منظرنامہ » ورڈ پریس، وکی پیڈیا، اردو کمیونٹی، کراچی، عید ملن پارٹی، مکی، شعیب صفدر، عمار، ابو شامل

داستانِ عید ملن 2009ء
اردو بلاگرز میں جس قدر کراچی کے لکھنے والے متحرک ہیں، دوسرے علاقوں کے اب تک نہیں۔ کچھ کارہاے نمایاں انجام دیں یا نہ دیں، ہر کچھ دن بعد مل بیٹھ کر گپ شپ ضرور لگالیتے ہیں۔    تاہم اس بار اجتماع کا عنوان اردو بلاگرز کانفرنس نہیں تھا۔ اردو بلاگرز کو مِل بیٹھے کئی ماہ ہوچکے تھے سو ابوشامل کو خیال سوجھا کہ کیوں نہ اردو بلاگرز کی عید ملن رکھی جاے تاکہ اکٹھا ہونے کا موقع ملے۔    ان سے یہ خیال پہنچا عمار ابنِ ضیا تک اور پھر شعیب صفدر کے پاس۔ جمعرات، یکم اکتوبر 2009ء کو تینوں صاحبان سر جوڑ کر بیٹھے (محاورتاً) اور اس بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔ خدا کا شکر کہ خیالات کے اظہار میں اتنا وقت نہیں لگا جتنا ہمارے سربراہِ مملکت غیرملکی سیاسی راہ نماؤں سے تبادلۂ خیال میں لگاتے ہیں۔     وہیں بیٹھے بیٹھے فوراً ہی کراچی میں موجود تمام احباب سے فون پر رابطہ کیا جانے لگا۔ کچھ اس طرح کے مکالمات سنائی دیے:

السلام علیکم۔

وعلیکم السلام۔

کیا حال ہیں؟

اب تک خیریت ہے۔ (یہ شعیب صفدر ایڈووکیٹ کا مخصوص جواب ہے) آپ سنایئے!

الحمدللہ۔

اتوار کو کیا مصروفیات ہیں؟

کچھ خاص نہیں۔

ہمارا ارادہ آنے والی اتوار، کراچی میں موجود تمام اردو بلاگرز کی عید ملن رکھنے کا ہے۔ آپ آسکیں گے؟

یہ مکالمات کئی بار دہراے گئے۔ اب مختلف لوگوں کے مختلف جواب۔۔۔ کسی نے اُسی وقت اپنی آمد کا وعدہ کیا، کسی نے ٹال دیا۔ محمد علی مکی، فہیم، ابوکاشان، امانت علی گوہر، نعمان یعقوب، م۔م۔مغل، عدنان زاہد وغیرہا سے بات ہوئی۔ بعدازاں علمدار حسین اور فاتح الدین بشیر سے بھی رابطہ ہوا لیکن فاتح اسلام آباد میں ہونے کے باعث شرکت نہیں کرسکتے تھے اور علمدار حسین کے ہاں گذشتہ دنوں بیٹے کی ولادت کی وجہ سے وہ آنے کا وعدہ نہیں کرسکے (علمدار حسین کو منظرنامہ کی جانب سے پہلی اولاد کی بے حد مبارک باد۔ اللہ تعالیٰ اس بچے کو اپنے ماں باپ کے لیے مبارک کرے۔ آمین)۔

اگلے دن کتاب چہرہ (فیس بک) اور منظرنامہ پر عیدملن کی تشہیر کی گئی تاکہ دیگر احباب سے بھی رابطہ کیا جاسکے۔ یہ دعوت صرف اردو بلاگرز تک محدود نہیں تھی بل کہ انٹرنیٹ پر  تمام اردو کمیونٹی کو جس تک اتنے محدود وقت میں دعوت پہنچنا ممکن ہوسکا، آمد کی دعوت دی۔ فرحان دانش حیدرآباد میں موجودگی کے باعث شرکت کے حوالے سے مشکوک رہے، عنیقہ ناز کسی ضروری کام کے باعث شرکت کرنے سے معذرت کرگئیں۔ کچھ لوگوں کو اُن کے ناز نخروں نے تقریب میں شرکت سے روکے رکھا.

سنیچر کی شام عید ملن کے لیے یہ نام حتمی تھے:

1۔ فہیم اسلم

2۔ محمد علی مکی

3۔ م م مغل

4۔ عدنان زاہد

5۔ نعمان یعقوب

6۔ ہارون ادریس

اور تین میزبان اردو بلاگر:

7۔ شعیب صفدر

8۔ ابوشامل

9۔ عمار ابنِ ضیا

جب کہ تین مزید حضرات کی شرکت متوقع تھی:

10۔ ابوکاشان

11۔ طارق راحیل

12۔ فرحان دانش

عید ملن کا وقت سہ پہر 3بجے رکھا گیا۔ مہمانوں کی آمد کے لیے میزبانوں کو کچھ انتظار کرنا پڑا۔ سب سے پہلے ابوشامل کے ماموں زاد بھائی اسید اللہ کیہر پہنچے۔ اسید عمر میں کم ہیں لیکن معلومات کافی رکھتے ہیں اور اردو بلاگنگ کا ارادہ ہے۔ ان کے بعد فہیم اپنی موٹرسائیکل پر محمد علی مکی کو لیے پہنچے۔ باقی مہمانوں کا انتظار طویل سے طویل تر ہوتا چلا گیا۔چار بجے عدنان زاہد سے رابطہ کیا گیا تو پتا چلا کہ موصوف راستے میں ہیں۔ نعمان یعقوب جو اپنے ساتھ ایک ساتھی ہارون ادریس اور براہِ راست کوریج کے لیے لیپ ٹاپ لانے والے تھے، اُن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ذرائعِ آمد و رفت نہ ملنے کا کہہ کر آنے سے معذرت کرلی جس سے کافی مایوسی ہوئی۔ م م مغل سے بات کی گئی تو پتا چلا کہ اُن کی بھاوج کا انتقال ہوگیا ہے اس لیے وہ نہیں آسکیں گے۔ (اِناللہ وانا الیہ راجعون)

یہ صورتِ حال میزبانوں کے لیے کافی مایوس کُن تھی لیکن بہرحال جو قدرت کو منظور۔ مہمانوں کے انتظار اور گپ شپ کے سبب دوپہر کے کھانے کے لیے شام ساڑھے پانچ بجے تیاری کی گئی۔ کھانے کا انتظام تینوں میزبانوں کے تعاون سے کیا گیا تھا جب کہ ابوشامل نے کھانا بنوانے کی اضافی ذمہ داری قبول کرتے ہوے اپنی زوجہ محترمہ سے کھانا تیار کروایا تھا جو واقعی بہت ذائقے دار تھا (جزاک اللہ)۔

چوں کہ یہ عید ملن تھی اس لیے اس میں گفت گو کا کوئی خاص ایجنڈا نہیں تھا اس کے باوجود گپ شپ میں زیادہ تر زیرِ بحث اردو سے منسلک کوئی نہ کوئی موضوع رہا۔ ابوشامل نے کہا کہ انگریزی بلاگرز کے اس لحاظ سے مزے ہیں کہ اُن کو اپنی جیب سے کچھ خرچ نہیں کرنا پڑتا بل کہ ان کو تو ہر چیز پر اسپانسرز مل جاتے ہیں، بلاگ پر گوگل ایڈسینس ان کو رقم دیتا ہے جب کہ اردو بلاگرز کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ وہ کسی لالچ کے بغیر لکھتے ہیں اور اپنی جیب سے خرچ کرتے ہیں۔ عمار ابنِ ضیا نے اس میں یہ اضافہ کیا کہ انگریزی بلاگرز پہلے سے تخلیق شدہ ایک دنیا سے فائدہ اُٹھارہے ہیں اور اُردو بلاگرز اپنی دنیا خود تخلیق کررہے ہیں۔ ابوشامل نے اس موقع پر سر علامہ ڈاکٹر محمداقباؔل کا مصرع دہرایا کہ

اپنی دنیا آپ پیدا کر اگر زندوں میں ہے

اُردو وکی پیڈیا کا تذکرہ نکلا تو محمد علی مکی کافی جذباتی نظر آے اور انہوں نے غصے میں اردو وکی پیڈیا کو ٹھیک ٹھاک سنائیں لیکن دلائل کے ساتھ۔ اس کی ایک مثال انہوں نے وکی پیڈیا پر وکالت کو محاماہ لکھنا بھی پیش کی۔ اس موضوع پر بھی خاصی بات چیت رہی۔ اردو لائبریری کے حوالے سے فہیم نے اردو محفل کے قیصرانی کی تعریف کی جنہوں نے بے حد خلوص کے ساتھ کام کیا تھا لیکن ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی۔

ملاقات میں مشترکہ اردو بلاگ پر بھی کچھ گفتگو ہوئی جس پر جلد پیش رفت کا امکان ہے۔ آخرکار رات ساڑھے آٹھ بجے یہ نشست تمام ہوئی. (امید ہے کہ جلد ہی تصاویر بھی جاری کی جاسکیں گی).