منظرنامہ » متفرقات

سال 2010
السلام علیکم

آج سے نئے عیسوی سال کا آغآز ہو رہا ہے ، تمام منظرنامہ ٹیم کی جانب سے ہم سب نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہیں اس امید کے ساتھ کہ نئے سال میں ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی میں اس قوت ، ہمت اور برداشت کا مظاہرہ کر سکیں گے جس کی ہمیں کما حقہ ضرورت ہے اورنہ صرف عمومی زندگی میں بلکہ انٹرنیٹ دنیا میں بھی رواداری و ذہنی ہم آہنگی کے ساتھ علمی و تحقیقی سطح پر کچھ نئے افق تلاش کر سکیں گے ۔  آئیے ہم سب مل کر نئے سال کو خوش آمدید کہیں ۔

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب : چند اہم نکات : اپڈیٹ
السلام علیکم

اچھا جناب ایک اپڈیٹ پوسٹ اختتامی تقریب کے حوالے سے چند مزید اہم نکات کے ساتھ ۔

ہفتہ بلاگستان ایوارڈ :

ہفتہ بلاگستان میں آپ تمام بلاگرز کی بھرپور شرکت کے اعتراف کے طور پر ایک خصوصی ایوارڈ مختص کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اردو دنیا کو دعوت ہے کہ آپ ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر کو ووٹ کر سکیں اور منتخب تحریر یا  تحاریر کے تخلیق نگار کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے ۔

اس سلسلے میں آپ سب یہاں اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتے ہیں کہ آیا ہر ایک یوم سے متعلق تحاریر کے لیے الگ الگ ایوارڈ مختص کیا جائے یعنی سات مختلف عنوانات کو جدا  ایوارڈ دیا جائے یا ہفتہ بلاگستان میں شریک تمام بلاگرز کی تمام تحاریر میں سے صرف ایک تحریر منتخب کی جائے ؟

ہفتہ بلاگستان ای بک سر ورق :

ہفتہ بلاگستان کی ای بک تشکیل  کا کافی کام ہو چکا ہے اس کے لیے ایک اچھا سا سرورق بھی چاہیے ۔ ہماری انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت سے نام تخلیق نگاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اگر آپ  ہفتہ بلاگستان کی ای بک کے لیے سرورق تخلیق کرنا چاہیں تو آپ کو اس کے لیے دعوت ہے ۔ سرورق ڈیزائن کرنے کے لیے اٹھائیس اکتوبر ، ۲۰۰۹ تک کا وقت ہے ۔

سرورق کے لیے رابطہ :

shagufta[at]manzarnamah.com

ہفتہ بلاگستان ای بک میں اگر ڈرافٹ شامل کروانا چاہیں :

اگر کوئی بلاگر ہفتہ بلاگستان میں اپنا کوئی ڈرافٹ شامل کرنا چاہیں جو ہفتہ بلاگستان میں اپنے بلاگ پر پوسٹ کرنے سے رہ گیا ہو تو اپنا ڈرافٹ ای بک میں شامل کروا سکتے ہیں آپ اپنا ڈرافٹ درج ذیل ایمیل پر بھیج سکتے ہیں یا اپنے بلاگ پر شایع کر سکتے ہیں ۔

shagufta[at]manzarnamah.com

اختتامی تقریب کے موقع پر  :

خصوصی تحریر

اگر آپ اختتامی تقریب کے موقع پر کوئی خصوصی تحریر سنجیدہ یا مزاحیہ پیش کرنا تو آپ کو اس سلسلے مین دعوت ہے بلاگ پر پیش کرنے کے لیے۔

اہم اعلان

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک یا زائد اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ اگر آپ اردو انٹرنیٹ دنیا کے حوالے سے یا بالخصوص بلاگ دنیا کے حوالے سے ذاتی طور پر یا ٹیم ورک کی صورت میں کوئی پروگرام یا کوشش و کاوش پلان کرنا چاہیں ، شیئر کرنا چاہیں تو یہ ایک اہم موقع ہو گا بلاگ دنیا سے رابطہ کا ۔

آپ تمام بلاگرز سے درخواست ہے کہ آپ رابطہ کے لیے اپنے ایمیل آئی ڈیز فراہم کر دیں تاکہ مختلف امور کے سلسلے میں آپ کو بر وقت آگاہ کیا جا سکے۔

سلسلہ حمد و نعت  :

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک سلسلہ بعنوان “حمد و نعت” بھی شامل ہے ۔ اس سلسلے میں آپ تمام بلاگرز کو دعوت ہے کہ آپ اپنے بلاگ پر ایک یا زائد حمد خدا  اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر سکتے ہیں ۔ حمدیہ و نعتیہ کلام آپ کی ذاتی تخلیق بھی ہوسکتی ہے یا منتخب و پسندیدہ کلام کے طور پر بھی پیش کر سکتے ہیں ، کلام کو تحریری صورت میں پیش کرنا ضروری ہو گا تاہم اگر چاہیں تو تحریر کے ساتھ متعلقہ کلام کی آڈیو یا وڈیو بھی پیش کی جا سکتی ہے ۔

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب کی ای بک :

تجویز ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک بھی اسی موقع پر بلا فصل تشکیل دی جا سکے اس سلسلے میں آپ تمام ماہرین جو ای بک تشکیل میں دلچسپی رکھتے ہوں آپ سب کو اس بات کی بھی دعوت ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک تشکیل دیں ۔

گذشتہ پوسٹ سے چند امور کے سلسلے میں یاد دہانی :

•	ای بک میں تصاویر شامل کرنے کے لیے گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز سے درخواست کی گئی ہے اس سلسلے میں ایک بار پھر یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

•	گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز کے تعارف کے لیے بھی ذکر ہوا ہے اس سلسلے میں بھی یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

•	ریویو کے سلسلے میں مزید نام سامنے نہیں آئے سو ایک یاد دہانی اس سلسلے میں بھی ۔

•	اگر آپ نے نیا بلاگ بنایا ہو اور اپنا بلاگ متعارف کروانا چاہیں تو اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے بلاگ کو متعارف کروا سکتے ہیں ۔

•	خرم شہزاد خرم نے بلاگرز کو انٹرویو کے لیے دعوت دی ہے اس سلسلے میں آپ کا ریسپانس حوصلہ افزائی کا کام کرے گا ۔ آپ چاہیں تو تمام سوالات کی بجائے چند سوالات منتخب کر سکتے ہیں ۔

آپ سب کا بہت شکریہ

رابطہ :

mail[at]manzarnamah.com

shagufta[at]manzarnamah.com

اردو تھیمز سلسلہ – 1
بلاگ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں نے تمام بلاگر ساتھیوں سے اپنے گزشتہ سانچے (تھیمز) “کمیونٹی” کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لیے منظرنامہ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

میں نے چند ٹیوٹوریلز اور ساتھیوں کی مدد سے سانچوں کا ترجمہ کرنا شروع کیا تھا۔ ابتداء میں ناتجربہ کاری اور تکنیکی طور پر کمزور ہونے کے باعث سانچے اردوانے میں بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بہرحال ایسا موقع آیا کہ میں اپنے ترجمہ شدہ سانچے کو اپنے بلاگ پر لگانے کے قابل ہوگیا۔ اس پورے عرصے میں میں نے جتنے سانچوں پر طبع آزمائی کی، وہ تمام یہاں پیش کیے دیتا ہوں۔ مندرجہ ذیل سانچوں میں ایسے بھی ہیں جنہیں میں مستقبل میں اپنے بلاگ پر لگانے کا ارادہ رکھتا تھا۔ ان میں سے چند ایسے ہیں جوچند ماہ، ہفتے یا دن میرے بلاگ کی زینت بنے رہے اور ایسے بھی ہے جو آج تک میں نے کسی اردو بلاگ پر نہیں دیکھے۔

امید ہے یہ سانچےورڈپریس استعمال کرنے والے ساتھیوں کے لیے ایک اچھا تحفہ ہوں گے۔

(سانچے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے تصاویر یا ربط پر کلک کیجیے)

آرک لائٹ – ایک خوبصورت سانچہ۔ اس میں پس منظر، لوح کو تبدیل کرنے، سائیڈ بار کو مرضی کی سمت منتقل کرنے کے علاوہ کئی تبدیلیاں کرنے کی کئی سہولیات موجود ہیں۔

پائرمونٹ-وی2 –  سیاہ پس منظر کے ساتھ سفید حروف میں ایک خوبصورت سانچہ

پینٹرز – عرصہ تک میرا بلاگ اس سانچے کے ساتھ جلوہ گر رہا، کیونکہ اس وقت احقر کو سانچہ ترجمہ کرنا نہیں آتا تھا اس لیے یہ بلاگر ساتھی عمار ضیاء کی طرف سے میرے لیے ایک یادگار تحفہ تھا۔ آج اس تھیم کو دوبارہ دیکھا تو اس سے جذباتی وابستگی کا احساس ہوا۔ کیونکہ اُس وقت نستعلیق فونٹس جاری نہیں ہوئے تھے اس لیے یہ تھیم نفیس ویب نسخ میں تیار کیا گیا تھا۔ اب اسے تھوڑی سی نوک پلک سنوارنے کے بعد یہاں جاری کیا جا رہا ہے۔ اردو ترجمہ بشکریہ عمار ضیاء خان

فرونز-سی “- مشہور بلاگ میگزین “اسمیشنگ میگزین” کے لیے “ڈیزائن ڈیزز” کا تیار کردہ ایک رنگارنگ اور ہلکا سانچہ

اومیگاایکس – سانچوں کے لیے میرے پسندیدہ رنگوں ‘سیاہ و سفید’ میں ایک اور خوبصورت و متحرک سانچہ

کمپوزیٹیو – “ڈیزائن ڈیزز” کا تیار کردہ ایک اور دلکش سانچہ، کچھ عرصہ میرے بلاگ کی زینت بھی بنا رہا۔

گلٹونی – میرے بلاگ پر سب سے زیادہ عرصہ رہنے  والے سانچوں میں سے ایک، نئے ڈومین پر منتقلی سے قبل میرے گزشتہ بلاگ پر آخری سانچہ یہی تھا۔ کیونکہ اس بلاگ کی لوح ایک تصویر ہے اس لیے اسے اپنے بلاگ پر لگانے سے قبل images کے فولڈر میں banner نامی فائل میں اپنے بلاگ کا نام لکھ لیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی مدد کے لیے خاکسار حاضر ہے۔

ماگاتھیم –  سہ کالمی میگزین کی طرح نظر آنے والا ایک ہلکا سانچہ۔ ویب سائٹ کو پڑھنے میں آسان رکھنے کے خواہشمند بلاگرز کے لیے بہترین

ماڈرن –  ایک ہلکا، سادہ و جدید سانچہ۔ ہلکے رنگوں کے ساتھ

مونوکروم – سیاہ،  سفید اور مختلف رنگوں کا حسین امتزاج ۔ تھیم آپشنز بھی دستیاب۔

موڈیکس ریمکس –  سیاہ و سفید رنگوں میں سادہ و شفاف سانچہ

اولیپو – ایک جدید و سادہ سانچہ، دو سائیڈ بارز کے ساتھ

وائٹ پلس –  سہ کالمی، سفید پس منظر کے ساتھ ایک خوبصورت سانچہ۔ رنگوں کا خوبصورت استعمال ۔ اس کی تصاویر بھی انگریزی سے اردو کی گئی ہیں۔

بلاس2 –  سادہ و صاف شفاف سانچہ ۔ بلاگ کو سادہ رکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے انتہائی موزوں

امید کے اردو بلاگستان کے لیے یہ ایک اچھا تحفہ ثابت ہوگا۔ مستقبل میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔

ان سانچوں کو اردو کے قالب میں ڈھالنے کے لیے مکمل احتیاط کی گئی ہے، اور انہیں ممکنہ طور پر تمام اہم براؤزرز میں ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود ممکن ہے کہ یہ سانچے مسائل کا شکار ہوں۔ اگر کسی بھی صارف کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ یہاں تبصرے میں بیان کر سکتا ہے۔ کوشش کی جائے گی کہ سانچے میں ممکنہ تبدیلیاں لا کر اسے بہتر بنایا جا سکے۔

ہفتہ رمضان
Image by Omar_MK via Flickr

ماہ رمضان کا با برکت مہینہ ہم سے الوداع ہونے والا ہے ۔ امریکہ میں صرف دو مزید طاق راتیں رہ گئی ہیں جبکہ ایک تو آج رات ہی ہے اسی وجہ سے سوچا کہ بلاگ پر لکھ کر تمام لوگوں کو رمضان کے حوالے سے بلاگ کرنے کا کہہ کر نیکی کو اجتماعی بنا لیا جائے۔ ہفتہ بلاگستان کی بے پناہ کامیابی کے بعد مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو اب خوش گمانی ہے کہ ایسے کئی اور ہفتہ اچھے طریقے سے منائے جا سکیں گے اور اس کے لیے اعلانات اور تبصروں کے لیے منظر نامہ سے بہتر اور کوئی جگہ کیا ہو سکتی ہے۔ میرے ذہن میں رمضان کے آخری ہفتہ کے حوالے سے جو تجاویز ہیں وہ میں آپ سب سے شئیر کر لیتا ہوں تاکہ سب کو لکھنے کے لیے چند موضوعات پہلی نظر میں ہی مل جائیں۔ اس کے علاوہ بھی اگر کوئی اور موضوع ہوں تو وہ آپ لوگ تبصروں میں لکھ دیں تاکہ اس ہفتہ میں موضوعات کو متنوع اور جامع بنایا جا سکے۔ چند موضوعات مندرجہ ذیل ہیں

یوم قرآن ١

یوم قرآن ٢

یوم سیرت نبوی

یوم حدیث

یوم تفسیر

یوم اسلامی تاریخ

یوم صحابہ و صحابیات

یوم خلفاء

یوم کتب اسلامی تاریخ

یوم مسلم مفکرین

اسد اللہ سے شناسائی
السلام علیکم۔

منظر نامہ کے قارئین کے لیے آج ہم  سلسلہ شناسائی میں ایک اور مہمان بلاگر کے ساتھ حاضر ہیں۔ ہمارے آج کے مہمان  ایک خاص شخصیت ہیں، جن کا اردو سے تعلق کافی پرانا ہے۔ آپ  ایک استاد ہونے کے ساتھ ساتھ   سات کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ آپ کافی عرصے سے بلاگنگ کر رہے ہیں۔  آپ انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں بلاگنگ کرتے ہیں۔  ہمارے آج کے مہمان کا نام  ڈاکٹر محمد اسد اللہ ہے، آپ بزم اردو کے نا م سے بلاگ لکھتے ہیں۔ تو آئیے اسد اللہ صاحب کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ان سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید اسد اللہ صاحب،

- اسد اللہ صاحب، سب سے پہلے ہم آپ کے خاندانی پس منظر، تعلیم اور آپ کے پیشے کے بارے جاننا چاہیں گے؟

ج۔ میرے والد جو الحمد للہ اب بھی بقیدِ حیات ہیں ،ابتداً ایک کسان تھے ،ان کا خاندانی پیشہ کپڑوں کی تجارت تھی جو ان تک آ تے آ تے ناپید ہوگئی تھی ، البتّہ اس اعتبار سے ہم بزاز کہلاتے تھے۔میرے نانا بھی اپنے قصبے کے سب سے بڑے تاجر تھے اورسوداگر کہلاتے تھے ۔والدہ کے انتقال کے بعد ننھیال میں میری پرورش ہو ئی اور مقامی کالج میں جہاں ذریعۂ تعلیم مراٹھی زبان تھی ،گریجویشن کے بعد میں نے اپنا کریر ایک سینیٹری ویر کی دکان سے شروع کیا ۔ ساری زندگی تجارت کے ماحول میں بِتانے کے باوجود اس میدان کے ہنر مجھے نہ آنے تھے نہ آ ئے ۔اورنگ  آباد سے بی ایڈ کا امتحان پاس کیا اور پیشۂ تدریس سے وابستہ ہو گیا ۔ اس دوران میں نے اردو ،انگریزی اور عربی میں ایم اے کیا ۔ اردو انشائیوں کا تاریخی و تنقیدی جائزہ ‘اس عنوان کے تحت تحقیقی مقالہ لکھ کر امراؤتی یو نی ور سٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔اب میں وسط ہند کے شہر ناگپور میں مولانا ابوالکلام آزاد جو نیئر کالج میں اردو اور عربی کا مدرّس ہوں۔

- آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

میری پیدائش مہاراشٹر کے ایک قصبہ وروڈ میں ہوئی جو امراؤتی ضلع میں واقع ہے اور سنگتروں کے لئے مشہور ہے ۔یوں تو سنگتروں کے لئے شہر ناگپور معروف ہے جو یہاں سے تقریباً سو کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔وروڈ اور اس کے آ س پاس کے علاقوں میں ہو نے والی سنگتروں کی پیداوار ناگپور کے کھاتے میں لکھی جاتی ہے۔بہر حال، میری جائے پیدائش اور سکونتِ حال میں وہی فر ق ہے جو حا ل اورقال میں ہو تا۔

- اپنی تصانیف کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیے اور یہ بھی بتائیے کہ آپ نے کن کن موضوعات پر لکھا ہے ؟

ج: بنیادی طور پر میری دلچسپی کا مر کز انشائیہ اور طنز و مزاح ہے ۔انشائیہ نگاری کی جس تحریک کو ڈاکٹر وزیر آ غا نے شروع کی تھا میں اس سے وابستہ رہا ۔اوراق ،لاہور ،ادبِ لطیف ،اردو پنچ ،تخلیق ،لاہور کے علاوہ میرے انشائیے اور مزاحیہ مضامین خاص طور پر ماہنامہ شگوفہ ،حیدر آ باد میں شائع ہوئے ۔ میرے انشائیوں کے مجموعے بوڑھے کے رول میں کے پیش لفظ میں ڈاکٹر وزیر آ غا صاحب نے ہندوستان میں تین انشائیوں کی نشاندہی کی تھی جو ان کی تحریک کے تحت طبع آ زمائی کر تے رہے ایک احمد جمال پا شا ،دوسرے رام لعل نابھوی اور تیسرا یہ خاکسار محمّد اسد اللہ ۔

اب تک میری آٹھ کتابیں شائع ہو چکی ہیں جن میں سے بوڑھے کے رول میں،ہوائیاں اور پر پرزے ان ہی اصناف سے متعلق ہیں ۔مراٹھی کے ظریفانہ ادب کو میں نے اردو میں ترجمہ کر کے جمالِ ہم نشیں اور دانت ہمار ے ہونٹ تمہارے ان دو کتابوں میں پیش کیا۔ قلم سنبھالا تو شاعری کی، مگر اس کی اشاعت سے پر ہیزکیا البتّہ گذشتہ برس بچوں اور طلباء کے لئے لکھی گئی میری نظموں کا مجموعہ خواب نگر منظرِ عام پر آ یا ہے۔یک بابی ڈراموں کے مجموعے صبحِ زر نگار اور کوئز کے مجموعے پروازکو مرتّب کر کے شائع کیا۔

- بزمِ اردو پر کب سے لکھنا شروع کیا اور بلاگ بناتے ہوئے آپ نے کیا سوچا تھا کہ آپ کو بلاگنگ کیوں کرنی چاہیے یا بلاگ کے آغاز کا بنیادی مقصد کیا تھا؟

اکتوبر 2006 سے بلاگ شروع کی اس وقت کو ئی خاص مقصد ذہن میں نہیں تھا اور شاید اب بھی واضح نہیں ہے سوائے اس کے کہ میرے پاس اظہار کے لئے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں میں اپنی تحریریں پیش کر سکتا ہوں جنھیں رسائل اور کتابوں کے ذریعے لو گوں تک پہنچا نے کی کوشش کرتا رہا ۔اب یہ چیزیں پوری دنیا میں ان لوگوں تک پہنچ سکتی ہیں جو انٹر نیٹ کے ذریعے اردو ادب کا مطالعہ کر تے ہیں ۔ بزمِ اردو کی تشکیل کے وقت ایک مقصد یہ بھی ذہن تھا کہ میں اسے ایک ایسے ویب سائٹ کی شکل دوں جہاں اسکول اور کالج میں زیرِ تعلیم طلبا ء کو انکے مطلب کا مواد ، اطّلاعات اور تدریسی سرمائے میں معاون معلومات کا ذخیرہ مہیّا کیا جا ئے۔ اچّھا ،معیاری تخلیقی ادب ان کے مطالعے کے لئے پیش کیا جا ئے اور مختلف مواقع ،موضوعات اور شخصیات سے متعلق مضامین کی تلاش میں نکلے ادب دوست احباب کے کام کی کو ئی چیز میرے بلاگ پر دستیاب ہو سکے ۔

آپ بلاگ پر کن کن موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

ج۔ مختلف شخصیات ،تعلیمی اداروں میں منائے جانے والے اہم دن ،تہوار ،تدریس میں شامل مو ضوعات ،ادب، سماجی مسائل اور ماحولیات کے علاوہ میں اپنے شہر ناگپور کی ادبی و سماجی سر گرمیوں اور اہم شخصیات کو بھی اپنے بلاگ کے ذریعے اردو دنیا میں متعارف کر وانا چاہتا ہوں ۔

- بلاگنگ کے آغاز میں کن کن مشکلات کا سامنا رہا؟

ج: مضامین پوسٹ کرنا ،لوگوں کے کامینٹ کے جوابات دینا ،اِ ن پیج میں لکھے ہو ئے مواد کو یونی کوڈ میں منتقل کرنا یہ سب چیزیں میرے لئے نئی تھیں ۔اب بھی میں تمام کاموں کو پوری طرح انجام نہیں دے پا تا ہوں ، اسی لئے کسی نو سِکھئے کی طرح بلاگ کی گاڑی کو ذرا سست رفتار کے ساتھ چلا رہا ہوں ۔یہ سچ ہے کہ میں اس عرصے میں میں نے اپنی توقّع سے زیادہ سیکھا ہے ۔

- یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں پہلی بار آپ کو کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

ج۔ میں بھی اپنے بیشتر ہمعصروں کی طرح انکل کہلاتا ہوں اور نئی ایجادات کو بچّوں کی سی مستعدی کی طرح برتنے میں ناکام ہوں۔ آج بھی موبائیل کا نیا ہینڈ سیٹ استعما ل کرتے ہوئے مجھے اپنے بچّوں سے بار بار رابطہ کر نا پڑتا ہے ، لیکن طرزِ کہن پہ اَڑنا آئینِ نو سے ڈرنا ،اس کٹھن منزل پر میں نہیں پہنچ پایا ۔اسی وسعتِ قلبی کا نتیجہ تھا کہ جب میرے بیٹے توصیف احمد اور بھتیجووں وقاص اور وسیم نے یہ کہا کہ آپ رسائل میں لکھتے ہیں بلاگ پر بھی لکھئے تو میں اس نئی وادی میں سر گرمِ سفر ہو گیا۔

- آپ انگریزی میں بھی بلاگنگ کرتے ہیں اور اردو میں بھی۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کس زبان میں آپ کو بلاگ لکھنے میں لطف آتا ہے؟

ج۔ جس طرح میں ا ردو میں لکھ سکتا ہوں، انگریزی زبان میں لکھنا میرے لئے دشوار ہے ۔انگریزی میں ایسے مضامین میں نے پو سٹ کئے جو پہلے ہی لکھ چکا تھا ۔وقت کے تقاضوں کے تحت اکثر اردو میں براہِ راست بھی لکھنا پڑا اوراسی لئے اردو میں لکھنا میرے لئے ایک پرلطف مشغلہ ہے ۔

- کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

ج: میرے خیالات ایک بڑے طبقے تک پہنچے ،پڑھنے والوں کی جانب سے پذیرائی ہو ئی اور انٹر نیٹ پر میری تحریریں محفوظ ہیں ، یہ احساس بڑا مسرّت بخش ہے ۔ مستقبل میں قارئین کے وسیع حلقے تک رسائی کی امّیدہے ۔

- اگر آپ کو اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے مزید یہ کہ آپ کی مادری زبان کونسی ہے؟

ج: اردو میری مادری زبان ہے ۔ میری ملازمت کا تعلق اردو سے ہے او ر میں ذاتی طور پردین و اسلام کے ساتھ اردو زبان کی ترویج و بقا کو اپنی زندگی کا ایک اہم مقصد مانتاہوں اور اسی مشن کے تحت اپنے اسکول و کالج میں جو میری جو لان گاہ ہے ،مصروف ہوں ۔اس سلسلے میں لکھی گئی میری بیشتر تخلیقات اور مضامین بزمِ اردو بلاگ پر بھی میں پیش کر دیا کرتا ہوں ۔ میں نے نہ صرف بچّوں کے لئے زبان و ادب سے متعلق مضامین ،نظمیں اور کتابیں لکھیں ہیں بلکہ طلبا ء میں اردو زبان و ادب کا ذوق پیدا کرنے کی مختلف سطحوں پرکو شش بھی کیں۔سالانہ میگزین تہذیب الکلام ،ناگپور، گذشتہ چند برسوں سے ایڈٹ کر رہا ہوں ۔یہ سب اس لئے لکھ ر ہاہوں کہ میر ی خواہش ہے کہ ہر اردو والااردو کا سپاہی بن کر اپنی مادری زبان کا حق ادا کرے ۔

- آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

ج : کوئی شخص اگر اپنی ماں کو اپنے گھر سے باہرنکال دے تو یہ سوال بے معنی ہو جا تا ہے کہ پڑوسیوں نے اس خاتون کو اپنے گھروں میں جگہ دی یا نہیں ۔ہندوستان میں اہلِ اردو اور اردو اداروں نے آج اردو کے ساتھ جو سلوک روا رکھا ہے، اگر صحیح معنوں میں آ پ ان حالات کو جان لیں گے تو یہی کہیں گے ۔اس گھر کو آ گ لگ گئی گھر کے چراغ سے ۔

- آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

ج: اردو بلاگنگ کے مستقبل میں امکانات روشن ہیں۔

- بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

ج۔ گھر اور اسکول کی مصروفیات نے کہیں کا نہیں رکھا ۔ ورنہ ہم بھی آ دمی تھے کام کے ۔

- کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

ج۔اردو کے مستقبل سے میں قطعی مایوس نہیں ہوں تاہم میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس گرتی ہو ئی دیوار کو سہارا دینے والوں ہی دم قدم سے ہی اردو زندہ رہے گی ۔یہ لوگ ایک زبان ہی نہیں ایک تہذیب کے محافظ ہیں جو اس اندھیرے میں اردو کا چراغ روشن کئے ہوئے ہیں ۔

اندھیرے کبھی کم نہ ہوں گےچراغ

کسی ذاویئے سے اجالا کرے

- ایک استاد کی حیثیت سے آپ آج کے طالب علم کو کیسا دیکھتے ہیں؟

ج: طلباء سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں مگر اساتذہ ان کی صحیح رہنمائی نہیں کر پا رہے ہیں ۔ہم اپنے آ س پاس تعلیمی اداروں میں لڑکیوں کو تعلیم کے معاملے میں جس قدر محنت کر تے ہو ئے دیکھتے ہیں لڑکے اسی قدر مایوسی ،غفلت اور بے راہ روی کا شکار ہیں یہ عدم توازن ہمارے لئے ایک لمحۂ فکریہ ہے ۔ اس کا ایک بھیانک پہلو یہ بھی ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیوں کو جب ہماری قوم میں مناسب تعلیم یافتہ لڑکے نہیں ملتے تو وہ دوسری قوم کے نو جوانوں کی طرف راغب ہو کر اپنا مذہب تک چھوڑ دیتی ہیں ۔ اس قسم کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

- آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

ج: اللہ کو راضی کر نا ۔کو ئی ایسا کام کر جاؤں کہ اس زندگی پرتضیعِ اوقات کا الزام نہ آ ئے ۔

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ آپ کی پسندیدہ کتاب؟ یا کن موضوعات پر کتابیں پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ؟

ج: قرآن مجید۔

طنز و مزاح ۔ کسی بھی مو ضوع پر معلومات سے بھرپور کتاب جو زندگی اوراس کی حقیقت سے متعلق کو ئی نیا پہلو منکشف کرے میرے لئے دلچسپ ہے ۔

2۔کیا آپ کوشعر و شاعری سے لگاؤ ہے؟ اگر ہے، تو ہم آپ کے پسندیدہ شاعر اور پسندیدہ شعر کے بارے میں جاننا چاہیں گے؟

ج: شاعری سے لگاؤ اس حد تک ہے کہ خود بھی شعر کہہ لیتا ہوں۔ پسندیدہ شاعر غالب ۔پسندیدہ اشعاربے شمار ہیں مثلاً

ہر چند سبک دست ہو ئے ہم بت شکنی میں

ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہیں سنگِ گراں اور

3۔ کہتے ہیں کہ رنگوں کے انتخاب سے کسی حد تک انسان کی شخصیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، تو ہم آپ کے پسندیدہ رنگ کے بارے میں بھی جاننا چاہیں گے؟

ج: پسندیدہ رنگ زعفرانی

4۔ کونسا کھانا آپ بہت شوق سے کھاتے ہیں؟

ج: بریانی

5۔ آپ کا پسندیدہ موسم کون سا ہے؟

ج: سردی

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

@درست

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

@درست

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

@درست

4۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

@درست

5۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درست

اسد اللہ صاحب، اپنے قیمتی وقت میں سے منظر نامہ کے لیے وقت نکالنے کا بہت شکریہ۔

بلاگنگ کیا ہے؟
السلام علیکم،

ہم سلسلہ نقطہ نظر کے ساتھ حاضر ہیں۔ کچھ ماہ پہلے ہم نے بلاگرز کو ایک عنوان دیا تھا کہ “بلاگنگ کیوں؟” یعنی آپ ، میں اور ہم بلاگنگ کیوں کرتے ہیں۔ آج کا موضوع اس  سے کچھ ملتا جلتا ہے۔ ہم بات کریں گے کہ “اصل میں بلاگنگ ہے کیا؟“ اکثر کچھ سنئیر بلاگرز کی طرف سے یہ تنقید سننے کو ملتی رہتی ہے کہ “اردو بلاگرز کو بلاگنگ کا کچھ علم نہیں اور اردو بلاگرز اکثر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اور کچھ نیا اردو بلاگز پر پڑھنے کو نہیں ملتا۔ مزید اردو بلاگز پر ایک دوسرے کی تنقید کی روایت بھی چل نکلی ہے۔“ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی اکثر پڑھنے کو ملتا ہے کہ “ہمیں انگریزی بلاگرز سے سیکھنا چاہیے۔ پاکستانی انگریزی بلاگرز کا معیار پاکستانی اردو بلاگرز سے بہتر ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔“

ہم نے ایسی ہی تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بار سلسلہ”نقطہ نظر” کے تحت منظرنامہ کے قارئین کے لیے یہ موضوع منتخب کیا ہے،  کہ “بلاگنگ کیا ہے؟”آپ سب بلاگرز سے ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ اس موضوع پر اپنے نقطہ نظر کا اظہار کرے۔ تاکہ ہر کسی پر ایک دوسرے کے خیالات عیاں ہو سکیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ جو بلاگنگ میں نئے ہیں یا بلاگنگ سے نابلد ہیں، اگر وہ معلوم کرنا چاہیں کہ بلاگنگ کیا ہے؟ تو آپ سب کی تحاریر سے ان کو اندازہ ہو سکے کہ دراصل بلاگنگ ہے کیا؟

1۔ بلاگنگ کیا ہے اور آپ کی نظر میں اس کی کیا اہمیت ہے؟ (یہاں بلاگنگ سے مراد صرف اردو بلاگنگ نہیں بلکہ آپ نے صرف لفظ “بلاگنگ“ کی وضاحت کرنی ہے۔

2۔ کیا واقعی بلاگنگ کے کچھ اصول ہیں یا پھر بلاگ ایک ذاتی بیاض کی سی حیثیت رکھتا ہے، جس پر ایک بلاگر کچھ بھی لکھ سکتا ہے؟

3۔ بہترین بلاگ کا معیار کیا ہے یا کس طرح ایک بلاگر اپنے آپ کو بلاگنگ کی دنیا میں نمایاں کر سکتا ہے؟

یہ بھی یاد رکھا جائے کہ ہر کسی میں بہترین انداز میں لکھنے کی قابلیت نہیں ہوتی۔ ہر کوئی اپنے انداز میں لکھتا ہے۔ تو یہ تنقید کس لیے؟ آپ سنیئر بلاگر ہیں یا جونیئر، یا  آپ بلاگ لکھتے ہیں یا نہیں لکھتے۔۔۔۔آپ بلاگنگ کو کیا سمجھتے ہیں؟ اور کیا آپ کی نظر میں واقعی اردو بلاگرز میں کوئی کمی یا خامی ہے؟  اگر واقعی آپ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی انگریزی بلاگنگ اور اردو بلاگنگ میں نمایاں فرق ہے؟ تو کیوں؟  یا اس کے علاوہ آپ کچھ اس موضوع میں شامل کرنا چاہیں، کر سکتے ہیں۔

آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ اس کے لیے آپ اپنے خیالات کا اظہار منظر نامہ پر بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے بلاگز پر بھی تحاریر لکھ سکتے ہیں۔جن کے روابط ہم منظر نامہ پر اپڈیٹ کرتے رہیں گے۔ اگر آپ منظر نامہ پر لکھنا چاہتے ہیں تو اس صفحے پر اس کا طریقہ کار جانئے اور ہمیں میل کیجیے۔ مزید تفصیلات ہم آپ کو میل میں بھیج دیں گے۔

اپڈیٹ: آپ اس موضوع پر 20 فروری تک لکھ سکتے ہیں۔

بلاگرز کی تحاریر:

1۔ “بلاگنگ کیا ہے” برائے “میرا پاکستان“

اردو ٹیک وینس پر انگریزی بلاگ
آپ سب نے دیکھا تو ہو گا ہی کہ اردو ٹیک وینس پر اردو بلاگز کے ساتھ ساتھ انگریزی کے بلاگز کی فیڈ بھی شامل کی گئی ہے۔ یعنی اب وینس پر اردو کے ساتھ ساتھ آپ کچھ انگریزی بلاگز بھی دیکھ سکیں گے۔ اس بارے میں آپ سب کی رائے ہم جاننا چاہ رہے ہیں۔ کیا آپ اس حق میں ہیں کہ وینس پر انگریزی بلاگز کو شامل کیا جائے یا نہیں؟ ایک چھوٹا سا پول ہم نے بنایا ہے، آپ ووٹ دے کر بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ تبصرہ کر کے بھی اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Click Here for PollSurvey Software
| Website Polls
| Email Marketing

| Innovation Management
View MicroPoll

ووٹ دینے کے لیے اس لنک پر بھی جا سکتے ہیں

منظر نامہ کا نئے سرے سے آغاز
السلام علیکم،

آپ سب کو معلوم ہی ہو گا کہ پہلے منظر نامہ اردو ٹیک پر تھا، اردو ٹیک کے غائب ہونے کے بعد منظر نامہ بھی غائب ہوگیا۔ افسوس کہ بلاگ کی ڈیٹا بیس کا بیک اپ بھی محفوظ نہیں تھا تاہم الحمد للہ ہمارے پاس پوسٹ کیا ہوا زیادہ تر کام موجود ہی ہے۔ لہٰذا اب ہم نے پرانی تمام پوسٹس کو بلاگ پر نئے سرے سے پوسٹ کرنے کا سوچا ہے تاکہ ریکارڈ رہ سکے۔ اس ضمن میں ہم سب سے پہلے سلسلہ “اقتباسات” والی تمام تحاریر کو پبلش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے تحت ہر ماہ اردو بلاگز پر شائع ہونے والی پوسٹس میں سے کچھ منتخب کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد اردو بلاگرز سے کیے جانے والے انٹرویوز کو پوسٹ کیا جائے گا۔ کچھ عرصے تک شاید منظر نامہ پر ہم کچھ نیا آپ کے سامنے نہ لا سکیں اور آپ کو وہی سب کچھ پڑھنے کو ملے جو آپ پہلے پڑھ چکے ہوں۔ لیکن خیر، ایسی بھی کوئی بات نہیں۔ اسے آپ تاریخ کا سفر سمجھ کر برداشت کریں۔ امید ہے کہ آپ سب کا تعاون حاصل رہے گا۔ 2008 کے ایوارڈز بلاگرز کو جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منظر نامہ 2008
منظر نامہ کے قارئین کو السلام علیکم،

2008  اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ سال اردو بلاگنگ کے لیے کیسا رہا یا اردو بلاگنگ میں کیا کچھ ہوا، اس پوسٹ  میں ہم اردو بلاگنگ  اور منظر نامہ پر ایک مختصر نظر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ منظر نامہ کا آغاز بھی اپریل 2008 میں  کیا گیا۔  میرے اور عمار کے ذہن میں شاید پہلے سے ایسا خیال تو  تھا ہی۔۔۔لیکن پھر بھی منظر نامہ کا وجود اچانک اور اتفاقی تھا۔ آغاز میں ہم نے اردو بلاگرز سے شناسائی اور اس کے ساتھ مختلف عنوانات پر بلاگرز کو لکھنے کے لیے منظر نامہ جیسا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیاکرنے کا سوچا تھا ۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم  منظر نامہ پر ایوارڈز اور “ایک بلاگر ، ایک کتاب” جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔

منظر نامہ پر آپ ہم آپ کے لیے کیا پیش کرتے ہیں۔۔۔

1۔    اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ  شناسائی)

2۔    منتخب عنوانات پر آپ کے خیالات (نقطہ نظر)

3۔    ہر ماہ کے بلاگ(اقتباسات)

اس کے علاوہ ۔۔۔

4۔    اردو بلاگ ایوارڈز

5۔   مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب

سلسلہ شناسائی میں اب تک ہمارے جو مہمان بنے ، ان کو تہہ دل سے بہت شکریہ۔ اب تک اکیس بلاگرز کا انٹرویو لیا جا چکا ہے:

ابوشامل)فہد( سے شناسائی

اسماء سے شناسائی

مکی سے شناسائی

“میرا پاکستان” سے شناسائی

ساجد سے شناسائی

افتخار اجمل سے شناسائی

شب سے شناسائی

پاکستانی سے شناسائی

شعیب صفدر سے شناسائی

جہانزیب اشرف سے شناسائی

عارف انجم سے شناسائی

خاور کھوکر سے شناسائی

شاکر عزیز سے شناسائی

عمیر سلام سے شناسائی

راشد کامران سے شناسائی

قدیر احمد سے شناسائی

سعادت سے شناسائی

زکریا اجمل سے شناسائی

امن ایمان سے شناسائی

رضوان سے شناسائی

سلسلہ نقطہ نظر میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ لیکن ہمارے چند ساتھیوں نے اسے آگے ضرور بڑھایا ہے۔ جن کے ہم شکر گزار ہیں۔

راشد کامران

ابوشامل

محمد وارث

- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے سلسلے میں ہم زکریا ، جہانزیب اور نبیل کے شکر گزار ہیں۔

- اسی طرح منظر نامہ پر مختلف امور میں ہماری مدد کرنے پر ڈفر اور امن ایمان کا بے حد شکریہ۔

- مکی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ہم نے منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم کا آغاز کیا۔ اب تک پانچ کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں:

وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی

قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی

مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء

تجدید و احیائے دین – ابو شامل

پطرس کے مضامین – علی نعمان

جبکہ کچھ کتابوں پر بلاگرز کام کر رہے ہیں۔

اس سال بہت سے نئے اردو بلاگز بھی منظر پر آئے۔ نیچے دی گئی لسٹ میں اگر کسی کا نام شامل نہیں ہے تو  ہمیں آگاہ کریں۔

2008 کے بلاگرز کی فہرست:

اردو ماسٹر

منظر نامہ

معاشرہ

ماہ رخ

نعمان علی

نوائے ادب

ڈفر

عارم

محمد وارث

شاہدہ اکرم

مظلوم

پاک فیکٹ

سعود

ابوکاشان

سارہ پاکستان

طفل

عبدالقدوس

عزیز امین

شکاری

زین زیڈ ایف

اگر دیکھا جائے تو 2008 اردو بلاگنگ کے لیے اچھا رہا، جہاں اتنے نئے بلاگرز کا اضافہ ہوا، وہاں  اردو ماسٹر جیسا بلاگ بھی سامنے آیا، جہاں عمار اور ساجد اردو بلاگرز کے تکنیکی مسائل کا حل پیش کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نئے بلاگرز کو اردو ماسٹر پر بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو مل سکتا ہے۔  البتہ 2008 کے آخر میں اردو ٹیک کا غائب ہونا مایوس کن رہا، بلاگرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اسی وجہ سے کچھ بلاگرز نے بلاگ سپاٹ یا فری ہوسٹس کا رخ کیا۔

سال کے آخر میں کراچی میں بلاگرز کی نشست بھی ہوئی۔ جہاں عمار، فہیم اور شعیب نے اردو بلاگنگ کی نمائندگی کی۔  اردو بلاگنگ کو اس نشست میں کافی پذیرائی ملی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ کراچی بلاگرز کی نشست کے بارے میں آپ تفصیل سے عمار کے بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں۔

نیا منظر۔ خوش آمدید
السلام علیکم اور خوش آمدید۔۔۔

منظرنامہ کے بچھڑے ہوئے قارئین کو خوش آمدید۔ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے، خوش ہوں گے۔ آپ سب کو نیا ہجری سال (1430ھ) اور عیسوی سال (2009ء) بہت بہت مبارک ہو۔ دونوں سال اگرچہ نئے ہیں لیکن ہم دونوں میزبان وہی پرانے،    ماوراء اور عمار۔

اردو ٹیک کے بیٹھ جانے کے بعد منظرنامہ بھی غائب رہا۔ ہم نے عرصہ پہلے الگ ہوسٹنگ اور ڈومین لینے کا سوچا تھا لیکن ارادہ کچھ ڈانواں ڈول ہی تھا۔ اب جو اردو ٹیک بیٹھا تو ہم اُٹھ کھڑے ہوئے۔    سوچا، بہت منصوبے بنالیے۔ واقعی کچھ کرڈالیں۔۔۔ لہٰذا فیصلہ کیا کہ نئے سال پر واقعی ایک نیا منظرنامہ پیش ہو۔

اب اگر ہم دونوں ایک دوسرے کی محنت کو بیان کریں اور تعریف کریں تو کافی عجیب سا لگے گا۔ پہلا کہے گا کہ دوسرے کا تعاون نہ ہوتا تو اس منزل پر نہ ہوتے، دوسرا پہلے کے بارے میں کہے گا کہ اگر اس کی محنت نہ ہوتی تو یہ منظر نہ ہوتا۔۔۔ سو، بس آپ لوگ سمجھ جائیں کہ ہم دونوں ہی واقعی کافی محنت کررہے ہیں۔ یقین کرلیں ہمارے کہے پر۔

ہمیں امید ہے کہ ہم پہلے سے بڑھ کر اچھے انداز میں منظرنامہ چلاسکیں گے۔ ہمیں آپ کی دعاؤں اور تعاون چاہیے ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی آراء و تجاویز سے ہمیں منظر نامہ کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد ملے گی ۔ اللہ آپ سب کو خوش رکھے اور ہمارے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین۔

(پچھلی تحاریر اردو ٹیک کے واپس آنے پر یہاں منتقل کردی جائیں گی۔ ان شاء اللہ)