منظرنامہ » ہفتہ بلاگستان، اردو بلاگرز

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب : چند اہم نکات : اپڈیٹ
السلام علیکم

اچھا جناب ایک اپڈیٹ پوسٹ اختتامی تقریب کے حوالے سے چند مزید اہم نکات کے ساتھ ۔

ہفتہ بلاگستان ایوارڈ :

ہفتہ بلاگستان میں آپ تمام بلاگرز کی بھرپور شرکت کے اعتراف کے طور پر ایک خصوصی ایوارڈ مختص کیا جا رہا ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اردو دنیا کو دعوت ہے کہ آپ ہفتہ بلاگستان میں شامل تحاریر کو ووٹ کر سکیں اور منتخب تحریر یا  تحاریر کے تخلیق نگار کو یہ ایوارڈ پیش کیا جائے ۔

اس سلسلے میں آپ سب یہاں اپنی رائے کا اظہار بھی کر سکتے ہیں کہ آیا ہر ایک یوم سے متعلق تحاریر کے لیے الگ الگ ایوارڈ مختص کیا جائے یعنی سات مختلف عنوانات کو جدا  ایوارڈ دیا جائے یا ہفتہ بلاگستان میں شریک تمام بلاگرز کی تمام تحاریر میں سے صرف ایک تحریر منتخب کی جائے ؟

ہفتہ بلاگستان ای بک سر ورق :

ہفتہ بلاگستان کی ای بک تشکیل  کا کافی کام ہو چکا ہے اس کے لیے ایک اچھا سا سرورق بھی چاہیے ۔ ہماری انٹرنیٹ کی دنیا میں بہت سے نام تخلیق نگاری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، اگر آپ  ہفتہ بلاگستان کی ای بک کے لیے سرورق تخلیق کرنا چاہیں تو آپ کو اس کے لیے دعوت ہے ۔ سرورق ڈیزائن کرنے کے لیے اٹھائیس اکتوبر ، ۲۰۰۹ تک کا وقت ہے ۔

سرورق کے لیے رابطہ :

shagufta[at]manzarnamah.com

ہفتہ بلاگستان ای بک میں اگر ڈرافٹ شامل کروانا چاہیں :

اگر کوئی بلاگر ہفتہ بلاگستان میں اپنا کوئی ڈرافٹ شامل کرنا چاہیں جو ہفتہ بلاگستان میں اپنے بلاگ پر پوسٹ کرنے سے رہ گیا ہو تو اپنا ڈرافٹ ای بک میں شامل کروا سکتے ہیں آپ اپنا ڈرافٹ درج ذیل ایمیل پر بھیج سکتے ہیں یا اپنے بلاگ پر شایع کر سکتے ہیں ۔

shagufta[at]manzarnamah.com

اختتامی تقریب کے موقع پر  :

خصوصی تحریر

اگر آپ اختتامی تقریب کے موقع پر کوئی خصوصی تحریر سنجیدہ یا مزاحیہ پیش کرنا تو آپ کو اس سلسلے مین دعوت ہے بلاگ پر پیش کرنے کے لیے۔

اہم اعلان

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک یا زائد اہم اعلانات متوقع ہیں ۔ اگر آپ اردو انٹرنیٹ دنیا کے حوالے سے یا بالخصوص بلاگ دنیا کے حوالے سے ذاتی طور پر یا ٹیم ورک کی صورت میں کوئی پروگرام یا کوشش و کاوش پلان کرنا چاہیں ، شیئر کرنا چاہیں تو یہ ایک اہم موقع ہو گا بلاگ دنیا سے رابطہ کا ۔

آپ تمام بلاگرز سے درخواست ہے کہ آپ رابطہ کے لیے اپنے ایمیل آئی ڈیز فراہم کر دیں تاکہ مختلف امور کے سلسلے میں آپ کو بر وقت آگاہ کیا جا سکے۔

سلسلہ حمد و نعت  :

اختتامی تقریب کے موقع پر ایک سلسلہ بعنوان “حمد و نعت” بھی شامل ہے ۔ اس سلسلے میں آپ تمام بلاگرز کو دعوت ہے کہ آپ اپنے بلاگ پر ایک یا زائد حمد خدا  اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر سکتے ہیں ۔ حمدیہ و نعتیہ کلام آپ کی ذاتی تخلیق بھی ہوسکتی ہے یا منتخب و پسندیدہ کلام کے طور پر بھی پیش کر سکتے ہیں ، کلام کو تحریری صورت میں پیش کرنا ضروری ہو گا تاہم اگر چاہیں تو تحریر کے ساتھ متعلقہ کلام کی آڈیو یا وڈیو بھی پیش کی جا سکتی ہے ۔

ہفتہ بلاگستان اختتامی تقریب کی ای بک :

تجویز ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک بھی اسی موقع پر بلا فصل تشکیل دی جا سکے اس سلسلے میں آپ تمام ماہرین جو ای بک تشکیل میں دلچسپی رکھتے ہوں آپ سب کو اس بات کی بھی دعوت ہے کہ اختتامی تقریب کی ای بک تشکیل دیں ۔

گذشتہ پوسٹ سے چند امور کے سلسلے میں یاد دہانی :

•	ای بک میں تصاویر شامل کرنے کے لیے گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز سے درخواست کی گئی ہے اس سلسلے میں ایک بار پھر یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

•	گذشتہ پوسٹ میں بلاگرز کے تعارف کے لیے بھی ذکر ہوا ہے اس سلسلے میں بھی یاد دہانی کروائی جا رہی ہے ۔

•	ریویو کے سلسلے میں مزید نام سامنے نہیں آئے سو ایک یاد دہانی اس سلسلے میں بھی ۔

•	اگر آپ نے نیا بلاگ بنایا ہو اور اپنا بلاگ متعارف کروانا چاہیں تو اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے بلاگ کو متعارف کروا سکتے ہیں ۔

•	خرم شہزاد خرم نے بلاگرز کو انٹرویو کے لیے دعوت دی ہے اس سلسلے میں آپ کا ریسپانس حوصلہ افزائی کا کام کرے گا ۔ آپ چاہیں تو تمام سوالات کی بجائے چند سوالات منتخب کر سکتے ہیں ۔

آپ سب کا بہت شکریہ

رابطہ :

mail[at]manzarnamah.com

shagufta[at]manzarnamah.com

ہفتہ بلاگستان کیسے منایا جائے گا
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہفتہ بلاگستان کو منظم انداز میں منانے کے لیے اس کا دورانیہ سات دن سے بڑھا کے سترہ دن کر دیا گیا ہے. دن بڑھانے کا مقصد یہی تھا کہ اگر کوئی مصروف ہے یا کسی اور مسئلے کی وجہ سے ایک دن کے پروگرام میں شرکت نہیں کر سکا تو وہ اگلے دن اس موضوع پر لکھ سکتا ہے. اب تقریبا ہر موضوع کے لیے آپ کے پاس دو دن ہوں گے.

پہلے دن کا آغاز 15 اگست سے ہوا.

1- یوم بچپن (15 تا 16 اگست)

15 اور 16 اگست کو اردو بلاگرز “یومِ بچپن” منائیں گے.  یہ مکمل طور آپ پر منحصر کرتا ہے کہ آپ اس دن کو کیسے مناتے ہیں. آپ اپنے بچپن کی تصاویر پوسٹ کر کے یا اپنے بچپن کا کوئی یادگار واقعہ ہم سب کے ساتھ شئیر کر سکتے ہیں.

دوسرا دن یوم ٹیگ تھا، لیکن میرا خیال ہے اسے تقریباً آخر میں رکھتے ہیں، جب تک کوئی اس کے سوال بنا لے گا. اس لیے اب دوسرا دن “یومِ تعلیم” مناتے ہیں.

2- یومِ تعلیم (17 تا 18 اگست)

یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔ موضوع میں آپ “اپنے ملک کے تعلیمی نظام” پر بھی لکھ سکتے ہیں یا پھر “تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کی تجاویز” پر بھی لکھا جا سکتا ہے.

3. اردو بلاگنگ (19 تا 20 اگست)

تیسرے دن ہم اردو بلاگنگ کے حوالے سے دن رکھ سکتے ہیں. اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟ اردو بلاگنگ سے متعلق آپ کچھ بھی لکھنا چاہیں تو اپنے بلاگ پر لکھ سکتے ہیں.

4- یومِ باورچی خانہ (21 تا 22 اگست)

سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی یا اس کے علاوہ کچن سے متعلق کوئی بھی واقعہ.

5. یومِ مزاح (23 تا 24 اگست)

اس دن بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر اپنے بلاگ پر لکھیں گے.

6. یومِ ٹیگ (25 تا 26 اگست)

بلاگرز سے شناسائی سے متعلق ایک مختصر سا سوال نامہ ہو اور بلاگرز ایک دوسرے کو اس دن ٹیگ کریں. (اگر کوئی ٹیگ سوال نامہ بنائے تو وہی اس دن اپنے بلاگ سے اس کا آغاز کر دے.)

7. یومِ فوٹو گرافی (27 تا 28 اگست).

اس دن فوٹوگرافی کا کوئی تھیم بھی بلاگرز کو دیا جا سکتا ہے. یا پھر آپ کے ذہن میں جو بھی تھیم آئے، اس سے متعلقہ تصاویر اپنے بلاگ پر پوسٹ کر دیں

8- یومِ ٹیکنالوجی (29 تا 31 اگست)

29 تا 31 اگست کو  ہم یومِ ٹیکنالوجی بھی منایا جا سکتا ہے. یعنی ماہر لوگ نئے آنے والے بلاگرز کے لیے تکنیکی مدد کے لیے مواد اپنے بلاگ پر پوسٹ کریں. تھیمز اردوا کر پیش کرنا، یا ایک بلاگ کو کیسے سیٹ اپ کیا جاتا ہے…جیسے موضوعات آپ اپنے بلاگ پر لکھ سکتے ہیں. یا اگر آپ پہلے سے کوئی ایسا ٹیوٹوریل لکھ چکے ہیں تو انھیں ایک نئی پوسٹ میں ایک بار پھر سے اپڈیٹ کر دیں، تاکہ نئے آنے والوں کو علم ہو سکے.

اس کے علاوہ ہفتہ بلاگستان کے آغاز پر فیس بک پر منظر نامہ کا صفحہ بنایا گیا ہے. آپ سب کو اس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ آپ ہفتہ بلاگستان سے متعلق اپڈیٹس کے بارے میں باخبر رہ سکیں. فیس بک پر منظر نامہ کے صفحے پر شامل ہونے کے لیے یہاں کلک کریں.

ہفتہء بلاگستان کا آغاز
ہفتہ بلاگستان منانے کی تجویز شگفتہ نے اپنے بلاگ پر پیش کی. جسے کافی سراہا گیا اور اس طرح آج یعنی پندرہ اگست سے شگفتہ نے “ہفتہء بلاگستان” منانے کے لیے تمام اردو بلاگرز کو شرکت کی دعوت دی ہے. ہفتہ بلاگستان منانے کا دورانیہ سات دن سے بڑھا دیا گیا ہے اور اب 15 اگست سے 31 اگست تک منایا جائے گا. تاکہ اگر کوئی بلاگر مصروف ہے تو اسے باقی بلاگرز کو فالو کرنے کا وقت مل سکے. یہ ہفتہ مختلف موضوعات یا عنوانات پر لکھ کر منایا جائے گا. شگفتہ کے بلاگ سے یہ اقتباس پیش کر رہی ہوں. جس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ان دنوں کو کیسے منانا ہے. اگر کسی کے پاس کوئی تجویز ہے تو وہ بھی جلدی سے دے دیں، تاکہ اس تجویز کے بارے میں بھی ان دنوں میں سوچا جائے۔ اس کے علاوہ ایک ٹیگ دن کے لیے اگر کوئی بلاگر سوالات تیار کرنا چاہے، وہ بھی بتا دے۔

ایک ہفتہ میں :

پہلا دن : یوم بچپن ۔ ۔ ۔ (ہم سب اپنے اپنے بچپن کا کوئی یاد گار واقعہ شیئر کریں اپنے اپنے بلاگ پر)

دوسرا دن : یوم ٹیگ / فی البدیہہ ٹیگ ۔۔۔ یعنی کوئی ایک آسان سا ٹیگ سلسلہ ہوں اور تمام بلاگرز ٹیگ جواب لکھیں اپنے اپنے بلاگ پر

تیسرا دن : یوم تعلیم ۔ ۔ ۔ یعنی اسکول ، کالج ، یونیورسٹی یا اردگرد سے تعلیمی حوالے سے کوئی سی بھی عام سی بات ، خیال یا منفرد یاد اپنے بلاگ پر شیئر کر سکتے ہیں اور اگر یوم تعلیم کو مکمل سنجیدہ شکل دینا چاہیں تو تعلیم کے حوالے سے کوئی موضوع رکھا جا سکتا ہے جس پر سب لکھیں ۔

چوتھا دن : یوم آج ۔ ۔ ۔ اس دن کیا کیا جائے ؟ کیا موضوع ہو ؟ یا پھر اردو بلاگ دنیا کو آپس میں مربوط کرنے کے لیے ڈسکشن ڈے رکھنا چاہیے اردو بلاگ دنیا کے مسائل کو فوکس کیا جائے۔ ۔ ۔ تمام بلاگ دنیا کا بہتر باہمی رابطہ ۔ ۔ ۔ کیا اردو بلاگ دنیا کو کسی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے ؟

پانچواں دن : یوم باورچی خانہ ۔ ۔ ۔ سب بلاگرز کو کھانے پینے سے کچھ زیادہ ہی دلچسپی ہے تو سب بلاگرز کوئی سی بھی ایک ڈش خود بنائیں اور اس کی ترکیب اور تصویر شیئر کریں بلاگ پر۔ ۔ ۔ اور یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اس ڈش کو چکھنے اور کھانے والوں پر کیا کچھ بیت گئی

چھٹا دن : یوم مزاح ۔ ۔ ۔ بلاگرز کوئی مزاحیہ تحریر لکھیں بلاگ پر

ساتواں دن : یوم فوٹو گرافی