آپ یہاں ہیں
صفحہ اول > ایک بلاگر ، ایک کتاب
محمد علی مکی نے تجویز پیش کی تھی کہ “ایک بلاگر۔ایک کتاب” کا سلسلہ شروع کیا جائے اور ہر بلاگر کسی بھی ایک کتاب کو یونی کوڈ فارمیٹ میں کمپوز کرکے پیش کرنے کی کوشش کرے۔ اس ضمن میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ یہ منصوبہ منظرنامہ کے پلیٹ فارم سے شروع کیا جائے۔ ہمارے لیے یہ ایک منصوبہ نہیں، بلکہ ایک اپیل ہے، ایک پکار ہے تمام بلاگرز کے لیے کیونکہ منظرنامہ فی الحال ایسے کسی منصوبہ کے لیے تیار نہیں تھا۔ تاہم ہمیں امید ہے کہ ہم مستقل قریب میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک شاندار اردو لائبریری پیش کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔
سو، ہماری تمام بلاگر حضرات سے درخواست ہے کہ فرصت کے اوقات میں کسی بھی کتاب یا مختصر سے کتابچہ ہی کو یونیکوڈ فارمیٹ میں لکھنے کا کام شروع کریں۔ کم از کم ایک صفحہ روزانہ لکھنے کی کوشش کریں۔ کمپوزنگ مکمل ہونے کے بعد اس پر ایک نظر بغرض تصحیح بھی ڈالیں اور پھر اپنے بلاگ پر پیش کردیں۔ کام کے نتائج دیکھنے کے بعد اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور باقاعدہ ایک لائبریری کے قیام کے لیے قدم اٹھایا جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے اس کام کو اردو محفل سمیت ان تمام محبانِ اردو کا ساتھ اور تعاون میسر رہے گا جو ایسے ہی کسی منصوبے پر کام کررہے ہیں۔
آئیں، اردو زبان کے فروغ کے لیے جاری کوششوں میں آپ بھی ہمارا ساتھ دیں، ایک قدم آگے بڑھائیں اور تاریخ رقم کردیں۔
اب تک جن کتابوں پر کام ہو چکا ہے یا کام جاری ہے، ان کی فہرست آپ کو یہاں ملے گی، اگر آپ اس مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں تو ہمیں مطلع کریں تاکہ تمام بلاگرز کو اس کا علم ہو سکے۔
کتابیں:
  1. وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی
  2. قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی
  3. مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ابنِ ضیا
  4. سائنس دان کا اغوا ۔ عمار ابنِ ضیا
  5. تجدید و احیائے دین – ابو شامل
  6. پطرس کے مضامین -علی نعمان
  7. ترکش – شعیب خالق
  8. محمد علی مکی –  ہم اضافیت اور کائنات
  9. نعمان علی – دستک از نعمان علی
  10. محمد اسد اللہ – ماحولیات اور انسان
  11. کشف المحجوب۔ صلہ عمر

2 تبصرے:

  1. اسلام علیکم سب سے پہلے واقعی میں یہ اقدام اردو کی فروغ کے لیے ایک اچھا قدم ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوئی بھی مصنف اس طرح سے اپنے کتاب کو نیٹ پر اپلوڈ کرنے کی اجازت دے دیگا ؟

اپنا تبصرہ تحریر کریں

اوپر