منظرنامہ » شناسائی، انٹرویو، اردو ، بلاگنگ

فیصل سے شناسائی
السلام علیکم،

سلسلہ شناسائی میں ہمارے آج کے مہمان ایک پرانے بلاگر ہیں۔ گو کہ آپ کم ہی لکھتے ہیں لیکن آپ کی تحاریر نہایت ہی معلوماتی ہوتی ہیں۔ آپ کے لکھنے کا ایک خاص انداز ہے، آپ کی تحاریر کو اگر قاری پڑھے تو پڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔ آپ فیصلیات کے نام سے بلاگ لکھتے ہیں، یقینا آپ سب جان ہی گئے ہوں گے۔ تو آئیں  شاہ فیصل کے بارے میں کچھ جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

خوش آمدیدفیصل

@ وعلیکم السلام اور شکریہ منظرنامہ ناظمین۔

کیسے مزاج ہیں؟

@ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔ میں بالکل ٹھیک ہوں اور موڈ بھی اچھا ہے کہ آج کل کام زیادہ نہیں ہے

فیصل، سب سے پہلے ہم بلاگنگ سے آغاز کرتے ہیں۔

یہ بتائیں کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ اردو پوائنٹ کی ویبسائٹ پر کچھ بلاگز دیکھے تھے اور وہیں پر انکی طرف سے دعوتِ عام بھی دی گئی تھی۔ یہ غالباً نومبر یا دسمبر 2006 کا ذکر ہے جب اردو پوائنٹ بلاگز پر نظر پڑی تھی۔

آپ نے خود کب سوچا کہ بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@ اردو پوائنٹ کی دعوت پر جی للچایا تو بلاگنگ شروع کر دی، یعنی بلاگنگ کا علم ہونے اور خود شروع کرنے کے مابین کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرا ۔ پہلی بلاگ پوسٹ بھی اردو پوائنٹ کی ویبسائٹ پرہی لکھی  جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ وجوہات تو بہت سی تھیں، ایک تو لکھنے لکھانے کا شوق پہلے سے تھا اگرچہ بات یونیورسٹیوں میں چھپنے والے میگزینز سے آگے کبھی بڑھی نہیں تھی۔ دوسری بات یہ کہ اسطرح آپ اپنے خیالات اوروں تک پہنچا بھی سکتے ہیں اور انکے رد عمل کے نتیجے میں آپکے خیالات میں بھی پختگی آتی ہے، سو یہ بات بھی ذہن میں تھی۔ اسکے علاوہ تھوڑی شہرت بھی مل جاتی ہے جو تقریبا ً ہر شخص کو ہی اچھی لگتی ہے

بلاگنگ میں یا اردو لکھنے میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟ کیا مراحل طے کیے؟

@ آہ یہ تو لمبی داستان ہے۔ جہاں تک تکنیکی لحاظ سے مشکلات کا تعلق ہے تو میری مشکلات بھی ایک لحاظ سے دوسروں سے دگنا تھیں کیونکہ میں ونڈوز کی ساتھ ساتھ لینکس استعمال کرتا ہوں سو دونوں نظاموں میں اردو کا استعمال سیکھنا پڑا۔ لکھنے میں البتہ کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی قطع نظر اس سے کہ ہر پوسٹ خاصا وقت لے جاتی ہے۔

آپ زیادہ تر کن موضوعات پر بلاگ لکھتے ہیں؟

@ کوشش تو کرتا ہوں کہ مخصوص موضوعات پر ہی لکھوں۔ ایک طرف تو میں کمپیوٹنگ اور ٹیکنالوجی پر کچھ نہ کچھ لکھتا ہوں تو دوسری طرف معاشرتی علوم یا سوشل سائنسز میں سیکھی  یا سوچی گئی باتوں کو سادہ الفاظ میں بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ یہ موضوع عام طور پر وہ ہیں جنکا سامنا ہم روز مرہ کی زندگی میں کرتے ہیں اور اس بارے میں سوچتے ہیں۔

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟ یا کوئی فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ فائدہ تو یقیناً بہت ہوا ہے۔ اسطرح انسان کی اپنی سوچ کی سمت معین ہوتی ہے اور شخصیت بہتر ہوتی ہے۔ اپنی بات اوروں تک پہنچانے کا موقعہ بھی ملتا ہے اور دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ بھی پیدا ہوتا ہے سو فائدے تو بہت سے ہیں۔ مجھے تو ہر پوسٹ سے کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ہی ملا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ اردو بلاگستان کی موجودہ تصویر اس وقت سے تو بہت بہتر ہے جب میں نے بلاگنگ شروع کی تھی سو امید ہے کہ آگے مزید بہتری ہو گی۔ آنے والے بلاگرز ہم سے بہتر ہی ثابت ہونگے اگر محنت کریں تو۔

کیا آپ کے خیال میں اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ ہاں اور نہیں۔ ہاں اس لئے کیونکہ اسے پاکستان میں کم بولی والی زبان ہونے کے باوجود دوسری مقامی زبانوں کے مقابلے میں ، جو کہ شائد پاکستان کے 90 فیصد لوگوں کی زبانیں ہیں، سرکاری سرپرستی حاصل رہی ہے۔ کچھ لوگ یقیناً یہ کہیں گے کہ یہ ہماری قومی زبان ہے اور اسے دیگر زبانوں پر فوقیت دیا جانا ٹھیک ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان جیسے بڑے ملک میں ایک سے زیادہ قومی زبانیں ہونا چاہیے تھیں۔ مثلاً بلجیم جسکا کل رقبہ تقریباً ساڑھے تیس ہزار مربع کلومیٹر ہے (صوبہ بلوچستان کا رقبہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ مربع کلومیٹر ہے)، اور آبادی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے، میں تین سرکاری زبانیں ڈچ، فرانسیسی اور جرمن ہیں۔ اسکے علاوہ انگریزی بھی سکولوں میں پڑھائی جاتی ہے۔ سو اس لحاظ سے تو اردو سے خاصا اچھا سلوک ہوا ہے۔

دوسری طرف میرا جواب نہیں میں اسلئے ہے کہ اگر ہم نے اسے قومی زبان بنا ہی لیا تھا تو پھر اس سے کم از کم قومی زبان والا سلوک کرتے لیکن ہم نے یہ حق بھی تو ادا نہیں کیا۔ انگریزی کو ہر معاملے میں فوقیت دی گئی ہے اور اگر آپکو انگریزی نہیں آتی تو چاہے آپ نے جرمن، فرانسیسی، جاپانی یا کسی بھی دوسری زبان میں انتہائی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہو، پاکستان میں آپکا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ پہلے جواب دے دوں بلاگنگ سے متعلق کہ یہ آسان ترین ہے۔ میرے خیال میں اردو بلاگنگ مزید پھیلے گی۔ جیسے جیسے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی قیمت کم ہو گی اور ان تک دسترس طبقہ اشرافیہ سے نکل کر ہم جیسے مڈل کلاس لوگوں تک آئے گی تو انٹرنیٹ پر اردو پڑھنے اور لکھنے کے رجحان میں بھی اضافہ ہو گا جو کہ اچھی بات ہے۔ اگرچہ اسکے کچھ نقصانات بھی ہونگے لیکن زیادہ تر فائدہ ہی ہو گا۔ جہاں تک میرے مستقبل کی بات ہے تو یہ تو اللہ تعالیٰ کی ذات بہتر بتا سکتی ہے۔ اب تک کی زندگی میں پچھلے پانچ سات سال خاصے ناقابلِ پیش گوئی رہے ہیں۔ بہرحال امید ہے کہ مستقبل اچھا ہی ہو گا، ویسے بھی میرے انفرادی مستقبل سے کسی کو کیا فرق پڑنے والا ہے۔ اگر آپکا سوال صرف بلاگنگ سے جڑے میرے مستقبل کا ہے تو انشااللہ ارادہ تو ہے کہ اردو بلاگنگ جاری رہیگی۔ شائد ایک آدھ بلاگ انگریزی کا بھی ہو جائے کہ کئی دوست اور رفقائے کار اردو نہیں جانتے، ایک فوٹو بلاگ کی خواہش بھی کافی عرصے سے ہے۔ آپکے سوال کا آخری حصہ پاکستان کے مستقبل سے متعلق ہے۔ اب یہ سب سے مشکل حصہ ہے لیکن میرے خیال میں کچھ زیادہ نہیں بدلے گا، کئی لحاظ سے حالات بہتر ہونگے انشااللہ مثلاً اسوقت جو سیاسی بے چینی ہے یا ملک کے کچھ حصوں میں غیر معمولی صورتحال ہے ، یہ ختم یا کم ہو جائے گی اور پاکستانی قوم اس سے کندن بن کر نکلے گی۔ دوسری طرف کچھ مشکلات میں اضافہ ہو گا مثلاً آبادی کا دباؤ، پانی کی کمی، خوراک وغیرہ کے مسائل۔ لیکن بہر حال اسکا سامنا انشااللہ ہم کر سکیں گے، اللہ تعالیٰ ہمیں بڑے امتحانوں کیلئے تیار کر ہے ہیں اور سچی بات تو یہ کہ پچھلے ساٹھ سالوں میں پاکستانی قوم نے کچھ دوسری اقوام کے برعکس زیادہ مشکلات نہیں دیکھی تھیں، حالیہ امتحان شائد مستقبل میں بڑے کردار کی تیاری ہیں۔

فیصل، آپ اتنا اچھا لکھتے ہیں، لیکن کم بلاگنگ کی کیا وجہ ہے؟

@ آہ۔۔۔ میری بڑی خواہش ہے کہ میں زیادہ لکھوں۔ لیکن نہ لکھنے کی کئی وجوہات ہیں۔ پہلی بات تو یہ کہ میرے خیال میں آپکے لکھے گئے الفاظ قاری کی امانت ہوتے ہیں اور آپ اپنی لکھی گئی ہر بات کے ذمہ دار۔ اب یہ بات ہے تو سوچ سمجھ کر ہی لکھنا پڑتا ہے ورنہ بندہ کہتا ہے کہ نہ ہی لکھوں۔ دوسری بات کہ اچھا لکھنے کیلئے اس سے کہیں گنا زیادہ اچھا پڑھنا بھی پڑتا ہے۔ دنیا میں اتنا کچھ اچھا لکھا جا چکا ہے اور اب بھی لکھا جا رہا ہے کہ اسے پڑھنے پڑھتے وقت کی تنگی آڑے آ جاتی ہے سو اپنے لکھنے کو وقت ہی نہیں بچتا۔

بلاگنگ کے علاوہ کیا مصروفیت ہیں؟

@ پہلی مصروفیت تو تعلیم ہے۔ میرے خیال میں پی ایچ ڈی خصوصاً معاشرتی علوم میں پی ایچ ڈی آپکا بہت سارا وقت اور توانائی لے لیتی ہے جسکے بعد آپ روزمرہ کے کاموں کے علاوہ کچھ زیادہ کرنے کے قابل نہیں رہتے۔

مستقبل میں کیا کیا منصوبے ہیں؟

@ بڑا ہو کر اچھا آدمی بننا ہے :)  اسوقت تو کچھ نہیں پتہ۔ انشااللہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد دیکھوں گا۔ دل تو بہت سی چیزوں کو چاہتا ہے لیکن چونکہ بنیادی طور پر میں ایک نکما انسان ہوں اسلئے ان منصوبوں کو عملی جامہ کہاں تک پہنا پاتا ہوں، اس بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ویسے دل چاہتا ہے کہ پاکستان میں اوپن سورس ٹیکنالوجی پر کوئی پراجیکٹ کروں خصوصا تعلیمی و سرکاری اداروں میں اوپن سورس کمپیوٹنگ کی ترویج کےلئے، کوئی کام دیہی علاقوں کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنے کے لئے کروں جیسا کہ پڑوسی ملک بھارت میں ہو رہا ہے۔ ایک منصوبہ اوپن سورس ہی کی طرز پر کمیونٹی میڈیا کا بھی ہے جس پر کبھی لکھونگا انشااللہ۔ مختصراً یہ کہ معلومات تک رسائی کا ایسا نظام قائم کیا جائے جسکا مقصد کاروباری مفادات کی جگہ معاشرتی بہتری ہو اور یوں اسمیں کاروباری میڈیا گروپس کی جگہ عام لوگوں پر مشتمل سول سوسائٹی ادارے ہوں جو اپنی ہی جیسے دوسرے لوگوں تک معلومات کی ترسیل کریں۔ بلاگنگ، وکیپیڈیا، وغیرہ اسکی کچھ شکلیں ہیں لیکن اس نظام کو پاکستانی معاشرے میں ڈھالنے اور چلانے کی ضرورت ہے۔

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ اب میں کوئی ایسی عظیم شخصیت تو ہوں نہیں کہ میرا پیغام سن کر یا پڑھ کر لوگ تن من دھن سے اس پر کوشاں ہو جائیں گے لیکن پھر بھی یہ کہوں گا کہ اردو بلاگرز ایک چھوٹا سا خاندان ہیں، میری درخواست ہے کہ آپس میں اتفاق سے رہیں، مشترکہ منصوبوں پر توجہ دیں اور دوسروں کو بھی اس طرف راغب کریں کہ اردو اور باقی مقامی زبانیں بھی لکھی اور پڑھی جائیں۔

اب کچھ سوال ہٹ کر۔

کچھ اپنے خاندانی، تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ کوئی لمبا چوڑا خاندانی پسِ منظر تو نہیں ہے۔ ہم دیہاتی قسم کے مڈل کلاس ملازمت پیشہ یا کسان لوگ ہیں۔ میں ہاشمی سید ہوں اور ہمارا خاندان ڈیرہ اسماعیل خان کے کچھ دیہہ میں پھیلا ہوا ہے، تھوڑا سا روحانی و دینی تعلیم والا سلسلہ بھی ہے اس لئے لوگ تھوڑی بہت عزت کرتے ہیں۔ تعلیمی پس منظر کی تو مجھے بھی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ بی ایس سی آنرز زراعت میں کی، پھر دو عدد ایم ایس سی دیہی ترقی میں کیں۔ اب پی ایچ ڈی کر رہا ہوں۔ اس میں میں پاکستانی این جی اوز اور شراکتی ترقی کے موضوعات پر تحقیق کر رہا ہوں۔ مختصراً یہ کہ تعلیمی فیلڈز بدلتی ہی رہی ہیں۔

آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام؟

@ میں ڈیرہ اسماعیل خان میں پیدا ہوا تھا اور گھاٹ گھاٹ کا پانی پینے کے بعد فی الوقت کینبرا، آسٹریلیا میں موجود ہوں

آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@ زندگی کا مقصد یہ ہے کہ جو زندگی کا مقصد ہے وہ پورا کر لوں۔ اب دعا کریں کہ اللہ میاں وہ مقصد مجھے بتا دیں۔ ویسے تو ہر مسلمان کی دینی ذمہ داریاں ہیں لیکن میں بظاہر دنیاوی مقصد کی بات کر رہا ہوں۔ خواہشات تو کئی ہیں۔ مثلاً چند ایک اچھی کتابیں لکھوں، فوٹو گرافی میں زیادہ مہارت پیدا کروں، پیسہ کماؤں، اچھا سا گھر بناؤں، والدین کی خدمت کروں، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہ سب تو انفرادی خواہشات ہیں جنکی کوئی خاص اہمیت نہیں۔ زیادہ خواہش اس بات کی ہے کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کو اپنی زندگی میں  اس مقام پر دیکھوں جسکے یہ حقدار ہیں۔ مسلم دنیا قانون، انصاف اور انسانیت کے معیار ات کو رائج اور نافذ کرنے میں مغرب سے بڑھ جائے۔  یورپی یونین طرز کی تنظیم مسلم دنیا میں بھی قائم ہو جسکی ایک کرنسی، ایک پاسپورٹ، ایک فوج ہو۔ اور بھی کئی خواہشات ہیں، آپ بور ہو جائیں گے سن سن کر اس لئے رہنے دیں۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟ یاد نہیں، کافی عرصہ ہوا کوئی باقاعدہ (ادبی) کتاب پڑھے ہوئے لیکن ممتاز مفتی (جنکے انداز ِ تحریر کی میں تقل کرتا ہوں یا کم از کم کوشش ضرور کرتا ہوں)، شفیق الرحمان، اشفاق احمد، مستنصر حسین تارڑ، کرنل محمد خان وغیرہ پسند ہیں۔ اگر آپ ضرور کوئی نام ہی چاہتے ہیں تو شائد ممتاز مفتی کی تلاش میری پسندیدہ کتاب ہے۔ مجھے اسکی کچھ کچھ سمجھ کئی مرتبہ پڑھنے کے بعد ہی آئی ہے۔

2۔ گانا ؟ جو بھی اچھا لگے سن لیتا ہوں۔

3۔ رنگ ؟ میرے خیال میں سبز کہ آنکھوں کو ٹھنڈک دیتا ہے اور نیلا کہ تصاویر میں بڑا اچھا لگتا ہے۔ویسے بحیثیت شوقیہ فوٹوگرافر کے، ہر رنگ اچھا لگتا ہے اپنی اپنی جگہ پر۔

4۔ کھانا( کوئی خاص ڈش )؟ سبزیاں زیادہ شوق سے نہیں کھاتا، چاول تقریبا ہر قسم کے اچھے لگتے ہیں۔

5۔ موسم؟ اب تو بھول سا گیا ہے۔ یہاں گاڑیوں اور عمارتوں میں درجہ حرارت ایک خاص سطح سے اوپر نیچے نہیں جانے دیتے اسلئے سردی گرمی کا زیادہ پتہ نہیں چلتا۔ ویسے خزاں کا موسم گرتے ہوئے پتوں کی وجہ سے اچھا لگتا ہے اور بہار کا موسم نئی کونپلوں اور پھولوں کی وجہ سے۔ گرمیوں میں آم ہوتے ہیں اور سردیوں میں خشک میوے

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟ اگر بلاگ لکھنے کی بات کرتے ہیں تو نہیں اور اگر پڑھنے کی بات ہے تو ہاں۔

2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟ میرا تو نہیں خیال لیکن اگر ہوتا تو اچھا تھا۔

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟ کیے پر تو شائد نہیں لیکن کہے پر البتہ اکثر افسوس ہوتا ہے۔

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟ نہیں، مجبوری سے کرتا ہوں۔ کاش کہ کم بات میں زیادہ کہنے کا فن مجھے آتا۔

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟ ہاں واقعی۔ خود سے شرم سی آتی ہے کہ کچھ نہیں آتا۔

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟ ہے تو سہی لیکن پڑھ نہیں پاتا۔ پاکستان جا کر انشااللہ پڑھونگا۔

7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟ میرے خیال میں ہاں۔ آپ اپنا راز مجھے بتا سکتے ہیں، پیسوں کی توقع بھی رکھ سکتے ہیں اگر میرے پاس ہوں تب، اچھے مشورے کی توقع کر سکتے ہیں، غلط کام سے روکے جانے کی توقع کر سکتے ہیں تو میں اچھا دوست ہوں۔ اگر آپ صرف اچھی کمپنی کے متلاشی ہیں تو شائد نہیں۔

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟ اب تو پھر بھی کم آتا ہے، پہلے بہت  زیادہ آتا تھا۔ اب بھی دوسرے لوگوں کی نسبت کچھ زیادہ آتا ہے لیکن یہ ہمارا خاندانی مسئلہ ہے، میرا کوئی قصور نہیں۔

دلچسپی:

1۔ شاعری سے؟ کسی زمانے میں تھی، پڑھنے سے نہیں، کرنے سے۔ پھر شادی ہو گئی

2۔ کوئی کھیل؟ کرکٹ، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن کھیلی ہے۔ آجکل کچھ نہیں لیکن ٹینس سیکھنے کا شوق ہے۔

3۔ کوئی خاص مشغلہ؟ مطالعہ، فوٹوگرافی، سفر، ڈرائیونگ، کمپیوٹنگ، وغیرہ۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ اتنا کچھ تو پوچھ لیا ہے ابھی بھی کچھ رہ گیا ہے کیا؟

فیصل، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے انٹرویو دینے کا بہت بہت شکریہ۔

اظہر الحق سے شناسائی
السلام علیکم،

سلسلہ شناسائی میں آج ہم ایک اور مہمان شخصیت کے ساتھ حاضر ہیں۔ ہمارے آج کے مہمان بہت پرانے بلاگر ہیں۔نہایت ہی اچھا لکھتے ہیں۔ آپ جیسی شخصیات کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ جنہیں خدا نے لکھنے کی بھر پور صلاحیت سے نوازا ہوتا ہے۔ آپ مزاح  نہایت ہی دلچسپ انداز میں لکھتے ہیں۔  اس کے علاوہ سیاست پر بھی لکھتے رہتے ہیں۔ ان کی باتوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ سچے اور درد رکھنے والے پاکستانی ہیں۔  اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔ ان کی دنیا کا نام ہے: اظہر الحق کی دنیا

آئیں تو مزید جاننے کے لیے اظہر سے بات چیت کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید  اظہر

@ شکریہ آپ کا کہ آپ نے مجھے یاد کیا !!

کیسے مزاج ہیں؟

@ الحمدُللہ ، اللہ کا کرم ہے ، اور آپ سب دوستوں کی دعا چاہیے !!

اظہر، سب  پہلے بلاگنگ سے آغاز کرتے ہیں۔

آپ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ بلاگ لفظ کا پتہ تو شاید تین یا چار سال پہلے چلا ، مگر اپنا بلاگ 2006 میں بنایا ، پہلے بلاگ سپاٹ پر پھر ایم ایس این پر ۔

کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@ ویسے اپنی زندگی کے بارے میں اور اس طرح کے کام (جو بلاگ میں ہوتے ہیں ) میں غالباً 1996 -1997 سے یاہو گروپس میں کر رہا تھا ، جن میں سب سے اچھا گروپ “ہم ہیں راہی پیار کے” تھا اور ایسے کتنے ہی گروپ میں لکھا کرتا تھا  ۔ ۔  سو بلاگنگ پہلے بھی کر رہا تھا اور اب بھی کر رہا  ۔ ۔ ۔ کیوں کر رہا ہوں ، اس لئیے میں شاید کچھ بلکہ بہت کچھ کہنا چاہتا ہوں اور کہنے کے لئے بلاگ اچھا ذریعہ ہے  ۔ ۔

آپ ونڈوز لائیو سپیس پر لکھتے ہیں، باقاعدہ بلاگ کیوں نہیں بنایا؟

@ ایم ایس این ( لائیو) پر بلاگ بنانے کی وجہ صرف اسکا اچھا لگنا تھا اور وہاں پر ویسے بھی اردو بلاگ نہ ہونے کے برابر ہیں اسلئے اسے اپنایا دوسرا سرچ انجنز میں اس کی  سرچ بہت اچھی تھی اسلئے اسے اپنایا  ۔ ۔ ۔

زیادہ تر کن موضوعات پر بلاگ لکھتے ہیں؟

@ بائیو لاگ کا مطلب ہوتا ہے زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے اسے محفوظ کیا جائے ، سو میری زندگی میں میرے اوپر اور میرے اردگرد جو ہوتا ہے اسکو “لاگ” کرتا ہوں ، سو ہر طرح کے موضوعات پر لکھتا ہوں  ۔ ۔ ۔

بلاگنگ میں یا اردو لکھنے میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟ کیا مراحل طے کیے؟

@ لمبی کہانی ہے !!! مختصر یہ کہ کمپیوٹر پر اردو سے میرا پہلا واسطہ تقرئباَ بیس سال قبل جب میں پڑھ رہا تھا اس وقت پڑا  ۔ ۔ ۔ ۔  سلور سافٹ نامی ایک ادارے نے اردو لکھنے کے لئے ڈوس بیس ٹی ایس آر (ٹرمینیٹ اینڈ سٹے ریزیڈنٹ ) پروگرام بنایا تھا جو اردو نیشنل اسپورٹ کہلاتا تھا ، میں اس کو استعمال کر کے کچھ پروگرام ڈائزئن کئے تھے (نوے کی دہائی میں ) اور اس میں اس وقت کے اردو ٹائپ رائٹر کا کی کامبینیشن  جو مبتہ کے نام سے مشہور ہے استعمال کیا تھا اور پھر بعد میں فونٹک کی بورڈ بھی خود سے بنایا (شاہکار اور صدف پہلے ہی اس کی بورڈ کو استعمال کر رہے تھے ) ۔ ۔ ۔ پھر بعد میں خود بھی اردو کے ایڈیٹر سافٹ وئیر بنائے (گرافکس اور ٹیکسٹ پیجز وغیرہ کے ساتھ)  ۔ ۔  اسلئے کمپیوٹر پر اردو میرے لئے کبھی نئی نہ تھی  ۔  ۔ اور جب پاکستان میں انٹر نیٹ آیا بلکہ ای میل آیا  اسی کی دہائی کے آخر میں  تو رومن میں میل لکھنا اور پھر نیٹ اسکیپ کے پیجز بنانا اردو میں ایک شوق سا بن گیا  ۔ ۔ ۔ اور پھر جب  یونی کوڈ ملا تو ظاہر ہے آسانیاں ہی آسانیاں ملیں  ۔ ۔ ۔ اور کمپیوٹر پر اردو لکھنا اور آسان ہو گیا !!

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ میری نظر میں بلاگنگ ویب اسپیس پر ایک سوشل ذریعہ ہے جسکے ذریعے ہم ایک دوسرے کو متعارف کراتے ہیں ، اسلئے فائدہ اسکا سوشل ہوتا ہے ، جس میں آپ کو اچھے قاری ملتے ہیں ، دوست بنتے ہیں ، دشمنیاں بھی پنپتی ہیں  ۔ ۔ ۔  مگر سب کچھ غیر مرئی (ورچوئل) ہی ہوتا ہے  ۔  ۔ ۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم ورچوئل اسپیس سے نکل کر رئیل ورلڈ میں بھی سوشل ہو جائیں تو یقیناَ اسکا فائدہ بھی سب کو ہو سکتا ہے  ۔ ۔ ۔  مگر ابھی تک یہ صرف باتیں ہیں !!

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ دیکھیے میری نظر میں اردو بلاگنگ بہت اہم ہے ، کیونکہ دنیا کی چوتھی بڑی زبان ہے جو سمجھی اور بولی جاتی ہے ، مسلہ ہے رسم الخط کا وہ گورمکھی ہو یا فارسی یا عربی اگر ہمارے پاس مترجم ہوں (جن پر کافی کام ہو چکا ہے ) تو عالمی بلاگنگ میں اردو بھی بہت اہم جگہ لے سکتی ہے ، نئے لکھنے والے بہت اچھے ہیں اور وہ اپنی اپنی  سمجھ کے مطابق بہت بہتر کردار ادا کر رہے ہیں ، توقعات یہ ہی ہیں کہ وہ اردو کی ترویج کے لئے مزید کام کریں گے اور اردو کو اسکا وہ مقام دلائیں گے جسکی وہ حقدار ہے  ۔ ۔

کیا آپ کے خیال میں اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ اگر میں نہیں کہوں تو بھی غلط ہو گا ، اردو ایک ایسی زبان ہے جسے دنیا کے ہر کونے میں سمجھا اور بولا جاتا ہے اور اسکا ثبوت اردو محفل پر ہر جگہ سے نمائندگی ہے ، بلکہ اس سے پہلے ہر فورم پر ہر جگہ سے اردو کے چاہنے والے موجود تھے  ۔ ۔ ۔ میری نظر میں اردو آہستہ آہستہ اس جگہ پر جا رہی ہے جو اسکا اصل مقام ہے

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ وہ کہتے ہیں نا کہ “ساماں سو برس کا ہے ، پل کی خبر نہیں ” اسلئے کچھ کہنا مشکل ہے ، اپنے بارے میں کیا کہوں ، میری زندگی تو بدلتی رتوں جیسے ہے ، نہ پل کا پتہ نہ کل کا پتہ ، مگر جیسے میں اپنے اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوا ، اور اسنے مجھے ہر مشکل سے نکالا ہے اسی طرح میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان دس سال بعد ایک اہم ترین ملک ہو گا دنیا کا ، اور ظاہر ہے جب پاکستان کی پہچان پاکستانی ہیں اور وہ بلاگرز بھی ہیں  ۔ ۔  تو میں بہت بہتر مستقبل دیکھتا ہوں    ۔ ۔  کہ “رات ڈھلنی تو ہے ، آنے اجالے تو ہیں”

بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ ویسے تو لکھتا ہوں ، مگر ان دنوں صرف سوچتا ہوں ، نوکری اور اسکے بعد دعائیں اپنی فیملی کے لئے ، بس یہ ہی ہے آجکل ۔۔۔۔۔ ویسے میوزک بجاتا ہوں ، مگر ان دنوں کوئی نیا گیت نہیں بنا پا رہا  ۔ ۔ ۔  کیا کروں  ۔  ۔۔ ذہنی حالت اجازت نہیں دیتی

مستقبل میں کیا کیا منصوبے ہیں؟

@ جیسا کہ پہلے بھی بتایا ہے کہ میں زیادہ پلان نہیں بناتا اب (پہلے بناتا تھا ) بس یہ ضرور چاہتا ہوں کہ کچھ کر سکوں اپنے وطن کے لئے اور اپنے لوگوں کے لئے  ۔ ۔ ۔  بے مقصد زندگی نہیں گذارنا چاہتا ۔ ۔ ۔  اور مقصد یہ ہی ہے کہ خلق خدا کی بھلائی کا کوئی کام کر سکوں  ۔ ۔

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ بس ایک ہی خواہش ہے کہ اس شعر کو سچ کیا جائے “سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے “

اب کچھ سوال ہٹ کر۔

کچھ اپنے خاندانی، تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ میرا تعلق ایک دینی گھرانے سے ہے ، شاہ جی نہیں کہلانا پسند کرتا کیونکہ شاید میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا ، دوسرا تعلیمی طور پر نالائق ترین آدمی ہوں اپنے خاندان کا ، بی ایس سی کیا تھا (تین بار فیل ہو ہو کر) اور پھر کمپیوٹر میں ڈپلومہ کیا تھا اسکے بعد اسی کو پیشے کے طور پر اپنا لیا  ۔ ۔ ۔

آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام؟

@ میں راولپنڈی کے علاقے ٹنچ بھاٹہ میں پیدا ہوا ، میرا گاؤں کہوٹہ میں ہے اور میری فیملی آج بھی پنڈی میں رہتی ہے ، میرا بچپن پنڈی میں ، اور لڑکپن اور نوجوانی کراچی میں گذری اور اب جوانی (کہنے میں کیا حرج ہے ) شارجہ (امارات) میں گذر رہی ہے

آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

@ مقصد یہ ہی ہے کہ کچھ ایسا کر جاؤں جو رہتی دنیا کے کام آئے ، اور خواہش   ۔ ۔ ۔ شاید اب صرف امن اور پُرسکون زندگی کی ہے  ۔ ۔ ۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

ایڈیٹ (دوستو وہسکی ) اور بلیک اینڈ وائٹ (ابن صفی )

2۔ گانا ؟

کبھی تو تم کو یاد آئیں گیں (احمد رشدی ، فلم چکوری )

3۔ رنگ ؟

نیلا اور سبز

4۔ کھانا )کوئی خاص ڈش( ؟

آلو گوشت

5۔ موسم

خزاں اور سردی

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

غلط

2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟

غلط

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

درست

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

درست

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

درست

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

غلط

دلچسپی:

1۔ شاعری سے؟

بہت زیادہ

2۔ کوئی کھیل؟

ویسے دل تو کر رہا ہے کہ لکھوں “آنکھ مٹکا” مگر اب عمر نہیں ہے ، ویسے ہاکی اور فٹبال پسند ہیں

3۔ کوئی خاص مشغلہ؟

بچپن میں ٹکٹ جمع کرنا اور سکے اور نوٹ جمع کرنا ، اور اب میوزک اور لکھنا پڑھنا

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

لکھنا تو “عزت” چاہیے مگر “دولت” مل جائے تو “عزت” مل ہی جاتی ہے

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

علامہ محمد اقبال

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

ایک ارینج اور باقی پسند کیں

5۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

پاکستان (کیونکہ یہ بھی امریکہ اور یورپ کا ہی حصہ ہے )

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ ویسے تو نیٹ پر میرا پہلا انٹرویو ہے (اس سے پہلے کچھ انٹرویو دے چکا ہوں نوکری کے انٹرویوز کے علاوہ ) اور پھر پکے پکائے سوال ، جنکے جواب دینے کے لئے سوچنے کا بہت وقت تھا ، اگر یہ انٹرویو لائیو ہوتا تو  ۔ ۔  میں ایں ایں کے علاوہ شاید شش شش شکریہ ہی کرتا ، ویسے آپ نے جو نہیں پوچھا اچھا کیا ، ورنہ ہم “مزید” بدنام ہو جاتے  ۔ ۔ ۔

بس دعا کر سکتا ہوں آپ سبکے لئے خصوصاَ نبیل ، زکریا ، ماوراء ، شمشاد ، باسط (ہلچل ڈاٹ کام ) ، کاشف (اردستان ڈاٹ کام ) اردو منزل (صبیحہ ) ، اردو دنیا کی ریحانہ اور زرقا مفتی اور ایسے ہی بہت سارے دوستوں کے لئے کہ جنہوں نے اردو کے لئے بہت بڑا کام کیا ہے انٹر نیٹ پر  ۔ ۔ ۔ سلسلہ اچھا ہے کاش ہم سب ورچؤل ورلڈ سے نکل کر رئیل ورلڈ میں بھی ایسے ہی ساتھی اور دوست بنیں تا کہ ہم رئیل زندگی کے لئے بھی کام کر سکیں  ۔ ۔ ۔ ۔

اظہر، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

آپ کا بھی بہت شکریہ کہ مجھے اس قابل سمجھا ، کہ میں اپنا تعارف کروا سکوں  ۔ ۔ ۔ ایک بار پھر آپ کا اور آپکی ٹیم کا شکریہ ، وسلام

رضوان نور سے شناسائی
لسلام علیکم

منظرنامہ پر آپ کے میزبان ماوراء اور عمار حاضر ہیں اس امید ہے کہ ساتھ کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ سلسلہ ہے شناسائی کا، اور ہمارے آج کے مہمان کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ گو کہ بلاگنگ کم کم ہی کرتے ہیں لیکن آپ اردو محفل پر 2006 میں آئے ۔  آپ  بذلہ سنج، ، ہنس مکھ اور  خوش گفتار طبیعت کے مالک ہیں۔

رضوان ، محب اور ظفری کو اردو محفل کی تکون کہا جاتا رہا ہے، جہاں یہ تین حضرات اکھٹے ہو جائیں، وہاں کسی کی خیر نہیں ہوتی۔ آپ نے کیا خوب طرزِ تکلم پایا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ 2007میں آپ کو محفل پر بہترین مزاح نگار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

محفل پر ایک سوال پر رضوان کا جواب ملاحظہ فرمائیے۔

کیا محب کے لیے آپ نے ذہن میں پہلےسے کوئی خاکہ بنا رکھا تھا؟

جی ہاں

ایک بانکا چھپیلا سا نشیلے نینوں، بلوری آنکھوں والا چُھورا سوچ رکھا تھا۔ جس نے آنکھوں میں کجلا، سر پر چنبیلی کا تیل بمعہ آملہ سبز کے لگا کر پٹے دار زُلفوں کو خوب جما رکھا ہوگا اور اُس پر دوپلی سفید ٹوپی اس طرح آڑی جما رکھی ہوگی کہ اسمیں سے ترچھی مانگ صاف چھُپتی بھی نہیں سامنے آتی بھی نہیں والا معاملہ ہوگا، ایک کان میں عطر خس اور دوسرے میں عطر موتیا سے معطر روئی کے پھوئے اڑس رکھے ہوں گے کان پر تازہ تراشیدہ قلم اٹکائی ہوئی ہوگی اور ایک ہاتھ میں دوات دوسرے میں بیاض تھامے ہوئے ہوگا۔ ململ کا کرتا اور آڑا علیگڑھ کٹ پائجامہ زیب تن کیے پاؤں میں پمپ شوز یا سلیم شاہی جوتی ہوگی۔ گلے میں ایک زنبیل حمائل کر رکھی ہوگی جسمیں لیپ ٹاپ دنیا کی نظروں سے چھپا کر رکھتا ہوگا اور ساتھ ہی اردو محفل کے چھپے ہوئے بہت سے اشتہار تاکہ نئے بٹیرے شکار کیے جائیں۔ لیکن وائے حسرتا جب دیکھا تو وہاں گیٹ سے ایک ہنستا مسکراتا میرے جیسا لڑکا نما آدمی باہر آرہا تھا۔

خوش آمدید رضوان نور۔

@ بہت شکریہ آپ لوگوں کا۔

کیسے مزاج ہیں؟

@  بخیر ہیں

رضوان، پہلے بلاگنگ سے آغاز کرتے ہیں۔

آپ بتائیے کہ بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا تھا؟

@ اردو محفل پر ہی آشنائی ہوئی بلاگنگ اور بلاگر سے۔  شاکر ، نعمان یعقوب، خاور کھوکھر، ساجد اقبال، شعیب صفدر اور قدیر کے بلاگ شوق سے پڑھتا تھا۔

کب سوچا کہ خود بھی بلاگنگ شروع کرنی چاہیے؟ اور کیوں؟

@ ہاں یہ تحریک بھی بھائی فاروق المعروف محب علوی کی وجہ سے ہوئی گھیر گھار کر لے آئے۔ پہلے پہل بلاگستان پر بلاگ بنایا پھر جانے کیا کھچڑی پکی کہ سارے کا سارا ٹبر اردو ٹیک پر آگیا، قدیر، ساجد، عزت مآب بدتمیز، ماوراء، عمار سب کے سب تھیم “ اردوانے“ میں اور اردو بلاگ کے مسائل حل کرنے میں جُٹ گئے۔ جب اتنے سارے لوگ اردو بلاگرز کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہوں تو مجھے لگا کہ کوئی تو ہو جو ان کو نت نئے مسائل بتا کر حل کرواسکے اس لیے مجھے بلاگ شروع کرنا پڑا اور ابھی تک شروعات ہی ہیں۔

بلاگ کا نام سراب کیوں رکھا؟

@ اس کی وضاحت تو بلاگ پر “ اپنے بارے “ والے صفحے پر کردی ہے۔ مزید یہ کہ بلاگ کو میں اظہاریے کے طور پر لکھنا چاہتا تھا کہ اپنے تجربات بیان کروں گا ان تمام وارداتوں کا جو اکثر پاکستانیوں پر گزرتی ہیں جو دس پندرہ سال ملک سے دور رہ کر واپس آتے ہیں کہ زندگی وہیں سے شروع کریں جہاں سے چھوڑ کر گئے تھے۔

بلاگنگ میں کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا؟ کیا مراحل طے کیے؟

@ کچھ ایسے مہربان ساتھ تھے جنکا اوپر ذکر کرچکا ہوں انہوں نے میری راہ کے سارے کانٹے چُن دیے اس کے باوجود میری کاہلی ایسی ہے کہ باقاعدگی سے لکھ نہیں پاتا۔

جب کبھی بھی کوئی مشکل ہوئی تو محب ، ساجد اقبال، قدیر اور بدتمیز نے اسے آسان کردیا اس لیے میرے بلاگ کے تمام عیوب و محاسن کے ذمہ دار یہی کرم فرما ہیں۔ اپنا لینا دینا صرف عبارت سے ہے۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ یا کیا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@ اظہار کا ایک ذریعہ میسر آگیا ہے۔ نئے دوست بنے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ شریانوں میں اب کچھ جمع نہیں ہو پاتا- فائدے بہت سے اٹھائے جاسکتے ہیں لیکن “ اُٹھانے “ کے معاملے میں میرا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے تبھی اپنے کیریئر میں میں کافی پیچھے ہوں۔ ( ناز نخرے)

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@  بڑے بڑے نابغے سامنے آئے ہیں اور آتے جا رہے ہیں خاصے متنوع لکھاری لکھ رہے ہیں ہمارا نظامِ شمسی یا وسعتِ نظر صرف اردو سیارہ اور وینس تک محدود ہے جبکہ اردو بلاگرز تو القمر، اردو دنیا سمیت تمام نیٹ پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اردو قارئین کا دائرہ بھی وسیع ہو رہا ہے لیکن ابھی تک اردو بلاگرز اپنی کوئی شناخت نہیں بنا سکے ہیں (یا کم ازکم مجھے علم نہیں ) بس اتفاقًا کوئی اردو سائٹ کسی نئے قاری کے ہاتھ آجاتی ہے۔

باقی میں سمجھتا ہوں کہ ابھی بھی بلاگرز اپنے تجربات لکھتے ہوئے گھبراتے ہیں وہ تمام کچھ جو لکھنا چاہیے ذمہ داری کے ساتھ وہ نہیں لکھا جارہا یا نہیں لکھ پایا جاتا۔ بہر حال یہ پورے معاشرے کی برداشت کا معاملہ ہے اور اردو بلاگرز کا خمیر بھی یہیں سے اُٹھا ہے۔

کیا آپ کے خیال میں اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ زبان الگ سے کسی سنگھاسن پر نہیں بیٹھتی اسکا مقام وہی ہوتا ہے جتنی عزت اس زبان کے بولنے والوں کو دی جاتی ہے۔ جو لوگ اردو بولتے ہیں ان کا مقام ہمارے معاشرے اور پوری دنیا میں کیا ہے؟ ہم ابھی تک پاکستان کے رابطے کی زبان اردو ماننے پر تیار نہیں جبکہ یہ پورے جنوب مشرقی ایشیاء بلکہ عرب دنیا اور وسطی ایشیاء میں رابطے کا کام کر رہی ہے۔ یہ عوام کی زبان ہے اور جو مقام عوام کا ہے وہی انکی زبان کو ملا ہوا ہے۔ جس دن عوام اقتدار کے ایوانوں میں پہنچی اس دن اردو کا طوطی بھی عثمانیہ یونیورسٹی والے دنوں کی طرح بولنے لگے گا۔

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ اپنے آپ کو پچاس سالوں کا دیکھتا ہوں۔ اردو بلاگنگ کی ترقی بالکل اسی طرح ہوگی جس طرح پاکستان میں عطائی پھلتے پھولتے ہیں۔

اور پاکستان جہاں آج ہے یا جو کچھ اس پر بیت چکا ہے اس سے تو بہت بہتر حالات ہوں گے، کیونکہ ابتری کی گنجائش نہیں ہے اور عالمگیری کلیہ بگاڑ کے مطابق بگاڑ کی بھی ایک حد ہوتی ہے پھر سُدھار شروع ہو جاتا ہے۔

بلاگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@ یہاں سے فرصت ملے تو بال بچوں کو بھی دیکھ لیتا ہوں۔(وہ تو یہی کہتی ہیں) سراب کے علاوہ ایک اور بلاگ بھی پالا ہے بھائی بدتمیز کے تعاون سے اسے تقریبًا روز ہی فیڈ کروانا پڑتا ہے۔

( http://www.urdutech.net/jobs )

مستقبل میں کیا کیا منصوبے ہیں؟

@  کسی مضافاتی علاقے ( مگر ہسپتال قریب ہو ) میں ریٹائر ہو کر زندگی گزاروں بس اسی لیے جان توڑ کام کر رہا ہوں۔

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@  میرے آسرے پر نہیں رہیے گا۔

اب کچھ سوال ہٹ کر۔

کچھ اپنے خاندانی، تعلیمی پس منظر کے بارے میں بتائیں؟

@ ایک غریب سے خاندان سے تعلق ہے ١٩٦٥میں والد صاحب پر کوآپریٹو بینک کا قرضہ نہیں چڑھتا تو میں بھی ایک آدھ لوڈنگ ٹرک اور کھاد سیمنٹ کی ایجنسی کا مالک ہوتا اور چنگی ناکے والوں سے سر پھٹول ہو رہی ہوتی اس قرض سے جان چھڑانے کے لیے والد صاحب کراچی آئے محنت مزدوری کی ریڑھی چلائی اور ہمیں پڑھایا لکھایا اور آج اس مقام پر آ پہنچے ہیں کہ دنیا کی ہر نعمت اپنی پہنچ میں ہے اور اپنے آپ کو دنیا کے خوش نصیب انسانوں میں تصور کرتے ہیں۔ والدین نے پال پوس لکھا پڑھا کر ایک عدد بیوی کے حوالے کردیا جس نے اپنا گھر بنوانے کے لیے اینٹ گارا مٹی پتھر ( حقیقتًا ) خود بھی ڈھویا اور مجھ سے بھی ڈھوایا۔

اپنے بچوں کے بارے میں بھی ہمیں کچھ بتائیں۔

@ دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ایک چھوٹی بیٹی ابھی کالج میں ہے باقی تینوں یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں۔

آپ کی جائے پیدائش اور حالیہ مقام؟

@ پیدائش میری خوشاب کی ہے لیکن وہاں میں کبھی بھی رہا نہیں۔ تعلیم کراچی سے حاصل کی پھر ملازمت سعودیہ اور قطر میں تھی اب اسلام آباد میں رہائش ہے۔

رضوان، آپ تقریبا ہر وقت سفر میں ہی رہتے ہیں، کچھ بتائیں کہ اب تک کہاں کہاں گئے ہیں؟

@ یہ گزشتہ تین چار سالوں سے ملازمت کی نوعیت کچھ یوں ہو گئی ہے۔ میں ایک آئل کمپنی میں ملازم ہوں اور پہلے پندرہ دن کام پندرہ دن چھٹی ( کمپنی والے چھٹی کہتے ہیں ورنہ مرد بیچارے کو کہاں کی چھٹی؟ ) ہوتی تھی اب ایک ماہ کام ایک ماہ چھٹی۔

سعودیہ میں چھ سال ملازمت کی وہاں سے بذریعہ بس ترکی، اردن اور شام کا سفر کیا بال بچوں کے ساتھ پھر بائی روڈ ہی بحرین گھومے، پھر قطر میں ملازمت رہی اور اب دو پھیرے سنگاپور کے لگائے ہیں، فروری میں کینیڈا اور بریطانیہ کا ارادہ ہے۔

آپ  مزاح میں ماشااللہ بہت اچھا لکھتے ہیں، کبھی باقاعدہ کوئی تحریر لکھی، اگر نہیں لکھی تو کیا لکھنے کا کچھ سوچا ہے ؟

@  نہیں بھئی اپنی طرف سے تو میں انتہائی سنجیدگی سے لکھتا ہوں۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

آبِ گم اور میکسم گورکی کی “ ماں“

2۔ گانا ؟

بہت سے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ پسند تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

پہلے “ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ اچھا لگتا تھا اب “ مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نا مانگ“ گنگناتے ہیں۔

3۔ رنگ ؟

نیلا اور خزاں کے پتوں کا تربوزی سا رنگ (پیلا نہیں)

4۔ کھانا )کوئی خاص ڈش( ؟

بغیر مرچ مصالحوں والی کوئی بھی ڈش بالخصوص “ مَندی“ ( دنبے کے گوشت اور چاول کی عربی ڈش)

5۔ موسم

سرما (کہ پرانی چوٹیں اور یادیں عود آتی ہیں)

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

کسی حد تک درست

2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟

غلط

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

غلط

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

کسی حد تک درست

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درست

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درست

7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

اچھے شوہر کسی کے دوست نہیں رہتے صرف میاں رہ جاتے ہیں۔

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

کسی حد تک درست

دلچسپی:

1۔ شاعری سے؟

فیض احمد فیض اور غالب

2۔ کوئی کھیل؟

اسکواش،

3۔ کوئی خاص مشغلہ؟

آؤٹنگ، واک،

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

دولت صرف حسبِ ضرورت اور عزت تھوڑی سی ( تینوں کی زیادتی عزاب ہے )

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

خلیل جبران

3۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

پسند ہی کو ارینج ہونا چاہیے۔

4۔ مینارِ پاکستان یا ایفل ٹاور؟

جھیل سیف الملوک

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ کافی زیادہ ہی پوچھ لیا ہے ۔ بہت عمدہ

رضوان، آخر میں ۔۔۔ اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

ابو شامل (فہد) سے شناسائی
سال 2007ء اور 2008ء کو اگر اردو بلاگنگ کا سال قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ ان دو سالوں میں اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا اور منظرنامہ پر کئی اچھے اردو بلاگرز ابھرے۔ اس سلسلے میں اردو ٹیک کی خدمات کا اعتراف نہ کرنا ناانصافی ہوگی کہ اردو بلاگنگ کا دائرہ بڑھنے میں اردو ٹیک کا بڑا حصہ ہے۔ اس وقت اردو ٹیک پر بیس کے قریب فعال اردو بلاگرز موجود ہیں۔

گذشتہ سال جب اردو ٹیک کی جانب سے مفت بلاگ بنانے کی سہولت پیش کی گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ہی کئی سارے اچھے اور مفید بلاگز سامنے آئے جن کے لکھنے والوں میں سے ایک آج منظرنامہ پر سلسلہ شناسائی میں ہمارے مہمان ہیں۔

خوش آمدید ابوشامل!

کیسے مزاج ہیں؟

@ بفضلِ الٰہی بالکل خیریت سے اور بھرپور رمضان اور بور عید گزارنے کے بعد اب سوچوں میں غرق ہیں کہ کیا کریں؟۔

آپ پیشہ کے لحاظ سے صحافی ہیں، جوان مرد، وجیہہ چہرہ، ہونٹوں پر دبی دبی مسکراہٹ، ہر ایک سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے ہیں اور نپے تلے انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔ تاریخ اور جغرافیہ ان کے بے حد پسندیدہ مضامین ہیں جن پر اردو دائرة المعارف (وکی پیڈیا) پر کافی مقالات لکھے ہیں۔ ہر ایک کو اردو وکی پیڈیا پر لکھنے کی دعوت اتنے اصرار کے ساتھ دیتے ہیں جیسے یہ ان کا ذاتی پروجیکٹ ہو۔ مخلص اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ آیئے ان سے بات کرتے ہیں۔

اردو بلاگنگ کی طرف کب اور کیسے آنا ہوا؟

@ بس شاہراہ زندگی پر کئی موڑ آتے ہیں، ایسے ہی ایک موڑ پر اچانک بلاگنگ سے واسطہ پڑ گیا بلکہ یوں کہیے کہ شاہراہ زندگی پر رواں ہماری گاڑی کے سامنے ” بلاگنگ” اتنا اچانک آ گئی کہ ہم “حادثے” سے نہ بچ سکے۔ بلاگنگ کی دنیا میں متعارف کروانے والے تھے محب علوی۔ ان کی بھرپور خواہش کے آگے میں نے بھی سرِ تسلیم خم کر دیا اور گزشتہ سال ماہ رمضان (ستمبر 2007ء) میں بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

اپنا بلاگ لکھنا شروع کرنے سے پہلے دوسرے بلاگرز کو پڑھا کرتے تھے؟

@ ہاں لیکن بہت کم بلاگرز کو پڑھنے کا اتفاق ہوتا تھا، کبھی کبھار افتخار اجمل صاحب کے بلاگ پر جانا ہوتا تھا لیکن باقاعدگی سے بلاگز نہیں پڑھتا تھا۔

کیا مراحل طے کیے آغاز میں اور کس قسم کی مشکلات پیش آتی تھیں؟

@ تکنیکی اعتبار سے میں بالکل کورا تھا اور اب بھی ہوں، اس لیے ابتداء میں بہت مشکلات پیش آئیں۔ مجھے معلوم نہ تھا کہ پلگ انز کیا ہوتے ہیں؟ تھیم کیسے کام کرتی ہے؟ تصویر اور وڈیو وغیرہ کیسے شامل کی جاتی ہیں؟ اور اسی طرح کے عام نوعیت کے سوالات ذہن میں ابھرتے رہتے تھے۔ اس حوالے سے محب علوی نے بہت رہنمائی کی۔ اس کے بعد عمار، بدتمیز اور دیگر ساتھیوں نے بھی مختلف اوقات پر مشکلات حل کیں۔

کن بلاگرز سے متاثر ہیں اور کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں؟

@ یہ بڑا مشکل سوال ہے۔ متاثر میں ہمیشہ طرزِ تحریر سے ہوتا ہوں، اور کبھی کبھار خیالات سے بھی ہو جاتا ہوں۔ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ بلاگنگ میں آنے سے قبل بہت کم بلاگز دیکھنے کا اتفاق ہوتا تھا لیکن جب خود بلاگنگ شروع کی تو اپنے”پڑوسیوں” کا حال احوال بھی لینا پڑا، یوں کئی بلاگرز سے جان پہچان بڑھی۔ جہاں تک متاثر ہونے والی بات ہے تو تحریری اعتبار سے راشد کامران اور اظہر الحق بہت اعلٰی درجے کے بلاگرز ہیں لیکن دونوں بہت کم لکھتے ہیں۔ جبکہ تکنیکی اعتبار سے ساجد اقبال کا ٹیکنالوجی بلاگ اور نعمان یعقوب کے بلاگز بہت اعلٰی ہیں اور مؤخر الذکر دونوں تحریر پر بھی اپنے کمال کبھی کبھار دکھاتے رہتے ہیں۔ انگریزی بلاگرز میں پاکسانیت پسند ہے۔ چند بلاگز میں مستقل پڑھتا ہوں جن میں ابن ضیاء، ضمیمہ اور شعیب صفدر کی “بے طقی باتیں” شامل ہیں۔

اپنے بلاگ پر کوئی تحریر لکھنی ہو تو کسی خاص مرحلے سے گزارتے ہیں یا لکھنے بیٹھتے ہیں اور لکھتے چلے جاتے ہیں؟

@ اگر کسی خاص موضوع پر لکھنا ہو تو اس کے لیے تو پہلے کچھ مواد اکٹھا کرنا پڑتا ہے اور اس کے مطالعے کے بعد ہی تحریر کا آغاز کرتا ہوں لیکن اگر عام موضوعات پر لکھوں تو پھر ذہن میں بنیادی خیال رکھ کر شروع ہو جاتا ہوں “پھر دیکھیں کہاں تک پہنچے”

اچھا، یہاں بلاگنگ کے سوالات روکتے ہیں، اپنے اور خاندانی پس منظر کے بارے میں کچھ بتائیں۔

@ اپنے بارے میں کیا بتاؤں کہ دنیا کا سب سے مشکل کام خود کو سمجھنا ہے اور اس سے زیادہ مشکل کام خود کو بیان کرنا ہے۔ مختصراً یہ کہ آبا و اجداد کا تعلق سندھ کے شمالی ضلع جیکب آباد سے ہے، اور خاندان کی معلوم تاریخ تک ہمارے آبا و اجداد اس علاقے سے باہر نہیں نکلے۔ اس لیے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے خاندان کی تاریخ بخارا و بغداد کی نہیں بلکہ خالصتاً دیسی تاریخ ہے۔ میں نے بھی زندگی کے ابتدائی ڈیڑھ دو سال اسی شہر میں گزارے۔ پھر تلاش معاش والد صاحب کو کراچی لے آئی اور پھر ہم اسی شہرکی ہنگامہ خیزیوں کی نذر ہو گئے۔ کُل تین بہن بھائی ہیں، چھوٹا سا خاندان ہے۔ تعلیم مکمل ہونے کے دو تین سالوں بعد والدہ نے بالی عمریا میں ہی کھونٹے سے باندھ دیا اور اکتوبر 2006ء میں اللہ نے ایک چاند سا بیٹا دیا جس کا نام “شامل” رکھا۔

جغرافیہ اور تاریخ، دونوں ہی خشک مضامین تصور کیے جاتے ہیں۔ تاریخ تو پھر بھی ایک حد تک دلچسپ مضمون ہے لیکن جغرافیہ۔۔۔۔۔۔ ان سے دلچسپی کیسے پیدا ہوئی اور کیوں؟

@ ہممممم! یہ ایک بہت اچھا سوال ہے۔ تاریخ کو سمجھنے کے لیے جغرافیہ پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن میں نے پہلے تاریخ نہیں بلکہ پہلے جغرافیہ پڑھا۔ دراصل بچپن میں میرے پاس جو چند ایک کتابیں تھیں ان میں ایک بہت اعلٰی معیار کی نقشوں کی کتاب بھی تھی۔ بس اس کو گھول کر پی گیا اور جب اس سے بوریت ہونے لگی تو نئی سے نئی نقشوں کی کتب لانے کا شوق ہوا۔ تاریخ کے مطالعے کا آغاز تو بہت پرانی بات نہيں بلکہ شادی کے بعد ایک مرتبہ دوستوں کے ساتھ دوران گفتگو ایک تاریخی حوالے کا ذکر ہوا اور یوں میں اس تاریخی حوالے کے بارے میں معلومات کی تلاش کے ساتھ ساتھ تاریخ میں غرق ہوتا چلا گیا اور جب اکتوبر 2006ء میں اردو وکیپیڈیا میں شمولیت اختیار کی تو بنیادی طورپر انہی دو موضوعات کو اپنایا۔ لیکن اس کے علاوہ سلطنت عثمانیہ، ترکی اور اسلام بھی میرے پسندیدہ موضوعات ہیں ان پر بھی کچھ نہ کچھ لکھتا رہتا ہوں۔ مختصراً یہ سمجھ لیجیے کہ ایک طالب علم جو کچھ پڑھ رہا ہے اسے وکیپیڈیا کے ذریعے دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستانی صحافت کو کیسے دیکھتے ہیں؟

@ پاکستانی صحافت کو سمجھنا بڑا “اوکھا” کام ہے بلکہ پاکستانی صحافت ہی بڑی “اوکھی” چیز ہے۔ ہمارے ہاں جہاں ہر سطح پر معاملات بگاڑ کی جانب گامزن ہیں ایسے دور میں ذرائع ابلاغ سے یہ امیدیں وابستہ کرنا کہ وہ مملکت خداداد کے حالات کو سدھارنے کے لیے کسی جادوئی چھڑی کا حامل ہوگا، عبث ہے۔ سب سے پہلا مسئلہ تو صحافت کے حوالے سے پاکستان میں اعلٰی و معیاری تعلیم کا نہ ہونا ہے، دوسری جانب نظریاتی آویزشیں بھی معاملات کو بگاڑنے کا باعث بنتی ہیں۔ ایک جانب پاکستان کے اکثر و بیشتر اخبارات سیاسی یا مذہبی جماعتوں یا طبقات کے mouthpieces بنے ہوئے ہيں تو یہی صورتحال مختلف نجی ٹی وی چینلوں کی بھی دکھائی دیتی ہے جن کا بنیادی مقصد صرف اور صرف اشتہارات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مال کمانا ہے۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی بھی اصلاحِ عوام کے بجائے ذہنی انتشار پھیلانے کا سبب بن رہی ہے۔ بہرحال اس کے باوجود صحافت ملک کے ان معدودے چند شعبہ جات میں سے ہے جن سے موہوم سی امید ہے کہ وہ ملک میں تبدیلی کے عمل کا ایک اہم محرک ہوگا۔

آپ کی نظر میں صحافت کے شعبہ کی کوئی تین خوبیاں اور تین خامیاں کیا ہیں؟

@ فوائد:

سیاسی و عالمی معاملات پر زیادہ گہری نگاہ ڈالنے کا موقع ملتا ہے۔

سیاست دانوں کا اصل روپ بھی دکھائی دیتا ہے۔

اور موجودہ “media boom” کے باعث اچھی تنخواہ بھی مل جاتی ہے اور اگر آپ آن کیمرہ رپورٹر بن جاتے ہیں تو شہرت بھی ساتھ ساتھ۔

نقصانات:

اگر ابتدا سے ہی واضح نظریات کے حامل نہیں تو نظریاتی آویزشوں کے درمیان بہہ جانے کا خطرہ ہوتا ہے نتیجتاً “معلق شخصیت” !!

غیر اخلاقی عادات میں پڑنے کے خطرات عام افراد سے بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

آپ “نظام الاوقات” مرتب دے کر اپنی زندگی کو نہیں چلا سکتے۔ آپ کا نظام الاوقات خبروں کے ساتھ ساتھ چلتا رہتا ہے۔ کوئی اہم واقعہ یا خبر اچانک آپ کے کسی منصوبے کو تلپٹ کر سکتی ہے۔

یہاں ہم اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ابوشامل کا اصل نام فہد ہے اور ان کے بیٹے شامل کی وجہ سے نیٹ پر ان کی شناخت یا کنیت ابوشامل ہے۔

شامل کے بارے میں کچھ بتائیں، کتنا بڑا ہوگیا؟ کیا کیا بولنے لگا ہے؟ اگر تصویریں بھی ہوں تو زیادہ اچھا ہے۔

@ یہ سوال پڑھ کر ہی چہرے پر مسکراہٹ آ گئی ہے۔ رواں ماہ (اکتوبر) کے آخر میں 2 سال کا ہو جائے گا۔ چلبلی طبیعت کا سیماب صفت بچہ ہے، ہر وقت کچھ نیا ہونا چاہیے اس کے لیے۔ گزشتہ چند ماہ سے اس کی لغت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دفتر سے گھر پہنچتے ہی اپنے مخصوص اشاروں + الفاظ کے ذریعے دن بھر کے اہم واقعات کی روداد سناتا ہے۔ آج غبارہ کیسے پھٹا؟ آج چوٹ کہاں اور کیسے لگی؟ وغیرہ وغیرہ

بلاگنگ کی طرف واپس آتے ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟

@ بلاگ پر زیادہ تحاریر تو نہیں لکھ پاتا لیکن “دماغی بلاگنگ” کافی کر لیتا ہوں۔ یعنی چلتے پھرتے اور سفر کے دوران بھی پیش آنے والے واقعہ یا موجودہ مقام کے بارے میں یہ ضرور سوچتا ہوں کہ اس بارے میں لکھتا تو کیا لکھتا؟ کبھی کبھار اخبار کے مطالعے کے دوران کوئی ایسی خبر نظروں سے گزر جاتی ہے جس پر کچھ لکھ ڈالتا ہوں۔ بہرحال اس امر کا مجھے افسوس ہے کہ مصروفیات اور ذہنی عدم یکسوئی کے باعث میں مسلسل نہیں لکھ پاتا۔

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے اور روز بروز ہورہا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ ترقی یافتہ ممالک میں بلاگرز کسی ایک موضوع کو چن کر بلاگ کا آغاز کرتے ہیں اور اس سے ہٹ کر کوئی ایک جملہ بھی ان کی تحاریر میں شامل نہیں ہوتا۔ اس لحاظ سے ہمارے یہاں بامقصد بلاگنگ تو نہ ہونے کے برابر ہے بس چوں چوں کے مربے ہیں (تاہم کچھ بہت اچھے بلاگ بھی ہیں)۔ اس حوالے سے میرا پاکستان اور ساجد اقبال کا ٹیکنالوجی بلاگ اچھی کوششیں ہیں جو ہمہ وقت موضوع پر رہتے ہیں۔ البتہ اس ضمن میں افسوسناک بات یہ ہے کہ اچھے لکھاری بہت کم بلاگنگ کی جانب آ رہے ہیں۔ اگر بی بی سی اردو کے کالم نگاروں کی طرز پر ہمارے کالم نگار بھی کچھ ذاتی بلاگ شروع کریں تو شاید اچھی اور معیاری تحاریر بلاگنگ کی دنیا کی زینت بنیں۔ بصورت دیگر جیسا ہے ایسا ہی چلتا رہے گا۔

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں پاتے ہیں؟

@ اگلے دس سالوں میں خود کو تو 4،5 بچوں کا باپ دیکھتا ہوں  ۔ اللہ حواس، اعضا اور قویٰ کو سلامت رکھے تو امکان ہے کہ موجودہ ادارے اور عہدے سے بھی بہتر کسی جگہ پر موجود ہوں، ہو سکتا ہے کسی ٹیلی وژن چینل کے نیوز ڈیسک پر۔

اردو بلاگنگ بلکہ بحیثیت مجموعی اردو کمپیوٹنگ کا مستقبل بہت تابناک ہے۔ ہمارے موجودہ تعلیمی نظام سے یہ قطعی امید نہیں کہ اگلے 10 سال تک ایسے افراد پیدا کر لے گا جو اردو سے بے نیاز ہو کر اپنا ناطہ مکمل طور پر انگریزی سے جوڑ لیں گے اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ “لسانی مجبوری” کے باعث آج سے دس سال بعد، جب انٹرنیٹ ہماری زندگیوں میں اور زیادہ داخل ہو گیا ہوگا، اردو اور زیادہ اہمیت اختیار کر جائے گی۔

پاکستان اس وقت تبدیلی کی جانب گامزن ہے اور تمام تر نامساعد حالات کے باوجود مجھے وطن عزیز سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں۔ ضرورت صرف اور صرف درست سمت میں درست رہنمائی کی ہے۔ یہ وہ فوری کشتہ ہے جو وطن عزیز کو دے کر اس کی صحت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ طویل المیعاد منصوبہ میں اولین ترجیح یہ ہونی چاہیے کہ تعلیم پر توجہ دی جائے۔ 100 منزلہ عمارات کسی ملک کی ترقی کی علامت نہیں ہوتیں بلکہ جامعات و درس گاہیں اس کے روشن مستقبل کی ضامن ہوتی ہیں اس لیے جب تک ہمارا نظام تعلیم درست نہیں ہوتا تب تک ہمارے ایٹمی قوت اور وسیع معدنی و زرعی وسائل و مالی خوشحالی بھی ہمارا کچھ نہیں “بگاڑ” سکتی۔

کیا آپ کے خیال میں اردو بولنے والوں نے اردو کو اس کا جائز مقام دیا ہے؟

@ اردو بولنے والوں سے تو بڑی شکایتیں ہیں مجھے۔ کیونکہ اردو پر زیادہ تر کام غیر اہلِ زبان نے کیا ہے۔ ضیاء الحق کے دور میں اردو کی ترویج کے لیے کافی کام ہوا تھا اور اس زمانے میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے اردو کو بہت ترقی ملی۔ اگر اسی طریق پر اور اسی رفتار سے کام چلتا رہتا تو شاید اردو آج بہت بہتر مقام پر ہوتی۔

تیکنیکی دنیا میں اردو دیگر زبانوں کے مقابلے میں کافی پیچھے ہے، کیا وجوہات سمجھتے ہیں اس کی؟

@ کیونکہ تکنیکی آدمی نہیں اس لیے میری رائے اہمیت کی حامل نہیں۔ البتہ میرے خیال میں سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ وہ ممالک جہاں اردو بولی جاتی ہے وہاں تعلیم یافتہ لوگ انگریزی کو اہمیت دیتے ہیں۔ باقی رہ گئے وہ جن کی نظر میں اردو کی اہمیت وہ تکنیک سے نابلد ہیں۔

اردو کے فروغ میں اپنا کردار کیسے بیان کریں گے؟

@ منظرنامہ نے انٹرویو میں شرمندہ کرنے والے سوالات بھی رکھے ہیں؟ بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں لیکن وقتِ فرصت ہے کہاں؟

مستقل کے کیا کیا منصوبے ہیں؟

@ منصوبے بہت اونچے اونچے ہیں۔ Encarta کی طرح اردو میں ایک ایسا دائرہ المعارف (Encyclopedia) بنانے کا خواب ہے جو کمپیوٹر پر نصب کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں ایک بہت اعلٰی قسم کی کمپیوٹری لغت (Dictionary)۔ یہ دونوں وہ منصوبے ہیں جو صرف خواب ہیں یا انہیں تمنائیں کہا جا سکتا ہے، مستقبل میں جب بھی موقع ملا اور اچھے ساتھی ملے ان پر عملی جامہ پہنانا ضروری سمجھوں گا۔

قابل عمل منصوبوں میں گرافک ڈیزائننگ میں کچھ مہارت حاصل کرنا چاہتا ہوں کہ چھوٹے موٹے کام نمٹا سکوں (شوقیہ)۔

بلاگ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا تو چاہتا ہوں لیکن اس کے لیے فرصت درکار ہوگی۔ یہ بھی ہو سکتا ہے باقی سب کچھ چھوڑ کر تمام وقت بلاگنگ کو دوں۔

تیسرا قابل عمل منصوبہ اردو میں ایک اٹلس (نقشوں کی کتاب) مرتب کرنا ہے۔ اس سلسلے میں اگر دو تین افراد میسر آ گئے تو فوری کام شروع کروں گا۔

جو محبان اردو کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دے رہے ہیں، ان کے لیے اور اردو بلاگرز کے لیے کیا پیغام دینا چاہیں گے؟

@ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کے لیے بڑی افرادی قوت کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود جو رویہ انٹرنیٹ کی اردو برادری میں دیکھنے میں آتا ہے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس میں نئے آنے والے افراد کو گھاس نہیں ڈالی جاتی جس کی وجہ سے وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس لیے موجودہ صورتحال میں اسے میری التجا سمجھ لیں کہ نئے افراد کی حوصلہ افزائی کریں، ان کی مدد کریں اور اچھی تحریر کے لیے ان کی رہنمائی بھی کریں۔

اپنے تجربے کو سامنے رکھتے ہوئے اردو بلاگرز کو کوئی تحریر لکھتے وقت کیا باتیں پیش نظر رکھنے کا مشورہ دیں گے؟

@ جس بھی موضوع پر لکھیں، اس پر اتنا مواد دیں کہ اس کا حق ادا ہو جائے۔ اگر طوالت کا اندیشہ ہو تو مختلف اقساط میں تقسیم کردیں۔ اور موضوع پر زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں اس سے تحریر میں نکھار بھی پیدا ہوگا۔ (ان تجاویز پر مجھے خود بھی عمل کرنا ہے)

تفصیلی سوالات تو کافی ہوگئے، اب ایک نظر کچھ مختصر مختصر سے سوالات پر۔

پسندیدہ:

کتاب؟

یہ کیا پوچھ لیا کس کس کا نام لوں؟ چند لکھ دیتا ہوں:

محسن انسانیت از نعیم صدیقی

تجدید و احیائے دین از سید ابو الاعلٰی مودودی

اور انسان زندہ ہے از عبید اللہ بیگ

انسانیت موت کے دروازے پر از ابو الکلام آزاد

غبارِ خاطر از ابو الکلام آزاد

گیت؟

موسم بدلا رت گدرائی (امانت علی خان)

فلم؟

کنگڈم آف ہیون (Kingdom of Heaven)

کھانا؟

جو بھی اچھا بنا ہو کھا لیتا ہوں

موسم؟

برسات اور سرما

صحیح یا غلط:

مجھے بلاگنگ کی عادت ہوگئی ہے۔

صحیح

میں بہت شرمیلا ہوں۔

صحیح

مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔

صحیح

میں ایک اچھا دوست ہوں۔

صحیح

مجھے غصہ بہت آتا ہے۔

صحیح

منتخب کریں یا اپنی پسند کا جواب دیں:

پاکستان یا امریکہ؟

پاکستان

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

ہالی ووڈ (Hollywood)

نہاری یا پائے؟

نہاری

آم یا سیب؟

آم

پسند کی شادی یا ارینجڈ؟

اب کچھ نہیں ہو سکتا

فورمز یا بلاگ؟

دونوں کا اپنا مقام ہے

چائے یا کوک؟

کوک

کرکٹ یا ہاکی؟

کرکٹ

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام؟

@ اتنے سارے جوابات کے بعد کسی خاص بات یا پیغام کی ضرورت نہیں۔ بس دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

منظرنامہ کے لیے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ نکالنے کا شکریہ۔

مکی سے شناسائی
منظرنامہ کے میزبانوں کی جانب سے سلام عرض ہے۔

اگرچہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو اب تک وہ مقام حاصل نہیں کرسکی ہے جس کی وہ مستحق ہے لیکن خوش قسمتی سے اردو کو محبت کرنے والے چند ایسے مخلص لوگ ملے ہیں جو غفلت میں پڑی قوم کی جانب سے بھی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ ایسے ہی بے لوث افراد میں سے ایک آج ہمارے مہمان ہیں۔ مائیکروسوفٹ ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی بڑے پیمانے پر چوری سے اپنی قوم کو بچانے کے لیے لینکس آپریٹنگ سسٹم کو فروغ دینے کی کوششوں میں ان کا بڑا ہاتھ ہے۔ لینکس کے کئی ذائقے نہ صرف اردو کے قابل بنائے بلکہ لینکس کے چند ذائقے اردو میں بھی ڈھالے جن میں سے اردو سلیکس خاصے کی چیز ہے جسے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے ہر اس صارف کو ضرور استعمال کرکے دیکھنا چاہئے جو ونڈوز کی چوری کی گئی کاپی پر گزارہ کررہا ہے۔ لینکس کے فروغ کے لیے ایک لینکس فورم بھی چلارہے ہیں جہاں اس آپریٹنگ سسٹم کے مختلف اطلاقیے پیش کیے جاتے ہیں اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ان کے بلاگ پر بھی لینکس کے حوالہ سے کافی معلومات ملتی ہیں ساتھ ساتھ دیگر کئی سافٹ وئیرز اور دوسری دلچسپ تحاریر بھی پائی جاتی ہیں۔ انہیں بابائے اردو لینکس کہا جاسکتا ہے۔

ہماری مہمان شخصیت نے کئی سوفٹ وئیرز کو اردو روپ دیا اور اردو دان ہونے کا حق ادا کیا۔ ملیے، ہمارے آج کے مہمان ہیں محمد علی مکی۔

السلام علیکم مکی۔ سب سے پہلے تو آپ کو منظرنامہ کی جانب سے خوش آمدید۔

@ نوازش

اس سے قبل کہ ہم بلاگنگ کے حوالہ سے یا دیگر باتیں کریں، پہلے آپ سرزمین عرب اور ارض پاک سے اپنے تعلق کے بارے میں کچھ بتائیں۔

@ کوئی خاص نہیں.. مکہ کی پیدائش ہے، وہیں تعلیم حاصل کی، 1996ء میں پاکستان آیا اور پاکستان کا ہوکر رہ گیا.. ہاں آج کل پھر سعودی عرب کی خاک چھان رہا ہوں.. مگر اس بار ریاض میں.

ان دنوں بھی آپ ریاض میں موجود ہیں، کیا مصروفیات ہیں؟

@ یہ بتانے کی فرصت نہیں.

وہ کیا سوچ اور جذبہ تھا جس نے اردو کی خدمت کے لیے راغب کیا؟

@ اصل میں میری توجہ شروع سے ہی عربی کی طرف رہی ہے.. میں سمجھتا رہا کہ شاید ‘اردو کا حال ٹھیک ہے’ ایک دن خیال آیا کہ کیوں نہ کسی اردو فورم میں شمولیت اختیار کی جائے مگر میں یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ با وجود تلاش کے مجھے کوئی اردو فورم نہیں ملا.. جو ملے وہ سب انگریزی اور رومن اردو میں تھے.. ان فورمز پر بھی جو موضوعات تھے انہیں پڑھ کر بہت افسوس ہوا.. میسنجرز کے نئے ورژنوں کے علاوہ وہاں اور کوئی بات تھی ہی نہیں.. تب مجھے اندازہ ہوا کہ اردو اتنی پیچھے ہے کہ جس کا حساب نہیں.. اور جو دیگر موضوعات پر ویب سائٹس ملیں وہ ساری کی ساری تصویری اردو میں تھیں.. مجھے کچھ کچھ صورتحال کا اندازہ ہوگیا.. اور میں یہ سوچنے لگا کہ اس سب کو کیسے تبدیل کیا جائے.. کچھ عرصہ سوچنے تک بات ٹلی رہی اور پھر وقتی طور پر بھول گئی.. کچھ عرصہ کے بعد ایک بار پھر صورتحال کا جائزہ لینے بیٹھا تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ایک عدد اردو فورم منظرِ عام پر آگیا تھا.. آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے.. یہ اردو محفل تھا.. میں کافی عرصے تک اس فورم میں شمولیت اختیار کیے بغیر اس کا جائزہ لیتا رہا.. اعجاز اختر، دوست، نبیل، زکریا اور دیگر کئی لوگوں کے نام میں اردو محفل کی ابتداء ہی سے جانتا ہوں.. مگر میں عرب آئیز کے کچھ لمبے پراجیکٹس میں پھنسا ہوا تھا سو شمولیت کو مکمل فراغت تک کے لیے ملتوی کیے رکھا اور وقتاً فوقتاً جائزہ لینے تک خود کو محدود رکھا.. مجھے لگا کہ یہ لوگ منظرنامے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں.. فراغت حاصل ہوتے ہی میں نے محفل میں شمولیت اختیار کر لی، اردو کے حوالے سے مجھے کچھ مسائل درپیش تھے جو زکریا اور نبیل نے حل کرنے میں میری مدد کی.. وہاں رہ کر مجھے محسوس ہوا کہ یہ لوگ کاپی رائٹ اور حقوق کے معاملات کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے تھے جو میری اس وقت کی پالیسی کے خلاف تھا.. خیر میں شامل تو رہا اور اب بھی ہوں مگر مجھے لگا کہ وہاں پر میں شاید آزادی سے کام نہ کر سکوں چنانچہ میں نے الگ کام کرنے کا فیصلہ کیا.

اردو کے حوالہ سے آپ کا پہلا پہلا کارنامہ کیا تھا؟

@ اس سوال کے جواب کے لیے اردو پراجیکٹس کا فولڈر کھولا مگر یاد پھر بھی نہیں آیا..

لینکس کی طرف کب مائل ہوئے اور کیونکر خیال آیا؟

@ اچھی طرح یاد نہیں مگر شاید یہ 2000ء کی بات ہے.. میں نے ڈاکٹر مؤید صالح السعدی کا لینکس اور آزاد مصدر پر ایک مضمون پڑھا تھا، وہیں سے عریبین لینکس کے فورم کا پتہ ملا تجربہ کے لیے اسے اتار کر نصب کیا اور پھر یہ سلسلہ چل نکلا.

ونڈوز یا لینکس آپریٹنگ سسٹم؟ کس کا مشورہ دیں گے اور کیوں؟

@ ظاہر ہے لینکس کا ہی مشورہ دوں گا، وجہ سب جانتے ہیں.. یعنی آزادی..

آپ نے کافی سوفٹ وئیر کو اردو قالب میں ڈھالا ہے، کیسے ابتداء کی تھی اس کام کی اور کہاں سے مدد ملی؟

@ سوفٹ ویرز کو اردوانا میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا کیونکہ اس سے پہلے میں کئی سوفٹ ویرز کو عربی جامہ پہنا چکا تھا چنانچہ اردو کے حوالے سے کوئی مدد نہیں ملی صرف اتنا کیا کہ بجائے عربی لکھنے کے اردو لکھنا شروع کردیا.. سوفٹ ویرز کو اردوانے کے حوالے سے اردو دان حلقے کی معلومات اب بھی خاصی کم ہے اس حوالے سے ایک عدد مضمون لکھنے کا ارداہ ہے مگر اس کے لیے مجھے ونڈوز کے اندر کام کرنا پڑے گا کیونکہ زیادہ تر لوگ ‘چوری شدہ ونڈوز’ استعمال کر رہے ہیں جو مجھے پسند نہیں اس لیے کافی عرصہ سے یہ معاملہ ٹال رہا ہوں.

بلاگنگ کی طرف کب آئے اور کیا مقصد پیش نظر تھا؟

@ میں اصل میں خواہ مخواہ کا بلاگر ہوں.. گزشتہ سال بلاگر پر یوں ہی بلاگ بنایا، پھر وہاں سے اردو ٹیک پر آیا اور پھر میں نے اور شاکر نے مل کر ذاتی ہوسٹنگ خریدی اور اپنے بلاگ وہیں منتقل کرلیے.. ابتداء میں اس کا کوئی مصرف نظر نہیں آیا، لیکن پھر مجھے اندازہ ہوا کہ ہر چیز فورم پر پوسٹ نہیں کی جاسکتی کیونکہ اردو کوڈر لینکس فورم صرف لینکس کے لیے مخصوص ہے چنانچہ اگر میں کوئی کتاب برقیاتا ہوں تو اسے وہاں پوسٹ نہیں کر سکتا اس کے لیے مجھے بلاگ ہی ایک ایسی مناسب جگہ لگی جہاں میں اپنے دیگر کام رکھ سکتا تھا.

اپنے آپ کو، اردو کے فروغ کے لیے اپنی کوششوں کو اور اپنے پاک وطن کو آنے والے سالوں میں کہاں دیکھتے ہیں؟

@ کافی پیچیدہ سا سوال ہے.. میں آج میں جینے والے شخص ہوں اس لیے کل کے بارے میں کچھ خاص نہیں سوچا سوائے چند چیزوں کے جو بتانا پسند نہیں کروں گا.. اردو کے فروغ کے لیے میری کوششیں کوئی خاص معنی نہیں رکھتیں.. جہاں تک وطن کی بات ہے تو اگر قوم بار بار انہی چوروں کو منتخب کرتی رہی تو مستقبل یقیناً تاریک ہی ہوگا.

کیا بلاگنگ سے آپ کو کوئی فائدہ ہوا ہے؟

@ بلاگنگ ویب کی ایک نئی جہت ہے.. میرا خیال ہے کہ میں اب ساری زندگی بلاگر ہی رہوں گا کیونکہ بلاگر کی آواز کی صدا ضرور ہوتی ہے، میں عربی میں بھی بلاگنگ کر رہا ہوں اور عرب بلاگروں سے بھی اچھے تعلقات استوار ہوگئے ہیں.

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ منظرنامہ اب پہلے سے کافی بہتر ہے اور مسلسل بہتری کی طرف جا رہا ہے.. شعور و آگہی میں بہت اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو بلاگروں کے مضامین سے صاف جھلکتا ہے.. جہاں تک نئے بلاگروں کی بات ہے تو وہ صرف اصل کی نقل ہیں.. آدھے بھاگ جائیں گے.. آخر میں جو بچیں گے وہی اصل بلاگر ہوں گے..

کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں؟ کن لکھاریوں کی تحاریر پسند آتی ہیں؟

@ مجھے آوازِ دوست اور ابو شامل کا بلاگ زیادہ پسند ہیں.

کیا آپ کے خیال میں اردو کو وہ مقام ملا ہے، جس کی وہ مستحق تھی؟

@ اردو کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ اردو دان خود اسے کوئی مقام نہیں دینا چاہتے، جب تک اسے سرکاری زبان قرار نہیں دیا جاتا اور سرکاری اور نجی اداروں میں مراسلے اردو میں نہیں ہوں گے تب تک یہ اسی طرح یتیم ہی رہے گی، وجہ چاہے کچھ بھی ہو اردو ابھی تک اپنے اصل مقام کی منتظر ہے اور شاید ہمیشہ رہے گی کیونکہ برسرِ اقتدار برگر منافقین سے ہمیں اس بارے کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے جو نوٹ تو اردو میں گنتے ہیں اور باپ کو ڈیڈی کہہ کر پکارتے ہیں.

اردو کے ساتھ جو رویہ برتا گیا، اس میں کس کس کو قصور وار ٹھہراتے ہیں؟

@ اس کا جواب بہت آسان ہے، اس میں قصور وار خود اردو دان طبقہ ہی ہے جو کبھی سدھرنے والا نہیں.

موجودہ زمانے کی کوئی ایسی شخصیت جس کے اردو پر کام نے آپ کو متاثر کیا ہو؟

@ بلا شبہ نبیل نقوی صاحب سے زیادہ یہاں کسی نے کام نہیں کیا، اس شخص کو شاید خواب بھی اردو کے ہی آتے ہوں گے..

اردو وکیپیڈیا پر مستعمل اردو زبان بے حد تنقید کا شکار رہی ہے اور اب تک یہی صورتحال ہے جس کی وجہ فارسی اور عربی کے ایسے الفاظ کا کثیر استعمال ہے جو یہاں عام نہیں، اس بارے میں کیا مؤقف رکھتے ہیں؟

@ میں نے ابو شامل صاحب سے ایک دفعہ کہا تھا کہ اردو وکیپیڈیا والوں کی عربی مجھ سے بھی بہت اچھی ہے.. اصطلاحات کا مسئلہ صرف اردو میں نہیں بلکہ عربی میں بھی درپیش رہتا ہے فرق صرف اتنا ہے کہ عربی میں الفاظ کی بہتات ہے مسئلہ کسی ایک کے انتخاب کا رہتا ہے جیسے Code کو کوئی شفرہ کوئی نمط اور کوئی تیمہ لکھتا ہے جس کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے.. بعض اوقات کسی انگریزی لفظ کا بہترین عربی متبادل موجود ہوتا ہے جیسے ٹیلی فون کے لیے ہاتف مگر کوئی ہاتف نہیں بولتا سب ہی تلفون بولتے ہیں ہاں جب بات لکھنے کی آتی ہے تو سبھی ہاتف ہی لکھتے ہیں.. عرب کے بعض علمی حلقے اصطلاحات کی اس افراتفری سے بچنے کے لیے عرب لیگ کی سطح پر ایک ایسے ادارے کی تشکیل کے لیے جد وجہد کر رہے ہیں جسے تمام علمی اصطلاحات کو یکجا کرنے کا اختیار حاصل ہو اور تمام عرب ملکوں میں اسی ادارے کی تسلیم شدہ اصطلاحات استعمال کی جائیں.. جس طرح مائکروسوفٹ کی عربی کو کوئی نہیں مانتا اسی طرح اردو وکیپیڈیا کی اردو کو بھی کوئی تسلیم نہیں کرے گا.. اردو وکیپیڈیا کوئی قومی ادارہ نہیں ہے اور نہ ہی اسے کسی نے یہ اختیار تفویض کیا ہے کہ وہ جس طرح چاہے اردو کی ٹانگ توڑتا پھرے.. مجھے ان کی نیت پر قطعی شک نہیں.. وہ اردو سے محبت کرنے والے لوگ ہیں اور اردو کی خدمت کرنا چاہتے ہیں.. ان کی پیش کردہ بعض اصطلاحات واقعی زبردست ہوتی ہیں.. لیکن یہ ان کا کام نہیں ہے.. عربوں کی طرح ہمیں بھی کسی ایسے ہی ادارے کی تشکیل کے لیے جد وجہد کرنی ہوگی اور اس کے لیے آواز اٹھانی ہوگی تبھی یہ کشتی کسی کنارے لگ سکے گی، اس سلسلے میں میرے پاس کچھ سفارشات ہیں، وقت ملنے پر اس پر ضرور لکھوں گا.

آگے مستقبل میں کیا کیا منصوبے ہیں؟

@ گنوم اور کیڈی کا ترجمہ.

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ بلاگر کافی سمجھدار ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے چنانچہ انہیں کسی پیغام کی ضروت نہیں.. جہاں تک اردو کی خدمت کی بات ہے تو میں کہوں گا کہ ہمیشہ اردو کی بہتری کے لیے سوچیے اور کچھ نہ کچھ کرتے رہا کیجیے.. کوئی اطلاقیہ اردوا دیجیے.. کوئی مقالہ یا مضمون ترجمہ کردیجیے.. اور کچھ نہیں تو کم از کم اپنی پسند کی کوئی کتاب ہی ٹائپ کر ماریے.. غرض کہ ہر سطح پر مواد کو بڑھانے کی اپنی سی کوشش کیجیے.. اگر سولہ کروڑ میں سے صرف ایک کروڑ لوگ ہی ایک ایک کتاب ٹائپ کرڈالیں تو ایک ہی جھٹکے میں ایک کروڑ اردو کتابیں ویب پر ہوں گی.. میری تمام بلاگروں سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنے بلاگ پر اپنی پسند کی کم از کم ایک کتاب ضرور ٹائپ کرکے شامل کریں اس سے اردو کو بہت فائدہ ہوگا.

تفصیلی سوالات تو کافی ہوئے۔ ایک نظر چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف۔

پسندیدہ:

کتاب؟

وقت کا سفر.

گیت؟

سب بکواس ہے.

فلم؟

بے کار لوگوں کا کام ہے.

کھانا؟

جینے کے لیے کھاتا ہوں.

موسم؟

گرما

صحیح/ غلط:

مجھے بلاگنگ کی عادت ہوگئی ہے۔

غلط

میں بہت شرمیلا ہوں۔

غلط

مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔

غلط

میں ایک اچھا دوست ہوں۔

غلط

مجھے غصہ بہت آتا ہے۔

صحیح.

منتخب کریں یا اپنی پسند کا جواب دیں:

پاکستان یا امریکہ؟

دونوں.

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

دونوں کو بند کردینا چاہیے.

نہاری یا پائے؟

پائے.

قائد اعظم یا قائد ملت؟

فیصلہ مشکل ہے.

آم یا سیب؟

آم.

فیوژن یا جنون؟

یہ کون ہیں؟

پسند کی شادی یا ارینجڈ؟

پسند کی.

فورمز یا بلاگ؟

دونوں.

چائے یا کوک؟

چائے.

کرکٹ یا ہاکی؟

دونوں بکواس.

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام؟

میرا پیغام محبت ہے جہاں تک پہنچے

منظرنامہ کے لیے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ نکالنے کا شکریہ۔

ساجد سے شناسائی
اردو میں تیکنیکی امداد فراہم کرنے میں یوں تو کئی افراد کا نام آتا ہے لیکن ان میں سے چند ہی ایسے ہوں گے جنہوں نے اپنی زیادہ تر توجہ اسی جانب رکھی ہوگی۔ منظرنامہ پر سلسلہ “شناسائی” میں ہماری آج کی شخصیت ایک ایسے نوجوان ہیں جنہوں نے باقاعدہ ٹیکنالوجی بلاگ شروع کیا اور کئی مفید اور معلوماتی تحاریر لکھیں۔ ورڈ پریس کے سانچوں کو اردو میں ڈھالنے میں بھی قابل ذکر کام کیا۔ نہ صرف خود بلکہ دوسروں کو بھی اس سلسلہ میں تیکنیکی مدد آن۔لائن فراہم کرتے رہے۔ پشتون ہیں، اس لیے اچھے دوست اور سخی دل انسان ہیں۔ J کچھ عرصہ سے ٹیکنالوجی بلاگ کے علاوہ اپنا بلاگ دائرہ بھی شروع کیا ہے۔ آیئے ان سے بات کرتے ہیں، ہمارے مہمان ہیں ساجد۔۔۔!

خوش آمدید ساجد۔

سب سے پہلے تو میں اوپر کی گئی مبالغہ آرائی پر احتجاج کرتا ہوں۔

ساجد، سب سے پہلے تو ہم آپ سے اردو اور بلاگنگ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

1۔ یہ بتائیں کہ آپ نے اردو بلاگنگ کا آغاز کب کیا؟

@ بڑی مشکل سے میں نے اپنی پہلی تحریر کا ربط نکالا ہے۔ یہ ہے سال 2006 کی 12 تاریخ، ستمبر کا مہینہ اور منگل کا دن۔ نکال کے مجھے علم ہوا کہ اگلے ماہ میرا بلاگ 2 سال کا ہو جائیگا۔

2۔ بلاگنگ کا خیال کیسے آیا اور بلاگنگ کا آغاز کیسے کیا؟

@ مجھے لگتا ہے کہ کسی دن شاکر کو “بابائے اردو بلاگنگ” قرار دینا پڑیگا۔ بھلے زکریا یا آصف نے اولین اردو بلاگ لکھے ہوں لیکن میں نے(اور کچھ اوروں نے بھی) شاکر کو دیکھ کر بلاگنگ شروع کی۔

مجھے خیالات ایکدم سے آتے ہیں اور ساتھ ہی ان پر عمل بھی ایکدم سے شروع(اور ختم بھی) ہوتا ہے۔ شروع میں، میں متذبذب تھا کہ کیا لکھنا ہے۔ میری پہلی تحریر میں ایک مزاحیہ چیز ہے، کوئی ڈھونڈ کے بتائے۔ وجہ یہ تھی کہ کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا کیا لکھنا ہے۔

3۔ ابتداء میں صرف بلاگ لکھنے کا خیال تھا یا ذہن میں کوئی اور مقصد بھی تھا؟

@ جیسے اوپر بتایا ذہن میں کچھ خاص نہیں تھا۔

4۔ آپ کے بلاگ کا نام اردو ٹیکنالوجی بلاگ ہے۔ کچھ اس کے پس منظر میں بتائیں کہ ٹیکنالوجی کے بارے میں ہی خیال کیوں آیا، اور لکھتے وقت آپ اپنی تحاریر کو کن مراحل سے گزارتے ہیں؟ مزید کہ آپ بلاگ ”دائرہ” پر بھی لکھتے ہیں، کن موضوعات پر آپ لکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

@ مجھے لگتا تھا کہ میں ٹیکنالوجی کے بارے میں لکھ سکتا ہوں۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ

اتنا آساں نہیں لہو رونا

مجھے ٹیکنالوجی پر لکھنا اچھا لگتا ہے لیکن اس سے بڑھ کر ذاتی مشاہدات، جذبات پر لکھنا لیکن ایسی چیزیں لکھنے کیلیے میں الفاظ نہیں ڈھونڈ پاتا۔

5۔ آپ کے خیال میں آپ کو بلاگنگ سے کیا فوائد حاصل ہورہے ہیں یا ہوسکتے ہیں؟

@ مجھے یہ فائدہ ہوا ہے کہ کچھ ایسا لکھ سکتا ہوں جو چند لوگوں کیلیے ہی سہی، لیکن پڑھنے کے قابل ہو۔

6۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اردو اپنا اصل مقام حاصل کر پائے گی؟

@اردو ہم سے ہے اور ہم اردو سے۔ اگر ہم کوئی مقام دلائینگے تو ضرور۔ تاہم ابھی ہم پوائنٹ ون پر ہی پہنچ سکے ہیں، زیرو سے تھوڑا آگے۔

7۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اردو کے فروغ کے لیے آپ نے جو کردار ادا کیا ہے، اسے مختصر بیان کریں تو؟

@ میں شرمندگی سے سر ہی جھکا سکتا ہوں۔

8۔ آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے؟

@ نہ ہونے سے تو بہتر ہی ہے۔

9۔ اردو بلاگرز میں کس کو شوق سے پڑھتے ہیں؟

@ سب کو لیکن تبصرہ کم جگہوں پر کرتا ہوں۔ وجوہات: تبصروں کا خانہ صارف دوست نہ ہونا اور ایک ہی موضوع ہر کئی لوگوں کی تحاریر۔

10۔ آپ آئندہ دس سالوں میں اپنے آپ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ اپنے کو دو بچوں کا باپ اور پاکستان کو “نازک موڑ” پر۔ ؛(

11۔ اردو بلاگرز یا جو اردو کی ترجیح کے لیے کوشاں ہیں، ان کو آپ کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

@ آپ سب یقیناً ایک تاریخ ساز کام کر رہے ہیں۔

ساجد، یہ تو تھے کچھ رسمی سوالات جن سے قارئین کو آپ کی بلاگنگ وغیرہ کے بارے میں آگاہی ہوئی۔ اب کچھ سوال آپ کے متعلق۔

پہچان:

1۔ آپ کا نام؟

ساجداقبال

2۔ آپ کی جائے پیدائش؟

سینی گمبٹ، کوہاٹ

3۔ آپ حالیہ قیام کہاں ہے؟

اسلام آباد

4۔ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتے ہوں؟

آجکل یہی سوچ رہا ہوں، مقصد کیا ہے اور کیا چاہتا ہوں۔

5۔ اپنے پس منظر اور اپنی تعلیم کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں گے؟

ہم چچاؤں، کزنز کی جھنجھٹ سے پاک ایک چھوٹا سا خاندان ہیں۔ معاشی طور پر جیسے بھی، لیکن لائف سٹائل ایک جیسا رہتا ہے۔ 8 بہن بھائی(اب 7)۔ تعلیم ابھی بی اے جاری ہے۔

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

شوق کہیں تو قرآن پاک بمعہ ترجمہ لیکن جو پڑھ لیں ان میں نسخہ ہائے وفا(باجود کافی کچھ سر پر سے گزر جانے کے)۔

2۔ گانا ؟

ویسے تو بدلتے رہتے ہیں لیکن آل ٹائم فیورٹ: اے دل کسی کے یاد میں (سلیم رضا)

3۔ رنگ ؟

آسمانی نیلا

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

یہ بھی بدلتا رہتا ہے تاہم آجکل فارم فریش بینگن مرچ کے ہمراہ فرائی کیے ہوئے۔

5۔ موسم؟

سارے سوائے حبس والے کے۔

غلط/درست:

1۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

بالکل۔ لکھتا کم ہوں لیکن خیالی بلاگنگ بہت کرتا ہوں۔

2۔ میں بہت شرمیلا ہوں؟

تھوڑا بہت(گاؤں کے سٹیٹس کا تقاضہ ہے)

3۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

اکثر نہیں کبھی کبھار۔

4۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

جس سے دل چاہے، سب سے نہیں۔

5۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

بہت کچھ۔

6۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

ہے تو لیکن عمل کی کمی آڑے آتی ہے۔

7۔ میں ایک اچھا دوست ہوں؟

میں بلاتا ہوں کسی دوست کو۔ آپ چھاپیں تو سہی۔

8۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

غلط۔

9۔ میں اچھا بلاگر ہوں؟

برا بھی نہیں۔

آپ کے خیال میں:

1۔ سوال کرنا آسان ہے یا جواب دینا؟

جواب دینا

2۔ بہترین رشتہ کون سا ہے؟

پیار کا۔ ماں سے ہو، بیگم سے یا برفیلے پہاڑوں سے۔

3۔ آپ کی اپنی کوئی ایسی عادت جو آپ کو خود بھی پسند ہو؟

عادت نہیں، اپنے ہاتھ کا پکا کھانا ضرور پسند ہے۔

دلچسپی:

1۔ شاعری سے؟

بالکل، لیکن ڈوب کر نہیں۔

2۔ کوئی کھیل؟

فٹبال۔ کرکٹ بھی پسند ہے۔

3۔ کوئی خاص مشغلہ؟

کوئی خاص نہیں۔

برا:

1۔ زندگی کا کوئی لمحہ؟

بھائی کی وفات۔

2۔ دوسروں کی کوئی ایسی بات جو آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہو؟

بات نہ دہرانا۔ کبھی کبھار مجھے بات سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے۔

3۔ دن کا وقت؟

چھٹی کے دن صبح سے سہ پہر تک کا۔

کیسا لگتا ہے؟

جب آپ کی تعریف کی جائے:

تعریف کسے بری لگتی ہے؟

جب بلاگ کی کسی تحریر کو زیادہ پسند کیا جائے:

مزید لکھنے کی تحریک ملتی ہے۔

جب کسی تحریر پر ناپسندیدہ / ناگوار تبصرے ہوں:

؂ مجھے کو ‘میری تحریر’ سے پہچان تو گیا

منتخب کریں یا اپنی پسند کا جواب دیں:

دولت، شہرت یا عزت؟

آخرت اور وہ بھی اچھی۔

پاکستان یا امریکہ؟

میرے لئے باہر سیٹل ہونا مشکل ہے، پاکستان ہی ٹھیک ہے۔

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

ہالی ووڈ۔ بالی ووڈ والے بلے بلے سے آگے نہیں سوچتے۔

علامہ اقبال، شکسپیر یا خلیل جبران؟

اقبال

پسند کی شادی یا ارینجڈ؟

میری تو دونوں ملا کر ہوگی۔ ان شاء اللہ

فورمز یا بلاگ؟

دونوں اپنی جگہ مؤثر ہیں۔

کچھ ہٹ کر:

بلاگ پر کوئی تحریر لکھتے ہوئے کبھی اداس ہوئے یا رونا آیا؟

جی ایک دفعہ ڈائل اپ استعمال کرتے ہوئے لکھ رہا تھا، واقعی ميں رونا آگیا تھا۔

کبھی کوئی تحریر لکھ کر اپنے آپ کو داد دینے کا دل چاہا؟

نہیں، آخر وقت تک یقین نہیں ہوتا کہ کچھ اچھا بھی لکھا ہے۔

کبھی کسی تحریر کی اشاعت کے بعد یہ سوچا کہ نہ لکھتا تو بہتر تھا؟

ایک دفعہ۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتے ہوں تو آپ کہہ سکتے ہیں۔

@ بہت کچھ۔ مثلا آپ نے یہ نہیں پوچھا کہ میری نئی سائیکل کتنے کی آئی اور کس برانڈ کی ہے اور روزانہ میں کتنی سائیکلنگ کرتا ہوں؟ اور یہ بھی کہ میرے پکائے ہوئے آلو انڈے میرے باس کو کیوں پسند ہیں؟ اور یہ بھی کہ اسلام آباد میں، میرے پسندیدہ جگہ ایف نائن پارک ہے۔اور اور اور۔۔۔۔۔

اب پڑھنے والوں کا کرسر exit کے بٹن تک پہنچا جاتا ہے سو اسی پر بس کیے دیتے ہیں۔ آپ سب کا بہت، بہت اور بہت شکریہ۔

ساجد، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

نوازش۔

شب سے شناسائی
آج ہمارے سلسلہ شناسائی کی مہمان ایک نئی بلاگر ہیں، آپ نے پچھلے سال بلاگنگ کا آغاز کیا۔ اور آپ باقاعدگی سے بلاگنگ کر رہی ہیں۔ ان کے بلاگ پر آپ کو مزے مزے کے کھانوں کی تراکیب پڑھنے کو ملیں گی اور خوبصورت گرافک میں شاعری بھی۔ تو آئیں آج ہم شب سے انٹرویو کا آغاز کرتے ہیں۔

خوش آمدید شب ۔

شکریہ ۔۔

شب، سب سے پہلے ہم آپ سے اردو اور بلاگنگ کے حوالے سے بات کرتے ہیں ۔

1 ۔ یہ بتائیں کہ آپ نے اردو بلاگنگ کب شروع کی؟

4 نومبر 2007 کو پہلی پوسٹ ، اللہ ہے بس پیار ہی پیار ، لکھ کر آغاز کیا تھا ، ابھی تو بلاگ منّا سال بھر کا بھی نہیں ہوا اور میرے انٹرویو کے وارنٹ جاری کر دیئے گئے ۔

2 ۔آپ کو بلاگنگ کا خیال کیسے آیا ؟

بلاگنگ کا خیال مجھے کبھی نہیں آیا تھا میں پڑھتی تھی امن کا بلاگ ماوراء کا بلاگ اس کے علاوہ نیٹ پر کافی سارے بلاگ پڑھے تھے مگر جناب محب صاحب سے م س ن پر چیٹ ہوا کرتی تھی تو محب صاحب نے کہنا سٹارٹ کیا کہ بلاگ بنا لو ، میں سنتی رہی مگر سوچا پھر بھی نہیں کہ بلاگ بنالیا جائے ، محب صاحب کے بعد امن اور ماوراء نے کہہ کہہ کے آخر بلاگ بنوا ہی لیا ، میں نے تو صرف لکھا ہے باقی سارے کام بلاگ سیٹ کرنے میں ماوراء اور امن نے مدد کی ، امن تو شادی کر کے پیا کو پیاری ہوگئی مگر ماوراء اب بھی میری بلاگ ٹیچر ہے ۔

۔ بلاگنگ شروع کرتے ہوئے کیا سوچا تھا؟ صرف بلاگ لکھنا ہے یا کچھ اور؟

بلاگنگ شروع کرتے وقت کچھ نہیں تھا ذہن میں کہ کیا لکھوں گی لکھ سکوں گی یا نہیں ، ابھی تک کچھ خاص لکھا بھی نہیں ہے ، بات چل نکلی ہے دیکھتے ہیں کہاں تک جاتی ہے ۔

4۔آپ بلاگ پر زیادہ تر کن موضوعات پر لکھتی ہیں ؟

اپنی باتیں ، شاعری اور کچھ زبان کے چٹخارے ۔

5۔ آپ کے خیال میں جو اردو کے لیے کام ہو رہا ہے کیا وہ اطمینان بخش ہے؟

انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لیئے جو کچھ کیا جا رہا ہے تسلّی بخش تو ہے مگر صرف نیٹ کی دنیا تک ، رئیل لائف میں اردو بولنے والوں کو اس طرح حیرت سے دیکھا جاتا ہے جیسے اردو بولنا جرم ہو ۔

6۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اردو کے فروغ کے لیے آپ نے جو کردار ادا کیا ہے، اسے مختصر بیان کریں تو؟

اردو بولتی ہوں اردو لکھتی ہوں فورم اور بلاگ پر کافی ہے ، اردو سنتی بھی ہوں ۔

7۔ آنے والے دس سالوں میں آپ اپنے آپ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتی ہیں ؟

اپنے آپ کو ؟

کسی دوسرے گھر میں یا کوئی اچھا سا آفس بنا کر پریکٹس کرتے ہوئے ، یا کسی ریسٹیورنٹ کی مالکہ یا زندگی کا کیا بھروسہ کسی قبرستان میں ۔۔۔۔

پاکستان کو ؟

پاکستان نے کہاں جانا ہے ؟ پاکستان کے پاؤں تھوڑی ہیں جو ادھر اُدھر چلا جائے جہاں ہے وہیں رہے گا ۔

8۔ اردو بلاگرز میں زیادہ کس کو پڑھتی ہیں؟

سارے بلاگز پڑھتی ہوں مگر تبصرہ چند ایک میں ہی لکھتی ہوں ۔

9۔ بلاگ پر کوئی تحریر لکھنے سے پہلے اسے کن مراحل سے گزارتی ہیں؟

بلاگ پر تحریر لکھتی ہوں بم یا میزائل تھوڑی بناتی ہوں جو کسی مراحل سے گزاروں بس لکھتی ہوں پوسٹ کر دیتی ہوں ۔

10۔ اردو بلاگرز یا جو اردو کی ترجیح کے لیے کوشاں ہیں، ان کو آپ کوئی پیغام دینا چاہیں گی؟

اردو بلاگرز میں اتنے اچھے لکھنے والے ہیں میں تو کچھ کچھ 2 بار کچھ نہیں اُن سب کے سامنے ، تو بلاگرز بھائیوں اور بہنوں مجھے مشورے سے نوازیں مہربانی ہوگی آپ سب کی ۔

شب، یہ تو تھے کچھ رسمی سوالات جن سے قارئین کو آپ کی بلاگنگ وغیرہ کے بارے میں آگاہی ہوئی۔ اب کچھ سوال آپ کے متعلق۔

پہچان:

1۔ آپ کا نام؟

شبانہ ۔

2۔ آپ کی جائے پیدائش؟

کراچی ۔

3۔ آپ کا حالیہ قیام ؟

کراچی ۔

4۔ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتی ہوں؟

مقصد ، میری ذات سے کسی کو تکلیف نہ ہو ، خواہش ، چودھویں رات میں تاج محل دیکھنے کی ۔۔

5۔ اپنے پس منظر اور اپنی تعلیم کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں گی؟

دادا کا تعلق انڈیا سے ہے ، ایل ایل بی کیا ہے ، ایم اے کرنے کی ناکام کوشش جاری ہے ۔

پسندیدہ:

1 ۔کتاب ؟

ہر اچھی کتاب ۔۔

2۔ گانا ؟

ہیں تو بہت سارے لیکن موسٹ فیورٹ ، ہمیں تم سے پیار کتنا ، اور ، ہم تمہیں چاہتے ہیں ایسے ۔

3۔ رنگ ؟

سی گرین ۔میرون ۔

4 ۔کوئی خاص ڈش ( کھانا ) ؟

آلو بھرے پراٹھے اور ماش کی دال ۔

5 ۔موسم ؟

سردی کا اور سردی میں بارش ۔

غلط/درست:

1 ۔مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

کبھی کبھار ۔۔

2 ۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

ابھی تو آغاز ہے کوئی خاص عادت نہیں ۔

3۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

پہلے اچھا لگتا تھا ، اب کم بولتی ہوں ۔

4 ۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

واقعی بہت کچھ سیکھنا ہے کچھ بھی تو نہیں آتا ۔

5 ۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

کافی زیادہ شوق ہوا کرتا تھا ہے تو اب بھی کتابیں ابھی بھی لیتی ہوں پہلے جس دن لیتی تھی اُس روز ہی کتاب ختم کر لیا کرتی تھی مگر اب نیٹ یوز کرنے کی وجہ سے دیر ہو جاتی ہے ۔

6 ۔ میں ایک اچھی دوست ہوں؟

میرا خیال تو یہی ہے مگر صحیح رائے میری فرینڈز دے سکتی ہیں ۔

7 ۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

کبھی کبھار بہت آتا ہے ، اور اکثر اتنا کہ سامنے والا برداشت کرلے ۔

8 ۔میں شرمیلی ہوں؟

شائد کبھی کبھی ، کہیں کسی بات پر ایسا اتفاق شاذ و نادر ہی ہوا کرتا ہے ۔

آپ کے خیال میں:

1 ۔ سوال کرنا آسان ہے یا جواب دینا؟

دونوں ہی آسان لگتے ہیں ۔

2 ۔ بہترین رشتہ کون سا ہے؟

ماں اور بیٹی کا ۔

3 ۔ آپ کی اپنی کوئی ایسی عادت جو آپ کو خود بھی پسند ہو ؟

کوئی نہیں ، عادتیں دوسروں کو پسند نہ ہوں تو خود پسند کرکے کیا کرنا ہے ۔

دلچسپی:

1 ۔ شاعری سے؟

بہت ہے ۔

2 ۔ کوئی کھیل؟

کوئی نہیں ۔

3 ۔ کوئی خاص مشغلہ؟

کوئی بھی چیز خراب ہو جائے ، فریج ، گرائینڈر ، مشین ، میرا فوری اور خاص مشغلہ ان چیزوں کے آپریشن ، کہ ہوا کیا ہے ، ایک بار فریج خراب ہوگئی میں نے اوپر والا حصّہ دیکھا اسکرو لگے ہوئے تھے کھول کے دیکھا فین نظر آیا اس کو اور جو ٹرے نکالی تھی کھول کر دونوں کو صاف کرکے پھر بند کر دیا ، ہوم سروس کے لیئے جس بندے کو بلایا اُس نے آکر چیک کیا اور کام کرنے سے انکار کر دیا کہ آپ نے کس سے ٹھیک کروایا ہے پہلے ، امی نے کہا کسی سے نہیں کروایا ٹھیک ، اُس نے کہا آپ 5 سال سے فریج استعمال کر رہی ہیں اور یہ اندر سے اتنی صاف کیسے ہے ، جو ڈانٹ مجھے پڑنی تھی وہ تو پڑی ، مشغلہ نہیں چھوڑا ، اب چھوٹی چیزوں کا آپریشن کرتی ہوں ۔

برا:

1 ۔ زندگی کا کوئی لمحہ؟

ابّو کی ڈیتھ ۔

2 ۔ دوسروں کی کوئی ایسی بات جو آپ کا موڈ خراب کر دیتی ہو؟

غلط بیانی ، غیر ضروری تعریف ، اور میں کچھ پوچھوں کسی سے کوئی چھوٹی سی بات بھی اور جواب نہ ملے تو موڈ خراب ، یہ الگ بات کہ جواب لے کے پیچھا چھوڑتی ہوں مطلب دوسرے کا بھی موڈ خراب ۔۔

3 ۔ دن کا وقت؟

عصر سے مغرب تک کا وقت ۔

کیا آپ :

1 ۔ اپنے ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتی ہیں؟ اگر ہاں، تو کیا؟

چھوٹے چھوٹے بچّوں کو مزدوری کرتا نہیں دیکھا جاتا اتنے معصوم پیارے پیارے بچّے کتنی محنت کا کام کرتے ہیں ، کاش میرے پاس اتنے سارے پیسے ہوں کہ اُن بچّوں کے والدین کو دوں تاکہ اُن کی ضروریات پوری ہو جائیں اور بچّوں سے کام نہ کروایا جائے ۔ہماری حکومت کبھی تو اس مسئلے پر بھی سوچے ۔

2 ۔ جدیدیت کی قائل ہیں؟

حد میں رہتے ہوئے ۔

3 ۔ آزادئ نسواں کے حق میں ہیں؟

ہاں مگر اس حد تک کہ عورت اپنے حقوق جان سکے ، اپنی دفاع کرنا سیکھے خود کو منوائے مگر مردوں کی برابری کرتے ہوئے مرد نظر آنے کی کوشش نہ کرے ۔مرد نما عورت اچھی نہیں لگتی ۔

کوئی ایک منتخب کریں :

1 ۔ دولت، شہرت یا عزت؟

عزت ۔

2 ۔ ۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

خلیل جبران ۔

3 ۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

پسند + ارینج ۔

4 ۔فورم یا بلاگ

ففٹی ففٹی ۔

5 ۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین ملک؟

پاکستان ۔

کچھ ہٹ کر:

بلاگ پر کوئی تحریر لکھتے ہوئے کبھی اداس ہوئی یا رونا آیا؟

ایسا کبھی نہیں ہوا ۔

کوئی تحریر لکھ کر اپنے آپ کو داد دینے کا دل چاہا؟

ابھی تک تو نہیں ۔

کبھی کسی تحریر کی اشاعت کے بعد یہ سوچا کہ نہ لکھتی تو بہتر تھا؟

پہلے ہی سوچ لیتی ہوں اس لیئے بعد میں نہیں سوچنا پڑتا ۔

کیسا لگتا ہے؟

جب بلاگ کی کسی تحریر کو زیادہ پسند کیا جائے ( تعریف کی جائے )

اتنا اچھا لکھا تو نہیں ہے کہ تعریف ہو مگر پھر بھی خوشی ہوتی ہے ۔

جب کسی تحریر پر ناپسندیدہ / ناگوار تبصرے ہوں؟

برا نہیں لگتا ۔

اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتی ہوں تو آپ کہہ سکتی ہیں ۔

ہاں ناں ، اتنے مشکل سوال پوچھ لیئے اور چھوٹے چھوٹے سوال نہیں پوچھے مجھ سے ، شکر کریں میں نے انٹرویو انٹرویو کھیل لیا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

شب،اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

آپ کا بھی شکریہ کہ مجھ جیسی نئی بلاگر کو انٹرویو کے قابل سمجھا ۔

شعیب صفدر سے شناسائی
آداب۔۔۔ تسلیمات!

منظرنامہ پر سلسلہ شناسائی میں آپ کے میزبان ماوراء اور عمار حاضر ہیں اس امید کے ساتھ کہ آپ سب بخیریت ہوں گے۔

ہماری اردو بلاگنگ کی دنیا میں ایک بلاگر کا تعلق وکالت کے پیشے سے ہے۔ ان کی حاضر جوابی، برجستگی، بذلہ سنجی، خوش مزاجی اور نکتہ دانی کا بڑا سبب شاید ان کا پیشہ رہا ہو لیکن یہ سب اب ان کے مزاج کا حصہ معلوم ہوتا ہے۔ عرصہ سے لکھ رہے ہیں۔ پچھلے دنوں ورڈ پریس کا ورژن اپ۔گریڈ کرنے کی کوششوں میں ان کی ڈیٹابیس کو نقصان پہنچا اور یوں ماضی میں لکھی ان کی تحاریر اب وجود نہیں رکھتیں۔ ہم نے ان سے انٹرویو کے لیے رابطہ کیا تو ان کی جانب سے پہلے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیا بلاگ بن جائے، اس کے بعد اس طرف آئیں گے۔ بلاگ بنا تو یہ طے کیا کہ ایک ملاقات پر (لسی کے گلاس کے ساتھ) انٹرویو بالمشافہ لیا جائے اور جب ہم بالمشافہ انٹرویو کی تیاری کرکے پہنچے تو موصوف نے فرمایا کہ نہیں، بالمشافہ کیا لینا، ویسے ہی ٹھیک ہے، سوالات بھیج دینا۔

جی ہاں، ہمارے آج کے مہمان ہیں، جناب شعیب صفدر۔

خوش آمدید شعیب۔

@ شکریہ! منظر نامہ کے میزبانوں کا، میں مشکور ہوں آپ کا! جن الفاظ میں تعارف کروایا ہے میں آپ کا مزید مشکور ہوں۔ ویسے ماضی کی کئی تحریریں یہاں وجود رکھتی ہیں۔

ہم اب تک اگرچہ بلاگنگ کے بارے میں سوالات سے ابتداء کرتے آئے ہیں لیکن آپ ہمیں پہلے اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں۔

@ تعلیم کا یہ ہے کہ ماسٹر (بین الااقوامی تعلقات)کر چکا ہو، (خاتون اَن پڑھ ہو کر بھی ماسٹر کر سکتی ہے ہم مرد نہیں، ہاں ہم ماسٹرنی کر سکتے ہیں)۔ اب لاء میں ماسٹر (ایل ایل ایم) کا ارادہ ہے۔ پھر دیکھے گے کیا کیا جائے۔ خواہش تو پی ایچ ڈی (پھیرا ہوا دماغ نہیں) کی بھی ہے!

اگر وکیل نہ ہوتے تو کیا ہوتے؟ کوئی دوسرا آپشن بھی تھا ذہن میں؟

@ بھائی وکالت آخری آپشن تھا میرے لئے! مگر میرے لئے وکالت پہلا و آخری آپشن والد صاحب کا تھا۔ میں فوج میں جانا چاہتا تھا، اس لئے انٹر بھی پی اے ایف کالج سے کیا،مگر فوج نے آئی ایس ایس بی میں جھنڈا دیکھا دیا، پھر ہم نے اپنا رُخ پولیس کی طرف کیا وہاں بھی فائنل انٹرویو میں انگھوٹھا دیکھا دیا گیا! ان دو جگہوں کے علاوہ ہم نے ہوائی میزبان بننے کی کوشش کی وہاں بھی انہوں نے چونی اٹھوائی۔ ان تین کوششوں کے بعد ہم نے والد کی خواہش کو اپنی مجبوری جانا اور وکیل بن گئے! اور اگر وکیل بھی نہ بنتا تو سیاست دان بن جاتا۔

اس پیشہ کی کوئی تین خوبیاں اور تین خامیاں بتائیں۔

@ خوبیاں:

اول معاشرے کو قریب سے دیکھنے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔ دوئم سیاسی و سماجی شعور حاصل ہوتا ہے۔ سوئم مذہبی و ملکی قانون سے واقفیت کی بناء پر اپنے حقوق و فرائض سے آگاہی ہونے کے سبب اپنی حدود و طاقت کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

خامیاں:

اول بندہ وکیل بن جاتا ہے۔

دوئم لا محدود دعا سلام ہونے کی بناء پر آپ گھر و خاندان کو کم وقت دیتے ہو۔

سوئم اس پیشے میں برائی کا روڈ میپ معلوم ہو (مل) جاتا ہے، اس بناء پر اخلاقی طور پر کمزور پڑنے پر آپ شباب و کباب تک رسائی بھی آرام سے حاصل کر سکتے ہیں!

اچھا۔ شعیب! اپنے خاندانی پس منظر کے حوالے سے کچھ بتایئے۔

@ جی میں اچھا ہوں، تب ہی آپ نے اچھا شعیب لکھا ہے ناں! خاندانی پس منظر یہ ہے کہ والد صاحب ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں روہیلہ سے تعلق رکھتے ہیں جو تحصیل ڈسکہ میں ہے۔ وزیرآباد سے سمبڑیال آتے ہوئے سمبڑیال موڑ سے پہلے یہ گاؤں آتا ہے۔ جاٹ ہوں گھوت گھمن ہے! ابو پی آئی اے میں آفیسر انجیئر ہیں اور وہ کراچی آ گئے تھے اس لئے اپنی پیدائش کراچی کے علاقے لیاری کی ہے۔ معاشی اعتبار سے ایک متوسط فیملی سے تعلق ہے۔

بلاگ کا کب اور کیسے پتا چلا؟

@ بلاگ کا پتا تو بلاگ شروع کرنے کے بعد چلا، مذاق نہیں کر رہا۔ میں آصف کا بلاگ پڑھتا تھا مگر مجھے اُس وقت یہ معلوم نہیں تھا کہ بلاگ و ویب سائیٹ میں کیا فرق ہے، مختلف فری ہوسٹ پر مختلف تجربات کرتا رہتا تھا۔

کب خیال آیا کہ اب خود بھی بلاگ لکھنا چاہئے اور بلاگنگ کی ابتداء میں کیا کیا مراحل طے کیے؟

@ اوپر بیان کیا، بلاگ کا مجھے ابتدا میں نہیں پتا تھا! باقی پاکستانیوں کی طرح میرے پاس بھی وقت برباد کرنے کو بہت تھا! ایسے میں بلاگر پر بھی ایک اکاؤنٹ بنا دیا! ایک پوسٹ بھی دے ماری! مگر اپنی ایک پوسٹ پر ایک تبصرہ نے ابھارا کہ اپنی بات کہنی چاہئے یوں دوسروں کی سوچ جانچنے کا موقع بھی ملے گا اوریوں باتیں کہنے(لکھنے) کے لئے بلاگ کا آغاز کر دیا!

ابتدا میں بلاگ پر صرف تحریر ہی اردو میں دیکھائی دیتی تھی لہذا ہم نے بلاگ کا لباس (ٹیمپلیٹ) اردوانے کی کوشش کی جس میں کامیاب ہوا! پھر اردو بلاگ پر نبیل کا بنایا ہوا اردو ویب پیڈ انٹیگریٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا! یوں دوسرے الٹے سیدھے تجربے بھی کرتا رہا! اور یہ سلسلہ چل نکلا۔

آپ کیا سمجھتے ہیں کہ بلاگنگ سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟

@ اپنے فائدے کی بات کرو تو مجھے ذاتی طور پر بات لکھنے کا کچھ کچھ طریقہ (سلیقہ نہیں کہوں گا) آ گیا ہے! اس کے علاوہ مطالعہ و مشاہدے کی عادت مزید پختہ ہو گئی ہے کہ کسی موضوع پر لکھنے کے لئے مطالعہ و مشاہدہ ضروری ہے ناں۔ اس کے علاوہ آپ جیسے دوست ملے ہیں اور ایک لا اُبالی بھائی بھی ملا ہے!

جب آپ نے بلاگ لکھنا شروع کیا تو کس سے متاثر تھے؟ کن بلاگرز کو پڑھا کرتے تھے؟

@ میں نے بتایا کہ میں آصف کا بلاگ پڑھتا تھا مگر میں کسی سے یو ں متاثر نہ تھا کہ اُسے دیکھ کر بلاگ بناؤ۔ اچھی تحریر مجھے متاثر کرتی ہے جس بھی بلاگ کی ہو جو لکھنے والے کے انداز ، معلومات یا خیالات کے اعتبار سے انوکھی ہو (انگریزی یا اردو دونوں) ۔ ایسی تحریروں کو میں دو سے تین بار پڑھتا ہوں ورنہ ایک بار بھی مکمل نہیں پڑھتا!

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ کافی وسیع ہوا ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں موجودہ منظر کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ موجودہ منظر بہت بہت حوصلہ افزاء ہے! نئے آنے والے بلاگر تکنیکی اعتبار اور اندازِ تحریر دونوں اعتباز سے بہت اچھے اور مجھ جیسے بندے سے کافی آگے ہیں جو اردو بلاگنگ کے لئے خوش آئیند ہے! تعداد میں اضافہ بہت سُست ہے مگر جو آ رہے ہیں وہ بہت پختہ ہیں۔

کون سے بلاگز زیادہ دلچسپی سے پڑھتے ہیں؟

@ سیاسی، سماجی و معاشعرتی موضوعات پر مبنی بلاگ میرے پسندیدہ ہیں، مزاح و اچھی شاعری بھی چونکہ لطف دیتی ہیں لہذا ایسی پوسٹ بھی پڑھتا ہوں۔

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتے ہیں؟

@ سب کو کامیاب! خود کو، اردو بلاگنگ کو اور وطن عزیز کو! اب کامیاب کو بیان کرنے کا مت کہئے گا!

کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اردو کو اردو بولنے والوں نے اس کا جائز مقام دیا ہے؟

@ ہم اردو بولنے والے ہیں! ہم نے نہیں دیا اس کو اس کا جائز مقام، صاف سی بات ہے اب تک ہم اس کے مقام کا تعین نہیں کر سکے تو جائز مقام تو دور کی بات ہے!

ملک کو درپیش بڑے بحرانوں میں عدلیہ کا بحران بھی کافی اہم ہے۔ کیسا دیکھتے ہیں اسے اور کیا امیدیں ہیں مستقبل میں؟

@ یہ سوال تو ایک مکمل پوسٹ میں بھی نہیں سما سکتا آپ چند سطروں میں جواب کے خواہش مند ہیں! یہ دراصل عدلیہ کا بحران نہیں انصاف کا بحران ہے! اگر انصاف ہوا تو بحران باقی نہیں رہے گا ورنہ وہ ہی جو شہزاد رائے کہہ رہا ہے کہ “چند لوگوں نے لے لی ہے قوم کی” اب وہ قسمت ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سماجی کاموں سے بھی کافی دلچسپی ہے آپ کو، اس حوالہ سے اب تک کی کوششوں پر کچھ روشنی ڈالئے۔

@ یہ سوال غلط ہو گیا ہے! یہ بتانے کے نہیں کرنے والے کام ہوتے ہیں!

آگے کیا کیا منصوبے ہیں؟ کیا خواب سجائے ہیں؟ شادی کا کب تک ارادہ ہے؟ ؛)

@ آگے تو وکالت میں نام پیدا کرنے کی خواہش ہے! ابھی (ایک ماہ قبل) جب تمام گھر والے عمرہ کرنے گئے تھے تو ہم نے اُن سے بھی یہ ہی کہا تھا کہ دعا کرنا قانون سمجھ جاؤں اور وکالت میں نام پیدا کرنے میں کامیاب ہو جاؤں۔ باقی شادی کرنا تو سنت ہے یہ بھی کر لیں گے کہ ذرا “اُن” کی تعلیم (ایم بی اے) مکمل ہو جائے۔

جو محبان اردو کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دے رہے ہیں ان کے لیے اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@ انگریزی چونکہ ہمیں آتی نہیں اس بناء پر ہم بھی خود کو محبان اردو کہلوانا چاہتے ہیں مگر درحقیقت ہم اُردو کے مجبوری کے محبوب ہیں دراصل اردو ہماری محسن ہے۔ حقیقت میں موجود محبان اردو کسی پیغام کے محتاج نہیں!

تفصیلی سوالات تو کافی ہوۓ۔ ایک نظر چھوٹی چھوٹی باتوں کی طرف۔

پسندیدہ:

کتاب؟

مذہبی کتب میں قرآن پاک (ویسے جو بھی پڑھنے کو مل جائے۔ میں نے ساٹھ فیصد کتابیں مانگ کر پڑھی ہیں!)

گیت؟

یہ موسم یہ مست نظارے

پیار کرو تو اِن سے کرو

فلم؟

پالکی (پاکستانی)

کھانا؟

بریانی!

موسم؟

پانچواں محبت کا! (ویسے گرمی کا موسم غریب کا موسم کہلاتا ہے)

صحیح/ غلط:

مجھے بلاگنگ کی عادت ہوگئی ہے۔ صحیح

میں بہت شرمیلا ہوں۔ لڑکوں میں غلط، لڑکیوں میں صحیح

مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے۔ صحیح

میں ایک اچھا دوست ہوں۔ غلط

مجھے غصہ بہت آتا ہے۔ صحیح

منتخب کریں یا اپنی پسند کا جواب دیں:

پاکستان یا امریکہ؟

پاکستان

ہالی ووڈ یا بالی ووڈ؟

صرف ووڈ (لکڑی) تاکہ ہالی و بالی ووڈ والوں کی پٹائی کر سکو!! (انتہا پسند مت کہہ دینا اب جناب)

نہاری یا پائے؟

نہاری

قائد اعظم یا قائد ملت؟

تفریق مشکل ہے!

آم یا سیب؟

دونوں!

فیوژن یا جنون؟

معتدل

پسند کی شادی یا ارینجڈ؟

ارینجڈ ہی پسند کی شادی ہو!

فورمز یا بلاگ؟

بلاگ

چائے یا کوک؟

لسی!

کرکٹ یا ہاکی؟

کرکٹ!

آخر میں کوئی خاص بات یا پیغام؟

علم حاصل کریں اور اسے پھیلائیں۔

منظرنامہ کے لیے اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ حصہ نکالنے کا شکریہ۔