مہم: ایک بلاگر، ایک کتاب
محمد علی مکی نے تجویز پیش کی تھی کہ “ایک بلاگر۔ایک کتاب” کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ہر بلاگر کسی بھی ایک کتاب کو یونی کوڈ فارمیٹ میں کمپوز کرکے پیش کرنے کی کوشش کرے۔ اس ضمن میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ یہ منصوبہ منظرنامہ کے پلیٹ فارم سے شروع کیا جائے۔ ہمارے لیے یہ ایک منصوبہ نہیں، بلکہ ایک اپیل ہے، ایک پکار ہے تمام بلاگرز کے لیے کیونکہ منظرنامہ فی الحال ایسے کسی منصوبہ کے لیے تیار نہیں تھا۔ تاہم ہمیں امید ہے کہ ہم مستقل قریب میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک شاندار اردو لائبریری پیش کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
سو، ہماری تمام بلاگر حضرات سے درخواست ہے کہ فرصت کے اوقات میں کسی بھی کتاب یا مختصر سے کتابچہ ہی کو یونیکوڈ فارمیٹ میں لکھنے کا کام شروع کریں۔ کم از کم ایک صفحہ روزانہ لکھنے کی کوشش کریں۔ کمپوزنگ مکمل ہونے کے بعد اس پر ایک نظر بغرض تصحیح بھی ڈالیں اور پھر اپنے بلاگ پر پیش کردیں۔ کام کے نتائج دیکھنے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور باقاعدہ ایک لائبریری کے قیام کے لیے قدم اٹھایا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اس کام کو اردو محفل سمیت ان تمام محبانِ اردو کا ساتھ اور تعاون میسر رہے گا جو ایسے ہی کسی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
آئیں، اردو زبان کے فروغ کے لیے جاری کوششوں میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں، ایک قدم آگے بڑھائیں اور تاریخ رقم کردیں۔
اب تک جن کتابوں پر کام ہو چکا ہے یا کام جاری ہے، ان کی فہرست آپ کو یہاں ملے گی، اگر آپ اس مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ہمیں مطلع کریں تاکہ تمام بلاگرز کو اس کا علم ہو سکے۔
مکمل کتابیں:
مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
محمد علی مکی - ہم اضافیت اور کائنات
محمد اسد اللہ - ماحولیات اور انسان
جن پر کام جاری ہے:
عبدالقدوس : میں نے ڈھاکہ ڈوبتے دیکھا
مزید لوگ جن کتابوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ہمیں بتا دیں۔
بہت خوب……..
کوشش کریں گے جلد پڑھ سکیں
یہ سلسلہ تو اچھا تھا لیکن کچھ کتابیں میں نے اتارنا چاہا تو روابط کام نہیں کررہے۔ مثلآ پطرس کے مضامین۔۔۔ کوئی متبادل ربط فراہم کرسکتا ہے؟
شکریہ
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت اچھاسلسلہ شروع کیاگیاہے۔ یہ دوکتابیں میں نےبھی ٹائپ کی ہیں جوکہ ایم ایس ورڈ کی فائل میں ہیں آپ ان کویہاں سےڈاؤن لوڈ کرسکتےہیں۔
انسانیت موت کے دروازے پر(مولانا ابو الکلام آزاد)ایم ایس ورڈ فائل
http://javediqbal.ueuo.com/?p=394
– قرآن کا قانون عروج وزوال (مولانا ابوالکلام آزاد)
http://www.esnips.com/doc/59a8891a-f2b7-4297-971b-5caa7ebf0aa6/quran-ka-qanoon-arooj-o-zawal
والسلام
جاویداقبال
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
بہت اچھاسلسلہ ھے۔
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
ایک اورکتاب حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کےمتعلق اکرم اعوان صاحب کی مکمل ہوئی وہ بھی آپ لوگوں کی خدمت میں حاضر ہے۔
اسکا لنک یہ ہے
حضرت امیرمعاویہ رضی اللہ تعالی عنہ دشمنوں اوردوستوں کےنرغےمیں
http://javediqbal.ueuo.com/?p=493
والسلام
جاویداقبال
مزید کتب بھی شامل کیجئے
ایک یا سیکشن ہی بنا دیں کتب کے لئے