منظرنامہ » اردو بلاگنگ
اردو بلاگز، بلاگ ایگریگیٹر
اردو بلاگستان کی ترویج میں بلاگ ایگریگیٹرز کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ انگریزی اور دوسری زبانوں کے لیے ٹیکنوراٹی اور  اور بلاگ کیٹلاگ جیسے بڑے ایگریگیٹر دستیاب ہیں وہاں اردو بلاگستان کی ترویج کے لیے بلاگ ایگریگیٹر کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ماورائی فیڈر اور اردو سیارہ جیسے بلاگ ایگریگیٹر بھی موجود ہیں۔ لیکن پھر بھی چند ایک نئے بلاگ ایگریگیٹر کی ضرورت اس لئے محسوس ہو رہی تھی کہ پہلے سے موجود بلاگ ایگریگیٹر کی اپنی ایک خاص پالیسی ہے۔ کوئی بلاگر کوئی پالیسی پسند کرتا ہے تو کوئی کچھ اور اس لئے اگر اس میدان میں مزید بلاگ ایگریگیٹر شامل ہو جائیں تو جس کو جس بلاگ ایگریگیٹر کی پالیسی پسند ہو وہ اپنی پسند کا بلاگ ایگریگیٹر استعمال کرے اور اردو  بلاگستان کی رونق برقرار رہے۔  اس کمی کو پورا کرنے کے لیے اردو بلاگز ایگریگیٹر کی تشکیل کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے۔
اردو بلاگز ایک بلاگ ایگریگیٹر یا جمیع بلاگ ہے ۔جس کا مقصد اردو بلاگستان کی تازہ ترین تحاریر کوایک صفحہ پر اکٹھا کرنا، اردو بلاگستان کے صارفین میں اضافہ کرنا اور اردو بلاگنگ کو فروغ دینا ہے۔ بیشتر انٹرنیٹ صارفین ہر بلاگ پر جانے کی بجائے فقط بلاگ ایگریگیٹر پر آتے ہیں اگر انہیں کوئی تحریر پسند آئے تو مکمل تحریر پڑھنے کے لیے وہ اس بلاگ پر چلے جاتے ہیں، یوں اردو بلاگران کو روزانہ کی بنیاد پر کئی وزٹر بذریعہ ایگریگیٹر حاصل ہوتے ہیں۔ ایگریگیٹر کے مرکزی صفحہ پر چونکہ آپ کی تحریر کا ربط بھی ہوتا ہے یوں آپ کے بلاگ کی سرچ انجن رینکنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔اردو بلاگز کی ایک خصوصیت جو اسے دوسرے بلاگ ایگریگیٹر زسے  ممتاز کرتی ہے وہ یہ ہے کہ اس میں اردو بلاگنگ کمیونٹی کی نہ صرف تازہ تحاریر بلکہ ماضی کی تحاریر بھی آرکائیو کی صورت میں موجود رہتی ہیں۔
گراویٹر سپورٹ کیا ہے۔
گراویٹر کو اردو میں گریویٹر بھی پڑھ سکتے ہیں، اسکا مطلب ہے گلوبلی ریکگنائزڈ ایویٹر Globally recognized avatar۔ اگر کسی بلاگ میں گریویٹر کی سہولت ہو تو جب آپ اس بلاگ پر  تبصرہ کرتے ہیں تو آپ کا گریویٹر بھی آپ کے نام کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے۔ اردو بلاگز میں گریویٹر کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ جیسے ہی آپ کے بلاگ سے کوئی تحریر اردو بلاگز پر ظاہر ہوگی تو ساتھ میں آپ کا گریویٹر بھی ظاہر ہو گا۔ چونکہ اردو پڑھنے والے تمام بلاگرز کو ان کے ناموں سے نہیں جانتے۔کسی بھی بلاگ پر تبصرہ کرتے وقت تمام بلاگران کے گریویٹر ظاہر ہوتے ہیں یوں ہر بلاگر کی ایک الگ پہچان قائم ہو جاتی ہے اسی پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوے  اردو بلاگز پر تمام فیڈز کو گراویٹر سے منسلک کیا گیا ہے۔ اس سے فائدہ یہ ہو گا کہ پڑھنے والوں کو فوری طور پر کسی بھی بلاگر کو پہچاننے میں مسئلہ نہیں ہو گا۔
موبائل کے لیے مخصوص سانچہ
آج کل موبائل ڈیوائسز کا دور ہے ، اچھی سے اچھی موبائل ڈیوائسز اور سمارٹ فونز مارکیٹ میں آرہے ہیں جن میں ویب کی زیادہ سے زیادہ سپورٹ شامل ہے، اردو اور عربی زبان میں بلاگ اور اخبارات پڑھے جا سکتے ہیں، اور تو اور فیس بک، یو ٹیوب ٹویٹر وغیرہ کی ایپلیکیشنز بھی دستیاب ہیں جن سے برائوزر کھولے بغیر آپ اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں، تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔چونکہ موبائل پر یہ سب کرنے کے لیے تھری جی یا وائرلیس سے ڈیٹا درامد کروانا پڑتا ہے جو بعض صورتوں میں کافی مہنگا ہوتا ہے اور موبائل کی ننھی سی مشین کو مد نظر رکھتے ہوے ویب پیجز کا سائز چھوٹا ہونا ضروری ہے۔ موبائل تھیم ہمارا یہ مقصد باآسانی پورا کرتی ہے۔ اردو بلاگز پر موبائل تھیم بھی انسٹا ہے۔ تاہم موبائل تھیم میں مکمل تحاریر کی بجائے صرف تحاریرکے عنوان ظاہر ہوتے ہں اور نیچے مصنف کا نام، تحریر کے شائع ہونے کی تاریخ اور وقت۔ یہ تھیم نوکیا فورمز کی تیار کردہ ہے اوربیشتر نوکیا سیٹس پر باآسانی دیکھی جا سکتی ہے۔ دیگر سیٹ جیسے آئی فون اور وینڈوز موبائل پر بھی یہی تھیم ظاہر ہو گی۔
شماریات
•	اس وقت اردو بلاگز پر لگ بھگ اٹھانوے اردو  بلاگ موجود ہیں۔
•	ہر بلاگ کو ڈیڑھ گھنٹہ بعد پیش رفت کے لیے جانچا جاتا ہے، آیا نئی تحریر موجود ہے کہ نہیں۔
•	اس وقت اردو بلاگز پر  اٹھارہ سو1800 سے زائد اردو تحاریر ہیں جو  متعلقہ اردو بلاگران کی ملکیت ہیں۔
•	یہ شماریات  مستقبل کے ساتھ ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے۔
اردو بلاگز ایگریگیٹر  کےلیے تکنیکی کام بلاگر یاسر عمران نے کیا اور سپانسرشپ پاک نیٹ کی انتظامیہ نے فراہم کی۔ اردو بلاگز پر شمولیت کا صفحہ یہ رہا۔
امید کرتے ہیں کہ اردو بلاگز دن بدن ترقی کرے گا اور اردو بلاگزکی انتظامیہ تکنیکی اور دیگر معاملات میں اردو بلاگز کی بہتر دیکھ بھال کر سکےگی۔
میرے اور آپ کے بیچ ہم آہنگی کی ضرورت
میں ایک لکھاری ہوں۔ آپ میرے قاری ہیں۔ بعید نہیں کہ آپ قاری ہونے کے ساتھ ساتھ لکھاری بھی ہوں۔ جس طرح لکھاری اور قاری کے درمیان ایک مضبوط رشتہ ہوتا ہے، اسی طرح انٹرنیٹ کی جامع مگر سکڑی ہوئی دنیا میں ہم تمام لکھاریوں کا بھی آپس میں ایک قریبی تعلق بہرحال قائم ہوتا ہے، چاہے مجھے اور آپ کو محسوس ہو یا نہیں، چاہے میں اور آپ چاہیں یا نہیں۔
ذرا ٹھہریں، انٹرنیٹ کی دنیا سے ہٹ کر اپنے اردگرد کی دنیا کا جائزہ لیں۔ آپ کے آس پاس لوگوں میں سے بہت سے ایسے ہوں گے جو آپ سے مماثلت رکھتے ہوں گے، کچھ بہت زیادہ اور کچھ بے حد معمولی سی۔ کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو آپ کی شخصیت کے بالکل برعکس ہوں گے۔ اور کیوں نہ ہوں کہ ہر ایک کی شخصیت، ہر ایک کا خاندان، ہر ایک کا گھریلو ماحول، ہر ایک کا پس منظر، سبھی کچھ مختلف ہے۔ تو کیا آپ اپنے مخالفوں کو جینے کا بھی حق نہیں دیتے؟ کیا اُن کی جائز بات بھی نہیں سنتے؟ کیا ہر وقت اُن سے جھگڑتے رہتے ہیں؟
اچھا، یہ تو ابھی کی بات ہے جب آپ گھر سے باہر کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں اور جہاں مختلف پس منظر کے حامل لوگوں سے آپ کا سامنا ہوتا ہے۔ ذرا ماضی کے جھروکوں میں جھانکیں جب آپ کی زندگی کا دائرہ صرف گھر اور خاندان والوں کے گرد گھومتا تھا۔ مشترکہ روایات، مشترکہ پس منظر، مشترکہ ماحول، لیکن کیا اس کے باوجود کہیں آپ کا اپنے خاندان یا اپنے ہی گھر میں کسی بات پر اختلاف نہیں ہوا؟ کسی نکتے پر عدم اتفاق نہیں پایا گیا؟ تو کیا آپ نے قطع تعلق کرلیا؟ ناطے توڑ لیے؟ یقیناً نہیں۔
ہم جس ماحول میں بھی رہیں، جیسے حالات میں بھی گزر بسر کریں، بحیثیت انسان ہم میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے کہ ہم دوسرے لوگوں کو سمجھ سکتے ہیں، بدلتے ماحول میں خود کو ڈھال سکتے ہیں، مختلف الخیال لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کی فضا قائم کرسکتے ہیں۔ اور جس طرح یہ اصول آپ کی حقیقی زندگی پر منطبق ہوتا ہے، اسی طرح انٹرنیٹ کی دنیا میں بھی اس کی اتنی ہی اہمیت اور ضرورت ہے۔
منظرنامہ کی جانب سے ایک سلسلہ ’’نقطۂ نظر‘‘ کے عنوان سے شروع کیا گیا تھا جس کے تحت کسی ایک موضوع پر بلاگرز اظہارِ خیال کرتے تھے۔ یہ تحریر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ہمارے بیچ ہم آہنگی سے آپ کیا مراد لیتے ہیں اور اس کو کتنا اہم سمجھتے ہیں؟ آپ کے خیال میں انٹرنیٹ کی اردو دنیا میں کیا ہم آہنگی کسی قدر پائی جاتی ہے؟ اگر نہیں تو اس کے کیا اسباب ہیں؟ ہمیں کہاں اور کیا تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ اس پر آپ کو اظہارِ خیال کی دعوت دی جاتی ہے۔
تحریر کی اشاعت کا طریقہ:
فی الحال منظرنامہ پر مصنفین کو رجسٹر نہیں کیا جارہا لہٰذا آپ اس موضوع پر اپنی تحریر اپنے ہی بلاگ پر شائع کریں۔ آپ کے بلاگ پر پوسٹ ایڈیٹر کے نیچے ایک ٹیکسٹ فیلڈ Send Trackbacks کے نام سے ہوگی، وہاں آپ منظرنامہ کی اس تحریر کا ربط ڈال دیں گے تاکہ اس موضوع پر آنے والی تمام تحاریر کا ربط اس تحریر کے تبصروں میں ظاہر ہوتا رہے اور قاری اس سلسلے کی ہر کڑی سے باخبر رہے۔ شکریہ۔
ازراہِ کرم ذاتیات سے گریز کریں۔
منظرنامہ ایوارڈ 2009: نتائج اور اجراء
منظرنامہ کے قارئین کو سلام
اللہ کے فضل و کرم سے منظرنامہ ایوارڈز 2009کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ اس سلسلے کو ایوارڈز کے چناؤ سے لے کر نامزدگیوں اور پھر ووٹنگ تک کے مراحل سے گزارا گیا۔ تین ایوارڈز کا فیصلہ آپ سب کی مشاورت کے بعد کیا گیا اور پھر آپ سب کے تعاون سے ہی نامزدگیوں کا مرحلہ بھی بہت اچھے طریقے سے اپنے انجام کو پہنچا تھا۔ اس کے بعد ووٹنگ کا مرحلہ آپ سب کے تعاون سے شروع ہوا تھا اور اب بخیروعافیت اپنے انجام تک پہنچا گیا ہے۔ منظرنامہ کو آپ سب کے تعاون کے علاوہ ایوارڈز گرافکس کی تیاری کے لئے ابو شامل صاحب اور خاور بلال صاحب کا تعاون حاصل رہا اس کے علاوہ ووٹنگ کے لئے اردو لاگ اور اردو لاگ کے ایڈمن ابن سعید صاحب کا تعاون رہا۔
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں اس بار ووٹنگ کے لئے ریٹنگ کا طریقہ رکھا گیا تھا اس لئے جس نے سب سے زیادہ ستارے حاصل کئے ہیں وہی ایوارڈ کا حق دار ہے۔
منظرنامہ ایوارڈ 2009 کے نتائج کچھ یوں رہے
ٹوٹل 71 لوگ اردو لاگ پر رجسٹرڈ ہوئے. لیکن 60لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
بہترین بلاگ کے لئے
ڈفر کو 195 ستارے، ابو شامل کو 178 ستارے اور راشد کامران کو 164 ستارے ملے۔
یوں منظرنامہ ایوارڈز 2009 کے سلسلے کا  “بہترین بلاگ” ایوارڈ ڈفر کو جاتا ہے۔۔۔
ڈفر صاحب ایوارڈ گرافکس کو اپنے بلاگ پر لگانے کے لئے درج ذیل کوڈ کاپی کریں۔
فعال ترین بلاگ کے لئے
افتخار اجمل کو 165 ستارے، عنیقہ ناز کو 112 ستارے اور میرا پاکستان کو 157 ستارے ملے۔
یوں منظرنامہ ایوارڈز 2009 کے سلسلے کا  “فعال ترین بلاگ” ایوارڈ افتخار اجمل کو جاتا ہے۔۔۔
افتخار اجمل صاحب ایوارڈ گرافکس کو اپنے بلاگ پر لگانے کے لئے درج ذیل کوڈ کاپی کریں۔
2009 کا بہترین نیا بلاگ کے لئے
خرم بشیر بھٹی کو 125 ستارے، جعفر کو 182 ستارے اور عنیقہ ناز کو 142 ستارے ملے۔
یوں منظرنامہ ایوارڈز 2009 کے سلسلے کا  “بہترین نیا بلاگ” ایوارڈ جعفر کو جاتا ہے۔۔۔
جعفر صاحب ایوارڈ گرافکس کو اپنے بلاگ پر لگانے کے لئے درج ذیل کوڈ کاپی کریں۔
منظرنامہ ایوارڈز 2009 کے سلسلے کو بہتر طریقے سے انجام دینے کے لئے منظرنامہ ٹیم آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
تمام ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو منظرنامہ ٹیم کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
ہم یعنی منظرنامہ کی پوری ٹیم امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی  منظرنامہ کو آپ سب کا تعاون یونہی حاصل رہے گا اور آپ سب اردو بلاگنگ کی ترقی کے لئے کوشاں رہیں گے۔
شکریہ
نیشنل بلاگرز کانفرنس 2009
از: عمار ابنِ ضیاء
ماہ اپریل 2009 کے اوائل ہی میں شعیب صفدر نے اطلاع دے دی تھی کہ حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام نیشنل بلاگرز کانفرنس کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں اردو بلاگنگ کے حوالے پریزنٹیشن پیش کی جائے تو خوب رہے۔ اس سلسلے میں ہماری پہلی ملاقات کیفے نوبہار میں ہوئی جس میں مجھ سمیت شعیب صفدر، ابوشامل، نعمان یعقوب نے شرکت کی۔اس ملاقات میں چند ایسے بنیادی نکات جمع کیے گئے جن کے تحت پریزینٹیشن تیار کی جانی تھی۔ طے پایا کہ پہلے پریزینٹیشن کے تمام نکات باہمی مشورے سے طے کیے جائیں گے اور پھر ان کو ابوشامل اور میں پریزینٹیشن میں ڈھالیں گے۔
ہوا کچھ یوں کہ باقی سارے احباب تو بذریعہ ای۔میل رابطے میں رہے لیکن میں، اول اپنے دادا کی وفات اور دوم انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع ہوجانے کے سبب میں پریزینٹیشن کی تیاری میں کسی قسم کی مدد تو درکنار، صورتحال سے باخبر بھی نہ رہ سکا۔ یہاں تک کہ کانفرنس سے ایک یوم قبل یعنی بروز جمعہ، نعمان یعقوب کے ہاں ملاقات طے پائی۔ حسبِ سابق، اس بار بھی ملاقات میں، مجھ سمیت شعیب صفدر، ابوشامل اور نعمان یعقوب شامل تھے۔ ابوشامل پاور پوائنٹ پر پریزینٹیشن تیار کرچکے تھے۔ نعمان کے ہاں بیٹھ کر تھوڑی بہت تبدیلیاں کی گئیں، اضافے کیے گئے اور طے پایا کہ پریزینٹیشن صرف اور صرف میں پیش کروں گا۔ حالآنکہ اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ میرے ساتھ نعمان بھی شامل رہیں گے۔
رات ساڑھے دس/ گیارہ بجے جب میں گھر پہنچا تو ارادہ اگرچہ یہی تھا کہ تھوڑی مشق کرلوں گا لیکن دن بھر کی تکان کے بعد ہمت بالکل نہیں رہی تھی لہٰذا ایک آدھ بار پریزینٹیشن دیکھ کر بند کردی اور پانی ڈال کر تازہ دم ہوا اور بستر پر۔
اگلے دن یونیورسٹی چلا گیا۔ وہاں کوئی کلاس نہیں ہونی تھی۔ صرف ’’تعلیم‘‘ کی کلاس میں ایک گروپ کی پریزینٹیشن تھی۔ سوچا کہ اس پریزینٹیشن سے شاید مجھے کچھ مدد مل جائے۔ وہ پریزینٹیشن بس مناسب تھی۔ وہاں سے دفتر چلا آیا۔ ایک ڈیڑھ گھنٹہ میں نے اس پریزینٹیشن کو دیکھا، الگ سے کچھ نکات کی تفصیل بھی لکھ لی۔ تین بجے کے قریب فہیم اسلم کا فون آیا کہ وہ ریگل چوک پہنچ چکا ہے۔میں دفتر سے نکل کر اس کے پاس پہنچا اور ہم بذریعہ رکشہ سواری، ریجنٹ پلازا پہنچ گئے۔
کانفرنس کا احوال
ریجنٹ پلازا کے کوہِ نور ہال میں نیشنل بلاگرز کانفرنس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جب ہم (میں اور فہیم) ہال میں داخل ہوئے تو چالیس سے پچاس افراد موجود تھے۔ ہم نے بھی ایک میز سنبھال لی۔ ماوراء کی تجویز تھی کی منظرنامہ پر باقاعدہ اپ۔ڈیٹ کیا جاتا رہے۔ اول میں نے ٹوئٹر سے بذریعہ موبائل فون کنیکٹ ہونے کی بہت کوشش کی لیکن اس میں ناکامی رہی۔ isms.pk کی سائٹ میرا اسٹیٹس بروقت اپ۔ڈیٹ نہیں کررہی تھی۔ دوسری کوشش میری یہ تھی کہ ماوراء کو براہِ راست اپڈیٹ کرتا رہوں۔ اس کے لیے مجھے یوفون کی سِم کا سہارا تھا لیکن یوفون نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی دغا کی۔ میں نے چار پیغامات بھیجے جو کہ میری طرف سے روانہ ہوئے بھی لیکن ماوراء کو ایک بھی موصول نہ ہوسکا۔ لہٰذا بروقت باخبر کرنے کے تمام تر منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
شرکا آمد کا سلسلہ اگرچہ کافی پہلے سے شروع ہوگیا تھا لیکن مہمانوں کے انتظار میں کانفرنس اپنے مقررہ وقت ۴ بجے کے بجائے ایک گھنٹہ تاخیر سے یعنی ۵بجے شروع ہوئی۔ کانفرنس کے مہمانِ خصوصی وزیر آئی ٹی برائے حکومتِ سندھ جناب رضا ہارون صاحب تھے۔ اس کے علاوہ معروف صحافی ارد شیر کاؤس جی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید فرقانِ حمید سے کیا گیا۔ بعد ازاں گیارہ سال کی عمر میں مائیکروسوفٹ سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی طالبہ عمیمہ عادل کو بلایا گیا۔ صوبائی وزیر رضا ہارون نے بتایا کہ چند دن پہلے جب عمیمہ عادل ان کے دفتر آئی اور انہوں نے اسے پیش کش کی کہ اپنی مرضی کا تحفہ مانگ لو تو اس نے لیپ ٹاپ کی خواہش ظاہر کی جسے انہوں نے فوراً قبول کرلیا۔ لہٰذا عمیمہ عادل کو تالیوں کی گونج میں لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔
اس موقع پر عمیمہ عادل نے بتایا کہ وہ شروع سے نعت خوانی کیا کرتی تھی۔ لوگ کہا کرتے تھے کہ یہ پڑھائی میں اچھی نہیں ہوگی لیکن وہ نعت خوانی کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں بھی ہمیشہ بہت اچھی رہی۔ ایک رات اس کی والدہ نے خیال ظاہر کیا کہ لوگوں کی باتیں غلط ثابت کرنے کے لیے اُسے آئی ٹی کے شعبہ میں کچھ کرنا چاہیے۔ اس حوالے سے سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے استاذ جناب اسد اللہ صاحب کی عمیمہ نے تعریف کی جنہوں نے بہت مدد کی اور اسے اس قابل کیا۔
بعد ازاں عمیمہ عادل نے مشہور نغمہ ’’یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے‘‘ کے کچھ بول بھی گنگنائے۔ ارد شیر کاؤس جی نے بھی بے حد سراہا۔ اس موقع پر کانفرنس کچھ سیاسی رنگ اختیار کرگئی جب صوبائی وزیر رضا ہارون نے جذباتی انداز میں یہ کہا کہ سوات کے علاقے میں لڑکی کو کوڑے مارنے والے، لڑکیوں کے اسکول بند کرانے والے ظالم دیکھ لیں کہ ہماری لڑکیاں اتنی باصلاحیت ہیں، کیا وہ ایسی لڑکیوں کا مستقبل تاریک رکھنے کے لیے انہیں تعلیم سے دور کررہے ہیں۔
پونے چھ بجے کانفرنس کی پہلی مقررہ جہان آرا  کو دعوت دی گئی۔ انہوں نے اپنا بلاگ شروع کرنے کے اسباب بیان کیے اور ان موضوعات کا ذکر کیا جن پر لکھنا انہیں پسند ہے۔ انہوں نے معاشرے کی اس روایت پر افسوس کا اظہار کیا کہ لڑکیوں کو تعلیم میں پیچھے رکھ جاتا ہے اور ان کے مطابق یہی چیز ان کے بلاگ شروع کرنے کا محرک بنی۔
اس کے بعد عمار یاسر  کو دعوت دی گئی۔ عمار نے اپنے چائے کے ڈھابے  کا ذکر کیا اور اس پر شائع ہونے والی تحاریر کے موضوعات اور ان کے اعداد و شمار پیش کیے۔
اس کے بعد مائک، اسٹیج پر بیٹھے ارد شیر کاؤس جی کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں پہلے تو کانفرنس کی ضرورت، وجوہات اور اہمیت پر سوال جڑ دیا اور اپنے برابر میں بیٹھے رضا ہارون صاحب سے استفسار کیا کہ اگر وہ انہیں کچھ سمجھا سکیں۔ وزیر آئی ٹی رضا ہارون نے کانفرنس کے اسباب اور اہمیت پر روشنی ڈالی لیکن کاؤس جی اس سے مطمئن نہ ہوئے۔اِدھر اُدھر کی بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنا تکیہ کلام ’’سالا‘‘ استعمال کیا لیکن فوراً ہی اس پر معذرت بھی کرلی۔ اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوگئی جب اپنے برابر میں متحدہ قومی مومنٹ کے وزیر کی موجودگی کے باوجود یہ کہا: ’’میں ایم کیو ایم کے بارے میں کچھ کہنا چاہوں گا کہ ایم کیو ایم میری پسندیدہ جماعت نہیں ہے۔‘‘ اس پر رضا ہارون زیرِ لب مسکراتے رہے۔ تاہم کاؤس جی نے ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر فاروق ستار کے اس مؤقف کی حمایت کی جو انہوں نے قومی اسمبلی میں نفاذِ عدل پر اپنایا۔
کاؤس جی کے بعد ڈاکٹر عواب علوی کو دعوت دی گئی۔ ڈاکٹر عواب نے فریڈم آف اسپیچ کے موضوع پر تقریر کی۔ متنازعہ کارٹونز شائع ہونے کے بارے میں ڈاکٹر عواب کا مؤقف تھا کہ اس ایشو کو خاص مقاصد حاصل کرنے کے لیے اچھالا گیا اور عوام نے اپنے ہی ملک کی املاک کو نقصان پہنچا کر احتجاج کیا۔
رملا اختر  نے بھی بلاگنگ کے حوالے سے پریزینٹیشن دی۔ دیگر کئی بلاگرز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نظامت کے فرائض علی کے چشتی اور رابعہ غریب نے انجام دیے۔ کانفرنس کے درمیان ڈاکٹر فاروق ستار صاحب بھی تشریف لے آئے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کی تقریر کانفرنس کی سب سے طویل تقریر تھی جس میں انہوں نے بلاگنگ، انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کی ضرورت پر زور دیا۔
راجا اسلام کی پریزینٹیشن سب سے زیادہ دلچسپ تھی۔ راجا تصویری (فوٹو) بلاگر ہیں۔ آپ نے اپنے بلاگ کے محفوظات سے کچھ دلچسپ اور یادگار تصاویر پیش کیں جن کے پیچھے ایک کہانی تھی اور یہ تصاویر معاشرے کا کوئی نہ کوئی پہلو اجاگر کرتی تھیں۔
سب سے آخر میں، اردو بلاگنگ کے حوالہ سے ہماری پریزینٹیشن تھی۔ اگرچہ وقت بہت کم تھا، فاروق ستار کی طویل اور کچھ حد تک بے مقصد تقریر کانفرنس کا خاصا وقت لے چکی تھی اور اب انہیں ہی جانے کی جلدی تھی۔ لہٰذا جلدی جلدی میں اردو بلاگنگ کے حوالے سے میں نے اپنی پریزینٹیشن کے چند نکات پیش کیے اور یوں کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔
آخر میں چائے کے ساتھ کچھ لوازمات پیش کیے گئے تھے۔ اس دوران چند بلاگرز اور دیگر افراد نے آکر اردو بلاگنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔۔۔ جس کے بعد ہم اپنے اپنے مقامات کو لوٹ گئے۔
میرے خیال میں نیشنل بلاگرز کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اور یہ ایک اچھی تقریب تھی لیکن بہرحال گوگل پاکستان اور سی آئی او پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والے کراچی بلاگرز میٹ اپ سے زیادہ اچھی نہیں تھی۔ حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام ہونے کے باوجود پریس/ میڈیا کی کوریج دیکھنے میں نہیں آئی۔
کانفرنس کے بارے میں دیگر بلاگرز کی تحاریر:
شعیب صفدر
ابوشامل
م۔م۔ مغل
ڈاکٹر عواب علوی
کراچی میٹرو بلاگ
عمار
فیصل کے
پرو پاکستان
کانفرنس میں جو اردو بلاگنگ کی پریزنٹیشن دی گئی، وہ آپ نیچے دئیے گئے لنک پر دیکھ اور ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔
اردو بلاگنگ۔ پریزینٹیشن
پریزینٹیشن کی ویڈیو۔ بشکریہ م م مغل
<object width="445" height="364"><param name="movie" value="http://www.youtube.com/v/_gskbDB8Fi4&hl=en&fs=1&rel=0&color1=0x006699&color2=0x54abd6&border=1"></param><param name="allowFullScreen" value="true"></param><param name="allowscriptaccess" value="always"></param><embed src="http://www.youtube.com/v/_gskbDB8Fi4&hl=en&fs=1&rel=0&color1=0x006699&color2=0x54abd6&border=1" type="application/x-shockwave-flash" allowscriptaccess="always" allowfullscreen="true" width="445" height="364"></embed></object>
منظرنامہ ایوارڈ 2008: نتائج
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس سلسلے کو ایوارڈز کے چناؤ سے لے کر نامزدگیوں اور پھر ووٹنگ تک کے مراحل سے گزارا گیا۔ تین ایوارڈز کا فیصلہ آپ سب کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔ نامزدگیوں کے لیے ہمیں کچھ خاص ردِ عمل نہیں ملا جس کی وجہ سے ہم نے ہر ایوارڈ کے لیے خود سے نام منتخب کیے اور حتمی نامزدگیوں کے لیے ہم نے اپنے تین سینئرز کا ایک پینل تشکیل دیا۔ پینل میں نبیل نقوی، زکریا اجمل اور جہانزیب اشرف شامل تھے۔ نامزدگیاں مکمل ہو جانے کے بعد ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ کل 53 لوگوں نے ووٹ دئیے جبکہ ایک ایوارڈ کے لیے 47 ووٹ ڈالے گئے اور ایک کے لیے 52 ووٹ۔
آپ لوگوں کے تبصروں سے اندازہ ہوا کہ ووٹنگ کرواتے ہوئے بلاگ کا لنک ساتھ ہونا چاہیے تھا۔ ووٹنگ فارم میں ایسا ممکن نہیں تھا۔اس وجہ سے ہم روابط نہ دے سکے۔ البتہ یہ خیال دیر سے آیا کہ پوسٹ میں روابط دئیے جا سکتے تھے۔
بہرحال، آج ہم نتائج کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایوارڈز گرافکس تیار ہونے کے مرحلے سے گزر رہی ہیں، امید ہے جلد ہی ایوارڈز بن جائیں گے۔ اور پھر ہم  متعلقہ بلاگرز کو جاری کر دیں گے۔
نتائج کچھ اس طرح سے ہیں:
* بہترین بلاگ
- راشد کامران :32 ووٹ
- ساجد اقبال: 11 ووٹ
- عارف انجم: 4 ووٹ
* فعال ترین بلاگ
- افتخار اجمل: 10 ووٹ
- بدتمیز : 11 ووٹ
- میرا پاکستان : 32  ووٹ
* بہترین نیا بلاگ
- ابو شامل : 39 ووٹ
- خرم شہزاد: 4 ووٹ
- شاہدہ اکرم: 9 ووٹ
2008 کا فعال ترین بلاگ میرا پاکستان کا منتخب ہوا۔
اور
2008 کے نئے بہترین بلاگ کا اعزاز ابو شامل(فہد) حصے میں آیا۔
سو، ہماری طرف سے آپ سب کو بہت بہت مبارک ہو۔ بلاگرز کو جلد ہی ایوارڈز جاری کر دئیے جائیں گے۔
نتائج دیکھنے کے لیے لاگ ان ہونا ضروری تھا، اس لیے آپ سب کے ایک سکرین شاٹ پیش کیا جا رہا ہے۔
منظر نامہ 2008
منظر نامہ کے قارئین کو السلام علیکم،
2008  اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ سال اردو بلاگنگ کے لیے کیسا رہا یا اردو بلاگنگ میں کیا کچھ ہوا، اس پوسٹ  میں ہم اردو بلاگنگ  اور منظر نامہ پر ایک مختصر نظر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ منظر نامہ کا آغاز بھی اپریل 2008 میں  کیا گیا۔  میرے اور عمار کے ذہن میں شاید پہلے سے ایسا خیال تو  تھا ہی۔۔۔لیکن پھر بھی منظر نامہ کا وجود اچانک اور اتفاقی تھا۔ آغاز میں ہم نے اردو بلاگرز سے شناسائی اور اس کے ساتھ مختلف عنوانات پر بلاگرز کو لکھنے کے لیے منظر نامہ جیسا ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیاکرنے کا سوچا تھا ۔لیکن جوں جوں ہم قدم بڑھاتے گئے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور تجاویز سے آج ہم  منظر نامہ پر ایوارڈز اور “ایک بلاگر ، ایک کتاب” جیسی مہم کو چلا رہے ہیں۔
منظر نامہ پر آپ ہم آپ کے لیے کیا پیش کرتے ہیں۔۔۔
1۔    اردو بلاگرز کے انٹرویوز (سلسلہ  شناسائی)
2۔    منتخب عنوانات پر آپ کے خیالات (نقطہ نظر)
3۔    ہر ماہ کے بلاگ(اقتباسات)
اس کے علاوہ ۔۔۔
4۔    اردو بلاگ ایوارڈز
5۔   مہم برائے ایک بلاگر اور ایک کتاب
سلسلہ شناسائی میں اب تک ہمارے جو مہمان بنے ، ان کو تہہ دل سے بہت شکریہ۔ اب تک اکیس بلاگرز کا انٹرویو لیا جا چکا ہے:
ابوشامل)فہد( سے شناسائی
اسماء سے شناسائی
مکی سے شناسائی
“میرا پاکستان” سے شناسائی
ساجد سے شناسائی
افتخار اجمل سے شناسائی
شب سے شناسائی
پاکستانی سے شناسائی
شعیب صفدر سے شناسائی
جہانزیب اشرف سے شناسائی
عارف انجم سے شناسائی
خاور کھوکر سے شناسائی
شاکر عزیز سے شناسائی
عمیر سلام سے شناسائی
راشد کامران سے شناسائی
قدیر احمد سے شناسائی
سعادت سے شناسائی
زکریا اجمل سے شناسائی
امن ایمان سے شناسائی
رضوان سے شناسائی
سلسلہ نقطہ نظر میں ہمیں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ لیکن ہمارے چند ساتھیوں نے اسے آگے ضرور بڑھایا ہے۔ جن کے ہم شکر گزار ہیں۔
راشد کامران
ابوشامل
محمد وارث
- منظر نامہ پر اردو بلاگرز کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کے سلسلے میں ہم زکریا ، جہانزیب اور نبیل کے شکر گزار ہیں۔
- اسی طرح منظر نامہ پر مختلف امور میں ہماری مدد کرنے پر ڈفر اور امن ایمان کا بے حد شکریہ۔
- مکی کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے ہم نے منظر نامہ پر ایک بلاگر ، ایک کتاب مہم کا آغاز کیا۔ اب تک پانچ کتابوں پر کام مکمل کیا گیا ہے۔ جو کہ یہ ہیں:
وقت کا سفر ۔ محمد علی مکی
قطعہ کلامی ۔ محمد علی مکی
مونٹی کرسٹو کا نواب ۔ عمار ضیاء
تجدید و احیائے دین – ابو شامل
پطرس کے مضامین – علی نعمان
جبکہ کچھ کتابوں پر بلاگرز کام کر رہے ہیں۔
اس سال بہت سے نئے اردو بلاگز بھی منظر پر آئے۔ نیچے دی گئی لسٹ میں اگر کسی کا نام شامل نہیں ہے تو  ہمیں آگاہ کریں۔
2008 کے بلاگرز کی فہرست:
اردو ماسٹر
منظر نامہ
معاشرہ
ماہ رخ
نعمان علی
نوائے ادب
ڈفر
عارم
محمد وارث
شاہدہ اکرم
مظلوم
پاک فیکٹ
سعود
ابوکاشان
سارہ پاکستان
طفل
عبدالقدوس
عزیز امین
شکاری
زین زیڈ ایف
اگر دیکھا جائے تو 2008 اردو بلاگنگ کے لیے اچھا رہا، جہاں اتنے نئے بلاگرز کا اضافہ ہوا، وہاں  اردو ماسٹر جیسا بلاگ بھی سامنے آیا، جہاں عمار اور ساجد اردو بلاگرز کے تکنیکی مسائل کا حل پیش کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ نئے بلاگرز کو اردو ماسٹر پر بلاگنگ کے حوالے سے بہت کچھ جاننے کو مل سکتا ہے۔  البتہ 2008 کے آخر میں اردو ٹیک کا غائب ہونا مایوس کن رہا، بلاگرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اور اسی وجہ سے کچھ بلاگرز نے بلاگ سپاٹ یا فری ہوسٹس کا رخ کیا۔
سال کے آخر میں کراچی میں بلاگرز کی نشست بھی ہوئی۔ جہاں عمار، فہیم اور شعیب نے اردو بلاگنگ کی نمائندگی کی۔  اردو بلاگنگ کو اس نشست میں کافی پذیرائی ملی، جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔ کراچی بلاگرز کی نشست کے بارے میں آپ تفصیل سے عمار کے بلاگ پر پڑھ سکتے ہیں۔