منظرنامہ » بلاگنگ

جعفر سے شناسائی
فروری 2009 میں  ایک بلاگر نے اردو بلاگنگ میں قدم رکھا اور آتے ساتھ ہی اپنی شگفتہ تحاریر کی وجہ اردو بلاگنگ کی دنیا پر چھا گئے۔  آپ نے جب اردو بلاگنگ میں قد م رکھا تو پہلی ہی تحریر میں کچھ ایسے لکھا تھا کہ ”تو میرے پیارے بلاگو دوستو ۔۔۔ میں‌نے بھی اس حمام میں کپڑے اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بلاگ کے نام سے فکر مند نہ ہوں یہاں‌کوئی سنجیدہ بات نہیں‌ہوگی۔۔۔ کیونکہ اس پر پہلے ہی سب لگے ہوئے ہیں    ”

جعفر اپنے بلاگ پر تو اپنا  یا جانے کس کا حال دل بیان کرتے ہی ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ دل جلوں کے لئے مرہم کا انتظام بھی انہوں نے اپنے بلاگ پرکر رکھا ہے تو آئیے ان سے پوچھتے ہیں کہ اس میں کیا راز چھپا ہے۔

خوش آمدید جعفر۔

سب سے پہلے ہم آپ کے بارے میں کچھ جاننا چاہیں گے۔

-	آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام کون سا ہے؟

@	فیصل  آباد میں پیدا ہوا۔ اب متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں بسلسلہ شکم مقیم ہوں۔

-	کچھ اپنی تعلیم اور خاندانی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@	کیوں پوچھ کر شرمندہ کرتے ہیں۔ میری کس بات سے آپ کو شک ہوا کہ میں پڑھا لکھا ہوں؟  ویسے چند جماعتیں پاس ہوں جو دس سے کچھ زیادہ ہیں۔ والد کا کاروبار تھا، زور “تھا” پر ہے۔ چار بہنیں اور میرے سمیت دو بھائی ہیں۔

-	آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@	زندگی کی ابھی تک سمجھ نہیں آئی، جس دن سمجھ آئی بس اس کے اگلے ہی دن آپ کو مقصد بھی ای میل کردوں گا، اور خواہشات کی کیا پوچھتے ہیں کہ چچا کہہ گئے تھے ڈیڑھ صدی قبل ہی کہ ہزاروں خواہشیں اور دم نکلے وغیرہ۔۔۔

-	 یہ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ 	وہ تو جی ہفتہ بلاگستان میں بھی ایک جگہ لکھا تھا کہ ڈفرستان سے پتہ چلا تھا بلاگنگ کا اسی سال کے شروع میں۔

-	کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@	ڈفر نے کہا تھا میرے کسی تبصرے کے جواب میں کہ بھائی تو بھی بلاگ بنالے، سپر ہٹ ہوگا۔ میں ٹھہرا شہرت کا بھوکا ، تو بس میں نے اسی لالچ میں بلاگ بنا لیا۔ کیوں کا جواب بھی اسی میں آگیا ہوگا!!!

-	بلاگنگ کے آغاز میں  کن  کن مشکلات کا سامنا رہا؟

@	کوئی مشکل نہیں ہوئی جی۔۔۔ اللہ عبدالقدوس کو دس بیٹے عطا کرے۔ انہوں نے میرے جیسے جاہلوں کے لئے پکی پکائی کھیر بنا کے رکھ دی ہے، ورڈ پریس ڈاٹ پی کے کی صورت میں۔

-	آپ  بلاگ کو کس حد تک اہمیت دیتے ہیں۔ کیا یہ آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے؟

@	اہمیت اس سے ظاہر ہوتی ہے کہ میں تقریبا نوے سے زائد پوسٹیں کرچکاہوں اور ہر تبصرے کا جواب بھی دیتا ہوں۔ شخصیت اور عکاسی والے سوال ذرا مشکل ہیں۔ اس کا جواب تو میرا کوئی جاننے والا ہی دے سکتا ہے!

-	یہ بتائیے کہ” حال دل” اور پھر  ”دل جلوں کے لئے مرہم کا انتظام بھی۔۔” یہ ڈھکے چھپے الفاظ میں کن کو دل جلے  کہا گیا ہے۔ اور بلاگ کا نام ”حال دل” ہی کیوں؟

@	ہممم۔۔۔ یہ بات۔۔۔ دیکھیں جی بندہ جو ہوتا ہے ناں یہ پریشر ککر کی طرح ہوتا ہے، کوئی راستہ نہ ہو پریشر کے نکلنے کا تو پھٹ جاتا ہے۔ بندہ بہت کچھ دیکھتا ، سنتا اور سہتا ہے اور اگر ان سب کے نکاس کا بندوبست نہ ہواور بندے کے دل کا حال ، دل کے اندر ہی رہ جائے تو اس کی اوپر والی منزل میں خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں۔ اور آپ تو جانتے ہی ہیں کہ اگر پروسیسرہی خراب ہوجائے تو کمپیوٹر چلتا نہیں۔ باقی مرہم والی بات کا مطلب یہ ہے کہ جی ہنسی علاج غم ہوتی ہے!

-	آپ بلاگ پر زیادہ تر کن موضوعات پر لکھتے ہیں ؟

@	یہ بات آپ کی بہت مذاقیہ ہے!!  موضوعات پر تو جی دانشور لوگ لکھتےہیں مثلا افراط زر اور بہبود آبادی کا باہمی تعلق یامیرا کی شادی کا اوزون کی تہہ پر کیا اثر پڑے گا؟ وغیرہ وغیرہ تو میں اتنا پڑھا لکھا تو ہوں نہیں کہ ایسے “خالص” موضوعات پر لکھ سکوں، بس جو واہی تباہی  ذہن میں آتی ہے، بک دیتا ہوں!

-	آپ بلاگرز کی تعداد زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں، یا پھر معیاری بلاگرز پر؟

@	میری ذاتی رائے میں تو ہر نئے بندے کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ اگر وہ سنجیدہ ہو تو خود ہی معیاری ہوجائے گاورنہ وقت کی چھلنی سے  گزر کر ختم ہوجائے گا۔ اور ویسے معیار کا فیصلہ کرے گا کون؟

-	آپ کی نظر میں معیاری بلاگ کیسا ہوتا ہے؟

@	جس پر پڑھنے والا اپنا وقت خرچ کرے اور تحریر پڑھ کراس پر فیڈ بیک دے۔

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ نئے بلاگرز کو کس طرف توجہ دینی چاہے۔ بلاگ کی ترتیب پر یا پھر اچھی تحریروں پر؟

@	ترتیب کی تو کوئی مشکل ہے ہی نہیں اب۔ لکھنے پر توجہ دینی چاہئے۔ ویسے بھی جی گاڑی جتنی مرضی خوبصورت  ہو، اگر چلتی نہ ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں!

-	نئے اردو بلاگرز کے حوصلہ افزائی کے لیے ایسا کیا کیا جائے، جس سے ان کی دلچسپی بڑے اور وہ بلاگ کی طرف توجہ دیں؟

@	سب کو جمیرا بیچ پر ایک ایک فلیٹ اور مرسیڈیز کا نیا ماڈل دے دینا چاہئے! یا پھر ان کی تحاریر پر تبصرے  کردیں  تو بھی کام چل جائے گا۔

-	آپ اردو بلاگرز کا مستقبل کیا دیکھتے ہیں۔ اور کیسے؟

@	میں تو جی بڑا روشن مستقبل دیکھتا ہوں بلاگنگ کا۔ مجھے تو یہ آج ٹی وی والے لے جائیں گے۔ ڈفر جیو پر “آج ڈفر کے ساتھ “کیا کرے گا۔ راشد کامران امریکہ سے دی نیوز کے لئے کالم لکھا کریں گے۔ عمر بنگش “گولائی” کے نام سے پی ٹی وی پر ہفتہ وار ٹاک شو کیا کرے گا۔ بدتمیز آگ ٹی وی کے میوزک شو کا اینکر بن جائے گا۔  ابو شامل نیشنل جیوگرافک کے ہسٹری چینل میں چلے جائیں گے۔ خرم بھٹی “ٹائم” میں فرید زکریا کی جگہ سنبھال لیں گے۔  اور عنیقہ ناز ایک ایسا ناول لکھیں گی جس میں وہ بلاگنگ کے مابعد الطبیعاتی تصور اور زمان و مکان کے تعلق کی وضاحت کریں گی۔  کتنا سہانا اور اچھا مستقبل ہے بلاگنگ کا!

-	کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی  فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ 	ہاں جی، بہت فائدہ ہوا ۔۔۔ میرے ارد گرد کے لوگوں کو! اب میں ان کا دماغ کم کھاتا ہوں۔

-	اگر آپ  کو  اردو کے ساتھ تعلق بیان کرنے کو کہا جائے ، تو اس کو کیسے بیان کریں گے ؟

@ 	میرا  اردو سے تعلق عاشق اور معشوق والا ہے!

-	آپ کیا سمجھتے ہیں کہ  اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@	پہلے آپ بتائیں کہ اردو کس مقام کی مستحق ہے یا تھی؟

-	آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو اور اردو بلاگنگ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ 	خود کو تو میں اندر دیکھتاہوں اور اردو بلاگنگ کو باہر!

-	بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟ یا آجکل کن پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں؟

@ 	بلاگ کے علاوہ تو غم روزگار کی مصروفیات ہیں ، جن میں کبھی کبھار غم جاناں کا بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

-	کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@	وہ سب لوگ جو کسی بھی طرح اردو کی خدمت کررہے ہیں، میں ان کا دلی شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کیونکہ پیغام دینے کی تو میری اوقات ہے ہی نہیں۔ مجھے تو گھر والے کسی کو پیغام دینے کے لئے نہیں کہتے کہ پتہ نہیں وہاں جا کر کیا کہہ دے۔۔۔

کچھ سوال ذرا ہٹ کے۔۔۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

بہت ساری

2۔ شعر ؟

وہ کرنہیں رہا تھا مری بات کا یقیں

پھر یوں ہوا کہ مر کے دکھا نا پڑا مجھے

3۔ رنگ ؟

نیلا

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

پکاپکایا

5۔ موسم

اندر کا

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

درست

2۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

غلط

3۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

4۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

5۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

غلط

6۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درست

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@	ناں جی۔۔ آپ نے تو وہ بھی پوچھ لیا ہے ، جو نہیں پوچھنا چاہئے تھا!!!

جعفر،  اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیےانٹرویو  دینے کا بہت بہت شکریہ۔

منظر نامہ ایوارڈز 2009 : مشاورت
آپ سب کو معلوم ہو گا ہی کہ پچھلے سال سے اردو بلاگرز کے لیے ایوارڈز کا سلسلہ منظر نامہ پر شروع کیا گیا تھا۔ جس کی تجویزسب سے پہلے اردو بلاگر “میرا پاکستان“ نے دی تھی۔ پچھلے سال صرف تین ایوارڈز جاری کیے گئے تھے۔

١۔ سال 2008ء کا بہترین بلاگ

٢۔ سال 2008ء کا فعال ترین بلاگ

٣۔ سال 2008ء کا بہترین نیا بلاگ

اب چونکہ 2009 بھی اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے تو ہمیں ابھی سے “ایوارڈز 2009“ کی پلاننگ کرنا ہو گی۔ اس سال بہت سے نئے اردو بلاگرز سامنے آئے۔ اور اسی لحاظ ہم تین ایوارڈز کی تعداد بڑھانا چاہ رہے ہیں۔ پچھلی بار اردو بلاگرز کی طرف سے ایوارڈز کے سلسلے میں منظر نامہ کو کوئی خاص تعاون حاصل نہیں رہا تھا۔ لیکن اس بار آپ تمام اردو بلاگرز سے درخواست ہے کہ ہماری مدد کر کے اس کام کو آسان بنائیں۔ نہ صرف ایوارڈز بلکہ نامزدگیوں میں بھی آپ سب کی مدد درکار ہو گی۔

ذیل میں کچھ ایوارڈز کے نام دئیے جا رہے ہیں، لیکن ان کو شامل کرنا ضروری نہیں۔ آپ سب کے مشورے اور آراء کے بعد ہی سال 2009 کے ایوارڈز منتخب کیے جائیں گے۔

١۔  بہترین بلاگ

٢۔  فعال ترین بلاگ

٣۔  نیا بہترین بلاگ

٤۔ بہترین مزاح بلاگ

٥۔ بہترین ٹیکنالوجی بلاگ

٦۔ بہترین گپ شپ بلاگ

٧۔ بہترین سیاسی بلاگ

٨۔ بہترین معلوماتی بلاگ

٩۔ بہترین ادبی بلاگ

١٠۔ بہترین بلاگ ڈئزائین

آپ ان ایوارڈز کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کیا یہ ایوارڈز زیادہ ہیں؟ ان میں سے کس ایوارڈ کو شامل نہیں کرنا چاہیے؟ یا پھر کوئی اور ایوارڈز جو آپ شامل کرنا چاہتے ہوں؟

نیشنل بلاگرز کانفرنس 2009
از: عمار ابنِ ضیاء

ماہ اپریل 2009 کے اوائل ہی میں شعیب صفدر نے اطلاع دے دی تھی کہ حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام نیشنل بلاگرز کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں اردو بلاگنگ کے حوالے پریزنٹیشن پیش کی جائے تو خوب رہے۔ اس سلسلے میں ہماری پہلی ملاقات کیفے نوبہار میں ہوئی جس میں مجھ سمیت شعیب صفدر، ابوشامل، نعمان یعقوب نے شرکت کی۔اس ملاقات میں چند ایسے بنیادی نکات جمع کیے گئے جن کے تحت پریزینٹیشن تیار کی جانی تھی۔ طے پایا کہ پہلے پریزینٹیشن کے تمام نکات باہمی مشورے سے طے کیے جائیں گے اور پھر ان کو ابوشامل اور میں پریزینٹیشن میں ڈھالیں گے۔

ہوا کچھ یوں کہ باقی سارے احباب تو بذریعہ ای۔میل رابطے میں رہے لیکن میں، اول اپنے دادا کی وفات اور دوم انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع ہوجانے کے سبب میں پریزینٹیشن کی تیاری میں کسی قسم کی مدد تو درکنار، صورتحال سے باخبر بھی نہ رہ سکا۔ یہاں تک کہ کانفرنس سے ایک یوم قبل یعنی بروز جمعہ، نعمان یعقوب کے ہاں ملاقات طے پائی۔ حسبِ سابق، اس بار بھی ملاقات میں، مجھ سمیت شعیب صفدر، ابوشامل اور نعمان یعقوب شامل تھے۔ ابوشامل پاور پوائنٹ پر پریزینٹیشن تیار کرچکے تھے۔ نعمان کے ہاں بیٹھ کر تھوڑی بہت تبدیلیاں کی گئیں، اضافے کیے گئے اور طے پایا کہ پریزینٹیشن صرف اور صرف میں پیش کروں گا۔ حالآنکہ اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ میرے ساتھ نعمان بھی شامل رہیں گے۔

رات ساڑھے دس/ گیارہ بجے جب میں گھر پہنچا تو ارادہ اگرچہ یہی تھا کہ تھوڑی مشق کرلوں گا لیکن دن بھر کی تکان کے بعد ہمت بالکل نہیں رہی تھی لہٰذا ایک آدھ بار پریزینٹیشن دیکھ کر بند کردی اور پانی ڈال کر تازہ دم ہوا اور بستر پر۔

اگلے دن یونیورسٹی چلا گیا۔ وہاں کوئی کلاس نہیں ہونی تھی۔ صرف ’’تعلیم‘‘ کی کلاس میں ایک گروپ کی پریزینٹیشن تھی۔ سوچا کہ اس پریزینٹیشن سے شاید مجھے کچھ مدد مل جائے۔ وہ پریزینٹیشن بس مناسب تھی۔ وہاں سے دفتر چلا آیا۔ ایک ڈیڑھ گھنٹہ میں نے اس پریزینٹیشن کو دیکھا، الگ سے کچھ نکات کی تفصیل بھی لکھ لی۔ تین بجے کے قریب فہیم اسلم کا فون آیا کہ وہ ریگل چوک پہنچ چکا ہے۔میں دفتر سے نکل کر اس کے پاس پہنچا اور ہم بذریعہ رکشہ سواری، ریجنٹ پلازا پہنچ گئے۔

کانفرنس کا احوال

ریجنٹ پلازا کے کوہِ نور ہال میں نیشنل بلاگرز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جب ہم (میں اور فہیم) ہال میں داخل ہوئے تو چالیس سے پچاس افراد موجود تھے۔ ہم نے بھی ایک میز سنبھال لی۔ ماوراء کی تجویز تھی کی منظرنامہ پر باقاعدہ اپ۔ڈیٹ کیا جاتا رہے۔ اول میں نے ٹوئٹر سے بذریعہ موبائل فون کنیکٹ ہونے کی بہت کوشش کی لیکن اس میں ناکامی رہی۔ isms.pk کی سائٹ میرا اسٹیٹس بروقت اپ۔ڈیٹ نہیں کررہی تھی۔ دوسری کوشش میری یہ تھی کہ ماوراء کو براہِ راست اپڈیٹ کرتا رہوں۔ اس کے لیے مجھے یوفون کی سِم کا سہارا تھا لیکن یوفون نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دغا کی۔ میں نے چار پیغامات بھیجے جو کہ میری طرف سے روانہ ہوئے بھی لیکن ماوراء کو ایک بھی موصول نہ ہوسکا۔ لہٰذا بروقت باخبر کرنے کے تمام تر منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

شرکا آمد کا سلسلہ اگرچہ کافی پہلے سے شروع ہوگیا تھا لیکن مہمانوں کے انتظار میں کانفرنس اپنے مقررہ وقت ۴ بجے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے یعنی ۵بجے شروع ہوئی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وزیر آئی ٹی برائے حکومتِ سندھ جناب رضا ہارون صاحب تھے۔ اس کے علاوہ معروف صحافی ارد شیر کاؤس جی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید فرقانِ حمید سے کیا گیا۔ بعد ازاں گیارہ سال کی عمر میں مائیکروسوفٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی طالبہ عمیمہ عادل کو بلایا گیا۔ صوبائی وزیر رضا ہارون نے بتایا کہ چند دن پہلے جب عمیمہ عادل ان کے دفتر آئی اور انہوں نے اسے پیش کش کی کہ اپنی مرضی کا تحفہ مانگ لو تو اس نے لیپ ٹاپ کی خواہش ظاہر کی جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا۔ لہٰذا عمیمہ عادل کو تالیوں کی گونج میں لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔

اس موقع پر عمیمہ عادل نے بتایا کہ وہ شروع سے نعت خوانی کیا کرتی تھی۔ لوگ کہا کرتے تھے کہ یہ پڑھائی میں اچھی نہیں ہوگی لیکن وہ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی ہمیشہ بہت اچھی رہی۔ ایک رات اس کی والدہ نے خیال ظاہر کیا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت کرنے کے لیے اُسے آئی ٹی کے شعبہ میں کچھ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے استاذ جناب اسد اللہ صاحب کی عمیمہ نے تعریف کی جنہوں نے بہت مدد کی اور اسے اس قابل کیا۔

بعد ازاں عمیمہ عادل نے مشہور نغمہ ’’یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے‘‘ کے کچھ بول بھی گنگنائے۔ ارد شیر کاؤس جی نے بھی بے حد سراہا۔ اس موقع پر کانفرنس کچھ سیاسی رنگ اختیار کرگئی جب صوبائی وزیر رضا ہارون نے جذباتی انداز میں یہ کہا کہ سوات کے علاقے میں لڑکی کو کوڑے مارنے والے، لڑکیوں کے اسکول بند کرانے والے ظالم دیکھ لیں کہ ہماری لڑکیاں اتنی باصلاحیت ہیں، کیا وہ ایسی لڑکیوں کا مستقبل تاریک رکھنے کے لیے انہیں تعلیم سے دور کررہے ہیں۔

پونے چھ بجے کانفرنس کی پہلی مقررہ جہان آرا  کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے اپنا بلاگ شروع کرنے کے اسباب بیان کیے اور ان موضوعات کا ذکر کیا جن پر لکھنا انہیں پسند ہے۔ انہوں نے معاشرے کی اس روایت پر افسوس کا اظہار کیا کہ لڑکیوں کو تعلیم میں پیچھے رکھ جاتا ہے اور ان کے مطابق یہی چیز ان کے بلاگ شروع کرنے کا محرک بنی۔

اس کے بعد عمار یاسر  کو دعوت دی گئی۔ عمار نے اپنے چائے کے ڈھابے  کا ذکر کیا اور اس پر شائع ہونے والی تحاریر کے موضوعات اور ان کے اعداد و شمار پیش کیے۔

اس کے بعد مائک، اسٹیج پر بیٹھے ارد شیر کاؤس جی کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں پہلے تو کانفرنس کی ضرورت، وجوہات اور اہمیت پر سوال جڑ دیا اور اپنے برابر میں بیٹھے رضا ہارون صاحب سے استفسار کیا کہ اگر وہ انہیں کچھ سمجھا سکیں۔ وزیر آئی ٹی رضا ہارون نے کانفرنس کے اسباب اور اہمیت پر روشنی ڈالی لیکن کاؤس جی اس سے مطمئن نہ ہوئے۔اِدھر اُدھر کی بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنا تکیہ کلام ’’سالا‘‘ استعمال کیا لیکن فوراً ہی اس پر معذرت بھی کرلی۔ اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اپنے برابر میں متحدہ قومی مومنٹ کے وزیر کی موجودگی کے باوجود یہ کہا: ’’میں ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ کہنا چاہوں گا کہ ایم کیو ایم میری پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔‘‘ اس پر رضا ہارون زیرِ لب مسکراتے رہے۔ تاہم کاؤس جی نے ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے اس مؤقف کی حمایت کی جو انہوں نے قومی اسمبلی میں نفاذِ عدل پر اپنایا۔

کاؤس جی کے بعد ڈاکٹر عواب علوی کو دعوت دی گئی۔ ڈاکٹر عواب نے فریڈم آف اسپیچ کے موضوع پر تقریر کی۔ متنازعہ کارٹونز شائع ہونے کے بارے میں ڈاکٹر عواب کا مؤقف تھا کہ اس ایشو کو خاص مقاصد حاصل کرنے کے لیے اچھالا گیا اور عوام نے اپنے ہی ملک کی املاک کو نقصان پہنچا کر احتجاج کیا۔

رملا اختر  نے بھی بلاگنگ کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔ دیگر کئی بلاگرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض علی کے چشتی اور رابعہ غریب نے انجام دیے۔ کانفرنس کے درمیان ڈاکٹر فاروق ستار صاحب بھی تشریف لے آئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی تقریر کانفرنس کی سب سے طویل تقریر تھی جس میں انہوں نے بلاگنگ، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیا۔

راجا اسلام کی پریزینٹیشن سب سے زیادہ دلچسپ تھی۔ راجا تصویری (فوٹو) بلاگر ہیں۔ آپ نے اپنے بلاگ کے محفوظات سے کچھ دلچسپ اور یادگار تصاویر پیش کیں جن کے پیچھے ایک کہانی تھی اور یہ تصاویر معاشرے کا کوئی نہ کوئی پہلو اجاگر کرتی تھیں۔

سب سے آخر میں، اردو بلاگنگ کے حوالہ سے ہماری پریزینٹیشن تھی۔ اگرچہ وقت بہت کم تھا، فاروق ستار کی طویل اور کچھ حد تک بے مقصد تقریر کانفرنس کا خاصا وقت لے چکی تھی اور اب انہیں ہی جانے کی جلدی تھی۔ لہٰذا جلدی جلدی میں اردو بلاگنگ کے حوالے سے میں نے اپنی پریزینٹیشن کے چند نکات پیش کیے اور یوں کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

آخر میں چائے کے ساتھ کچھ لوازمات پیش کیے گئے تھے۔ اس دوران چند بلاگرز اور دیگر افراد نے آکر اردو بلاگنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔۔۔ جس کے بعد ہم اپنے اپنے مقامات کو لوٹ گئے۔

میرے خیال میں نیشنل بلاگرز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ ایک اچھی تقریب تھی لیکن بہرحال گوگل پاکستان اور سی آئی او پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والے کراچی بلاگرز میٹ اپ سے زیادہ اچھی نہیں تھی۔ حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ہونے کے باوجود پریس/ میڈیا کی کوریج دیکھنے میں نہیں آئی۔

کانفرنس کے بارے میں دیگر بلاگرز کی تحاریر:

شعیب صفدر

ابوشامل

م۔م۔ مغل

ڈاکٹر عواب علوی

کراچی میٹرو بلاگ

عمار

فیصل کے

پرو پاکستان

کانفرنس میں جو اردو بلاگنگ کی پریزنٹیشن دی گئی، وہ آپ نیچے دئیے گئے لنک پر دیکھ اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔

اردو بلاگنگ۔ پریزینٹیشن

پریزینٹیشن کی ویڈیو۔ بشکریہ م م مغل

<object width="445" height="364"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/_gskbDB8Fi4&hl=en&fs=1&rel=0&color1=0x006699&color2=0x54abd6&border=1"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/_gskbDB8Fi4&hl=en&fs=1&rel=0&color1=0x006699&color2=0x54abd6&border=1" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="445" height="364"></embed></object>