہ کی “ایک بلاگر، ایک کتاب” مہم سے کافی عرصہ ہوا روپوش ہوں۔ ابوشامل بھائی دیکھیں گے تو یقیناً ویکیپیڈیا کا گلہ کریں گے کہ میں ان کو کہہ کر ابھی تک فعال نہیں ہو پایا۔ خدا غارت کرے فیس بک کو، سارے کا سارا آوا بگاڑ رکھا ہے۔

ویسے میری نوکری کی نوعیت کچھ ایسی ہے کہ ہر آئے دن پہاڑ سر کرتا ہوں، لوگوں سے ملتا رہتا ہوں اور نت نئے تجربات کافی دلچسپ کام ہے۔

-	کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@لاکھوں ہی مسافر چلتے ہیں، منزل پہ پہنچتے ہیں دو ایک

اے اہل زمانہ قدر کرو، نایاب نہ ہوں کمیاب ہیں ہم

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

ایک لمبی لسٹ

2۔ شعر ؟

تمام عمر اسی احتیاط میں گذرے

یہ آشیاں کسی شاخ چمن پہ بار نہ ہو

3۔ رنگ ؟

زردے کا رنگ (قہقہہ)

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

دال چاول

5۔ موسم

سرد

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

درست

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

درست، اگر غلط کر بیٹھوں تو

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

یہ دوست بہتر بتائیں گے۔

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

اب نہیں آتا!!۔

اس انٹرویو یا منظر نامہ کے لیے اگر آپ کوئی رائے یا تجویز دینا چاہیں تو آپ دے سکتے ہیں۔

اردو بلاگنگ کے فروغ میں منظرنامہ کا کردار کافی اہم ہے، لیکن میرے خیال میں اس میں کافی بہتری کی گنجائش ہے۔ موجودہ منظرنامہ ٹیم اپنے تئیں تو کافی کوشش کر رہی ہے لیکن دوسرے اردو بلاگرز اور پڑھنے والوں پر بھی یہ ذمہ داری نبھانا لازم بنتا ہے۔

عمر، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیےانٹرویو  دینے کا بہت بہت شکریہ۔

منظرنامہ کا بہت شکریہ، پڑھنے والوں کا بہت شکریہ اور یہ محبتیں اللہ کرے سدا بکھرتی رہیں۔

سعدیہ سحر سے شناسائی
منظر نامہ کے قارئین کو خوش آمدید۔

سلسلہ شناسائی میں آج ہم ایک بلاگر مہمان کے ساتھ حاضر ہیں۔  آپ اردو بلاگنگ میں بہت پرانی بھی نہیں اور بہت نئی بھی نہیں۔ باقاعدہ اردو بلاگنگ کے آغاز سے پہلے آپ القمر پر بھی لکھا کرتی تھیں۔  دسمبر 2008 سے آپ نے اردو بلاگنگ کا آغاز کیا۔ اور ماشااللہ باقاعدگی سے بہترین لکھ رہی ہیں۔  سعدیہ  جو سوچتی ہیں، جو محسوس کرتی ہیں، وہ اپنے بلاگ پر لکھتی ہیں اور ہم سب کے ساتھ شئیر کرتی ہیں۔ آج ہم ان سے اردو بلاگنگ اور کچھ ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں گے. تو آئیے ۔۔سعدیہ سحر سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید سعدیہ،

شکریہ ماوراء

-    سعدیہ،  سب سے پہلے ہم آپ کے بارے  کچھ جاننا چاہیں گے۔ آپ کا خاندانی پس منظر، تعلیم، پیشہ یا آپ کیا کرتی ہیں؟

@    میرا تعلق زمیندار فیملی سے ھے ابو وکیل ہیں امی نے ٹیچنگ کا کورس کیا ہے مگر جاب نہیں کی ۔۔۔ بچپن سے میری خواہش تھی میں وکیل بنوں مگر ابو کا خیال تھا لڑکیوں کے لیے وکالت ایک مشکل پیشہ ھے اگر جاب کرنی پڑے تو بنک کی جاب بہتر ھے اس لیے  میں نے اکنامکس پڑھی اور جب لکھنا شروع کیا تو ہر تِحریر میں حساب کتاب  پرسنٹ ایج بہت ہوتا تھا لوگوں کے کہنے پہ چھوڑ دیا

-    آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@ میں لاہور میں پیدا ہوئی پلی بڑھی  آج کل جرمنی میں ہوتی ہوں.

-    بلاگ کب  لکھنا شروع کیا   اور  بلاگ بناتے ہوئے آپ نے کیا سوچا تھا کہ آپ کو بلاگنگ کیوں کرنی چاہیے یا بلاگ کے آغاز کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

@ بلاگ پچھلے سال دسمبر میں بنایا تھا مگر باقاعدہ لکھنے کا آغاز جنوری سے کیا – بلاگ اپنے دل کی بات بلکہ دل کی بھڑاس نکالنے کا بہترین زریعہ ھے اور کوئی خاص مقصد نہیں تھا.

-    اس بلاگ سے پہلے آپ القمر پر بھی بلاگنگ کیا کرتی تھیں۔ وہ تجربہ کیسا رہا ، کچھ اس بارے میں بتائیں؟

@القمر پر لکھنے کا تجربہ ٹھیک رہا تعریف بھی بہت ہوئی تنقید بھی ہوئی.

-    لکھنے کا  شوق کب سے ہے؟

@بچپن کہانیاں لکھنے کا شوق تھا لکھ کر اپنی بہن یا اپنی دوستوں کو سنا دیتی تھی کبھی کسی رسالے میں نہیں بھیجی پہلی بار ساتویں کلاس میں اخبارِ جہاں ایک تحریر بھیجی جو اس ماہ کی بہترین تحریر قرار پائی اس کے بعد ڈائری باقاعدگی سے لکھتی رہی،  کبھی کبھی بچوں کے رسالوں میں بھیجتی تھی کچھ کہانیاں لکھی ہیں ایک کہانی “کھلے آسمان تلے” جس کی تیرہ اقساط تھی ایک میگزین میں چھپی سیاست پہ دل غصے سے پھٹنے لگتا ہے تو لکھتی ہوں.

-    آپ بلاگ پر  کن کن موضوعات پر لکھتی ہیں ؟

@ کوئ مخصوص موضوع نہیں جو بات دل پہ لگ جائے اسی پہ لکھتی ہوں.

-    یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں پہلی بار آپ کو  کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@پاک نیٹ پہ لوگوں نے بلاگ اور ورڈ پریس کے بارے میں کافی کچھ لکھا وہی سے دیکھ کر بلاگ بنایا.

-    بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@کوئی خاص مشکل نہیں ہوئی بلاگ بنانے لگی تو حیرت انگیز طور پر فوراً بن گیا اس کی سیٹنگ کی سمجھ نہیں آرہی تھی ایک دن سیٹنگ کرتے کرتے اردو کی بورڈ غائب ہو گیا کافی مشکل سے وہ ٹھیک ہوا وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کبھی بلاگ چھیڑا ہی نہیں.

-    کیا آپ سمجھتی ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ فائدے سےکیا  مراد ہے   ؟؟؟ عزت دولت شہرت ؟؟؟؟ لکھنے سے دل کو سکون ملتا ھے اسی لیے لکھتی ہوں – اور لکھنے سے جو دل کو سکون ملتا ھے ہر لکھنے والا جانتا ہے.

-    اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گی۔

@ اردو ہماری مادری زبان ھے اور اردو سے ہمارا وہی تعلق ھے جو ایک ماں کے ساتھ ہوتا ھے اس پہ ایک بلاگ لکھا تھا — میں بولتی سوچتی سمجھتی غصہ پیار محبت اردو میں ہی کرتی ہوں بلکہ سپنے بھی اردو میں ہی دیکھتی ہوں.

-    آپ کیا سمجھتی ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@  کیا پاکستان میں اردو کو کوئی مقام بھی حاصل ہے ؟؟؟؟  میرے علم میں یہ نہیں ہے.

بہت افسوس سے کہنا پڑتا ھے جب سے پاکستان بنا ہے اردو کے ساتھ ستیلے بچے کا سا سلوک ہوتا آرہا ہے. دفتری کام انگلش میں ہوتے ہیں ہمارے صدر وزیرِ اعظم اپنی قومی زبان پہ غلط انگلش کو ترجیح دیتے ہیں انگلش میں خطاب کرتے ہیں ہمارا بجٹ حلف برداری کی تقریب انگلش میں ہوتی ہے وہ لوگ یہ بات بھول جاتے ہیں کہ اردو ہماری قومی زبان ہے اور ستر فیصد سے زائد لوگ انگلش نہیں سمجھتے پاکستان میں انگلش کو ترقی کا ضامن سمجھا جاتا ھے یہی وجہ ہے کہ ایک عام انسان بھی اگر اسے ایک اچھا اردو اسکول میسر ہو اس کی نسبت وہ ایک عام درجے کے انگلش اسکول میں دوگنی فیسوں کے ساتھ اپنے بچوں کو پڑھانا زیادہ پسند کرتا ہے  اردو کو ایک رابطہ زبان بنانے کی کسی نے کوشش ہی نہیں کی اندونِ سندھ بلوچستان اور سرحد میں بہت سےلوگ اردو نہیں سمجھتے جب زبان ایک نہیں اپنے مسائل ایک زبان میں بیان نہیں کر سکتے تو دلوں کے فاصلے کیسے کم ہوں گے جب بھی اس بارے میں سوچوبہت دکھ  ہوتا ہے.

-    آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتی ہیں؟

@     آنے والے دس منٹوں کا کچھ نہیں کہہ سکتے ہاں جہاں تک بلاگنگ کی بات ھے جتنی تیزی سے انٹر نیٹ عام ہورہا ہے صرف ایک کلک سے دنیا بھر کی خبریں آپ کے سامنے ہوتی ہیں اور ایک عام انسان کا نقطہ نظر سمجھنےکے لیے بلاگنگ بہترین زریعہ ہے  اردو بلاگرز کی اکثریت عام لوگوں پہ مشتمل ھے پروفیشنل لوگ نہیں ہیں عام لوگ جن کے  وسائل اور مسائل عام  ہیں جو عام لوگوں میں رہتے ہیں جینے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں غلط اور صحیح کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں جو دیکھتے ہیں وہ لکھتے ہیں یورپ میں بلاگرز کا جو مقام ہے وہ اردو لکھنے والوں کو حاصل نہیں مگر آنے والے وقت میں مثبت تبدیلی آئے گی.

-    بلاگنگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@کچھ اور نہیں کرتی جاب کی تلاش میں ہوں معذور بچوں کا ایک اسکول ہمارے قریب کھلا ہے مگر وہاں جگہ نہیں ملی میں زندگی کے اس رنگ کو دیکھنا چاہتی ہوں.

-    کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@میرے خیال میں آج کل انٹرنیٹ کے دور میں سب سے بڑی اردو کی خدمت ان لوگوں نے کی ہے جنہوں نے اردو کا کی بورڈ شروع کیا یونی کوڈ میں اور لکھنے کا سلسلہ شروع کیا رومن اردو لکھتے لکھتے لوگ اردو کو بھولنے لگے تھے اور وہ لوگ نایاب کتابوں کو منظرِ عام پہ لا رہے ہیں اور وہ استاد جو خلوص دل سے سہولتیں نا ہونے کے باوجود بچوں کو پڑھا رہے ہیں قابلِ ستائش ہیں بلاگرز سے یہی کہنا ہے یہ نا دیکھیں کتنے لوگ پڑھتے ہیں جو محسوس کرتے ہیں اپنے ضمیر کی آواز سنیں ضرور لکھیں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دیں.

-    آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتی ہوں؟

@ ابھی زندگی کو سمجھ رہی ہوں مقصد نہیں جانتی کیا ہے خواہش نہیں کئی خواہشات ہیں.

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ آپ کی پسندیدہ کتاب؟ یا  کن موضوعات پر کتابیں پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ؟

@ بچپن میں ٹارزن کے کارنامے عمروعیار کی چالاکیاں اشفاق احمد کی کہانیاں پڑھتے ھوئے گزرا ڈائجسٹوں نے متاثر نہیں کیا ابو کو ابن انشاء پسند تھا ان کی کتابیں پڑھیں کرنل محمد  خان شفق الرحمن صدیق سالک یوسفی کو پڑھا اور یونس بٹ کی کتابیں پچھلے دو تین سال میں پڑھیں ایک بار ایک دوست کے گھر ایک ڈائجسٹ کی ورق گردانی کرتے ھوئے عمیرہ احمد کا ناول پیر کامل پڑھنے کا اتفاق ھوا اس ناول نے ہر ماہ ڈائجسٹ خریدنے پہ مجبور کیا مجھے پیار محبت کی انڈین مویز ٹائپ کی کہانیاں پسند نہیں میں  خاموش محبت کی قائل ھوں جس میں اظہار نہیں ہوتا انسان دوسرے کے ہر  احساس کا  خیال رکھتا ھے یہ بات فرحت اشتیاق کا ناولز میں نظر آئی عمیرہ احمد اور فرحت اشتیاق میری فیوریٹ ہیں.

2۔کیا آپ کوشعر و شاعری سے لگاؤ ہے؟ اگر ہے، تو آپ کے پسندیدہ شاعر اور پسندیدہ شعر کون سا ہے؟

@شاعری اپنے جذبات کے اظہار بہترین صورت ہے چند الفاظ میں اپنے دل کی بات کہنا ۔۔۔ میں نےغالب کو پڑھا کافی مشکل ہے فیض کی شاعری اچھی لگی اس کے علاوہ اعتبار ساجد محسن نقوی پروین شاکر کو پڑھا آزاد شاعری میں امجد اسلام امجد ان کی  کئ نظموں کو پڑھ کر لگتا ھے الفاظ بہتے ہیں احمد فراز میرے فیوریٹ ہیں ان کی شاعری میں جو تمثیلیں ہیں وہ زبردست  ہیں ان کا ایک شعر پڑھا تھا پھر ایک بار پڑھا بار بار پڑھا اور ہمیشہ سے پسندیدہ ہے.

ہم تو محبت میں بھی توحید کے قائل ہیں فراز

ایک ہی شخص کو محبوب بنائے رکھنا

3۔ کہتے ہیں کہ رنگوں کے انتخاب سے کسی حد تک انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، تو ہم  آپ کے پسندیدہ رنگ کے بارے میں بھی  جاننا چاہیں گے؟

@مجھے سفید اور آسمانی رنگ پسند ہے اس کے علاوہ ریڈ اور گرین ۔۔۔۔۔۔ اب  شخصیت کا اندازہ لگا کر مجھے بھی بتائیں.

4۔  کونسا کھانا آپ بہت شوق سے کھاتی ہیں؟

@مجھے اپنی امی کے ہاتھ کی بنی ہوئی کڑھی بہت پسند ہے اس کے علاوہ بریانی بلکہ چاول سے بنی کوئی بھی ڈش چکن تکہ سیخ کباب پوری لسٹ آرہی ہے ذہن میں ساتھ منہ میں پانی بھی.

5۔  آپ کا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟

مجھے ہر موسم اچھا لگتا ھے بہار خزاں  سردی گرمی اور گرمی کی بارش خاص طور پہ جب ٹیریس کی چھت پہ بارش پر بارش برستی ہے  اور شیشے پہ گرنے سے جو چھم چھم کی آواز اتی ہے  وہ بہت اچھی لگتی ھے آدھی رات کہ بھی جب بارش ہوتی ہے میں ٹیریس پہ جا کر بیٹھ جاتی ہوں.

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

@جی کافی حد تک

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

@اگر کوئی غلطی ہو جائے تو افسوس ہوتا ہے.

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

@درست

4۔ میں ایک اچھی   دوست ہوں؟

@اگر کسی کو اپنا دوست مان لوں پھر ہر چھوٹی چھوٹی بات کا خیال رکھتی ہوں

5۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

طوفانی

اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتی ہوں تو آپ کہہ سکتی ہیں۔

@آپ نے سب کچھ پوچھ لیا میں نےبھی سب کچھ بتا دیا کسی نے کچھ اور پوچھنا ھو تو پوچھ سکتا ہے.

سعدیہ، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

شکریہ مارواء میں نےبہت سے لوگوں سے انٹر ویو لینے کا سوچا تھا مگر کبھی انٹرویو دینے کا نہیں سوچا تھا.انٹرویو دیتے ہوئے میرے چہرے پہ ویسی ہی مسکراہٹ تھی جیسی زرداری کے چہرے  پہ ہوتی ہے.کوشش کی ہے جیسے سوچتی ہوں یا جیسی ہوں ویسے ہی جواب دوں-

منظر نامہ کی ٹیم کا شکریہ اور سب پڑھنے والوں کا بھی.

اسد اللہ سے شناسائی
السلام علیکم۔

منظر نامہ کے قارئین کے لیے آج ہم  سلسلہ شناسائی میں ایک اور مہمان بلاگر کے ساتھ حاضر ہیں۔ ہمارے آج کے مہمان  ایک خاص شخصیت ہیں، جن کا اردو سے تعلق کافی پرانا ہے۔ آپ  ایک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ   سات کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ آپ کافی عرصے سے بلاگنگ کر رہے ہیں۔  آپ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں بلاگنگ کرتے ہیں۔  ہمارے آج کے مہمان کا نام  ڈاکٹر محمد اسد اللہ ہے، آپ بزم اردو کے نا م سے بلاگ لکھتے ہیں۔ تو آئیے اسد اللہ صاحب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید اسد اللہ صاحب،

- اسد اللہ صاحب، سب سے پہلے ہم آپ کے خاندانی پس منظر، تعلیم اور آپ کے پیشے کے بارے جاننا چاہیں گے؟

ج۔ میرے والد جو الحمد للہ اب بھی بقیدِ حیات ہیں ،ابتداً ایک کسان تھے ،ان کا خاندانی پیشہ کپڑوں کی تجارت تھی جو ان تک آ تے آ تے ناپید ہوگئی تھی ، البتّہ اس اعتبار سے ہم بزاز کہلاتے تھے۔میرے نانا بھی اپنے قصبے کے سب سے بڑے تاجر تھے اورسوداگر کہلاتے تھے ۔والدہ کے انتقال کے بعد ننھیال میں میری پرورش ہو ئی اور مقامی کالج میں جہاں ذریعۂ تعلیم مراٹھی زبان تھی ،گریجویشن کے بعد میں نے اپنا کریر ایک سینیٹری ویر کی دکان سے شروع کیا ۔ ساری زندگی تجارت کے ماحول میں بِتانے کے باوجود اس میدان کے ہنر مجھے نہ آنے تھے نہ آ ئے ۔اورنگ  آباد سے بی ایڈ کا امتحان پاس کیا اور پیشۂ تدریس سے وابستہ ہو گیا ۔ اس دوران میں نے اردو ،انگریزی اور عربی میں ایم اے کیا ۔ اردو انشائیوں کا تاریخی و تنقیدی جائزہ ‘اس عنوان کے تحت تحقیقی مقالہ لکھ کر امراؤتی یو نی ور سٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔اب میں وسط ہند کے شہر ناگپور میں مولانا ابوالکلام آزاد جو نیئر کالج میں اردو اور عربی کا مدرّس ہوں۔

- آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

میری پیدائش مہاراشٹر کے ایک قصبہ وروڈ میں ہوئی جو امراؤتی ضلع میں واقع ہے اور سنگتروں کے لئے مشہور ہے ۔یوں تو سنگتروں کے لئے شہر ناگپور معروف ہے جو یہاں سے تقریباً سو کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔وروڈ اور اس کے آ س پاس کے علاقوں میں ہو نے والی سنگتروں کی پیداوار ناگپور کے کھاتے میں لکھی جاتی ہے۔بہر حال، میری جائے پیدائش اور سکونتِ حال میں وہی فر ق ہے جو حا ل اورقال میں ہو تا۔

- اپنی تصانیف کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ آپ نے کن کن موضوعات پر لکھا ہے ؟

ج: بنیادی طور پر میری دلچسپی کا مر کز انشائیہ اور طنز و مزاح ہے ۔انشائیہ نگاری کی جس تحریک کو ڈاکٹر وزیر آ غا نے شروع کی تھا میں اس سے وابستہ رہا ۔اوراق ،لاہور ،ادبِ لطیف ،اردو پنچ ،تخلیق ،لاہور کے علاوہ میرے انشائیے اور مزاحیہ مضامین خاص طور پر ماہنامہ شگوفہ ،حیدر آ باد میں شائع ہوئے ۔ میرے انشائیوں کے مجموعے بوڑھے کے رول میں کے پیش لفظ میں ڈاکٹر وزیر آ غا صاحب نے ہندوستان میں تین انشائیوں کی نشاندہی کی تھی جو ان کی تحریک کے تحت طبع آ زمائی کر تے رہے ایک احمد جمال پا شا ،دوسرے رام لعل نابھوی اور تیسرا یہ خاکسار محمّد اسد اللہ ۔

اب تک میری آٹھ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے بوڑھے کے رول میں،ہوائیاں اور پر پرزے ان ہی اصناف سے متعلق ہیں ۔مراٹھی کے ظریفانہ ادب کو میں نے اردو میں ترجمہ کر کے جمالِ ہم نشیں اور دانت ہمار ے ہونٹ تمہارے ان دو کتابوں میں پیش کیا۔ قلم سنبھالا تو شاعری کی، مگر اس کی اشاعت سے پر ہیزکیا البتّہ گذشتہ برس بچوں اور طلباء کے لئے لکھی گئی میری نظموں کا مجموعہ خواب نگر منظرِ عام پر آ یا ہے۔یک بابی ڈراموں کے مجموعے صبحِ زر نگار اور کوئز کے مجموعے پروازکو مرتّب کر کے شائع کیا۔

- بزمِ اردو پر کب سے لکھنا شروع کیا اور بلاگ بناتے ہوئے آپ نے کیا سوچا تھا کہ آپ کو بلاگنگ کیوں کرنی چاہیے یا بلاگ کے آغاز کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

اکتوبر 2006 سے بلاگ شروع کی اس وقت کو ئی خاص مقصد ذہن میں نہیں تھا اور شاید اب بھی واضح نہیں ہے سوائے اس کے کہ میرے پاس اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں میں اپنی تحریریں پیش کر سکتا ہوں جنھیں رسائل اور کتابوں کے ذریعے لو گوں تک پہنچا نے کی کوشش کرتا رہا ۔اب یہ چیزیں پوری دنیا میں ان لوگوں تک پہنچ سکتی ہیں جو انٹر نیٹ کے ذریعے اردو ادب کا مطالعہ کر تے ہیں ۔ بزمِ اردو کی تشکیل کے وقت ایک مقصد یہ بھی ذہن تھا کہ میں اسے ایک ایسے ویب سائٹ کی شکل دوں جہاں اسکول اور کالج میں زیرِ تعلیم طلبا ء کو انکے مطلب کا مواد ، اطّلاعات اور تدریسی سرمائے میں معاون معلومات کا ذخیرہ مہیّا کیا جا ئے۔ اچّھا ،معیاری تخلیقی ادب ان کے مطالعے کے لئے پیش کیا جا ئے اور مختلف مواقع ،موضوعات اور شخصیات سے متعلق مضامین کی تلاش میں نکلے ادب دوست احباب کے کام کی کو ئی چیز میرے بلاگ پر دستیاب ہو سکے ۔

آپ بلاگ پر کن کن موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

ج۔ مختلف شخصیات ،تعلیمی اداروں میں منائے جانے والے اہم دن ،تہوار ،تدریس میں شامل مو ضوعات ،ادب، سماجی مسائل اور ماحولیات کے علاوہ میں اپنے شہر ناگپور کی ادبی و سماجی سر گرمیوں اور اہم شخصیات کو بھی اپنے بلاگ کے ذریعے اردو دنیا میں متعارف کر وانا چاہتا ہوں ۔

- بلاگنگ کے آغاز میں کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ج: مضامین پوسٹ کرنا ،لوگوں کے کامینٹ کے جوابات دینا ،اِ ن پیج میں لکھے ہو ئے مواد کو یونی کوڈ میں منتقل کرنا یہ سب چیزیں میرے لئے نئی تھیں ۔اب بھی میں تمام کاموں کو پوری طرح انجام نہیں دے پا تا ہوں ، اسی لئے کسی نو سِکھئے کی طرح بلاگ کی گاڑی کو ذرا سست رفتار کے ساتھ چلا رہا ہوں ۔یہ سچ ہے کہ میں اس عرصے میں میں نے اپنی توقّع سے زیادہ سیکھا ہے ۔

- یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں پہلی بار آپ کو کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

ج۔ میں بھی اپنے بیشتر ہمعصروں کی طرح انکل کہلاتا ہوں اور نئی ایجادات کو بچّوں کی سی مستعدی کی طرح برتنے میں ناکام ہوں۔ آج بھی موبائیل کا نیا ہینڈ سیٹ استعما ل کرتے ہوئے مجھے اپنے بچّوں سے بار بار رابطہ کر نا پڑتا ہے ، لیکن طرزِ کہن پہ اَڑنا آئینِ نو سے ڈرنا ،اس کٹھن منزل پر میں نہیں پہنچ پایا ۔اسی وسعتِ قلبی کا نتیجہ تھا کہ جب میرے بیٹے توصیف احمد اور بھتیجووں وقاص اور وسیم نے یہ کہا کہ آپ رسائل میں لکھتے ہیں بلاگ پر بھی لکھئے تو میں اس نئی وادی میں سر گرمِ سفر ہو گیا۔

- آپ انگریزی میں بھی بلاگنگ کرتے ہیں اور اردو میں بھی۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کس زبان میں آپ کو بلاگ لکھنے میں لطف آتا ہے؟

ج۔ جس طرح میں ا ردو میں لکھ سکتا ہوں، انگریزی زبان میں لکھنا میرے لئے دشوار ہے ۔انگریزی میں ایسے مضامین میں نے پو سٹ کئے جو پہلے ہی لکھ چکا تھا ۔وقت کے تقاضوں کے تحت اکثر اردو میں براہِ راست بھی لکھنا پڑا اوراسی لئے اردو میں لکھنا میرے لئے ایک پرلطف مشغلہ ہے ۔

- کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

ج: میرے خیالات ایک بڑے طبقے تک پہنچے ،پڑھنے والوں کی جانب سے پذیرائی ہو ئی اور انٹر نیٹ پر میری تحریریں محفوظ ہیں ، یہ احساس بڑا مسرّت بخش ہے ۔ مستقبل میں قارئین کے وسیع حلقے تک رسائی کی امّیدہے ۔

- اگر آپ کو اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے مزید یہ کہ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟

ج: اردو میری مادری زبان ہے ۔ میری ملازمت کا تعلق اردو سے ہے او ر میں ذاتی طور پردین و اسلام کے ساتھ اردو زبان کی ترویج و بقا کو اپنی زندگی کا ایک اہم مقصد مانتاہوں اور اسی مشن کے تحت اپنے اسکول و کالج میں جو میری جو لان گاہ ہے ،مصروف ہوں ۔اس سلسلے میں لکھی گئی میری بیشتر تخلیقات اور مضامین بزمِ اردو بلاگ پر بھی میں پیش کر دیا کرتا ہوں ۔ میں نے نہ صرف بچّوں کے لئے زبان و ادب سے متعلق مضامین ،نظمیں اور کتابیں لکھیں ہیں بلکہ طلبا ء میں اردو زبان و ادب کا ذوق پیدا کرنے کی مختلف سطحوں پرکو شش بھی کیں۔سالانہ میگزین تہذیب الکلام ،ناگپور، گذشتہ چند برسوں سے ایڈٹ کر رہا ہوں ۔یہ سب اس لئے لکھ ر ہاہوں کہ میر ی خواہش ہے کہ ہر اردو والااردو کا سپاہی بن کر اپنی مادری زبان کا حق ادا کرے ۔

- آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

ج : کوئی شخص اگر اپنی ماں کو اپنے گھر سے باہرنکال دے تو یہ سوال بے معنی ہو جا تا ہے کہ پڑوسیوں نے اس خاتون کو اپنے گھروں میں جگہ دی یا نہیں ۔ہندوستان میں اہلِ اردو اور اردو اداروں نے آج اردو کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے، اگر صحیح معنوں میں آ پ ان حالات کو جان لیں گے تو یہی کہیں گے ۔اس گھر کو آ گ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔

- آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

ج: اردو بلاگنگ کے مستقبل میں امکانات روشن ہیں۔

- بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

ج۔ گھر اور اسکول کی مصروفیات نے کہیں کا نہیں رکھا ۔ ورنہ ہم بھی آ دمی تھے کام کے ۔

- کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

ج۔اردو کے مستقبل سے میں قطعی مایوس نہیں ہوں تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس گرتی ہو ئی دیوار کو سہارا دینے والوں ہی دم قدم سے ہی اردو زندہ رہے گی ۔یہ لوگ ایک زبان ہی نہیں ایک تہذیب کے محافظ ہیں جو اس اندھیرے میں اردو کا چراغ روشن کئے ہوئے ہیں ۔

اندھیرے کبھی کم نہ ہوں گےچراغ

کسی ذاویئے سے اجالا کرے

- ایک استاد کی حیثیت سے آپ آج کے طالب علم کو کیسا دیکھتے ہیں؟

ج: طلباء سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں مگر اساتذہ ان کی صحیح رہنمائی نہیں کر پا رہے ہیں ۔ہم اپنے آ س پاس تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو تعلیم کے معاملے میں جس قدر محنت کر تے ہو ئے دیکھتے ہیں لڑکے اسی قدر مایوسی ،غفلت اور بے راہ روی کا شکار ہیں یہ عدم توازن ہمارے لئے ایک لمحۂ فکریہ ہے ۔ اس کا ایک بھیانک پہلو یہ بھی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو جب ہماری قوم میں مناسب تعلیم یافتہ لڑکے نہیں ملتے تو وہ دوسری قوم کے نو جوانوں کی طرف راغب ہو کر اپنا مذہب تک چھوڑ دیتی ہیں ۔ اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

ج: اللہ کو راضی کر نا ۔کو ئی ایسا کام کر جاؤں کہ اس زندگی پرتضیعِ اوقات کا الزام نہ آ ئے ۔

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ آپ کی پسندیدہ کتاب؟ یا کن موضوعات پر کتابیں پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ؟

ج: قرآن مجید۔

طنز و مزاح ۔ کسی بھی مو ضوع پر معلومات سے بھرپور کتاب جو زندگی اوراس کی حقیقت سے متعلق کو ئی نیا پہلو منکشف کرے میرے لئے دلچسپ ہے ۔

2۔کیا آپ کوشعر و شاعری سے لگاؤ ہے؟ اگر ہے، تو ہم آپ کے پسندیدہ شاعر اور پسندیدہ شعر کے بارے میں جاننا چاہیں گے؟

ج: شاعری سے لگاؤ اس حد تک ہے کہ خود بھی شعر کہہ لیتا ہوں۔ پسندیدہ شاعر غالب ۔پسندیدہ اشعاربے شمار ہیں مثلاً

ہر چند سبک دست ہو ئے ہم بت شکنی میں

ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور

3۔ کہتے ہیں کہ رنگوں کے انتخاب سے کسی حد تک انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، تو ہم آپ کے پسندیدہ رنگ کے بارے میں بھی جاننا چاہیں گے؟

ج: پسندیدہ رنگ زعفرانی

4۔ کونسا کھانا آپ بہت شوق سے کھاتے ہیں؟

ج: بریانی

5۔ آپ کا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟

ج: سردی

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

@درست

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

@درست

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

@درست

4۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

@درست

5۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درست

اسد اللہ صاحب، اپنے قیمتی وقت میں سے منظر نامہ کے لیے وقت نکالنے کا بہت شکریہ۔

تانیہ رحمان سے شناسائی
السلام علیکم۔

سلسلہ  شناسائی میں ہم آج ایک اور مہمان کے ساتھ حاضر ہیں۔ ہماری آج کی مہمان اردو بلاگنگ میں  زیادہ پرانی نہیں ہیں۔ لیکن آپ اردو بلاگنگ میں آتے ہی چھا گئیں۔ آپ کے بلاگ پر   بہترین تحاریر کے ساتھ ساتھ بہت خوبصورت گیت بھی سننے کو ملتے رہتے ہیں۔  اس سے پہلے آپ القمر پر بھی بلاگنگ کرتی رہی ہیں۔ آپ بلاگ پر اپنے تعارف میں لکھتی ہیں کہ  وہ “ پاکیزہ” میں افسانے،پشاور کے اخبار “آج” میں کالم، لندن سے شائع ہونے والا اخبار ”وژن انٹرنیشنل” اور”جنگ لندن” کے لیے بھی کالم اور مضامین لکھتی ہیں ۔ تو آئیے مزید جاننے کے لیے تانیہ رحمان سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید تانیہ۔

تانیہ، سب سے پہلے ہم آپ کے بارے کچھ جاننا چاہیں گے۔ آپ کا خاندانی پس منظر، تعلیم، پیشہ یا آپ کیا کرتی ہیں؟

@ نام تو آپ جانتے ہیں ۔ تانیہ رحمان ۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی اور گھر بھر کی لاڈلی ۔ ابا جی سرکاری آفیسر۔  بی اے فائنل میں شادی ہو گئی ، لیکن شادی کے بعد بی اے کیا اور اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کورسز کیے اور گھر داری

آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@ پشاور میں پیدا ہوئی ابھی اپنے میاں جی کے ساتھ یوکے میں ہوں شادی کے بعد ملک سے باہر رہے ۔ میاں یعنی رحمان جوکے پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں، انکے ساتھ کافی جگہ گھومنے کا اتفاق ہوا ۔ ابھی میں مانچسٹر میں ہوں۔

آپ نے بلاگ میں تعارف کے صفحے پر لکھا ہے کہ آپ افسانہ اور کالم نگاری کرتی ہیں۔ اس بارے میں کچھ بتائیے کہ لکھنے کا شوق کیسے اور کب ہوا اور کس کس اخبار میں آپ لکھتی ہیں ؟

@ اسکول کے زمانے میں کچھ لکھا تھا لیکن وہ اپنے تک تھا ۔ پھر اتفاق ہوا بلاگ پر ایک دوست کے کہنے پر آئی تھی تب مجھے پتا چلا بلاگ کیا ہوتا ہے ۔ مجھے ریڈیو اور ٹی وی پر میزبانی کا شوق تھا ۔ ٹی وی پر تو کیا لیکن پھر چھوڑ دیا ماحول کی وجہ سے لیکن لکھنے کا اتفاق میرے لیے سر درد کی گولی کا کام کرئے گا یہ سوچا نہیں تھا ۔ اس لکھنے کی وجہ سے میری دوست بھی خفا رہتی ہیں.  پہلا افسانہ اپنی ماں کے لیے لکھا تھا ۔ جب اچانک وہ ہم سب کو چھوڑ کر دوسری دنیا چلی گئی ۔ اور میں وقت پر نہیں پہنچ پائی( فلائٹ جا چکی) ۔ یہ افسانہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے دل سے ایک ایک حرف لکھا تھا اخبارت کی جہاں تک بات ہے میں نوائے وقت آواز جو لندن سے شائع ہوتا ہے -اس کی انچارج بھی میں ہوں اب میں مقدمہ اخبار کے لیے کالم لکھتی ہوں

یہ بتائیے کہ آپ نے بلاگ ہیڈر پر لکھا ہے کہ ” بلاگ تانیہ رحمان (عین الیقین) خوش آمدید۔ ”عین الیقین” یہاں کس پس منظر میں لکھا گیا ہے ؟

@میرا اصل مقصد سچائی کو سامنے لانا ہے ۔ اور وہ کچھ جو لوگ سچ تو سمجھتے ہیں لیکن سچائی کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔ میرا ایمان ہے سچ کبھی مات نہیں کھاتا ۔ پریشانی ضرور ہوتی ہے  لیکن جیت سچائی کی ہی ہوتی ہے

بلاگ کب لکھنا شروع کیا اور بلاگ بناتے ہوئے آپ نے کیا سوچا تھا کہ آپ کو بلاگنگ کیوں کرنی چاہیے یا بلاگ کے آغاز کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

@ اصل میں جب میں نے اتفاق سے لکھنا شروع کیا ۔ تب میں خود نہیں جانتی تھی ۔ لیکن ہوتے ہوتے جب میں نے پہلی دفعہ اردو لکھنا شروع کی تو مجھے یوں لگا میں ادنی کلاس میں ہوں اور وہ سب کچھ دوبارہ لکھ رہی ہوں جو چھوٹے ہوتے لکھتی تھی ۔ ایک عجیب سی خوشی اور احساس تھا۔ پھر جس بلاگ پر لکھتی تھی ۔ کچھ وجوہات کی بنا پر وہاں سے جانا پڑا تب مجھے لگا کہ اپنا بلاگ بنا کر دیکھا جائے ۔ کم از کم دوسروں کی منت سماجت اور ہر وقت کے رعب سے جان چھوٹ جائے گی ۔ بلاگ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہم دوسروں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں ۔ کچھ اپنی کہتے ہیں اور کچھ ان کی سنتے ہیں

اس بلاگ سے پہلے  غالباً آپ القمر پر بھی بلاگنگ کیا کرتی تھیں۔ وہ تجربہ کیسا رہا ، کچھ اس بارے میں بتائیں؟

@وہی سے میرا بلاکنگ کا سلسلہ چلا تھا ۔ اچھا تھا

آپ بلاگ پر کن کن موضوعات پر لکھتی ہیں ؟

@کوشش کرتی ہوں ہر اس موضوع پر لکھوں جو دوسروں پر اثر انداز ہو ۔اور حق اور سچائی پر مبنی ہو ۔

یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں پہلی بار آپ کو کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@پہلی بار میری دوست نے مجھے بتایا تھا وہ خود افسانہ نگار شاعرہ ہیں انھوں نے کہا تھا تبصرہ کرنے کو میں نے رومن اردو میں لکھا تھا ۔ تب مجھے بلاگ بہت اچھا لگا کہ اپنی چھوٹی سی چھوٹی بات بڑی آسانی سے کہی جاسکتی ہے ۔

بلاگنگ کے آغاز میں کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ کوئی خاص نہیں ۔ بلکہ میں نے بہت کم عرصے میں بہت اچھے اچھے بلاگرز کو اپنے بلاگ پر تبصرہ کرتے ہوئے پایا ، میں انکی مشکور ہوں

کیا آپ سمجھتی ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ بلاگ ایک بہت خوبصورت راستہ ہے ۔ جہاں آپ کو پھول زیادہ اور کانٹے کم ملتے ہیں لوگ آتے جاتے ہم سے ملتے ہیں ۔ پہلے دعا سلام ہوتی ہے اور پھر دوست بھائی بہن ایک اچھے ساتھی بن جاتے ہیں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں ۔ جو کچھ لکھا جاتا ہے اچھا ہے تو واہ ورنہ تنقید کے لیے تیار  سب کچھ اسی وقت ہمارے سامنے

اگر آپ کو اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گی مزید یہ کہ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟

@ دیکھیں اردو ہم پچپن سے بولتے اور پڑھتے آرہے ہیں ۔ ایک بہت میٹھی زبان ہے تم بھی بولا جائے تب بھی برا نہیں لگتا ۔ اپنے اندر ادب لیے ۔ سب سے اہم بات پاکستان میں ٢٥ زبانیں بولی جاتی ہیں ۔ وہ سب کی سمجھ میں نہیں آتیں ۔سب کو ایک دوسرے کے قریب لانے والی واحد اردو ہے ، یہ تعلق ہی تو ہے جو میرے اور آپ کے درمیاں اردو نے بنا دیا ۔ ہمارے خاندان میں اردو پشتو پنجابی ہندکو  سب بولی جاتیں ہیں

آپ کیا سمجھتی ہیں کہ اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@یہ تو نہیں کہہ سکتے  کہ اردو کو مقام مل گیا ہے  اردو آج بھی اپنے اس مقام پر نہیں ہے جہاں اس کو ہونا چاہے تھا ۔لیکن  سب سے بڑا مسئلہ ہمارے ہاں انگریزی بولنے کا بھوت لوگوں کے دماغ پر سوار ہو گیا ہے ۔ غلط ملط انگریزی بولیں گے ۔ لیکن بولنا ضروری ہے کہیں کوئی یہ نہ کہہ دے کہ ان پڑھ ہے یا پھر کم پڑھا لکھا ہے ۔ اور جو پڑھے لکھے ہیں وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ کہ اردو بولنے سے ان کی تعلیم حیثیت کم ہو جائے گی ۔ میں نے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جو ہر وقت یہ راگ آلاپتے ہیں ۔ کہ ہم اردو کی خدمت کر رہے ہیں اور ہمارے بچے بھی اس میں شامل ہیں جب ان کے بچوں سے بات کرو تو اردو کی خدمت کرنا دور کی بات اردو بولنی تک نہیں آتی ۔۔

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتی ہیں؟

@ اگر اسے محنت اور شوق سے کام ہوتا رہے تو انشاءاللہ وہ دن دور نہیں کہ اردو بلاکنگ سب سے آگے ہو گی ۔اور اس کی سب سے بڑی وجہ نیٹ ہے جہاں اسی وقت اپنے لکھے کا جواب مل جاتا ہے

بلاگنگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ پہلے ایک ماں ہوں بیوی ہوں ۔ اس کے علاوہ مجھے پرندے رکھنے کا بہت شوق ہے ۔ ان کو دیکھ کر ایک عجیب سی خوشی ہوتی ہے ۔ جب وہ اپنی سریلی آوازوں میں باتیں کرتے ہیں ۔

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ میں یہی کہوں گی جو بھی اردو کے لیے لکھ رہا ہے ایک تو اس کی اپنی خوشی شامل ہے اس کو سکون ملتا ہے ۔ لیکن خدا کے لیے جس بلاگ پر بھی تبصرہ کرنے جائیں تو یہ مت سوچیں کے منفی تبصرہ ہی کرنا ہے ۔ دونوں پہلو دیکھ ۔ اور اپنے جاننے والوں کے ہی بلاگ کا چکر نہ لگاہیں ۔ جو اچھی تحریر ملے چاہے وہ کسی کی بھی ہو تبصرہ لازمی کریں ۔ یہ سوچے بغیر کے جواب میں وہ بھی آکر آپ کے بلاگ پر لکھے ۔

آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتی ہوں؟

@پہلے تو اپنے بچوں کو نیک اور اچھا انسان بناوں ۔ یہ خواہش نہیں، حج کا سوچا اللہ سے دعا کی دو دفعہ مجھے یہ سعادت نصیب ہوئی ۔ اور میری زندگی کا مقصد دوسروں کی خدمت کرنا غریبوں کی مدد بے سہاروں کے کام آنا اللہ پاک مجھے یہ سب کچھ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ کہنے کی حد تک نہیں سرانجام دینے کی حد تک آمین

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ آپ کی پسندیدہ کتاب؟ یا کن موضوعات پر کتابیں پڑھنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ؟

@(قرآن شریف ) جہاں تک موضوعات کی بات ہے تو کوئی بھی چاہے افسانے کی ہو یا شاعری کی کہانی دلچسپ ہو تو جب تک ختم نہیں ہو جاتی ۔ چھوڑتی نہیں ، ویسے میں منٹو کو بہت شوق سے پڑھتی ہوں ۔ اور قدرت اللہ شہاب ، انجم انصار۔

2۔کیا آپ کوشعر و شاعری سے لگاؤہے؟ اگر ہے، تو آپ کے پسندیدہ شاعر اور پسندیدہ شعر کون سا ہے؟

@اچھی شاعری کسی کی بھی ہو شعر کہنے کا شوق ہے لیکن اس طرف ابھی دھیان نہیں دیا ۔ نوشی گیلانی ،احمد فراز ۔ غالب پروین شاکر ، میرا جی

مجھے دیکھ کر جو اک نظر میرے سارے درد سمجھ سکے

جو ہو اس قدر چاہ گر مجھے اس نگاہ کی تلاش ہے

3۔ کہتے ہیں کہ رنگوں کے انتخاب سے کسی حد تک انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، تو ہم آپ کے پسندیدہ رنگ کے بارے میں بھی جاننا چاہیں گے؟

@ سنا تو میں نے بھی ہے لیکن کبھی غور نہیں کیا ۔ مجھے وائٹ پنک اور کالا

4۔ کونسا کھانا آپ بہت شوق سے کھاتی ہیں؟

@اللہ پاک نے ہم لوگوں کے لیے ایسی ایسی نعمتیں پیدا کی ہیں کہ کسی ایک کھانے کے بارے میں کہنا میرے لیے مشکل ہے میں شکر ادا کرتی ہوں اسلام واحد مذہب ہے جس میں ہم سب کچھ کھا سکتے ہیں ماسوائے حرام کے۔

5۔ آپ کا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟

مجھے بہار اور خزاں بہت پسند ہیں ، بہار کے موسم میں جہاں پھول کھلتے ہیں وہاں خزاں اپنی اداسی میں ایک خوبصورت رنگ لیے ہوئے ہے

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

@ جی ہاں مجھے عادت تو میرا خیال ہے کم ہو گا ایک نشہ سا ہو گیا ہے اگر ایک دن نہ آوں تو لگتا ہے کچھ بھول گئی ہوں

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

@اپنی طرف سے پوری کوشش کرتی ہوں کہ کچھ ایسا نا کروں جس سے افسوس ہو ۔ لیکن انسان ہونے کا ناطے کبھی نہ کبھی کچھ نہ کچھ ہو ہی جاتا ہے مجھے کوئی کچھ کہہ دے تو اتنا افسوس نہیں ہوتا ہاں میں کسی کو جواب میں کچھ کہہ دوں اس کا زیادہ افسوس ہوتا ہے

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

@انسان ساری زندگی سیکھتا ہے اگر وہ یہ سیکھ جائے ۔

4۔ میں ایک اچھی دوست ہوں؟

@اپنی طرف سے پوری کوشش ہوتی ہے کہ دوستی نبھاوں کیونکہ دوست ہماری اپنی مرضی سے بنتے ہیں ۔ اور اچھے دوست قسمت والوں کو ملتے ہیں ۔آج بھی میری بچپن کی دوست میرے ساتھ ہیں ۔

5۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

تھوڑی دیر کو آتا ہے ۔ اور خاص کر جھوٹ پر بہت آتا ہے۔ جب میرے سامنے کوئی جھوٹ بول رہا ہو

اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتی ہوں تو آپ کہہ سکتی ہیں۔

@ویسے تو آپ نے سب کچھ پوچھ لیا اب جواب دینے میں کتنی کامیابی ہوئی اس کا فیصلہ پڑھنے والے ہی کر سکتے ہیں ۔ بس یہی کہوں گی کہ یہ زندگی بہت چھوٹی ہے اس میں نفرت حسد اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں ضائع مت کرو ۔ اگر ہو سکے تو چھوٹی چھوٹی نیکیاں اکٹھی کرنے کی کوشش کرو ، اور جہاں تک ہو سکے اپنے سے نیچے کو دیکھو سکھ اور سکون پاو گے ۔ اور جو کچھ اللہ پاک نے آپ کو دیا ہے وہ کوئی لے نہیں سکتا ۔ اور جو کچھ دوسروں کے حصے میں ایا ہے وہ آپ نہیں چھین سکتے

اللہ پاک ہمارے ملک پاکستان کو ہمشہ قائم دائم رکھے ۔ ہماری پہچان آن اور ہماری جان پاکستان ہے ۔ پاکستان زندہ باد

تانیہ، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

میں آپ کی مشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا ۔اگر جوابات صحیح نہ ہوئے دونوں ہاتھ جوڑ کر معذرت ۔ منظر نامہ کے بارے میں یہی کہوں گی کہ آپ بہت محنت سے پورے مہینے کی رپورٹ تیار کرتے ہو ۔ اور سب کے بارے میں رائے لکھتے ہو جو کہ آسان کام نہیں ہے دعا ہے ۔ منظر نامہ مزید ترقی کرئے امین

ایم بلال سے شناسائی
السلام علیکم.

ہمارے آج کے مہمان  ایک اردو بلاگر ہیں، گو کہ آپ آجکل بلاگنگ کم ہی کر رہے ہیں، لیکن جتنا آپ نے لکھا یا اردو کے لیے کام کیا وہ قابل تعریف ہے۔ آپ خاموشی سے اپنا کام کرتے ہیں اور پھر اچانک اپنے شاہکار کو لوگوں کے سامنے پیش کر دیتے ہیں۔  آپ نے اردو اور کمپیوٹر  پر ایک کتابچہ پی ڈی ایف فائل کی صورت میں بنایا ، جو نئے اردو بلاگرز  یا یوزرز کے لیے نہایت ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ  اچھی طبیعت  کے ساتھ ساتھ اچھی سوچ کے بھی مالک ہیں۔ آپ کا کہنا ہے کہ ۔۔۔

“یوں تو میں کسی قابل نہیں۔ سمندر میں ایک قطرے سے بھی کم اہمیت ہے لیکن “قطرہ قطرہ ملے تو سمندر ضرور بنتا ہے” کا قائل ہوں۔ اسی سمندر کی تلاش کے لئے مثبت، فکری اور انقلابی سوچ کو اپنے اندر اور دوسروں کے اندر بیدار کرنے کی وقتاً فوقتاً کوشش کرتا رہتا ہوں۔ ہر بندہ اپنا ایک الگ اندازِ بیاں اور اندازِ سوچ رکھتا ہے اور اگر اسی انداز کو مثبت پہلو دے دے تو وہ کم از کم فکری انداز کا مالک ضرور بن جاتا ہے۔”

تو آئیے  ایم بلال کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید بلال.

شکریہ منظرنامہ و  ناظمین

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

- آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@ ضلع گجرات کا ایک چھوٹا سا دیہات اور حالیہ مقام بھی یہی ہے.

- کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ بقول میرے خاندان کے میں ان پڑھ ہوں وہ اس لئے کہ صرف  بی ایس کمپیوٹر سائنس کیا اور اس کے بعد کچھ نہیں۔ ویسے اگر میں اپنے خاندانی پس منظر  کو دیکھو تو  پھر میں  واقعی  نکما اور ان پڑھ ہوں۔

اس کے علاوہ ایک زمیندار گھرانہ سے تعلق ہے میرے  پر دادا کھیتی باڑی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک قابل حکیم بھی تھے۔ دادا پہلے سرکاری ملازم رہے پھر وہ بھی کھیتی باڑی کی طرف آ گئے۔ میرے دادا کو  اردو ،پنجابی، عربی، فارسی اور  انگریزی پر کافی عبور تھا۔ میرے  والد صاحب سرکاری ملازم ہیں۔ ہم آج بھی تھوڑی بہت کھیتی باڑی کرتے ہیں۔

- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@ میری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ میں اپنی زندگی کے اصل مقصد کو پہچان سکوں اور اس پر عمل کر سکوں۔ باقی خواہشات کا پہاڑ ہے ایک چھوٹی سی خواہش ہے کہ” پاکستان کو اپنی زندگی میں پرامن اور ترقی کرتا دیکھ سکوں۔” یہ میری ایک چھوٹی خواہش ہے ذرا سوچیں کہ بڑی کیا ہوں گی۔

- یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ 2007 میں گوگل کی مہربانی سے اردو محفل ملی اور محفل سے ہی پتہ چلا کہ بلاگنگ بھی کوئی چیز ہے۔ مزید اس کی تفصیل ماوراء نے سمجھائی کہ بلاگ کیا ہوتا ہے، کیوں ہوتا ہے، کس لئے ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔

- کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@اردو محفل پر مختلف دوستوں نے مشورہ دیا کہ اپنا بلاگ بناؤ۔اس کے علاوہ مختلف  بلاگ کے بارے میں پتہ چلا تو وہاں جاتا انہیں پڑھتا اور کبھی کبھی دل کرتا کہ میں بھی اپنا بلاگ بناؤں اور شائد اردو ٹیک پر رجسٹر بھی کیا تھا یہ اپریل 2008 کی بات ہے ان دنوں خوب بلاگ پڑھنے کے ساتھ ساتھ میں اس نتیجہ پر پہنچا کہ بلاگ سے بہتر فورم ہے۔ میری اس سوچ کی ایک مثال آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ میں بلاگ بنانے کی کوشش میں بھی تھا کیونکہ میں چاہتا تھا کہ دونوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔ آخر کار مئی 2008 کے آخر میں میں بلاگ بنانے پر سنجیدہ ہو گیا اور رہنمائی حاصل کرنے کے لئے محفل پر یہ دھاگہ شروع کیا اور جون 2008 میں اپنا بلاگ بنا ہی لیا۔ سارہ خان، ماوراء ، عمارضیاء اور اردو محفل کی مدد نہ ملتی تو شائد میں آج بھی بلاگ سے بہت دور ہوتا۔ شروع میں بس اپنا بلاگ بنانا ہی مقصد تھا اور کچھ نہیں تھا لیکن اب الحمد اللہ بلاگ کے حوالے سے  میرے سامنے ایک مقصد ہے ایک منزل ہے۔

- بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ مجھے زیادہ تر بنیادی معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مجھے یہ تک نہیں پتہ تھا کہ ورڈپریس کیا ہے۔ اور تو اور ایک جگہ عمار نے لکھا کہ آپ ورڈ پریس کے اردو سانچے فلاں جگہ سے ڈاؤن لوڈ کر لیں تو میں نے جواب میں پوچھا جناب یہ سانچہ کیا ہوتا ہے؟  سیدھی سی بات ہے جب بنیاد کا ہی نہیں پتہ تھا تو مشکلات تو ہونی ہی تھیں۔ کئی کئی گھنٹے چھوٹی چھوٹی چیز کو سمجھنے اور تلاش کرنے میں لگا دیئے۔ تھیم یعنی سانچہ کہاں ہوتا ہے؟ اس میں تبدیلی کیسے کرتے ہیں؟ اور پھر اردو سپورٹ کیسے شامل کرتے ہیں؟ ورڈ پریس کو استعمال کیسے کیا جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ لیکن جن دوستوں کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں  وہ اور اردو محفل نے قدم قدم پر مجھے سہارا دیا ،مجھے سیکھایا اور ہمت بڑھاتے رہے۔ میں ان تمام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کیونکہ انہیں لوگوں کی بنیادی معلومات مہیا کرنے کی وجہ سے آج میں کم از کم ایک اچھا بلاگ  سیٹ اپ اور اس کی تھیم خود سے بنا سکتا ہوں۔

- آپ بلاگ پر کس قسم کے موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

@شروع میں تو چند پرانی تحریر جو سیاست اور معاشرہ پر لکھی ہوئی تھی وہ ہی بلاگ پر پوسٹ کر دیں۔ اب بھی ان موضوعات پر لکھتا ہوں لیکن کبھی کبھی۔ اس علاوہ مستقبل میں زیادہ توجہ فروغ اردو  و اردو کمپیوٹنگ اور دیگر تعمیری مقاصد کے موضوعات پر لکھنے کا پروگرام ہے۔ باقی اللہ بہتر کرنے والا ہے۔

- آپ اتنا اچھا لکھتے ہیں ۔ لیکن آجکل آپ کے بلاگ پر تحاریر کم دکھائی دے رہی ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟

@ آپ تحریر پر تبصرہ ہی نہیں کرتے تو پھر لکھنے کا فائدہ؟ ہا ہا ہا یہ صرف مزاح کے لئے تھا۔ باقی حقیقت یہ ہے کہ کچھ مصروفیات اور کچھ میرے عجیب و غریب شوق و جنون لیکن امید ہے آپ لوگ جلد ہی میرے بلاگ پر کچھ اچھا دیکھیں گے۔ جیسے میں آج کل بنیادی نوعیت کی اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ وغیرہ پر لکھ رہا ہوں جو کہ ابھی آف لائن ہی ہیں جیسے ہی کوئی کتابچہ مکمل ہوگا تو اسے بلاگ اور دیگر فورم پر پوسٹ کر دوں گا۔

- یہ بتائیے کہ آپ کے بلاگ پر ہمیں بہت سی معلوماتی تحاریر دیکھنے کو ملتی ہیں، جیسے کمپیوٹر پر اردو لکھنے کے اصول، یونیکوڈ یا رسم الخط کیا ہے؟ شامل ہیں، مزید آپ نے اردو کلیدی تختہ بھی بنایا ہے، اس بارے میں کچھ بتائیں  کہ  اردو کمپیوٹنگ کی طرف پہلے سے رحجان تھا یا اچانک ہی اس کے بارے میں لکھنے یا کام کرنے کا خیال آیا؟

@اردو کمپیوٹنگ کی طرف رحجان تو بہت پرانا ہے۔ بہت پہلے جب بلاگ کا نہیں پتہ تھا اور فورم پر میں جاتا نہیں تھا تب بھی اردو اور اردو کمپیوٹنگ کے لئے کچھ کرنے کو دل کرتا رہتا تھا اور تھوڑا بہت  کام کرتا بھی تھا ۔ چھوٹے شہر اور دیہات میں رہنے کے جہاں دیگر دوسرے مسائل ہیں وہاں ایک یہ بھی تھا کہ جو فاصلے بڑے شہر اور جدید ٹیکنالوجی  والوں نے مہینوں میں تہہ کئے وہ میں نے سالوں میں تہہ کئے۔ لیکن اب اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو  جہاں تک مجھ سے ہو سکا آپ سب دوستوں کے تعاون سے  نئے آنے والوں کے وہی اردو کمپیوٹنگ کے مسائل کے حل سالوں نہیں مہینوں نہیں بلکہ صرف چند منٹوں پر مہیا کرنے کی کوشش کروں گا۔جس کے لئے میں اردو کمپیوٹنگ، اردو بلاگنگ، اردو ویب سائٹس کے متعلق بالکل بنیادی باتیں صرف ایک کلک کے فاصلے پر رکھنا چاہتا ہوں۔ عام طور پر لوگ بنیادی معلومات لکھنے سے پہلے سوچتے ہیں کہ یہ تو وہ باتیں ہیں جو سب کو پتہ ہوں گی کچھ علیحدہ سے لکھنا چاہئے۔یہاں میں یہ نہیں کہتا کہ اردو کمپیوٹنگ پر بنیادی معلومات آج تک لکھی ہی نہیں گئی آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ میں تمام بکھری ہوئی  معلومات کو ایک جگہ جمع کرنا چاہتا ہوں تاکہ ان تک رسائی آسانی سے ہو۔  میرے خیال میں اردو کمپیوٹنگ کاعام  لوگوں کو بہت کم پتہ ہے اور جب کوئی اس طرف آتا ہے تو اسے بے شمار مسائل کے حل کی تلاش کرنے اور بنیادی معلومات کے حصول کے لئے کافی وقت دینا پڑتا ہے۔ جب کسی منزل کی طرف جانے کی بنیادی معلومات مل جاتی ہیں تو پھر بندہ ادھر اُدھر سے پوچھ پوچھ کر منزل تک پہنچ ہی جاتا ہے ،  میرے نزدیک  زیادہ اہمیت بنیادی معلومات کی ہے۔ اس لئے میں صرف ایک کلک کے فاصلے پر زیادہ سے زیادہ بنیادی معلومات دینا چاہتا ہوں۔

- کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ میرے خیال مجھے بلاگنگ سے بہت فائدہ ہوا ہے، ہو رہا ہے اور امید ہے ہوتا رہے گا۔ میرے نزدیک تو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے یہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جب لوگ ایک دوسرے کے نظریات جانیں گے۔ مختلف مکاتب فکر کو آسانی سے پڑھ سکیں گے۔ تو نئی سے نئی راہیں کھلیں گی۔ شعور کی منازل تہہ ہو گیں۔

- اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے ؟

@ میری مادری زبان پنجابی ہے،  میرے ملک کے بہت کم لوگ ٹھیک اردو بولتے ہیں جن میں میں  شامل نہیں  ہوں کیونکہ مجھے اردو آتی ہی نہیں، لیکن پھر بھی مجھے اس سے پیار ہےکیونکہ اردو زبان کی ترقی میں ہی میری اور میرے ملک کی ترقی پوشیدہ ہے۔ یار لوگ کہتے ہیں کہ جب ہم ترقی کریں گے تو اردو خودبخود ترقی کرے گی جبکہ میں کہتا ہوں جب ہم اردو سے پیار کریں گے تو ہم آسانی سے اور جلدی ترقی کرسکیں گے۔

- آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@اردو اور دیگر مقامی زبانوں کو اگر ہم وہ مقام دیتے جن کی وہ مستحق تھیں تو یقنا یہ زبانیں بھی ہمیں وہ مقام دے دیتیں جو کسی ترقی یافتہ ملک سے کم نہ ہوتا۔

- آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ اپنی عمر میں دس سال اضافہ یا موت دیکھتا ہوں۔ اردو بلاگنگ کو اچھے ، محنتی اور لگن والے لوگ اسی طرح ملتے رہے تو یقینا اسے بہت ترقی کرتا ہوا دیکھ رہا ہوں۔

- بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟ یا آجکل کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں؟

@ کچھ خاص نہیں بس آج کل صحافت کا شوق چڑھا ہوا ہے۔ چند پراجیکٹس کا اوپر ذکر کر چکا ہوں۔

- کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@یوں تو میں اس قابل نہیں کہ اردو کی خدمت کرنے والے عظیم لوگوں کو اپنا پیغام دوں بس دعا کی اپیل کر سکتا ہوں کہ مجھ جیسے لوگوں کے لئے دعا کریں کہ ہم بھی اردو کے لئے کچھ کر سکیں۔ باقی بلاگر دوستوں کو یہی کہوں گا ہمت نہ ہارنا مجھ جیسے کئی خاموش قاری ہیں جو آپ کو پڑھتے ہیں۔ ویسے بھی آپ کا کام ہے پیغام پہنچا دینا  بس۔ میں نے اپنے بلاگ پر جب پہلی تحریر لکھی تو کوئی تبصرہ یا رائے نہیں ملی۔ لیکن میں پھر بھی لکھتا رہا اور پھر ایک مہینے اور چھ دن بعد جب افتخار اجمل بھوپال صاحب نے پہلا تبصرہ کیا تو مجھے خوشی ہوئی لیکن اس خوشی کا لکھنے یا نہ لکھنے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

قرآن پاک   (کیونکہ یہ وہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں اور اگر میں اس کے احکامات پر عمل کرو گا تو یہ مجھے ایک اچھا مسلمان اور انسان بنا دے گی)

2۔ شعر ؟

فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں

موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ نہیں

3۔ رنگ ؟

دھرتی کے سب رنگ پیارے ہے۔

4۔ کھانا )کوئی خاص ڈش( ؟

دال چاول

5۔ موسم

ہر موسم کا اپنا اپنا مزہ ہے۔

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

غلط ( بلکہ دوسرے بلاگ پڑھنے کی عادت ہو گئی ہے)

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

بہت کم ایسا  ہوتا ہے مگر جب ہوتا ہے تو  میں اسی افسوس سے مزید بہت کچھ سیکھتا بھی ہوں۔

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست۔

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

شوق بہت ہے لیکن پڑھی بہت کم ہیں۔

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

یہ  تو پتہ نہیں لیکن میرے دوست بہت اچھے ہیں۔

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درست (ویسے یہ کوئی پوچھنے والی بات ہے ہر کسی کو غصہ آتا ہے مگر کوئی صبر کرتا ہے اور کوئی اظہار کرتا ہے۔)

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

عزت

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

ارینج شادی مگر پسند کر کے کیونکہ میں لاٹری کے حق میں نہیں۔

5۔پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

پاکستان

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ آپ نے جو کچھ پوچھا ہے میں نے اس پر بھی کافی وضاحت سے کام لیا ہے اور اب پڑھنے والے بور ہو چکے ہیں اس لئے کافی ہے اتنا ہی۔

بلال، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

حیدرآبادی سے شناسائی
السلام علیکم،

“میرا شہر لوگاں سے معمور کر” قلی قطب شاہ کا ایک مشہور مصرعہ ہے اور ہمارے ایک اردو بلاگر نے اپنے بلاگ کو اس مصرعے سے موسوم کیا ہے۔  آپ کا تعلق حیدر آباد سے ہے اور اسی لیے انٹرنیٹ پر  اردو کی دنیا میں حیدرآبادی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔  حیدرآبادی کا کہنا ہے کہ “باتاں نہیں کرتے ہم حیدرآبادی”  حالانکہ   حیدر آبادی کے بلاگ پر ہمیں بہت کچھ اچھا پڑھنے کو ملتا  ہے۔  آپ کے بلاگ پر زیادہ تر تحاریر اپنے وطن سے متعلقہ ہوتی ہیں۔   مزید جاننے کے لیے حیدر آبادی سے بات چیت کرتے ہیں۔

خوش آمدید حیدرآبادی صاحب،

و علیکم السلام  ۔ شکریہ ، مہربانی ، نوازش ، کرم۔

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

ضرور ، ہمہ تن گوش ہوں !

-        کیا ہم آپ کا اصل نام جان سکتے ہیں؟

@ انگریزی ادب کے ایک مفکر اعظم جنہیں ہمارے حیدرآباد میں “ولی میاں شیخ پیر” کے لقب سے جانا جاتا ہے ، نے فرمایا ہے کہ :

نام میں کیا رکھا ہے، گلاب کو کسی نام سے پکارو ، خوشبو ہی دے گا۔

ہمارے پرانے بلاگ پر یہ جواب سن کر ایک قاری نے لکھا تھا کہ : “حیدرآبادی” کے نِک سے علاقائی تعصب کی بُو آتی ہے جبکہ آپ کے خیالات عموماً یونیورسل محسوس ہوتے ہیں۔

اب اس کے جواب میں ہمارا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان علامہ اقبال (رحمہ اللہ) کے اس شعر پر ہے ‫:

ان تازہ خداؤں میں بڑا سب سے وطن ہے

جو پیرہن اس کا ہے وہ مذہب کا کفن ہے

-        آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@ جائے پیدائش : حیدرآباد (انڈیا) اور حالیہ مقام : سعودی عرب

-        کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ حیدرآباد کی مشہور جامعہ عثمانیہ سے بی-ای (سول انجینرنگ)۔ اور اسی لحاظ سے اپنے آپ کو “عثمانین” کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں (بالکل ویسے ہی جیسے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اپنے آپ کو “علیگ” کہتے ہیں)۔

خاندانی پس منظر ۔۔۔ ہممم ۔۔۔ حیدرآباد کے ایک معروف گھرانے سے تعلق ہے جس کے بیشتر  افراد اردو شعر و ادب اور اردو خطاطی کے حوالے سے مشہور ہیں۔  عمر عزیز کے ساڑھے تین دہے گزار چلا ہوں ، شادی شدہ ہوں اور اللہ تبارک تعالیٰ نے اولاد کی نعمتوں سے بھی فیضیاب کر رکھا ہے ، الحمدللہ۔

-        آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@ علامہ  اقبال علیہ الرحمة   فرما گئے ہیں :

میری زندگی کا مقصد ترے دین کی سرفرازی

اور دین میرے نزدیک مذہبی پیشواؤں کا علم و فضل نہیں بلکہ قرآن و حدیث کا علم بذریعے سلف الصالحین کا فہم ۔

ایک خواہش تو ہے  ۔۔۔۔ شاید  ٹیکنالوجی کی ترقی کبھی اسے پورا بھی کر جائے  ۔۔۔۔ کہ جو کچھ خیالات ہمارے ذہن میں آتے ہیں وہ زبان کو ادائیگی کی  یا  ہاتھوں کو کمپوزنگ کی زحمت دئے بغیر یا تو کمپیوٹر میں محفوظ ہو جائیں یا موبائل میں۔

-         یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ شائد 2005 میں علم ہوا تھا آفس کے ایک ساتھی کے ذریعے ۔ اور اسی دوران یہ بھی پتا چلا تھا کہ اردو میں بھی بلاگنگ کی جا سکتی ہے۔

-        کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@ اپنی شادی سے ایک سال پہلے 1999ء میں ، میں نے اردو میں ایک  ویب سائیٹ شروع کی تھی جو دراصل حیدرآباد سے اولین اردو ہوم پیج تھا جہاں تصویری اردو میں مختلف موضوعات پر اقتباسات یا تحریریں لگائی جاتی تھیں ۔ اس فری سائیٹ کو میں باقاعدگی سے ماہانہ اپ ڈیٹ کیا کرتا تھا۔ یہ سلسلہ کوئی ایک ڈیڑھ سال چلا پھر مصروفیات کی نذر ہو گیا۔ تو جب کچھ سال بعد بلاگنگ کا علم ہوا تو سوچا کہ اسی سائیٹ کے مواد کو بلاگ کی تحریری اردو میں منتقل کر دوں کیونکہ اِن پیج فائلیں موجود تھیں۔ مگر یہ کام اب بھی پینڈنگ میں ہے ، اس کے بجائے  موجودہ بلاگ منظر عام پر آ گیا ہے۔

بلاگنگ شروع کرنے کے پیچھے اصل اور بنیادی مقصد تو یہی رہا کہ انٹرنیٹ کی اردو دنیا میں ہندوستان سے بھی بھرپور نمائیندگی ہو۔ شعیب صاحب تو تھے پہلے سے مگر کچھ متنازعہ سلسلوں میں گھرے رہے ، اردوداں بھائی ہیں مگر غیرمستقل بنیادوں پر۔

-        آپ بلاگ پر کس قسم کے موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

@ موضوعات کی کوئی قید تو نہیں ہے میرے ہاں۔ ہاں کوشش یہ رہتی ہے کہ موضوع البتہ  ایسا نہ رہے کہ والد صاحب کا کان کھنچائی والا پیغام موبائل پر مل جائے ۔ جیسا کہ ابھی  ابھی لکھنے کو انجلینا جولی “صاحبہ” پر یہاں کچھ لکھ دیا ہے اور اب فکر  ہے کہ کہیں ڈانٹ نہ آ جائے کہ میاں ،  یہ کیا بکواس لکھنے لگ گئے ہو ؟

علاوہ ازیں میں کسی بھی قسم کی ایسی تحریر لکھنے سے بھی گریز کرتا ہوں جس سے سلف الصالحین سے ثابت شدہ بنیادی دینی عقائد پر ضرب پڑتی ہو۔

-        بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ چونکہ مجھے پی ایچ پی کے بجائے ایچ ٹی ایم ایل کا زیادہ علم تھا اور پھر کنٹنٹ منیجمنٹ سسٹم کے علم و افادیت سے بھی میں یکسر لاعلم تھا لہذا شروع میں بلاگ کے سیٹ اپ کو درست کرنے میں خاصی ٹھوکریں کھائیں۔ مگر ان ٹھوکروں سے کہیں زیادہ اذیت وہ رہی جب اردو ہوم کی مفت سروس پر بلاگ بنایا تھا اور کوئی سال بھر بعد بنا اطلاع اردو ہوم بند کر دی گئی جس سے مجھے خاصی ذہنی تکلیف اٹھانا پڑی۔ اس کے بعد سے میں نے بلاگ اسپاٹ اور ورڈ پریس کو چھوڑ کر کسی بھی فری سروس کی طرف توجہ نہیں دی۔

-        کیا آپ صرف اردو میں ہی بلاگنگ کرتے ہیں یا کسی اور زبان میں بھی  بلاگ  لکھتے  ہیں؟

@ جی میں ہندی (دیوناگری رسم الخط) میں بھی کوئی سال بھر سے بلاگنگ کر رہا ہوں۔ میرا مقصد یہ ہے کہ اردو کے شعر و ادب کا سنہرا حصہ دیوناگری جاننے والوں تک پہنچے جن کی انڈیا میں واضح اکثریت ہے۔ میں صرف رسم الخط تبدیل کرتا ہوں ، الفاظ تقریباً وہی ہوتے ہیں۔ ہندی میں اِس وقت جتنی بلاگنگ ہوتی ہے شائد اردو بلاگنگ اس کا کوئی پندرہ بیس فیصد ہے۔

اس کے علاوہ انگریزی میں میرا ایک تکنیکی بلاگ بھی ہے۔

-        آپ کے بلاگ کا نام “میرا شہر لوگاں سے معمور کر” ہے۔ کچھ اس کا پس منظر بیان کریں گے؟

@ 1581ء میں حیدرآباد کو اپنا دارالحکومت بناتے ہوئے حکمراں قلی قطب شاہ نے ، جو کہ اردو کا صاحبِ دیوان شاعر بھی تھا ، ایک دعا یوں مانگی تھی :

میرا شہر لوگاں سوں معمور کر

رکھیا جوں توں دریا میں من یا سمیع

یعنی :

میرے شہر کو لوگوں سے آباد کر ، جیسا کہ تُو دریا میں مچھلیوں کو بساتا ہے اے خدا !

[ویسے لگتا ہے کہ یہ دعا بھرپور طریقہ سے قبول کر لی ہے اللہ میاں جی نے۔ کیونکہ اِس وقت حیدرآباد کا شمار انڈیا کے ان شہروں میں ہوتا ہے جن کی آبادی کا اضافہ خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ یہی سبب ہے کہ اب حیدرآباد کے پرانے رقبے کو وسیع کرتے ہوئے کچھ پاس پڑوس کی نئی آبادیوں کو بھی ضم کرتے ہوئے "عظیم تر ممبئی" کی طرز پر "عظیم تر حیدرآباد (Greater Hyderabad)" بنا دیا گیا ہے۔]

تو اس حساب سے  ، جس طرح حیدرآباد ، اپنے بانی کی دعا کی بدولت پھلا پھولا اور انفرادیت حاصل کی  ۔۔۔۔ بالکل اسی پس منظر میں  دعا ہے کہ میرا بلاگ بھی  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

-        کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ ضرور ہوا ہوگا۔ معاشی نہ سہی تو دوسرے معنوں میں  سہی۔ اگر مستقبل میں  اردو کے لئے “گوگل ایڈسنس” منظور ہو جائے تو پھر تو شائد ایک خلقت سی چلی آئے گی دامنِ محبوب کو تھامے تھامے  ۔۔۔۔

-        اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے مزید یہ کہ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟

@ میں اردو بولتا ہوں ، لکھتا ہوں ، پڑھتا ہوں ، اوڑھتا ہوں ، پہنتا ہوں  ۔۔۔ اب اس سے زیادہ تعلق بیان کرنا تعزیری دائرے میں آ جائے گا۔

میری مادری زبان بھی “اردو” ہی ہے۔ ویسے بھی آج سے کوئی بیس پچیس سال پہلے ہر حیدرآبادی کی مادری زبان اردو تھی چاہے مسلم حیدرآبادی ہو کہ غیر مسلم۔ اب ہندو توا عروج  ، گلوبلائزیشن اور اردو کی سرکاری یا غیرسرکاری عدم سرپرستی کے سبب اردو بس  چنندہ  مسلم گھرانوں تک سمٹتی جا رہی ہے۔

-        آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ اگر ہندو پاک سے ہٹ کر عالمی تناظر میں دیکھا جائے تو اردو واقعتا زندگی کی بھرپور سانسیں لے رہی ہے۔ مختلف ممالک میں اردو کی نت نئی بستیوں کا قیام ، نوجوان نسل سے شعراء ، ادباء و ناقدین  کی آمد ، اردو اخبارات و رسائل کی خاطر خواہ موجودگی  ۔۔۔۔ گو کہ یہ تعداد ماضی کے مقابلے میں کم ہے ، مگر کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا تو بہتر ہی ہوتا ہے۔

اردو کو اس کا جائز مقام دلانے کے لئے ہم سب اردو دانوں کو انفرادی سطح پر کوشش کرنا چاہئے۔ اس میں چوں چرا کی گنجائش نہیں۔ جتنے اردو بلاگرز اس وقت موجود ہیں ، کیا انہوں نے اپنی اولاد ، بھائی بہنوں کو اردو سکھانے ، لکھنے پڑھنے کی طرف توجہ دی ؟

-         آپ کا  کہنا ہے کہ حیدرآباد سے آپ پہلے اردو بلاگر ہیں، اس کی کیا وجہ ہے کہ اب تک حیدر آباد سے  کوئی اور اردو بلاگنگ کی طرف نہیں آ سکا؟

@ اس ضمن میں ہم جیسوں کو اردو یونیکوڈ کے حوالے سے اردو کا عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے خاصی محنت کرنا ہے۔ آنے والے رمضان میں چھٹی پر انڈیا جاؤں گا تو چند شعری و ادبی اداروں میں ایک تربیتی معلوماتی اجلاس رکھنے کا ارادہ ہے۔

اس کے علاوہ بھی ہند سے متعلق اور ہند کی سیاست سے متعلق نیٹ کی اردو یونیکوڈ دنیا میں خاصی غلط فہمیاں (دانستہ یا نادانستہ) نظر میں آتی ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے تین چار موضوعاتی بلاگ عنقریب شروع کرنے کا ارادہ ہے۔

-        آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ میری اپنی ویب ڈیزائیننگ کمپنی ہوگی جو اردو کے حوالے سے ہندوستان بھر میں اپنی انفرادیت قائم کرے گی ، ان شاءاللہ ۔ اور انڈیا سے مستقل قریب میں بےشمار موضوعاتی اور شخصی بلاگز منظر عام پر آئیں گے ، ان شاءاللہ

-        بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ دینی و ادبی کتب کا مطالعہ ، ویب ڈیزائیننگ اور اردو کے حوالے سے نیٹ پر کچھ نیا کر دکھانے کی امنگ۔

-        کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا

لیا جائے گا تجھ سے کام “نیٹ” کی امامت کا

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

اکثر بلاگرز نے جواب میں “قرآن” کہا تھا ، لہذا اگر یہ سوال کچھ یوں ہوتا :

قرآن کے بعد  ، آپ کی کوئی پسندیدہ  کتاب  ؟

تو میرا جواب ہوگا  : ابن صفی ناولیں (بالخصوص عمران+فریدی  والا معرکہ  “زمین کے بادل”)

2۔ شعر ؟

شعر تو نہیں  ، ایک قطعہ سن لیں :

ہاتھوں میں فقط ہاتھ ہیں سوغات نہیں ہے

کیا بات کریں بات میں وہ بات نہیں ہے

تھک ہار کر ہر بار محبت کے سہارے

ملنے کو تو ملتے ہیں ملاقات نہیں ہے ‫!!

3۔ رنگ ؟

رنگوں پر توجہ برتنے کی عمر گزر چلی

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

کھچڑی کے ہیں چار یار

کھٹا ، قیمہ ، پاپڑ ، اچار

5۔ موسم

سالانہ چھٹی کا موسم

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

شائد کچھ کچھ ۔۔۔

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

شائد کبھی کبھی ۔۔۔

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

یقیناً !

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

بےشک !

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

اپنے دوستوں سے تو  یہی سنا ہے !

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

کبھی ہاں کبھی ناں

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

نجیب الطرفین سید ہوں لہذا عزتِ سادات عزیز ہے !!

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

کہاں کی اینٹ ، کہاں کا روڑا ؟؟ کہاں شاعرِ ملت ، کہاں مغربی مفکر اور کہاں مغربی ڈرامہ نگار ؟

ہاں اگر یہ ترتیب دی جاتی :

اقبال ، مودودی ، ابن صفی

تو بچارہ بلاگر تڑپتا پھڑکتا رہ جاتا  ۔ ورنہ پہلی صورت میں تو ہر کوئی شاعرِ مشرق کو گلے لگائے جائے گا۔

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

فریقین کی صورتحال پر منحصر ہے۔

5۔انڈیا،  امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

انگلینڈ میں مقیم میرے ایک پاکستانی دوست کہتے ہیں :

سارے جہاں سے اچھا  مکہ ہمارا !

اور مجھے بھی ان کے اس مصرعہ سے مکمل  اتفاق ہے !!

- اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ انٹرنیٹ کی اردو کمیونیٹی میں پاکستان کے مقابلے میں ہندوستان سے اردو لکھنے والے آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ہیں۔ یوں توازن کی کمی کے سبب کچھ ناموزوں رحجانات کبھی کبھی مشاہدے میں نظر آتے ہیں جن کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔

** زبان کو مذہب یا ملک سے نہیں جوڑنا چاہئے ، ایسا تاثر نہیں دینا چاہئے کہ فلاں فلاں زبان فلاں فلاں مذہب/ملک کی زبان ہے لہذا اس پر فلاں فلاں کا زیادہ حق ہے۔

** ہند وپاک کی سیاسی ونظریاتی کشیدگی زبان زد عام وخاص ہے۔ ان حساس مسائل پر گفتگو کے دوران تحمل مزاجی اور بردباری کی ضرورت ہوتی ہے ورنہ محض  غیرموزوں جذباتیت دونوں طرف کے مسلمانوں میں بدگمانیاں ہی پیدا کرنے کا سبب بنے گی جبکہ اسلام کا سبق ہے کہ: خاص ہے قومِ رسولِ ہاشمی

** اس بات کا خیال رکھا جانا چاہئے کہ حب الوطنی کے اظہار کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ مخالف ملک کو طعن وتشنیع کی زد پر رکھ لیا جائے۔ نیٹ پر بلاگنگ / فورمز کے میدان میں ہم اپنے وطن کے درحقیقت ایسے سفیر ہوتے ہیں جن کا پیغام ، پیغامِ محبت ہوتا ہے۔

** ہر فرد کو اپنے وطن سے کسی نہ کسی حد تک محبت ہوتی ہے۔ جب ہم اپنے ملک کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا برداشت نہیں کر پاتے تو مخالف ملک کے خلاف خبروں کو پھیلانے سے قبل ان کی تحقیق و تصدیق کی طرف بھی تھوڑی توجہ کر لینا چاہئے۔

حیدر آبادی، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

آپ کا بھی شکریہ کہ آپ نے سب کے سامنے مجھے اپنے خیالات کے اظہار کا موقع دیا۔ والسلام علیکم

الف نظامی سے شناسائی
السلام علیکم،

آج جن مہمان سے ہم بات چیت کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے بلاگنگ 2007 میں شروع کی، گو کہ کم کم ہی بلاگنگ کرتے ہیں، لیکن  انٹرنیٹ پر اردو کی دنیا میں  ایک جانا پہنچانا نام ہیں۔آپ کو ان کے  بلاگ پر اکثر خطاطی کے بارے میں  پڑھنے کو ملتا ہے۔ الف نظامی کے نام سے جانے جاتے ہیں  اور  “اوراق ” کے نام سے بلاگ لکھتے ہیں۔ آئیں مزید بات چیت ان سے کرتے ہیں اور ان کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوش آمدید الف نظامی

@ بہت شکریہ۔

الف نظامی، سب  پہلے بلاگنگ سے آغاز کرتے ہیں۔

-        آپ  یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ سب سے  پہلا یونیکوڈ حرف جومیں نے  کمپیوٹر پر charmap نامی اطلاقیے کی مدد سے لکھا وہ “اردو” تھا۔ جس کو گوگل تلاش کیا تو اردو محفل مل گئی۔ اردو سیارہ بھی قائم ہوا تو بلاگ سپاٹ پر بلاگ بنا لیا جس کی پہلی پوسٹ 11 November 2005کو لکھی۔  بلاگ سپاٹ پر پابندی لگی تو اردو ٹیک پر آگیا اور اس وقت سے یہیں ہوں۔

-        کب خیال آیا کہ اپنا بھی بلاگ بنایا جائے؟ اور کیا محرکات تھے بلاگ شروع کرنے کے؟

@کوئی خاص محرک نہیں تھا ، بس بنا لیا تھا۔

-        آپ کو بلاگ پر کس قسم کے موضوعات پر لکھنا پسند ہے؟

@اردو کمپیوٹنگ ، شعر و ادب ، حمد نعت ،  خطاطی اور خطاطان۔

ریاضی اور پروگرامنگ پر لکھنے کی خواہش ہے اگرچہ ابھی تک کچھ لکھ نہیں سکا۔

-        بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ بلاگ کی سٹائل شیٹ اور ایچ ٹی ایم ایل مدون کرنے کا علم تھا اور ادارہ تحقیقات اردو کے صوتی تختہ کے ذریعے اردو لکھنا کافی آسان تھا ، لہذا کوئی خاص مشکل نہیں ہوئی۔

-        کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ بلاگ کی مدد سے ایک ذاتی فائدہ یہ ہوا کہ اپنے پسندیدہ موضوعات کو یکجا کرسکا ہوں۔

-        وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ اردو بلاگروں سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔ بلاگر کانفرنسوں کے انعقاد سے کافی لوگوں کو اردو بلاگنگ کا علم ہوا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ عوام الناس کو اردو لکھنے پڑھنے سے روشناس کرایا جائے۔

-        آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ جتنا زیادہ اردو کو لکھا ، پڑھا ، بولا جائے گا ، اتنا ہی اس کا مقام بلند ہوگا۔

-        آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ اردو بلاگنگ کا مستقبل روشن ہے اور پاکستان کے نوجوان باشعور اور باہمت ہیں ، اردو بلاگنگ ان شا اللہ  وقت کےساتھ ساتھ بڑھے گی۔

-        بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ ملازمت ، پروگرامنگ ، مطالعہ کتب۔

-        کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ جمود نہیں ، تحرک ، ان تھک محنت۔

نہ کہہ,  کرکے دکھا!

مستقبل اردو کا ہے۔

اب کچھ سوال ہٹ کر۔

آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام؟

@ راولپنڈی ، راولپنڈی

-        آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@اچھا انسان بننا ، اردو

-        آپ  کے بلاگ پر اکثر خطاطی سے متعلقہ تحاریر پڑھنے کو ملتی ہیں، اس کے بارے میں کچھ بتائیں کہ خطاطی کا شوق کیسے اور کب  ہوا؟

@ بچپن سے ہی والد صاحب تختی لکھوایا کرتے تھے اور مرقع زریں سے نظری استفادہ کرنے کا موقع ملا ، لہذا خطاطی سے لگاو پیدا ہوگیا۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

قرآن

2۔ شعر ؟

کھولی ہیں ذوقِ دید نے آنکھیں تیری اگر

ہر رہ گزر میں نقشِ کفِ پائے یار دیکھ

3۔ رنگ ؟

نیلا

4۔ کھانا(کوئی خاص ڈش) ؟

بریانی

5۔ موسم

موسم گرما ، موسم سرما ، دونوں پسند ہیں۔

غلط/درست:

1۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

2۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

3۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

یہ تو دوست بتا سکتے ہیں۔

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

علامہ اقبال

2۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

پاکستان

الف نظامی، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔

محمد وارث سے شناسائی
السلام علیکم،

ہمارے آج کے مہمان ایک خاص مہمان ہیں۔ اگر آپ ان کے بلاگ پر جائیں تو پہلی نظر میں ہی آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اس بلاگ کے مالک کا ادب و شاعری سے گہرا لگاؤ ہے۔آپ کے بلاگ کو اگر پہلا اردو ادبی بلاگ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ آپ کو ان کے بلاگ پر اردو اور فارسی شاعری سے متعلقہ تحاریر پڑھنے کو ملیں گی۔ آپ کے بلاگ کا نام بھی غالب کے ایک شعر سے لیا گیا ہے۔ بلاگ کا عنوان “صریرِ خامۂ وارث” یعنی وارث کے قلم کی آواز ہے۔ اب تک تو آپ جان ہی چکے ہوں گے کہ ہم کس کی بات کر رہے ہیں۔ وارث طبیعتاً بھی نہایت ہی تحمل مزاج شخصیت کے مالک ہیں۔ تو آئیں باقی باتیں ہم محمد وارث سے کرتے ہیں اور ان کے بارے میں کچھ مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوش آمدید وارث

@بہت شکریہ ماوراء آپ کا اور منظر نامہ کا اور نوازش آپ کی خاکسار کے بلاگ کے متعلق ان خوبصورت کلماتِ تحسین کیلیے۔

وارث ، سب پہلے بلاگنگ سے آغاز کرتے ہیں۔

- آپ یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@بلاگنگ کا علم مجھے ‘اردو محفل’ سے ہوا تھا یہی کوئی ڈیڑھ دو سال پہلے۔

- کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@اردو محفل پر ہی بلاگنگ کے متعلق پڑھنے کو ملتا تھا اور وہیں سے پھر میں نے اردو بلاگز پڑھنے شروع کیے، کچھ عرصہ خاموش قاری بنا دیکھتا رہا اور جب یہ علم ہوا کہ بلاگ پر اپنا حالِ دل واشگاف الفاظ میں کہا جا سکتا ہے تو سوچا اپنا ایک بلاگ بناؤں، سو “بنا ڈالا”۔

- شاعری کے علاوہ کن موضوعات پر آپ لکھتے ہیں؟

@ہمارے ڈھاک کے وہی تین پات ہیں، شعر و شاعری و ادب کے متعلق ہی عموماً لکھتا ہوں، ہاں کچھ اپنی یادیں بھی کبھی کبھی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

- بلاگنگ کے آغاز میں کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@ میں اس لحاظ سے خوش قسمت بھی ہوں اور بدقسمت بھی، خوش قسمت اس لحاظ سے کہ ‘اردو ٹیک’ پر بنا بنایا بلاگ، یا بقول جہانزیب پکا پکایا حلوہ مل گیا تھا، اور بدقسمت اس وجہ سے کہ اس طرح سیکھنے کو نہ ملا۔ لیکن جب سے اردو ٹیک سے اپنا بلاگ ‘بلاگ سپاٹ’ پر منتقل کیا ہے تو کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

- کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ اردو بلاگنگ کے تمام فائدے ‘غیر مادی’ فائدہ ہیں اور بہت سے ہیں، سب سے پہلے تو یہی احساس کافی ہے کہ آپ کی آواز دوسروں تک پہنچتی ہے اور پھر ایک تخلیق کے بعد جو راحت یا ‘سیٹیسفیکشن’ ملتی ہے اس سے سبھی بلاگرز واقف ہیں اور پھر یہ کہ میری زندگی میں انٹرنیٹ اور بلاگنگ سے ایک طرح کا تحمل در آیا ہے اور بات بات پر بھڑکنے کی جو عادت تھی وہ بالکل ہی ختم ہو گئی ہے۔

- وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ اردو بلاگنگ میں پچھلے کچھ عرصے میں کافی ترقی ہوئی ہے اور نئے اور اچھے اچھے بلاگز پڑھنے کو مل رہے ہیں گو یہ کہا جاتا ہے کہ دوسری زبانوں کے مقابلے میں اردو بلاگز نہ ہونے کے برابر ہیں اور یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے لیکن میرے خیال میں اردو بلاگز کا انگریزی یا دنیا کی دیگر زبانوں کے ساتھ مقابلہ کرنا نادرست ہے کہ کمپیوٹر پر ابھی اردو اس درجے تک نہیں پہنچی۔ پاکستان میں کمپیوٹر کے لاکھوں صارفین میں سے زیادہ تر کو تو یہی علم نہیں ہے کہ کمپیوٹر میں اردو کیسے لکھی جاتی ہے تو اردو بلاگز کا کیا حال ہے اس پر کچھ کہنا عبث ہے۔

دوسرے یہ کہ ابھی تک بہت سارے اردو بلاگرز صرف اور صرف ‘سیاست’ پر لکھتے ہیں، یہ کوئی بُرا موضوع نہیں ہے اور اپنے سیاسی خیالات کا ضرور اظہار کرنا چاہیئے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا میں صرف یہی موضوع نہیں ہے بلکہ ‘اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا’ کے مصداق اردو بلاگرز کو علمی موضوعات اور زندگی کے دیگر اور ہلکے پھلکے موضوعات پر بھی لکھنا چاہیئے، ابھی تک سیاست اور مذہب پر زیادہ تر، کچھ معاشی مسائل اور شعر و ادب پر کسی حد لکھا جاتا ہے لیکن سائنس، تعلیم، تاریخ، فلسفہ، کتب، فن و فنکار، بچوں کے موضوعات اور تیکنیکی موضوعات وغیرہ بھی کافی کچھ لکھنے کو باقی ہے، امید ہے کہ ہمارے موجودہ فعال بلاگرز اور آنے والے بلاگرز اس طرف بھی توجہ دیں گے۔

- آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ بالکل نہیں ملا باوجود اس کے اردو بولنے اور سمجھنے والے کی تعداد میں پچھلے دس پندرہ سالوں میں بالخصوص جب سے پاکستان میں میڈیا وغیرہ نے ترقی کی ہے، بہت اضافہ ہوا ہے۔ اور پنجاب کے گوشے گوشے میں لوگوں کا رجحان اردو بولنے کی طرف ہے اور اپنے بچوں کو اردو کی تعلیم دینے کی طرف، لیکن اسطرح کبھی بھی اردو وہ مقام حاصل نہیں کر سکے گی جسکی وہ دنیا کی چند بڑی زبانوں میں سے ایک ہونے کے ناطے مقتضی ہے۔ پاکستان، اور یہ اس وجہ سے لکھ رہا ہوں کہ اردو کا زیادہ بڑا مرکز پاکستان ہی ہے، میں جب تک طبقۂ اشرافیہ اردو کی اہمیت کو تسلیم نہیں کرتا اور احساسِ برتری کے برخود غلط سوچ کے خول سے باہر نہیں نکلتا تب تک اردو مظلوم ہے۔ دور کیوں جائیں، اپنی بلاگنگ کے حوالے سے ہی دیکھ لیں کہ اردو بلاگز اور اردو بلاگرز کے ساتھ دوسرے بلکہ تیسرے درجے کے شہریوں سا سلوک ہوتا ہے۔

میں یہاں کوئی نام نہیں لینا چاہتا لیکن جب اسطرح کے سلوک کا سامنا مجھے کرنا پڑا تو ایک دفع خون ضرور کھولا تھا اور میں نے اردو بلاگنگ کو خیر باد کہہ کر انگریزی بلاگنگ کرنے کے بارے میں سوچا بھی تھا لیکن جیسے ہی اردو اور نستعلیق اور غالب اور اقبال آنکھوں کے سامنے آئے تو یہ لہر بھی ختم ہو گئی۔ لیکن اسکا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ اردو کا مستقبل تاریک ہے یا یہ زبان مٹ جائے گی، کبھی بھی نہیں۔

- آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ پاکستان، معذرت کے ساتھ، وہیں پر ہوگا جہاں پر اب ہے یا ساٹھ سال پہلے تھا، یہی سیاسی تماشہ گر ہونگے اور یہی فوجی و غیر فوجی شاہ گر۔ اردو بلاگنگ ماشاءاللہ ترقی کرے گی، اور ہو سکتا ہے کہ تب تک میرے بچوں میں سے بھی کوئی بلاگ لکھ رہا ہو، جہاں تک اپنی بات ہے تو اگر زندگی ہوئی تو تب بھی زبان پر غالب کا یہی شعر ہوگا جو اب بھی ہے۔

رات دن گردش میں ہیں سات آسماں

ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

- بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ میری مصروفیات کچھ زیادہ نہیں ہوتیں، بس کمپیوٹر اور کتابیں۔

- کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ میں اس قابل نہیں ہوں ہوں کہ کچھ کہہ سکوں، ہاں غالب نے کہا تھا۔

ہر چند سَبُک دست ہوئے بُت شکنی میں

ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور

اب کچھ سوال ہٹ کر۔

- کچھ اپنے خاندانی، تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتائیں

@ میرے آبا و اجداد کا شاید ازلوں سے تعلق کاشت کاری سے ہے لیکن میرے والد صاحب مرحوم اپنے خاندان کے پہلے فرد تھے جنہوں نے نہ صرف میٹرک تک تعلیم حاصل کی تھی بلکہ کاشت کاری کو خیر باد کہہ کر نوکری اور پھر اپنے کاروبار کی طرف آئے۔ اور اس وجہ سے انکی بہت خواہش تھی کی انکی اولاد اعلیٰ تعلیم حاصل کرے، لیکن میں ٹھہرا سدا کا ناہنجار اور ناخلف، وہ مجھے انجینیئر بنانا چاہتے تھے یا پھر فوج میں بھیجنا چاہتے تھے اور میں لیکچرار بننے کے خواب دیکھا کرتا تھا، خیر درمیانی کڑی یہ نکلی کہ میں نے بزنس ایڈمینسٹریشن میں ماسٹرز کیا اور تب سے یعنی پچھلے تیرہ سالوں سے پرائی بیگار کر رہا ہوں۔

- آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام؟

@سیالکوٹ میں پیدا ہوا اور پلا بڑھا، اور سوائے اڑھائی سال کے جو لاہور میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران گزارے اسی شہر میں رہا ہوں۔

- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@زندگی میں میری کوشش یہی رہی ہے اور ہے کہ میری وجہ اور میری ذات سے کسی کو دانستہ یا نادانستہ کوئی دکھ، غم یا تکلیف نہ پہنچے لیکن افسوس کہ میری ہزار خواہش کے باوجود ایسا ہو جاتا ہے اور عموماً ان لوگوں کے ساتھ جو میرے اردگرد رہتے ہیں۔ خواہشیں کسی بھی انسان کی بہت ہوتی ہیں لیکن میری ایک خواہش جو شاید کبھی پوری نہ ہو سکے وہ معلم بننے کی ہے، کاش میرا پیشہ درس و تدریس کے متعلق ہوتا۔

ایک دوسری خواہش یہ ہے پچھلے دو تین سال سے کہ “آسان علمِ عروض” پر ایک کتاب لکھوں لیکن وسیع موضوع اور ‘رہینِ ستم ہائے روزگار’ رہنے کی وجہ سے یہ خواہش بھی ادھوری ہے لیکن اب شاید اس رنگ میں پوری ہو جائے کہ بجائے کتاب لکھنے کہ علمِ عروض پر میں ایک علیحدہ بلاگ شروع کرنا چاہ رہا ہوں لیکن اس میں بھی اپنی روایتی سستی آڑے آ رہی ہے۔

- ادب و شاعری سے آپ کو کافی لگاؤ ہے، آپ شاعری سے متعلقہ اپنے تعلق کے بارے میں کچھ بتائیں کہ آپ کو شاعری کا کب اور کیسے شوق ہوا؟ خود کب کہنا شروع کیا؟ اگر آپ کو اپنا کہا ہوا پہلا شعر یاد ہو تو وہ ہم سے ضرور شئیر کریں۔ اور شاعری سے ہی متعلق مزید کوئی بات ہو تو ہم سے شئیر کریں۔

@پڑھنے پڑھانے کا شوق نہ جانے مجھے کیسے بچپن میں ہو گیا تھا، چھوٹا تھا تو جنوں پریوں، ٹارزن اور عمرو عیار کی کہانیاں پڑھتا تھا، بڑا ہوا تو جاسوسی ناول پڑھنے شروع کر دیئے، کالج میں پہنچا تو کالج کی لائبریری دیکھ کر پاگل سا ہو گیا اور پھر بقول میرے دوستوں کے میری دوڑ صرف لائبریری تک رہ گئی تھی۔ شاعری کا شوق بھی اسی زمانے میں پیدا ہوا اور الٹے سیدھے شعر بھی کہنے شروع کیے لیکن پھر تین چار سال بعد ایک ایسا دور آیا کہ میں شاعری سے بالکل دور ہو گیا، شاعری کرنا تو دور میں نے پڑھنی بھی چھوڑ دی اور یہ لاتعلقی کم و بیش دس بارہ سال رہی اور اس عرصے میں دیگر موضوعات پر مطالعہ کرتا رہا۔

یہ جولائی، اگست 2006ء کی بات ہے جب مجھے اپنے بیوی بچوں سے کوئی تین ماہ کیلیے دُور رہنا پڑا اور اداسی اور شاعری کا ‘دورہ’ ایک ساتھ پڑا لیکن اس دفعہ میں نے تہیہ کیا تھا کہ یا تو شاعری علم عروض کو سمجھ کر اور وزن یں رکھ کر کرنی ہے یا اسے بالکل چھوڑ دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مدد شاملِ حال ہوئی اور عروض کا ‘جن’ میرے قبضے میں آ گیا لیکن پھر وہی ہوا جو عموماً ہوتا ہے کہ جب چاند ‘قبضے’ میں آ جاتا ہے تو اسکی ساری کشش جاتی رہتی ہے۔ اور اب میں صرف نام نہاد ‘شاعر’ ہوں کہ شاعری بالکل بھی نہیں یا کبھی کبھار ہی کرتا ہوں۔

پہلے شعر کی جہاں تک بات ہے تو شاید یہ شعر وعر تو نہ ہو لیکن چونکہ باوزن کہنے کی پہلی ‘جسارت’ تھی سو یاد ہیں، دو شعر لکھتا ہوں۔

خُدائے مہرباں کی یہ عطا ہے

مجھے جو بس ترا ہی در ملا ہے

حُسین ابنِ علی کو بھیج یا رب

بپا جو یہ دگر اک کربلا ہے

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

بہت ساری ہیں، لیکن اگر صرف ایک ہی لکھنی ہے تو پھر ‘دیوانِ غالب’۔

2۔ شعر ؟

یہ بھی بے شمار ہیں لیکن یہ شعر عرصۂ دراز سے بہت پسند ہے۔

لیے جاتی ہے کہیں ایک توقّع غالب

جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو

3۔ رنگ ؟

نیلا اور اسکے سارے شیڈز

4۔ کھانا )کوئی خاص ڈش( ؟

قیمہ بھرے کریلے۔

5۔ موسم

دو تین سال پہلے تک سرما اور شدید سردی بہت پسند تھی لیکن اب سردی زیادہ لگتی ہے لہذا تمام معتدل موسم پسند ہیں۔

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

کسی حد تک درست۔

2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟

غَلَط

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

غلط

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

کسی حد تک غلط، اور میری بیوی کو مجھ سے سب سے بڑی شکایت ہی یہی ہے کہ میں زیادہ باتیں نہیں کرتا لیکن فون پر یا جب کوئی دوست آیا ہو تو پھر میں بولے ہی چلا جاتا ہوں، اب اسے کون سمجھائے کہ

پھر دیکھیے اندازِ گل افشانیِ گفتار

رکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

بالکل درست

7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

مشکل سوال ہے کہ نیٹ کے دوستوں کے علاوہ، حقیقی اور ‘تھری ڈی’ زندگی میں میرا ایک ہی دوست ہے اور وہ بھی لنگوٹیا اور اسی وجہ سے اسکی رائے بھی ناقابلِ تحریر ہے۔

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

صرف اپنے آپ پر اور اپنی بیوی بھی، یعنی ایک ہی بات ہے۔

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

تینوں، اگر مل سکیں تو لیکن بقول شخصے ‘ایں خیال است و محال است و جنوں’۔

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

اقبال

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

شادی کا میرا صرف ایک ہی تجربہ ہے اور وہ بھی بقول یوسفی، “میں نے اپنی بیوی کی پسند کی شادی کی ہے” سو اب کیا کہوں۔

5۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

اپنا کمرہ دنیا کے کسی بھی ملک میں۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@میرے خیال میں تو کافی باتیں ہو گئی ہیں اور اب دوست بھی اکتا گئے ہونگے پڑھ پڑھ کر، سو یہی بہت ہے۔

وارث، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

میں منظر نامہ اور ماوراء کا شکر گزار ہوں اس عزت افزائی کیلیے اور ان تمام قارئین کا بھی پیشگی شکریہ جو میری یہ بے سر و پا باتیں پڑھیں گے۔