منظرنامہ » شناسائی، انٹرویو، شاہدہ، اردو ، بلاگنگ

شاہدہ سے شناسائی
منظرنامہ کے میزبان ماوراء اور عمار کی جانب سے قارئین کو سلام۔

اس دفعہ سلسلہ شناسائی میں کافی طویل وقفہ آیا اور اس کی وجہ صرف یہ تھی کہ کچھ صاحبان انٹرویو کی حامی بھر کر سوال تو وصول کرگئے لیکن اس کے بعد سے ان کا کوئی پتا نہیں چلا۔۔۔ حالانکہ یقین جانیے، ہمارے انٹرویو میں ایسا کوئی منتر نہیں تھا۔۔۔ بہرحال۔۔۔ ہم اس معاملہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

آج سلسلہ شناسائی میں ہماری مہمان ایک خاتون بلاگر ہیں جنہیں اگرچہ بلاگ لکھتے ہوئے ابھی ایک سال کا عرصہ بھی مکمل نہیں ہوا لیکن آپ کے تبصرے اس سے پہلے اجمل صاحب کے بلاگ اور دیگر چند بلاگز سمیت بی بی سی اردو پر پڑھنے کو ملتے رہتے تھے۔ فروری 2008 سے مسلسل بلاگنگ  کر رہی ہیں۔۔ آپ کو ان کے بلاگ پر مزے مزے  کے  کھانوں  کی تراکیب ملیں  گی۔ شاہدہ کو شعر و ادب سے بھی کافی لگاؤ ہے۔ ان کے بہترین ذوق اور انتخاب کا اندازہ ان کے بلاگ پر شائع شدہ شاعری سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ حالات حاضرہ پر بھی لکھتی رہتی ہیں، ان کے بلاگ پر سیاسی، معاشرتی اور سماجی حالات پر تبصرے بھی پڑھنے کو ملتے ہیں۔

تو آئیے ملتے ہیں  شاہدہ اکرم صاحبہ سے!

خوش آمدید شاہدہ!

@ السلامُ عليکُم

سب سے پہلے تو ميں ماوراء آپ کی اور عمّار کی شُکر گُزارہُوں کہ آپ نے مُجھ جيسی نو آموز بلاگر سے اِنٹرويو کا سوچا

کیا حال ہیں؟

@اللہ کا شُکر ہے ميں بِالکُل ٹھيک ہُوں

کچھ اپنے بارے میں بتائیں کہ کہاں سے تعلق ہے؟ کیا کرتی ہیں؟

@جب بھی کوئی مُجھ سے پُوچھتا ہے کہ آپ کا  تعلُق کہاں سے ہے؟ تو ہميشہ ميرا جواب يہ ہوتا ہے کہ ميں ايک پاکستاني ہُوں اور پُورا پاکِستان ميرا ہے اپنی چيز ميں تيرا ميرا تو نہيں ہوتا نا،شادی سے پہلے جہاں ابُو کی جاب ہوتی تھی وہاں جانا ہوتا تھا  اور شادی کے بعد جہاں شوہر کی جاب ہو جانا ہی ہوتا ہے پيدائش لاہور کی ہے بعد ميں ابُو کی جاب کی وجہ سے کراچی آنا پڑا اور شادی کے بعد راولپنڈی آنا پڑا پھر شوہر کی ٹرانسفر کراچی ہُوئی ،اُس کے بعد مسقط ،سعُودی عرب اور اب آجکل قيام مُتحِدہ عرب امارات ميں ہے ايک عام سی ہاؤُس وائف ہُوں ہنسی آئی ويسے يہ پڑھ کر کہ کرتی کيا ہيں؟ کہ ميرے خيال ميں ہاؤُس وائف ہونا ايک مُکّمل جاب ہے

بلاگنگ کے بارے میں کب اور کیسے پتا چلا؟

@بلاگِنگ کے بارے ميں پِچھلے پانچ سالوں سے جانتی ہُوں بی بی سی کے وُسعتُ ا للہ خان صاحب ،عاليہ نازُکی ،عارِف شميم صاحِب اور بہت سے دُوسرے بلاگرز کے بلاگ پر بہت لِکّھا ہے اور وہاں سے بہت کُچھ سيکھا ہے

کب اور کیوں سوچا کہ خود بھی بلاگنگ کرنی چاہیے؟

@ميں نے بلاگ کے مُتعلِق بہت سوچا ، بی بی سی والوں سے بھی بات ہُوئی تھی ليکن اُن کی اپنی پاليسيز ہيں تو اُنہوں نے اُس کے حِساب سے ہی کام کرنا ہوتا ہے بلاگ بنانے کی وجہ يہ تھی کہ دِل چاہتا تھا اپنے دِ ل کی باتيں لِکّھُوں اِرد گِرد کے معاشرے ميں ايسی بہت سی باتيں نظر آتی تھيں جو بسا اوقات اِتنی دِل دُکھانے کا سبب  بنتی تھيں اور دِل چاہتا تھا کہ يہ باتيں کِسی سے شيئر کی جائيں بعض ايسے دُکھ بھی ہوتے تھے جو دِل ميں اِتنی تکليف کا باعث بنتے تھے کہ اکيلے سہارنا مُشکِل ہوجاتا تھا اب بلاگ مُجھے اپنا دُوسرا گھر لگنے لگا ہے ذرا کوئی بات خِلافِ مِزاج لگتی ہے تو ميں فوری بلاگ پر لِکھ کر اپنے دِل کا بوجھ ہلکا کر ليتی ہُوں مُجھے اِس راہ پر لانے کا راستہ دِکھانے والی پياری بہن شگُفتہ تھی اللہ اُسے ہميشہ خُوش رکھّے ميں نے اُس کے بلاگ پر ايک دفعہ لِکھا کہ دِل ميں ايسا بہت کُچھ ہے جو لِکھنا چاہتی ہُوں تو تو اُس نے کہا آپی آپ اپنا بلاگ کِيُوں نہيں بناتيں سو آج آپ کے سامنے حاضِر ہُوں

بلاگ بنانے کے بعد کس قسم کے مسائل پیش آئے اور کہاں کہاں سے مدد ملی؟

@بلاگ بنانے کے بعد کافی مسائل پيش آئے اور ماشاءاللہ اِرد گِرد اِتنے پيارے بہن بھائی ہيں کہ سب نے مدد کی کِيُونکہ ميرے لیے يہ ايک نئ چيز تھی اور اِس کی کوئی تيکنيکی تعليم ميرے پاس نہيں تھی سو جب جب جو جو مسئلہ ہوتا گيا مدد ليتی رہی ہم سب کے مُحترم اجمل انکل نے بلاگ بنانے ميں کافی مدد کی اپنی گوناگوں مصرُوفِيات کے باوجُود جِس کے لِیے ميں اُن کی شُکر گُزار ہُوں ،شگُفتہ ،حِجاب ، اِعجاز صاحِب (بد تميز)عمّار ،ماوراء سب نے ميری بہت مدد کی اور جو کُچھ پُوچھا فوری اور اِتنی شدّو مد سے سمجھايا اپنا فرض سمجھ کر کہ دِل خُوش ہو گيا

کبھی یہ خیال آیا کہ بلاگ فالتو ہی بنایا، نہ بناتی تو اچھا تھا؟

@نہيں کبھی يہ خيال نہيں آيا کہ بلاگ کيُوں بنايا بلکہ جب بی بی سی کے تبصروں کے جواب ميں اُن سے يہ اِستدعا کی تھی کہ ہميں بھی بلاگ پر طبع آزمائی کا موقع ديا جائے  ليکِن جيسا کہ ہر اِدارے کی اپنی کُچھ ترجيحات ہوتی ہيں سو بلاگ بنانے کی خواہِش دِل ميں کہيں جاگزيں رہی ايسے ميں جب شگُفتہ نے مُجھے بلاگ بنانے کی صلاح دی تو دِل کی بات دِل ميں ہی رہ جانے کا دُکھ جاتا رہا اور اب جب سے بلاگ پر پابندی لگی ہے تو اايسے لگتا ہے جيسے کُچھ کھو گيا ہے بہت سی باتيں ايسی ہيں جو کہنا چاہتی ہُوں سو اب دوبارہ سے بلاگ کی آمد کا اِنتِظار ہے ديکھيں کب تک اِنتِظار کرنا ہوگا

کیا آپ کو لگتا ہے کہ بلاگنگ سے آپ کو فائدہ ہوا ہے؟ یا فائدہ ہوسکتا ہے؟

@اگر آپ ذاتی فائدے کی بات کر رہے ہيں تو بہت فائدہ ہُوا ہے اِتنی اچّھی ،پياری اور کارآمد تحريريں پڑھنے کو مِليں اِتنے پيارے لوگوں سے رابطہ ہُوا جو بِالکُل ايک فيملی کی طرح محسُوس ہوتا ہے اور يہ فائدہ کيا کم ہے؟ کہ ميرے خيال ميں اِنسان کے لِۓ  اچّھے لوگوں کا ساتھ ہميشہ بہت ضرُوری ہوتا ہے

وقت کے ساتھ ساتھ اردو بلاگنگ کا دائرہ وسیع سے وسیع تر ہوتا چلا جارہا ہے، کیسا دیکھتی ہیں موجودہ منظرنامہ کو اور نئے آنے والے بلاگرز سے کیا توقعات وابستہ ہیں؟

@ماشاءاللہ ،بہت خُوشی ہوتی ہے کہ اُردُو کی چاہت رکھنے والوں کی تعداد ميں دِن بدِن اِضافہ ہو رہا ہے ماوراء اور عمّارگو ميرے خيال ميں تو ابھی بچّے ہی ہيں ليکِن منظر نامہ کی صُورت ميں جو کارنامہ اُنہوں نے انجام دِيا ہے وہ واقعی قابِلِ تحسين ہے کہ آجکل کے مصرُوف دور ميں وقت نِکالنا واقعی ايک مُشکِل کام ہے اور يہ دونوں جِس طرح اِنٹرويوز وغيرہ کے لِیے سوالات ترتيب ديتے ہيں پھر ہر مہينے کی تحريريں پڑھ کر اُن ميں سے بہترين يا ايسی تحرير کا اِنتِخاب کرنا جو کِسی بھی وجہ سے مُختلِفُ النوع ہو يا چونکا دينے والی ہو واقعی ايک ہِمّت طلب کام ہے جو يہ دونوں بخُوبی انجام دے رہے ہيں ،نئے آنے والے بلاگرز ايک نئی اُمّيد لے کر جب اِس ميدان ميں آتے ہيں تو بہت سی خواہِشيں ہوتی ہيں اُن کے دِلوں ميں ہميں چاہِيئے کہ جِس طرح جب ہم خُود نئے تھے تو کِسی مُشکِل ميں اپنے سے پہلوں سے مدد طلب کرتے تھے اُن کی مدد کريں اور نئے نويلوں کو بھی کِسی بھی بات سے دِل برداشتہ ہو کر بلاگ کو نہيں خير باد نہيں کہنا چاہيئے نئی نئی چيزوں سے مُتعارِف کروائيں کہ يہ دور ہی ہرآ ن نئی نئی چيزوں، ايجادوں اور خبروں کا ہے جوان خُون ميں بہت صلاحِيّت اور جوش ہے اور بہت اچّھی طرح وُہ اپنا کام کر سکتے ہيں اور کر رہے ہيں

بلاگنگ کے علاوہ دیگر کیا مصروفیات ہیں؟

@بلاگِنگ کے عِلاوہ ديگر مصرُوفِيات روزمرّہ کے گھريلُو کام ہيں اورپڑھنے کا شوق بے اِنتِہا ہے اگر آپ کبھی ميرے گھر آئيں تو آپ کو ميرے گھر کے ہر کونے ميں سے کوئی نا کوئی کِتاب جھانکتی ہُوئی ضرُور  نظر  آئے گی  خبروں کا شوق بھی وِرثے ميں مِلا ہے تو بس ہر دم خبروں کی جُستجُو رہتی ہے

کیا آپ کے خیال میں اردو کو وہ مقام ملا ہے جس کی وہ مستحق تھی؟

@اُردُو کو جيسا کہ سبھي جانتے ہيں لشکری زبان کہا جاتا ہے يا تھا کيُونکہ اِس ميں بہت سی دُوسری زبانوں کے اِلفاظ شامِل ہيں ليکِن وُہ سبھی زبانيں وُہ تھيں جِن کا اِن سے کُچھ نا کُچھ تعلُق ضرُور تھا ليکِن آج جو اِس کا مُقام تھا وہ کم ہوتا جا رہا ہے اِس بات کا بے حد دُکھ ہے کہ ہمارے بچے اِس سے نابلد ہوتے جا رہے ہيں قصُوروار گو ہم بڑے ہيں کہ زمانے کی دوڑ کے ساتھ شامِل ہونے کے چکّر ميں اِس سے دُور ہوتے جا رہے ہيں گو وُہ ايک الگ مسئلہ ہے ليکِن اگر ہم چاہيں تو دُوسری زبانوں کے ساتھ ساتھ اپنی زبان کے ساتھ بھی اِنصاف بخُوبی کر سکتے ہيں ليکِن پھر بھی جِس طرح اِس فورم پر اور ديگر فورمز پر اُردُو کی خِدمت ہورہی ہے وُہ قابِلِ تحسين ہے اور يہ خيال بھی ہے کہ شايد اِس کا مُقام پھر سے قائم ہو رہا ہے کہ اُمّيد پر دُنيا قائم ہے

آنے والے دس سالوں میں اپنے آپ کو، اردو بلاگنگ کو اور پاکستان کو کہاں دیکھتی ہیں؟

@دس سال تو بہت ہوتے ہيں آنے والے اگلے لمحے کے مُتعلِق بھی نا ميں اور نا ہی کوئی بھی کُچھ کہہ سکتا ہے کہ کيا ہوگا؟ تو کيا کہہ سکتی ہُوں کہ عجيب سی سوچيں ہيں اگر زِندہ رہی تو شايد کُچھ کر ہی لُوں کُچھ لِکھنے کا بہت دِل ہے اگر يکسُوئی مِل پائی تو ،اُردُو بلاگِنگ کے لِۓ کافی پيارے لوگوں کو جب ميدانِ عمل ميں ديکھتی ہُوں تواچّھی اُمّيد ہی نظر آتی ہے اِنشاءاللہ ويسے بھی اُمّيديں  ہميشہ  مُثبت ہی رکھنی چاہِيئں ،بات جہاں تک پاکِستان کی ہے تو ميں ہميشہ سے ہی زِندگی کا روشن پہلُو ديکھنے کی عادی رہي ہُوں ليکِن اب پِچھلے کُچھ عرصے سے جو تلخ حقائق سامنے آ رہے ہيں وُہ اِتنا زيادہ حواسوں پر سوار رہنے لگے ہيں کہ خوف حاوی ہونے لگا ہے مُثبت سوچوں اور روشن پہلُو پر، اِتنی دُعاؤں ،قُربانيوں اور جانوں،مالوں اور عِزّتوں کے بدلے حاصِل کِۓ گۓ مُلک کے لِۓ اللہ تعاليٰ سے دُعاگو ہُوں کہ تا قيامت قائم و سلامت رہے ،آمين کہ جو کُچھ دے کر ہم نے اِس مُلک کو حاصِل کيا تھا وُہ اِتنا ارزاں نہيں تھا کہ يُوں مِٹّی ميں مِلا دِيا جائے۔

آپ کی نظر میں ایک اچھی ماں میں کیا کیا خصوصیات ہونی چاہئیں؟

@ايک ماں کو سب سے پہلے ايک اچھي دوست ہونا چاہيئے اولاد کے لِۓ ،ايک ايسی دوست جو بِناء کہے اپنے بچوں کی ہر بات جان لے، اولاد کے لِۓ ايک ايسی مِثال کہ جِس ميں جو کوئی ديکھے فوری جان لے کہ يہ کِس کا پرتو ہيں دوستی ميں برابری کی سطح ہوتی ہے ليکِن ماں کے لِئے دوستی ميں اِحترام کی حد قائم رہے يہ بہت ضرُوری ہے کہ ہر رِشتے کی کُچھ قدريں ہوتی ہيں اپنا آپ ايسا بنا کر پيش کريں کہ ايسا لگے بچے کو کسی اور سے مدد لينے کی ضرُورت ہی نہيں جو بھی بات ہو کُھل کر کريں تا کہ دِل اور دِماغ ميں کوئی گِرہ باقی نا رہے

کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت انجام دینے والوں اور اردو بلاگرز کے لیے کوئی پیغام؟

@کوشِش کريں کہ اپنی زبان کے فروغ کے لِۓ  جِتنا کُچھ کرسکتے ہيں کريں اور اِس کی شُرُوعات اپنے گھر سے کُچھ يُوں کريں کہ زيادہ سے زيادہ اپنی زبان کا اِستِعمال کريں

اب کچھ مختصر اور منفرد سوالات:

پہچان:

1۔ آپ کا نام؟

شاہدہ اکرم

2۔ آپ کی جائے پیدائش؟

لاہور

3۔ آپ کا حالیہ قیام ؟

مُتحِدہ عرب امارات ،ابُو ظہبی

4۔ آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے ،کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل چاہتی ہوں؟

زِندگی کا ہميشہ سے يہي مقصد رہا ہے کہ دُوسروں کے کام آؤُں ،اوراپنے بہن بھائيوں کو اپني زِندگي ميں سيٹل ديکھنا چاہتي ہُوں

5۔ اپنے پس منظر اور اپنی تعلیم کے بارے میں ہمیں کچھ بتائیں گی؟

پانچ بہن بھائيوں ميں سب سے بڑی ہُوں اور جيسا کہ عام طور پر بڑی بہنيں ہوتی ہيں سب کا خيال رکھنے والی اور دِل ميں ماؤں جيسا درد رکھنے والی خاص طور پر ماں باپ کے بعد تو ايسا کُچھ زيادہ ہی ہوتا ہے ،تعليم بِالکُل واجبی سی ہے يعنی صِرف گريجو يٹ بی اے کے فوری بعد شادی ہو گئی ورنہ اور پڑھنے کا بے حد شوق تھا

پسندیدہ:

1۔ کتاب ؟

قُرآن پاک جو ہم سب کے لِئے راہِ ہِدايت ہے

بانو قُدسيہ کي راجہ گِدھ ۔لائِن تو بہُت لمبي ہے ليکِن

2۔ گانا ؟

کل ہو نا ہو اور شفقت امانت علی کا مِتوا جِس ميں دو اور سُريلے لوگوں کي آواز کی مُشابہت بہت کُچھ ياد دِلاتي ہے۔

3۔ رنگ ؟

بليک اور سبز رنگ کا ہر شيڈ

4۔ کھانا (کوئی خاص ڈش) ؟

سرسوں کا ساگ اور حليم

5۔ موسم

بارِشوں کا موسم اور سردی کا موسم

غلط/درست:

1۔ مجھے اکثر اپنے کئے ہوئے پر افسوس ہوتا ہے؟

درُست

2۔ مجھے بلاگنگ کی عادت ہو گئی ہے؟

درُست

3۔ مجھے زیادہ باتیں کرنا اچھا لگتا ہے؟

درُست

4۔ مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے؟

درُست

5۔ مجھے کتابیں پڑھنے کا شوق ہے؟

درُست

6۔ میں ایک اچھی دوست ہوں؟

درُست

7۔ مجھے غصہ بہت آتا ہے؟

درُست (ليِکِن فوري بعد پچھتاوہ ہوتا ہے اور اپنے کہے پر دُکھ ہوتا ہے)

8۔ میں بہت شرمیلی ہوں؟

غلط

کوئی ایک منتخب کریں :

1۔ دولت، شہرت یا عزت؟

عِزّت

2۔ علامہ محمد اقبال، خلیل جبران یا ولیم شکسپئر؟

علامہ اِقبال کی شاعری کو ناپسند کرنا تو مُمکِن ہی نہيں اور خليل جِبران

3 ۔ پسند کی شادی یا ارینج شادی؟

ارينج جو بعد ميں خُود ہي پسند ميں ڈھل جاتي ہے بس اِنسان کو حالات کے مُطابِق خُود کو ڈھالنا آنا چاہيئے

4۔ پاکستان، امریکہ یا کوئی یورپین مُلک؟

اللہ تعاليٰ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنادے تو پاکِستان ہي

اگر آپ سمجھتی ہیں کہ ہمیں کچھ پوچھنا چاہیے تھا، لیکن ہم نے پوچھا نہیں اور آپ کچھ کہنا چاہتی ہوں تو آپ کہہ سکتی ہیں۔

نہيں آپ نے سب کُچھ  پُوچھ ليا ہے حيرت ہو رہي ہے کہ ميرا انٹرويو ہو رہا ہے حالانکہ ميں کوئ توپ قِسم کي چيز نہيں ہُوں

آخِر ميں ميري طرف سے سب بہن بھائيوں کو نئے  ہِجری  اور عيسوی  سال کی بہت بہت مُبارکباد قبُول ہو اِس دُعا کے ساتھ کہ اللہ تعاليٰ ہم سب کو اور پُوري دُنيا کو اِس نۓ سال ميں اچھي اور خُوش آئيند دُنيا ديکھنے کو مِلے مُسلِم اُمّہ کو ايک ہونے اور اِتحاد کي ہِمّت عطا ہو،آمين کہ اِس وقت صِرف ہميں اِس چيز کي ہي سب سے زيادہ ضرُورت ہے

شاہدہ، اپنا قیمتی وقت نکال کر منظر نامہ کے لیے جواب دینے کا بہت بہت شکریہ۔

آپ کا بے حد شُکريہ کہ آپ نے ياد رکّھا اور اِس قابِل سمجھا کہ اِس نو آموز کو اِتنے سينيئر ز کی فہرِست ميں ميرا نام بھی شامِل کيا شُکريہ